مرکز البحوث والدراسات

  • نام : مرکز البحوث والدراسات

کل کتب 3

  • 1 #2399

    مصنف : مرکز البحوث والدراسات

    مشاہدات : 12304

    آل رسول و اصحاب رسول ایک دوسرے کے ثنا خواں

    (منگل 17 مارچ 2015ء) ناشر : لجنۃ التعریف بالاسلام
    #2399 Book صفحات: 81

    یہ دعوی بے بنیاد اور تاریخ کی تحریف ہےکہ  اصحاب رسول ﷺ اور آل رسول ﷺ ایک  دوسرے کی دشمنی  دل میں چھپائے ہوئے تھے ۔ بلکہ وہ تو  کافروں پر بڑے سخت اور آپس  میں ایک دوسرے پر حم کرتے   تھے ۔اور ان کے  درمیان محبت ومودت تھی، ایک  دوسرے کااحترام واکرام تھا اور وہ  ایک دوسرے کی ثناخوانی میں رطب اللسان تھے ان  کے درمیان رشتے داری اور سسرالی رشتہ تھا وہ دین کی سربلندی کرنے ،رسول اللہﷺ کی مدد کرنے  اورکافروں کے خلاف جہاد کرنے میں شریک تھے۔اور یہ  بات ہر ایک کومعلوم ہے  کہ اصحاب رسول ﷺ اورآل رسول  سب اہل فضل اورافضل لوگ ہیں۔ زیر نظر کتاب ’’ آل رسول واصحاب رسول ایک دوسرے کے ثنا خواں ‘‘  ایک عربی کتاب ’’ الثناء  المتبال  بین  الآل  والاصحاب ‘‘ کا  اردو ترجمہ  ہے جس میں آل رسول کی طرف سے صحابہ کرام کی تعریف وتوصیف اور صحابہ  کرام کی طرف سے  آل  رسول  کی تعریف وتوصیف کے سلسلے میں نصوص پیش کیے گئے...

  • 2 #2415

    مصنف : مرکز البحوث والدراسات

    مشاہدات : 6597

    فضائل امہات المومنین کا تذکرہ عنبریں

    (پیر 23 مارچ 2015ء) ناشر : لجنۃ التعریف بالاسلام
    #2415 Book صفحات: 58

    اہل  السنۃ  والجماعۃ  کےنزدیک ازواج ِمطہرات  تمام مومنین کی مائیں ہیں ۔ان کوبرا بھلا کہنا حرام ہے ۔اس کی حرمت قرآن وحدیث کے واضح دلائل سے  ثابت ہے ۔جو ازواج مطہرات  میں سے کسی ایک پر بھی طعن   وتشنیع کرے گا  وہ ملعون او ر خارج ایمان ہے ۔ زیر نظر رسالہ ’’ فضائل  امہات  المومنین کا  تذکرۂ عنبرین‘‘  ایک عربی کتابچہ  ’’شذی الیاسمین فی فضائل امہات المومنین‘‘ کاترجمہ  ہے ۔اس  کتاب میں امہات المومنین رضوان اللہ علیہم اجمعین کی عظمت  اور ان کے  فضائل مناقب  قرآن کریم  اور حدیث  نبویﷺ  کی  روشنی  میں بیان  کیے گئے ہیں پھر اہل بیت کے ضمن میں انکے فضائل کو عمومى طور پر بیان کیا گیا ہے۔اس کتاب کو عربی سے اردو قالب میں جنا ب عبد الحمید  اطہر  ﷾  نے ڈھالا ہے ۔اللہ  تعالیٰ مترجم وناشرین کی  اس کاوش کوقبول فرمائے اوراس کتاب کو  امت مسلمہ کے لیے   امہات المومنین س...

  • 3 #5964

    مصنف : مرکز البحوث والدراسات

    مشاہدات : 4796

    مدینہ منورہ کی زیارت کے شرعی آداب

    (جمعہ 13 دسمبر 2019ء) ناشر : مرکز البحوث و الدراسات بالرئسۃ
    #5964 Book صفحات: 40

    اسلامی تاریخ کے لحاظ سے مدینہ منورہ دوسرا بڑا اسلامی مرکز اور تاریخی شہر ہے ۔نبی ﷺ کی ہجرت سے قبل اس  کا نام یثرب تھا اورغیر معروف تھا   لیکن آپ ﷺ کی آمد ،مہاجرین کی ہجرت اور اہل مدینہ کی قربانیوں نے اس غیر معروف شہر کو اتنی شہرت و عزت بخشی کہ اس شہرِ مقدس سے قلبی لگاؤ اور عقیدت ہر مسلمان کا جزو ایمان بن چکی ہے ۔اس شہر میں بہت سے تاریخی مقامات  اور بکثرت اسلامی آثار وعلامات پائے جاتے ہیں جن سے شہر کی عظمت ورفعت شان کا پتہ چلتا ہے.اس شہر مقدس کی فضیلت میں بہت سی احادیث شریفہ وارد ہوئی ہیں۔سیدنا عبد اللہ بن زید نبی کریم ﷺ سے نقل کرتے ہیں ’’کہ آپ ﷺنے ارشاد فرمایا: سیدناابراہیم﷤ نے مکہ کو حرم قرار دیا اور اس کے لئے دعا کی، میں مدینہ کو حرم قرار دیتا ہوں اورمدینہ کے لئے دعا کرتا ہوں کہ  یہاں کے مُد میں  اس کے صاع میں برکت ہو۔‘‘ (صحیح بخاری) نبی کریم ﷺ نے  مدینہ منورہ کے  چند مقامات کی زیارت کو  مشروع قرار کردیا ہے ان مقامات کی طرف جانا سیدنا  حضرت محمد ﷺ کی اقتدا اور آپ کے اسوۂ حسنہ کے پی...

کل کتب 0

کل کتب 0

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 15960
  • اس ہفتے کے قارئین 174492
  • اس ماہ کے قارئین 1693565
  • کل قارئین115585565
  • کل کتب8915

موضوعاتی فہرست