کل کتب 686

دکھائیں
کتب
  • 51 #6676

    مصنف : محمد بشیر احمد حامد حصاری

    مشاہدات : 3650

    اصحاب محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا مدبرانہ دفاع

    (جمعہ 08 اپریل 2022ء) ناشر : مکتبہ الفیض لاہور
    #6676 Book صفحات: 361
    صحابہ کرا م رضی اللہ عنہم ناقلین شریعت ہیں اللہ تعالیٰ نے  انہیں اپنے نبی  اکرم محمد ﷺ کی صحبت ورفاقت کے لیے منتخب فرمایا ۔انبیاء  کرام﷩ کے  بعد  صحابہ کرام ﷢ کی   مقدس  جماعت تمام  مخلوق سے  افضل  اور اعلیٰ ہے یہ عظمت اور فضیلت صرف صحابہ کرام﷢ کو ہی  حاصل  ہے  کہ اللہ  نے   انہیں دنیا میں  ہی  مغفرت،جنت اور اپنی رضا کی ضمانت دی ہے  بہت سی  قرآنی آیات اور احادیث اس پر شاہد ہیں۔اللہ  اور رسول ﷺ کی شہادت اور تعدیل کےبعد کسی اور شہادت کی  قطعاً کوئی ضرورت نہیں ۔ اور نہ ہی کسی بدبخت منکوس القلب کی ہرزہ سرائی ان کی شان کو کم کرسکتی ہے۔صحابہ کرام  سے محبت اور  نبی کریم  ﷺ نے  احادیث مبارکہ  میں جوان کی افضلیت  بیان کی ہے ان کو تسلیم   کرنا  ایمان کاحصہ ہے ۔بصورت دیگرایما ن ناقص ہے ۔ زیر نظر کتاب’’اصحاب محمدﷺ کا مدبرانہ دفاع‘‘ مولانا  محمد بشیر احمد حامد حصاری  کی کاوش ہے یہ کتاب انہوں نے   ح...
  • 52 #1299

    مصنف : پروفیسر ڈاکٹر صلاح الدین ثانی

    مشاہدات : 17496

    اصول سیرت نگاری تعارف، مآخذ ومصادر

    (بدھ 01 مئی 2013ء) ناشر : مکتبہ یادگار شیخ الاسلام پاکستان علامہ شبیر احمد عثمانی
    #1299 Book صفحات: 423
    حضور نبی کریم ﷺ کی حیات طیبہ تمام مسلمانوں کے لیے اسوہ حسنہ اور چراغ راہ ہے۔ دین اسلام کی تعلیمات نہایت سادہ، واضح اور عام فہم ہیں، ان میں کسی قسم کی پیچیدگی کا گزر نہیں ہے۔ ان تعلیمات و ہدایات کا مکمل نمونہ آنحضرتﷺ کی ذات گرامی تھی فلہٰذا جب تک آپﷺ کا اسوہ حسنہ ہمارے سامنے نہ ہو اس وقت تک نہ ہم اسلام کو سمجھ سکتے ہیں اور نہ ہی صحیح طور پر اس پر عمل کر سکتے ہیں۔ مسلمانوں کے لیے یہ باعث سعادت ہے کہ نبی کریمﷺ کی سیرت کے تقریباً ہر پہلو پر علمی کام ہو چکا ہے۔ سیرت النبیﷺ پر تقریباً ہر زندہ  زبان میں تحقیقی مواد میسر ہے۔ زیر نظر کتاب میں جیسا کہ نام سے ظاہر ہے سیرت نگاری کے اصول اور ان کے تعارف پر مشتمل ہے۔ سوا چار سو صفحات کے قریب اس کتاب میں سیرت نگاری کا ارتقائی جائزہ اور چند معروف سیرت نگاروں کا تعارف کروانے کے بعد سیرت نگاری کے پچیس اصول بیان کیے گئے ہیں۔ ان اصولوں کا جائزہ لینے کے بعد اندازہ ہوتا ہے کہ کتاب کے مصنف پروفیسر ڈاکٹر صلاح الدین ثانی نے ان کو مرتب کرنے میں بہت زیادہ عرق ریزی سے کام لیا ہے اور صرف صفحات بھرنے سے کام نہیں لیا بلکہ ہر اصول میں ان کی محنت دکھائی دیتی ہے۔&...
  • 53 #2736

    مصنف : شاہ عبد العزیز دہلوی

    مشاہدات : 9551

    افضلیت شیخین

    (جمعہ 10 جولائی 2015ء) ناشر : المکتبہ السلفیہ شیش محل روڈ، لاہور
    #2736 Book صفحات: 56
    صحابہ کرام﷢ اس امت کے سب سے افضل واعلی لوگ تھے ،انہوں نے نبی کریم ﷺ کو اپنی آنکھوں سے دیکھا،ان کے ساتھ مل کر کفار سے لڑائیاں کیں ، اسلام کی سر بلندی اور اللہ اور اس کے رسول کی خوشنودی کے لئے اپنا تن من دھن سب کچھ قربان کر دیا۔پوری امت کا اس بات پر اتفاق ہے کہ صحابہ کرام ﷢تمام کے تمام عدول ہیں یعنی دیانتدار،عدل اور انصاف کرنے والے ،حق پر ڈٹ جانے والے اور خواہشات کی طرف مائل نہ ہونے والے ہیں۔صحابہ کرام ﷢کے بارے میں اللہ تعالی کا یہ اعلان ہے کہ اللہ ان سے راضی ہے اور وہ اللہ سے راضی ہیں۔لیکن بعض لوگوں نے ضعیف روایات کا سہارا لے کر بعض کبار صحابہ کرام ﷢پر اعتراضات وارد کئے ہیں ،جن کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔ زیر تبصرہ کتاب "افضلیت شیخین "ہندوستان کے معروف عالم دین مولانا شاہ عبد العزیز دہلوی﷫کی فارسی تصنیف "وسیلۃ النجات"کا اردو ترجمہ ہے۔ اردوترجمے کی سعادت مولانا محمد سلیمان صاحب انصاری کی حاصل کی ہے۔مولف ﷫نے اس کتاب میں شیخین سیدنا ابو بکر صدیق اور سیدنا عمر فاروق﷢ پر کئے گئے غیر حقیقی اور بے جا اعتراضات کی حقیقت کو واضح کیا ہے اور ان پر وارد طعن کو دور کیا ہے اور ان کی فضی...
  • 54 #6971

    مصنف : عبد اللہ بن محمد بن حمید

    مشاہدات : 2904

    الابداع شرح خطبہ حجۃ الوداع

    (بدھ 12 اپریل 2023ء) ناشر : مکتبہ السنۃ کراچی
    #6971 Book صفحات: 99
    زیر نظر کتاب ’’ الإبداع شرح خطبة حجة الوداع‘‘ فضیلۃ الشیخ عبد اللہ بن محمد بن حمید رحمہ اللہ کی تصنیف ہے ۔ شیخ موصوف نے یہ کتاب اراکین مجلس رابطہ عالم کی خواہش پر 48 سال قبل 1972ء میں تصنیف کی ۔شیخ نے اس کتاب میں خطبۃ حجۃ الوداع کے معانی اور مقاصد جلیلہ کی وضاحت کرتے آسان اسلوب میں واضح فقرات میں خطبہ کی تشریح پیش کی ہے ۔مولانا محمد رفیق اثری حفظہ اللہ (شیخ الحدیث دار الحدیث محمدیہ (جلالپور پیروالہ) نے اردان طبقہ کے لیے آسان فہم انداز میں اس کا سلیس اردو ترجمہ کیا ہے ۔ چالیس سال قبل 1979ء میں دار العلوم محمدیہ ، جلالپور پیروالہ نے پہلی بار اسے شائع کیا ۔ بعد ازاں بیس سال قبل محمد افضل الاثری صاحب کی نظرثانی کے ساتھ مکتبۃ السنۃ،کراچی نے اسے شائع کیا ۔ اللہ تعالیٰ مصنف و مترجم کی اس کاوش کو قبول فرمائے ۔ (آمین)(م۔ا)
  • 55 #572

    مصنف : ابن حجر العسقلانی

    مشاہدات : 45039

    الاصابہ فی تمییز الصحابہ رضوان اللہ علیہم اجمعین جلد1

    dsa (پیر 18 مارچ 2013ء) ناشر : مکتبہ رحمانیہ لاہور
    #572 Book صفحات: 722
    ’الإصابة في تمييز الصحابة‘ شیخ الاسلام حافظ ابن حجر عسقلانیؒ کی ایک شاندار تصنیف ہے۔ اس کی تیاری میں حافظ ابن حجرؒ نے اپنی قیمتی زندگی کی چالیس بہاریں صرف کیں مگر اس کی تشنگی ختم نہ کر پائے۔ کتب سیر و تراجم میں اس کا شمار امہات الکتب میں ہوتا ہے علما  و طلبا میں سے کوئی بھی اس سے بے نیاز نہیں رہ سکتا۔ اسے تذکار صحابہ میں مرجع کی حیثیت حاصل ہے۔ اگر ہم اسے اصحاب رسولﷺ کا انسائیکلو پیڈیا قرار دیں تو شاید یہ بات غلط نہ ہو۔ اسی مہتم بالشان کتاب کا اردو ترجمہ اس وقت آپ کے سامنے ہے۔ کتاب کے مترجم مولانا محمد عامر شہزار علوی ہیں جنھوں نے نہایت جانفشانی اور عرق ریزی کے ساتھ بخوبی یہ کام سرانجام دیا ہے۔ اس کتاب کے مطالعے سے قاری کو بخوبی علم ہو سکے گا کہ کون کب ایمان لایا۔کون اصحاب رسول میں شامل ہے اور کون نہیں۔ کس کا شمار حضرات صحابہ کے کس طبقے سے میں ہوتاہے۔ کون مہاجرین میں سے ہے او کون انصار میں سے۔ کون اصحاب بدر میں سے ہے اور کس نے حدیبیہ میں بیعت کی۔ کون سی پاک باز ہستیاں السابقون الاولون میں شمار ہوتی ہیں اور کن کے نصیب میں ہدایت آئی لیکن دور نبوت کے آخری ایام میں۔ غرض صحا...
  • 56 #282

    مصنف : صفی الرحمن مبارکپوری

    مشاہدات : 126593

    الرحیق المختوم

    (جمعرات 10 جون 2010ء) ناشر : المکتبہ السلفیہ شیش محل روڈ، لاہور
    #282 Book صفحات: 652
    پیغمبرآخرالزماں حضرت محمد ﷺ کی حیات طیبہ ہمارے لیے اسوۂ حسنہ ہے آپ صلی  اللہ علیہ وسلم کی مبارک زندگی قرآن کریم کا عملی نمونہ ہے گویا آپ ﷺ چلتا پھرتا قرآن تھے آپ ﷺ کی اطاعت ہی سے ہدایت میسر آسکتی ہے ’’وان تطیعوا تہتدوا‘‘(القرآن) اس کے لیے ضروری ہے کہ آپ ﷺ کی حیات اقدس کامطالعہ کیا جائے او راپنے کرداروعمل کو اس کے مطابق ڈھالا جائے زیر نظر کتاب ’’الرحیق المختوم‘‘میں انتہائی دلآویز اور مؤثر پیرائے میں رسو ل اکر م ﷺ  کی سیرت پاک  کو بیان کیا گیا ہے کتاب کے علمی مقام ومرتبہ  کے لیے اتنا کافی ہے کہ سیرت نگاری کے عالمی مقابلے میں یہ اول انعام کی مستحق قرار پائی ہے امید ہے کہ اس کے مطالعہ سے دلوں میں اسوۂ رسول ﷺ کو عملاًاپنانے کا جذبہ پیدا ہوگا۔  
  • الشجرة النبوية في نسب خير البرية صلي الله عليه وسلم

    (ہفتہ 10 فروری 2024ء) ناشر : المنتدی الاسلامی
    #7239 Book صفحات: 16
    شَجَرَہ سے مراد وہ نقشہ یا تحریر جس میں کسی خاندان کے سب سے بزرگ شخص اور اس کی اولاد کا ترتیب وار نام اور بعض اوقات مختصر حالات بھی درج ہوں،یا کسی خاص فرد یا شخصیت سے لے کر کسی بھی خاص شخصیت تک کسی کنبے کا شجرۂ نسب جو افراد خاندان اور ان کے باہمی رشتوں کو ظاہر کرے شجرہ نسب کہلاتا ہے ۔ زیر نظر رسالہ ’’ الشجرة النبویة في نسب خير البرية‘‘ میں نبی کریم ﷺ کے نسب نامہ کو بیان کرنے بعد ،نبیﷺ کی بیویوں، اولاد،اعمام النبی ،بنو اعمام النبی،عمات النبی،بنو عمات النبی،اخوۃ النبی وغیرہ کو مختصراً بیان کیا گیا ہے۔(م۔ا)
  • 58 #6673

    مصنف : ابو الفضل قاضی عیاض مالکی

    مشاہدات : 5460

    الشفاء بتعریف حقوق المصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم جلد اول

    dsa (پیر 04 اپریل 2022ء) ناشر : مکتبہ اعلیٰ حضرت دربار مارکیٹ لاہور
    #6673 Book صفحات: 339
    اس روئے ارضی پر انسانی ہدایت کے لیے  اللہ  تعالیٰ کے بعد حضرت  محمد ﷺ ہی ،وہ کامل  ترین ہستی ہیں جن کی زندگی  اپنے اندر عالمِ انسانیت کی مکمل  رہنمائی کا پور سامان رکھتی ہے ، رہبر انسانیت سیدنا محمد رسول اللہ ﷺ  کی شخصیت قیامت تک آنے والےانسانوں کےلیےبہترین نمونہ ہے  اور دنیا جہان کے تمام انسانوں کے لیے مکمل اسوۂ حسنہ  اور قابل اتباع ہیں  ۔ گزشتہ چودہ صدیوں  میں اس  ہادئ کامل ﷺ کی سیرت وصورت پر ہزاروں کتابیں اورلاکھوں مضامین لکھے جا چکے ہیں ۔اورکئی ادارے صرف سیرت نگاری پر کام کرنے کےلیےمعرض وجود میں آئے  ۔اور پورے عالمِ اسلام  میں  سیرت  النبی ﷺ کے مختلف گوشوں پر سالانہ کانفرنسوں اور سیمینار کا انعقاد کیا  جاتاہے   جس میں  مختلف اہل علم  اپنے تحریری مقالات پیش کرتے ہیں۔ ہنوذ یہ سلسلہ جاری وساری ہے ۔ زیر نظر کتاب’’ الشفاء بتعریف حقوق المصطفیٰ‘‘   قاضی  عیاض کی سیرت  النبیﷺ کی معروف اور مقبول عام کتاب ہے۔ مصنف نے کتاب میں رسول پاک کے فضائل،...
  • 59 #4813

    مصنف : محمد لقمان سلفی

    مشاہدات : 8593

    الصادق الامین

    (ہفتہ 23 ستمبر 2017ء) ناشر : الفرقان ٹرسٹ، مظفر گڑھ
    #4813 Book صفحات: 743
    انسانیت اور نبوت کا سفر ایک ساتھ شروع ہوا۔ آدمؑ اس کائنات کے پہلے انسان ہی نہیں بلکہ پہلے نبی بھی تھے۔ بنی نوع انسان کو علم وحی کی اتنی ہی ضرورت ہے جتنی زندہ رہنے کے لیے پانی کی۔انسانیت کا زیور علم ہے اور علم وحی کے بغیر فساد ہے۔یہ کائنات علم وحی کے بغیر کبھی خالی نہیں رہی‘ وحی کا سلسلہ سیدنا آدمؑ سے لے کر آخری نبی محمد کریمﷺ تک جاری رہا۔ نبیﷺ جب اپنی جماعت میں موجود تھے تو اپنی سیرت سے ایک ایسی جماعت تیار کی جس کو ہم صحابہؓ کے نام سے جانتے ہیں۔ انہی صحابہؓ نے نبیﷺ کی سیرت کو قلم بند کیا اور انہی صحابہؓ کے شاگردوں نے آپﷺ کی سیرت کو قلم بند کیا‘ ہنوز یہ سلسلہ جاری وساری ہے اور تا قیامت جاری رہے گا۔ان شاء اللہ۔زیرِ تبصرہ کتاب  سیرت کے موضوع پر لکھی جانے والی ضخیم کتاب ہے۔ اس میں صحیح احادیث اور قرآنی آیات سے استفادہ کیا گیا ہے۔ یہ کتاب پہلے عربی میں لکھی گئی اور خود مؤلف نے ہی بعد میں اس کا ترجمہ کیا اور ترجمہ نہایت عمدہ اسلوب  میں کیا گیا ہے۔ یہ کتاب’’ الصادق الامین ‘‘ ڈاکٹر محمد لقمان سلفی﷾  کی مرتب کردہ ہے۔آپ تصنیف وتالیف کا عمدہ شوق...
  • 60 #1730

    مصنف : قاضی ابوبکر العربی

    مشاہدات : 9493

    العواصم من القواصم فی تحقیق مواقف الصحابہ بعد وفاۃ النبی ﷺ

    (جمعرات 10 جولائی 2014ء) ناشر : ادارہ احیاء السنۃ گوجرانوالہ
    #1730 Book صفحات: 399
    صحابہ کرام﷢ اس امت کے سب سے افضل واعلی لوگ تھے ،انہوں نے نبی کریم ﷺ کو اپنی آنکھوں سے دیکھا،ان کے ساتھ مل کر کفار سے لڑائیاں کیں ، اسلام کی سر بلندی اور اللہ اور اس کے رسول کی خوشنودی کے لئے اپنا تن من دھن سب کچھ قربان کر دیا۔پوری امت کا اس بات پر اتفاق ہے کہ صحابہ کرام ﷢تمام کے تمام عدول ہیں یعنی دیانتدار،عدل اور انصاف کرنے والے ،حق پر ڈٹ جانے والے اور خواہشات کی طرف مائل نہ ہونے والے ہیں۔صحابہ کرام ﷢کے بارے میں اللہ تعالی کا یہ اعلان ہے کہ اللہ ان سے راضی ہے اور وہ اللہ سے راضی ہیں۔لیکن بعض لوگوں نے ضعیف روایات کا سہارا لے کر بعض کبار صحابہ کرام ﷢کے بعض اجتہادی مواقف پر بے جا اعتراضات کیے ہیں ،جن کی کوئی استنادی حیثیت نہیں ہے۔زیر تبصرہ کتاب ’’العواصم من القواصم فی تحقیق مواقف الصحابۃ بعد وفاۃ النبی ﷺ‘‘ اندلس کے معروف محدث اور مفسر امام قاضی ابو بکر محمد بن عبد اللہ بن محمد بن عبد اللہ بن احمد بن العربی الاندلسی ﷫کی عربی تصنیف ہے۔جس کے اردوترجمے کی سعادت مولانا محمد سلیمان کیلانی﷫ نے حاصل کی ہے۔مولف ﷫نے اس کتاب میں صحابہ کرام پر کئے گئے غیر حقیقی اور بے جا اعتر...
  • 61 #904

    مصنف : علامہ شبلی نعمانی

    مشاہدات : 40802

    الفاروق

    (بدھ 12 اکتوبر 2011ء) ناشر : دارالاشاعت اردوبازارکراچی
    #904 Book صفحات: 412
    حضرت عمرفاروق ؓکے سوانح اور حالات تفصیل کےساتھ اور اس صحت کے ساتھ لکھے جاچکے جو تاریخی تصنیف کی صحت کی اخیری حد ہے دنیا میں اور جس قدر بڑے بڑے  نامور گزرےہیں ان کی مفصل سوانح عمریاں پہلےسے موجود ہیں ۔اب آپ خود اس بات کا اندازہ لگالیں کہ تمام دنیا میں حضرت عمرفاروق ؓکا کوئی ہم پایہ گزرا ہے یا نہیں ۔؟ ’الفاروق ‘ جس میں حضرت عمرفاروق ؓکی ولادت سے وفات تک واقعات اور فتوحات ملکی کےحالات درج ہیں ،اس کے ساتھ ساتھ ملکی اور مذہبی انتظامات  اور علمی کمالات اور ذاتی اخلاق اور عادات کی تفصیل  بھی بیان کی گئی ہے ۔ اس کتاب کی صحت میں کوئی کم کوشش نہیں کی گئی بحرحال کتاب کے آخر میں ایک غلط نامہ لگادیا گیا ہے جو کفارہ جرم کا کام دے سکتا ہے ۔  
  • 62 #1291

    مصنف : ابو زید شبلی

    مشاہدات : 11544

    اللہ کی تلوار

    (منگل 23 اپریل 2013ء) ناشر : دار الابلاغ، لاہور
    #1291 Book صفحات: 258
    کسی قوم کی حقیقی قدر و قیمت اس کے افراد کے ذریعے ہوتی ہے۔ افراد اپنے کارناموں کی بدولت قوم کی سربلندی کا باعث بنتے ہیں۔ جس قوم میں مخلص کارکن، باعمل عالم، نڈر اور بے خوف مجادین اور راست باز سیاست دان ہوں وہ قوم ترقی کے بغیر نہیں رہ سکتی اور وہی قوم اس بات کی مستحق ہوتی ہے کہ زمین کی بادشاہت اس کے ہاتھ آئے۔ سیدنا خالد بن ولید ؓبھی ایسی ہی ایک نڈر قوم کے فرد ہیں۔سیدنا خالد بن ولید ؓوہ شخصیت ہیں جن کو سیف اللہ لقب عطا کیا گیا۔ انھوں نے جنگی تاریخ میں ایسے کارنامے سرانجام دئیے کہ دنیا ورطہ حیرت میں پڑ گئی۔ آپ کی جرات ، شجاعت اور عظمت کا اعتراف تو دشمن نے بھی کیا۔ ابو زید شبلی نے اپنی اس تصنیف میں ابو سلیمان سیدنا خالد بن ولید کی شخصیت، آپ کے اخلاقی و عملی کردار، خاندانی وقار اور خلافت اسلامیہ کے لیے خدمات کا بھوپور جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ آپ ؓکی ذات پر اٹھائے جانے والے اعتراضات کا دفاعی انداز میں جواب بھی خوب دیا ہے۔ نبی کریمﷺ کی زبان مبارک سے خالد بن ولید ؓکے جو فضائل بیان ہوئے ہیں وہ بھی بیان کیے ہیں۔ ایک ایسے مسلمان نوجوان کے لیے جو دعوت و جہاد والے نبوی منہج پر چل کر دنیا میں اپنا کوئی...
  • 63 #3156

    مصنف : محمد طیب محمدی

    مشاہدات : 10817

    اللہ کی قسم جشن عید میلاد النبی قرآن و حدیث سے ثابت نہیں

    (ہفتہ 02 جنوری 2016ء) ناشر : ادارہ تحقیقات سلفیہ، گوجرانوالہ
    #3156 Book صفحات: 170
    مسلمان کی اصل کامیابی قرآن مجیداور احادیث نبویہ میں اللہ اور رسول اکرم ﷺ کی جو تعلیمات ہیں ان کی پیروی کرنے اوران کی خلاف ورزی یا نافرمانی نہ کرنے میں ہے اللہ اور رسولﷺکی اطاعت عقائد ،عبادات ،معاملات ، اخلاق کردار ہر الغرض ہر میدان میں قرآن واحادیث کو پڑھنے پڑھانے سیکھنے سکھانے اور اس پر عمل پیرا ہونےکی صورت میں ہوسکتی ہے مسلمانوں کوعملی زندگی میں اپنے سامنے قرآن وحدیث ہی کو سامنے رکھنا چاہیے اور سلسلے میں صحابہ کرام کے طرزِ عمل سے راہنمائی لینے چاہیے کہ انہوں نے قرآن وحدیث پر کیسے عمل کیا کیونکہ انہی شخصیات کو اللہ تعالی نے معیار حق قرار دیا ہے۔ اورنبی ﷺنے بھی اختلافات کی صورت میں سنتِ نبویہ اور سنت خلفائے راشدین کو تھام نے کی تلقین کی ہے جب مسلمان سنت ِنبویہ اور خلفائے راشدین کے طرز ِعمل کوچھوڑ دیں گے تو وہ دین میں نئے نئے کام ایجاد کرکے بدعات میں ڈوب جائیں گے اور سیدھے راستے سے بھٹک جائیں گے یہی حال اس وقت مسلمانوں کا ہے ۔متازعہ مسائل میں سے ایک اہم مسئلہ بارہ ربیع الاول کو میلاد النبی ﷺ منانےکاہے بہت سارے مسلمان ہرسال بارہ ربیع الاول کو عید میلادالنبی ﷺ او رجشن مناتے ہیں ۔عمارتوں پ...
  • 64 #3550

    مصنف : مناظر احسن گیلانی

    مشاہدات : 14028

    النبی الخاتم صلی اللہ علیہ وسلم

    (جمعرات 10 مارچ 2016ء) ناشر : المیزان ناشران و تاجران کتب، لاہور
    #3550 Book صفحات: 111
    اس روئے ارض پر انسانی ہدایت کے لیے حق تعالیٰ نے جن برگزیدہ بندوں کو منتخب فرمایا ہم انہیں انبیاء ورسل﷩ کی مقدس اصطلاح سے یاد رکرتے ہیں اس کائنات کے انسانِ اول اور پیغمبرِاول ایک ہی شخصیت حضرت آدم ﷤ کی صورت میں فریضۂ ہدایت کے لیے مبعوث ہوئے۔ اور پھر یہ کاروانِ رسالت مختلف صدیوں اور مختلف علاقوں میں انسانی ہدایت کے فریضے ادا کرتے ہوئے پاکیزہ سیرتوں کی ایک کہکشاں ہمارے سامنے منور کردیتاہے ۔درخشندگی اور تابندگی کے اس ماحول میں ایک شخصیت خورشید جہاں تاب کی صورت میں زمانےاور زمین کی ظلمتوں کو مٹانے اور انسان کے لیے ہدایت کا آخری پیغام لے کر مبعوث ہوئی جسے محمد رسول اللہ ﷺ کہتے ہیں۔ آج انسانیت کے پاس آسمانی ہدایت کا یہی ایک نمونہ باقی ہے۔ جسے قرآن مجید نےاسوۂ حسنہ قراردیا اور اس اسوۂ حسنہ کےحامل کی سیرت سراج منیر بن کر ظلمت کدۂ عالم میں روشنی پھیلارہی ہے ۔حضرت محمد ﷺ ہی اللہ تعالیٰ کے بعد ،وہ کامل ترین ہستی ہیں جن کی زندگی اپنے اندر عالمِ انسانیت کی مکمل رہنمائی کا پور سامان رکھتی ہے۔ سیرت النبی ﷺ کی ابتدائی کتب عربی زبان میں لکھی گئیں پھر فارسی اور دیگرزبانوں میں یہ بابِ سعادت کھلا ۔ مگر اس...
  • 65 #5962

    مصنف : سید حسن مثنٰی ندوی

    مشاہدات : 5344

    ام المومنین سیدہ ماریہ قبطیہ ؓ

    (بدھ 11 دسمبر 2019ء) ناشر : مکتبہ دار الاحسن کراچی
    #5962 Book صفحات: 82
    اہل  السنۃ  والجماعۃ  کےنزدیک ازواج ِمطہرات  تمام مومنین کی مائیں ہیں ۔ کیونکہ یہ قرآنی فیصلہ ہے اور قرآن حکیم نے صاف لفظوں میں اس کو بیان کردیاہے۔’’نبیﷺ مومنوں کے ساتھ خود ان کے نفس سے بھی زیادہ تعلق رکھتے ہیں اور آپﷺ کی بیویاں ان کی مائیں ہیں‘‘۔(الاحزاب:6:33)۔جن عورتوں کو آپﷺ نے حبالۂ عقد میں لیا انکو اپنی مرضی سے رشتہ ازدواج میں منسلک نہیں کیا بلکہ اللہ تعالیٰ کے حکم سے آپﷺ نے ان سے نکاح کیا تھا۔ان کوبرا بھلا کہنا حرام ہے ۔اس کی حرمت قرآن وحدیث کے واضح دلائل سے  ثابت ہے ۔جو ازواج مطہرات  میں سے کسی ایک پر بھی طعن   وتشنیع کرے گا  وہ ملعون او ر خارج ایمان ہے۔نبی کریمﷺ کی ازواج مطہرات  کی سیرت  خواتین اسلام کے لیے اسوہ کی حیثیت رکھتی ہے۔ان امہات المومنین کی سیرت  کے تذکرے حدیث وسیرت وتاریخ  کی کتب میں موجود ہیں ۔اور اہل علم نے الگ سے  بھی کتب تصنیف کی ہیں زیر کتاب’’ ام المومنین سید ماریہ قبطیہ ؓ  عنہا ‘‘  نبی کریم  ﷺ کی شریکِ  حیات اور  فرزن...
  • 66 #2436

    مصنف : ڈاکٹر صہیب حسن

    مشاہدات : 20424

    امت مسلمہ کے موجودہ مسائل اور ان کا حل سیرت طیبہ کی روشنی میں

    (پیر 30 مارچ 2015ء) ناشر : جمعیت اہل حدیث لندن
    #2436 Book صفحات: 42
    جب ہم دنیا کے موجودہ معاشی، سیاسی، سماجی، ثقافتی اور تہذیبی منظرنامہ پر نظر ڈالتے اور پھر پیچھے مڑ کر اپنے ماضی کی تاریخ میں جھانکتے ہیں تو اندازہ ہوتا ہے کہ اُسلوبِ حیات میں غیر معمولی تبدیلیاں آچکی ہیں۔ ایسے تغیرات مسلسل رونما ہورہے ہیں جن کا قبل ازیں تصور بھی نہیں کیاجاسکتا تھا۔ ابلاغِ عامہ اور ترسیل معلومات کے ایسے ایسے ذرائع اور وسائل ایجاد ہو رہے ہیں جن سے ہماری گذشتہ نسلوں کو سابقہ پیش نہیں آیا۔امت مسلمہ آج سے ایک سو سال قبل جس نو آبادیاتی نظام میں جکڑی،بے بسی اور بے چارگی کی تصویر بنی ہوئی تھی۔آج 57 آزاد ممالک کی شکل میں قوت ،عددی اکثریت اور قدرتی وسائل سے مالا مال ہونے کے  باوجود ذلت ،عاجزی اور درماندگی میں اسی مقام پر کھڑی ہے جہاں سوسال پہلے کھڑی تھی۔عالم کفر کی اس منہ زور یلغار کے سامنے بند باندھنے کی کوئی حکمت ِ عملی اس وقت تک کامیاب نہیں ہوسکتی جب تک ہم خود اسی تکنیکی مہارت سے آراستہ ہو کر اپنی تہذیب و ثقافت کے توانا پہلوؤں کو دنیا کے سامنے نہیں لاتے۔ محض وعظ و تلقین یا غیر حقیقت پسندانہ دفاعی حربوں کے ذریعے اس یلغار کو روکنا ممکن نہیں۔ ہمیں چاہئے کہ ہم قرآن و سنت کی...
  • 67 #5277

    مصنف : حاجی غلام احمد چوہدری

    مشاہدات : 5520

    امن عالم سیرت طیبہ کی روشنی میں

    (پیر 19 فروری 2018ء) ناشر : اقبال پیلشنگ کمپنی
    #5277 Book صفحات: 388
    اگرچہ دنیا کے تمام ممالک اکیسویں صدی کے سنہری سورج کی تبریک کا جشن منانے میں مصروف ہیں اور سائنس وٹیکنالوجی اپنی ترقی وایجادات پر نازاں اِترا رہی ہے لیکن انسانیت خود کرب واکراہ‘ خوف وہراس‘ بھوک وافلاس اور ظلم وتشدد کے جہنم سے جس قدر دوچار ہے یہ انتہائی نازک صورت حال بھی سب پر روزِ روشن کی طرح عیاں ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ بد امنی کی اس سنگین عالمی صورتِ حال کا ماوا امریکی ورلڈ آرڈر میں مضمر نہیں ہے اور نہ  ہی روس‘ چین اور یورپی کونسل کا اتحاد آج اس آگ کو ٹھنڈا کر سکتا  ہے‘ اس گھناؤنی صورت حال کو صرف اور صرف محمد عربیﷺ کا دیا ہوا اسلامک آرڈر فار ورلڈ پیس اینڈ پراسپیرٹی ہی یقینی درست کر سکتا ہے۔زیرِ تبصرہ کتاب  خاص اسی موضوع پر ہے جس میں نبیﷺ کے پیغام امن کو دنیا کے سامنے لانے کی عظیم کاوش کی گئی ہے۔ اس کتاب میں چھ ابواب مرتب کیے گئے ہیں پہلے میں امن عالم کی ضرورت واہمیت کو اُجاگر کیا گیا ہے‘ دوسرے میں  بعثت نبویﷺ کے وقت بد امنی کی عالمی حالت کا جائزہ لیا گیا ہے اور تیسرے باب میں امن کے لیے نبیﷺ کی تعلیمات کیا ہیں؟ اس بات کا بیان ہے‘ چوتھ...
  • 68 #3292

    مصنف : محمود احمد صواف

    مشاہدات : 6453

    امہات المؤمنین (صواف)

    (جمعہ 15 جنوری 2016ء) ناشر : ادارہ علوم اسلامی، جھنگ
    #3292 Book صفحات: 112
    یہ بات بہت واضح اور شفاف ہے کہ آپﷺ کی بیویاں تمام امت کی مائیں ہیں۔اس میں کسی عقل سلیم رکھنے والے کو کوئی اختلاف نہیں کیونکہ یہ قرآنی فیصلہ ہے اور قرآن حکیم نے صاف لفظوں میں اس کو بیان کردیاہے:ترجمہ۔نبیﷺ مومنوں کے ساتھ خود ان کے نفس سے بھی زیادہ تعلق رکھتے ہیں اور آپﷺ کی بیویاں ان کی مائیں ہیں(الاحزاب:6:33)۔جن عورتوں کو آپﷺ نے حبالہ ءعقد میں لیا انکو اپنی مرضی سے رشتہ ازدواج میں منسلک نہیں کیا بلکہ اللہ تعالیٰ کے حکم سے آپﷺ نے ان سے نکاح کیا تھا۔ کچھ لوگ امہات المومنین کی مقدس،مطہر،مزکیّ ذاتوں کے متعلق ہرزاسرائی اوراپنی نازیبا الفاظ استعمال کرتے ہیں ان کو اپنے ایمان کے بارےفکرمند ہونا چاہیے۔ زیربحث کتاب"امہات المؤمنین"فاضل مؤلف محمود احمد صواف کی عربی تصنیف ہے جس کو مولانا عبدالرشید حنیف نے احسن انداز سے اردو قالب میں ڈھالا ہے فاضل مؤلف نے اپنی کتاب میں امہات المومنین پر کیے جانے والے اعتراضات کا قرآن و سنت کی روشنی میں جوابات دیئے ہیں۔ اللہ تعالیٰ ان کے میزان حسنات میں اضافہ فرمائے۔ آمین(عمیر)(
  • 69 #6444

    مصنف : ظفر علی قریشی

    مشاہدات : 4130

    امہات المومنین اور مستشرقین

    (جمعہ 06 اگست 2021ء) ناشر : ضیاء القرآن پبلی کیشنز، لاہور۔ کراچی
    #6444 Book صفحات: 259
    ازواج ِمطہرات  تمام مومنین کی مائیں ہیں ۔ کیونکہ یہ قرآنی فیصلہ ہے اور قرآن حکیم نے صاف لفظوں میں اس کو بیان کردیاہے:ترجمہ۔نبیﷺ مومنوں کے ساتھ خود ان کے نفس سے بھی زیادہ تعلق رکھتے ہیں اور آپﷺ کی بیویاں ان کی مائیں ہیں(الاحزاب:6:33)۔جن عورتوں کو آپﷺ نے حبالۂ عقد میں لیا انکو اپنی مرضی سے رشتہ ازدواج میں منسلک نہیں کیا بلکہ اللہ تعالیٰ کے حکم سے آپﷺ نے ان سے نکاح کیا تھا۔ان کوبرا بھلا کہنا حرام ہے ۔اس کی حرمت قرآن وحدیث کے واضح دلائل سے  ثابت ہے ۔جو ازواج مطہرات  میں سے کسی ایک پر بھی طعن   وتشنیع کرے گا  وہ ملعون او ر خارج ایمان ہے۔نبی کریمﷺ کی ازواج مطہرات  کی سیرت  خواتین اسلام کے لیے اسوہ کی حیثیت رکھتی ہے۔ان امہات المومنین کی سیرت  کے تذکرے حدیث وسیرت وتاریخ  کی کتب میں موجود ہیں ۔اور اہل علم نے الگ سے  بھی کتب تصنیف کی ہیں زیر نظر کتاب’’امہات المومنین اورمستشرقین‘‘ پروفیسر ظفر علی قریشی کی انگریزی تصنیفProphet Mohammad,s Winves  And Orienialists کااردو ترجمہ ہے۔مختلف مستشرقین حدردرجہ متعصب ہون...
  • 70 #5990

    مصنف : مطلوب الرحمن ندون نگرامی

    مشاہدات : 10564

    امیر معاویہ ؓاور یزید کی ولی عہد مع واقعہ حرہ تصویر کا دوسرا رخ

    (بدھ 08 جنوری 2020ء) ناشر : حارث پبلیکیشنز
    #5990 Book صفحات: 27
    سیدنا معاویہ ﷜ان جلیل القدر صحابہ کرام میں سے ہیں ،جنہوں نے نبی کریم ﷺ کے لئے کتابتِ وحی جیسے عظیم الشان فرائض سر انجام دئیے۔سیدنا علی ﷜ کی وفات  کے بعد  ان کا دورِ حکومت تاریخ ِاسلام کے درخشاں زمانوں میں سے ہے۔جس میں اندرونی طور پر امن اطمینان کا دور دورہ بھی تھا اور ملک سے باہر دشمنوں پر مسلمانوں کی دھاک بھی بیٹھی ہوئی تھی۔ اور یزید بن معاویہ ؓ تابعین میں سے ہیں اور صحابی رسول سیدنا امیر معاویہ ﷜کے بیٹے ہیں۔ وہ قسطنطنیہ کے اس لشکر کا سپہ سالار تھا کہ جس نے سب سے پہلے قسطنطنیہ پر لشکر کشی کی تھی اور حدیث میں  اس  لشکر کو مغفور لہم کے لیے پروانہ مغفرت  کی  بشارت سنائی گئی ہے ۔ سیدنا معاویہ ﷜ نے  اپنی زندگی میں ہی اپنے بیٹے یزید کو ولی عہدی کے  لیے نامزد کیا تو   بےشمار کبار صحابہ کرام نے حضرت  معاویہ﷜ کے فیصلے کو تسلیم کیا ۔لیکن افسوس کہ بعض نادان مسلمان بھائیوں نے  سیدنا معاویہ  ﷜ اور ان  کےبیٹے یزید پر اعتراضات اور الزامات کا کچھ اس انداز سے انبار لگا رکھا ہے کہ تاریخ اسلام کا یہ تابناک زمانہ سبائی پروپیگنڈے کے گرد...
  • 71 #5878

    مصنف : انجینئر سید نعیم شاہ

    مشاہدات : 9324

    امین الامہ حضرت سیدنا ابو عبیدہ بن الجراح ؓ

    (منگل 17 ستمبر 2019ء) ناشر : نشان منزل پبلی کیشنز لاہور
    #5878 Book صفحات: 334
    عامۃ المسلمین اور نوجوان نسل کی موجودہ بے راہ روی‘ اسلام کی صحیح روح سے دُوری‘ دین اسلام کے مخالف مادی اقدار کی غلامی اور مغربی ولادینی فکر سے وابستگی درحقیقت اکابرین امّت اور خصوصاً صحابہ کرامؓ کی زندگی‘ سیرت اور پیغامات وتعلیمات سے ناواقفیت کا نتیجہ ہے۔ انقلاباتِ زمانہ‘ جدت پسندی‘ ذوق مطالعہ کا فقدان‘ مادی مشاغل ومصروفیات اور کم علمی ونارسائی وہ اسباب ہیں جو اُمت مسلمہ اور خصوصاً نوجوان نسل کو اپنے اسلاف کی زندگی اور اُن کی سیرت وکردار سے بہت دور لے گئے ہے۔ اس لیے  اکابرین امت خصوصاً صحابہ کرامؓ کے حالات‘ اُن کی دینی ‘ تبلیغی اور جہادی مساعی‘ ان کی تعلیم وتربیت کے نتائج واثرات‘ ان کے مزاج اور ان کے فکر وعمل سے لوگوں کو روشناس کرایا جائے۔زیرِ تبصرہ  کتاب  بھی ایک صحابی  حضرت عبیدہ بن جراحؓ کے حالات وواقعات پر مشتمل ہے۔ اس میں ان کے ولادت سے لے کر وفات تک کے حالات کو نہایت شائستگی‘حسن وخوبی‘ سلیقہ اور ترتیب کے ساتھ جمع کیا ہے۔حالات وواقعات کے انتخاب میں مؤلف نے اُن مضامین اور حکایات کو اہمیت دی...
  • 72 #4372

    مصنف : رطب علی

    مشاہدات : 5211

    انبیاء کے والدین ایک تحقیقی مطالعہ

    (جمعہ 31 مارچ 2017ء) ناشر : سرائے عاقل الہ آباد یوپی
    #4372 Book صفحات: 207
    اللہ تعالیٰ نے بنی نوع انسان کو پیدا کیا تو ان کے لیے ہدایت کا راستہ واضح  کرنے کے لیےبہت سی برگزیدہ ہستیوں کو بھی مبعوث فرمایا تاکہ وہ لوگوں کو خالق کی پہچان عطا کریں اور توحید خالص کا درس دیں۔ اللہ کی ان مقرب ہستیوں نے اپنے مشن کو پوری محنت کے ساتھ سر انجام دیااور اس راستے میں آنے والی  ہر تکلیف کا جواں مردی سے مقابلہ کیا۔انبیاء کرام کی دعوت کے نتیجے میں بے شمار مخلوق  ایمان لائی اور ایک اللہ کی عبادت کرنے لگی۔لیکن ہدایت اسے ملتی ہے، جسے اللہ ہدایت دینا چاہے۔ زیر تبصرہ کتاب" انبیاء کے والدین،ایک تحقیقی مطالعہ " محترم مولانا رطب علی صاحب کی تصنیف ہے، جس میں انہوں نے انبیاء کرام کے والدین  کے حوالے سے گفتگو کی ہے اور  ان کے ایمان کے حوالے سے کچھ راہنمائی فرمائی ہے۔(راسخ)
  • 73 #5089

    مصنف : ڈاکٹر ذو الفقار کاظم

    مشاہدات : 10854

    انبیائے کرام ؑ انسائیکلوپیڈیا

    (اتوار 24 دسمبر 2017ء) ناشر : فرید بک ڈپو، نئی دہلی
    #5089 Book صفحات: 992
    اللہ تعالیٰ جل شانہ، کا جب ارادہ ہوا۔ کہ اس رنگا رنگ کائنات کو معرض وجود میں لا کر اس میں اشرف المخلوقات انسان کو پیدا کر کے اسے اس جہان رنگ و بو کی سرداری کا تاج پہنائے ۔ اور اس کائنات کو اس کی خدمت کے لئے تابع و مسخر کر  دے اور اس دنیا کی تعمیر و تزئین اس کے سپرد کر دے۔اس بات كو الله تعالیٰ نے قرآن مجید میں بیان کیا ہے کہ ﴿هُوَ الَّذِي خَلَقَ لَكُم مَّا فِي الْأَرْضِ جَمِيعًا ﴿٢٩﴾...البقرۃ وہ ذات ہے جس نے سب کچھ جو زمین میں ہے سب تمہارے لئے پیدا کیا ہے...۔مزيد انسانوں کی رشد و ہدایت کے لئے اللہ تعالیٰ نے ایک لاکھ چوبیس ہزار انبیاء کو بھیجا۔جن میں سے بعض انبیاء اور ان کی ازواج کے تذکرے ہمیں قرآن مجید،سیرت اور تاریخ کی کتب  میں ملتے ہیں   ۔زیرِ تبصرہ کتاب ’’انبیاء کرام ﷩انسائیکلو پیڈیا‘‘ ڈاکٹر ذزالفقار کاظم کی ہے  جو کہ انبیائے کرام سے متعلق بھرپور معلومات پر مبنی سوالا جوابا لکھی جانے والی سب سے مفضل ، مستند اور ضخیم کتاب ہے۔ اس کتاب میں تقریبا 36 انبیائے کرام ﷩ کا ذکر مبارک، ان کی اقوام کے بارے میں معلومات قرآن و سنت اور دیگر تواریخ و...
  • 74 #3294

    مصنف : محمد اسماعیل آزاد ایم۔ اے

    مشاہدات : 4455

    انتخاب لاجواب (خلیفہ ثانی سیدنا عمر فاروق ؓ)

    (جمعہ 15 جنوری 2016ء) ناشر : ادارہ معارف الحق، کراچی
    #3294 Book صفحات: 56
    اس بات میں کوئی شک نہیں کہ دین اسلام ایک امن و سلامتی کا دین ہے۔جب آنحضرتﷺ نے لوگوں کو دین اسلام کی تبلیغ کی تب عرب قبائل بت پرستی اور جہالت کی تاریکیوں میں غوطہ زن تھے۔اسلام نے ہر طرف پھیل کر طاغوتی طاقتوں کا قلع قمع کیا۔لوگوں کو گمراہیوں سے بچا کر راہ ہدایت سے ہمکنار کیاتو دشمنان اسلام نے منافقت سے اسلام کا لبادہ اوڑھ کر اسلامی اتحاد کو پارہ پارہ کرنےکی خفیہ سازشیں کیں اور انتہائی غیر محسوس طریقے سے حق و باطل کی آمیزش کی۔ اس طرح حقیقت نظروں سے اوجھل ہوئی اور قرون اولیٰ کی عظمت رخصت ہونے کے ساتھ ساتھ ملت اسلامیہ کا شیرازہ بکھر گیا۔آپﷺ کی وفات کے بعد حضرت ابوبکر ؓخلیفہ اول بنے اور امت محمدیہ کی بھاگ دوڑ سنبھالی۔ آپ کےبعد حضرت عمر ؓخلیفہ دوم بنے حضرت عمرفاروق ؓحق وباطل کےدرمیان فارق تھے۔ سیدنا عمر ؓکے دور خلافت میں اسلام ایک طوفان کیطرح اقصائے عالم پر چھا گیاایران و روم کی عظیم سلطنتوں کو شکست سے دو چار کیااور بیت المقدس کو یہودیوں کی چنگل سے آزاد کروایا۔ زیر تبصرہ کتاب"انتخاب لاجواب"محمد اسماعیل کی تصنیف ہےجس میں موصوف نے خلیفہ ثانی سیدنا عمر بن خطاب ؓکی سوانح عمری کو مختصر ا...
  • 75 #4141

    مصنف : حافظ مبشر حسین لاہوری

    مشاہدات : 5501

    انسان اور رہبر انسانیت

    (جمعہ 23 دسمبر 2016ء) ناشر : مبشر اکیڈمی،لاہور
    #4141 Book صفحات: 187
    نبی کریم ﷺ کےساتھ ہرایک مسلمان کا بنیادی طور پر تین طرح کا تعلق ہوناچاہیے ایک تویہ کہ اہم آپ ﷺ پر صدق دل سے ایمان لائیں، دوسرا یہ کہ اہم آپﷺ سے دنیا جہاں کی ہر چیز سے بڑھ کر محبت کریں اور تیسرا یہ کہ ہم ہر ممکنہ حدتک آپ کی اطاعت واتباع کریں کیونکہ دین اسلام میں رسول اللہ ﷺ کی اطاعت اسی طرح فرض ہے جس طرح اللہ تعالیٰ کی اطاعت فرض ہے ۔ارشاد باری تعالیٰ ہے : مَنْ يُطِعِ الرَّسُولَ فَقَدْ أَطَاعَ اللَّه (سورہ نساء:80) جس نے رسول اللہﷺ کی اطاعت کی اس نے اللہ کی اطاعت کی ۔ اور سورۂ محمد میں اللہ تعالیٰ کا ارشادِ مبارک ہے : يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا أَطِيعُوا اللَّهَ وَأَطِيعُوا الرَّسُولَ وَلَا تُبْطِلُوا أَعْمَالَكُمْ(سورہ محمد:33) اے لوگو! جو ایمان لائے ہو اللہ اور رسول ﷺ کی اطاعت کرو (اور اطاعت سے انحراف کر کے ) اپنے اعمال ضائع نہ کرو۔اطاعت رسول ﷺ کے بارے میں یہ بات پیش نظر رہنی چاہیے کہ رسو ل اکرم ﷺ کی اطاعت صرف آپﷺ کی زندگی تک محدود نہیں بلکہ آپﷺ کی وفات کے بعد بھی قیامت تک آنے والے تمام مسلمانوں کے لیے فرض قرار دی گئی ہے ۔ اطاعت رسول ﷺ کے بارے میں صحیح بخاری شریف کی یہ حدیث بڑی اہم...
< 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 ... 27 28 >

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 39566
  • اس ہفتے کے قارئین 282449
  • اس ماہ کے قارئین 1028613
  • کل قارئین105899734
  • کل کتب8792

موضوعاتی فہرست