#3294

مصنف : محمد اسماعیل آزاد ایم۔ اے

مشاہدات : 4605

انتخاب لاجواب (خلیفہ ثانی سیدنا عمر فاروق ؓ)

  • صفحات: 56
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 1960 (PKR)
(جمعہ 15 جنوری 2016ء) ناشر : ادارہ معارف الحق، کراچی

اس بات میں کوئی شک نہیں کہ دین اسلام ایک امن و سلامتی کا دین ہے۔جب آنحضرتﷺ نے لوگوں کو دین اسلام کی تبلیغ کی تب عرب قبائل بت پرستی اور جہالت کی تاریکیوں میں غوطہ زن تھے۔اسلام نے ہر طرف پھیل کر طاغوتی طاقتوں کا قلع قمع کیا۔لوگوں کو گمراہیوں سے بچا کر راہ ہدایت سے ہمکنار کیاتو دشمنان اسلام نے منافقت سے اسلام کا لبادہ اوڑھ کر اسلامی اتحاد کو پارہ پارہ کرنےکی خفیہ سازشیں کیں اور انتہائی غیر محسوس طریقے سے حق و باطل کی آمیزش کی۔ اس طرح حقیقت نظروں سے اوجھل ہوئی اور قرون اولیٰ کی عظمت رخصت ہونے کے ساتھ ساتھ ملت اسلامیہ کا شیرازہ بکھر گیا۔آپﷺ کی وفات کے بعد حضرت ابوبکر ؓخلیفہ اول بنے اور امت محمدیہ کی بھاگ دوڑ سنبھالی۔ آپ کےبعد حضرت عمر ؓخلیفہ دوم بنے حضرت عمرفاروق ؓحق وباطل کےدرمیان فارق تھے۔ سیدنا عمر ؓکے دور خلافت میں اسلام ایک طوفان کیطرح اقصائے عالم پر چھا گیاایران و روم کی عظیم سلطنتوں کو شکست سے دو چار کیااور بیت المقدس کو یہودیوں کی چنگل سے آزاد کروایا۔ زیر تبصرہ کتاب"انتخاب لاجواب"محمد اسماعیل کی تصنیف ہےجس میں موصوف نے خلیفہ ثانی سیدنا عمر بن خطاب ؓکی سوانح عمری کو مختصر اور جامع انداز میں قلمبند کیاہے۔ اللہ تعالیٰ ان کی جزائے خیر عطافرمائےاور اجر عظیم سے نوازے۔ آمین(عمیر)

عناوین

صفحہ نمبر

فہرست مضامین

2

تبصرہ (از مجتہد العصر علامہ قاری شاہ محمد جعفر پھلوارزی)

3

عرض ناشر (قاری عبد الکریم ایم ۔ اے)

6

اللہ کا انتخاب

7

سیدنا عمرؓ کا قبول اسلام

8

سیدنا عمرؓ کا خلوص

13

فنا فی الرسولؐ شخصیت

14

سیدنا عمرؓ کی خلافت

18

سیدنا عمرؓ کی فتوحات

19

سیدنا عمرؓ کی معاشی حکمت عملی

26

سیدنا عمر فاروقؓ اعظم اور تنظیم زکوٰۃ

31

سیدنا عمر اور تقسیم دولت

32

سیدنا عمر کی شہادت

34

بنو ہاشم کا مؤقف

42

حضورﷺ کی وفات کے وقت بنو ہاشم کا مؤقف شیخین کے دور خلافت میں

44

سیدنا عمرؓ کے خلاف سازش میں ایک پر اسرار شخصیت

50

 

 

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 57842
  • اس ہفتے کے قارئین 354820
  • اس ماہ کے قارئین 1408320
  • کل قارئین110729758
  • کل کتب8851

موضوعاتی فہرست