#572

مصنف : ابن حجر العسقلانی

مشاہدات : 46374

الاصابہ فی تمییز الصحابہ رضوان اللہ علیہم اجمعین جلد1

  • صفحات: 722
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 36100 (PKR)
(پیر 18 مارچ 2013ء) ناشر : مکتبہ رحمانیہ لاہور

’الإصابة في تمييز الصحابة‘ شیخ الاسلام حافظ ابن حجر عسقلانیؒ کی ایک شاندار تصنیف ہے۔ اس کی تیاری میں حافظ ابن حجرؒ نے اپنی قیمتی زندگی کی چالیس بہاریں صرف کیں مگر اس کی تشنگی ختم نہ کر پائے۔ کتب سیر و تراجم میں اس کا شمار امہات الکتب میں ہوتا ہے علما  و طلبا میں سے کوئی بھی اس سے بے نیاز نہیں رہ سکتا۔ اسے تذکار صحابہ میں مرجع کی حیثیت حاصل ہے۔ اگر ہم اسے اصحاب رسولﷺ کا انسائیکلو پیڈیا قرار دیں تو شاید یہ بات غلط نہ ہو۔ اسی مہتم بالشان کتاب کا اردو ترجمہ اس وقت آپ کے سامنے ہے۔ کتاب کے مترجم مولانا محمد عامر شہزار علوی ہیں جنھوں نے نہایت جانفشانی اور عرق ریزی کے ساتھ بخوبی یہ کام سرانجام دیا ہے۔ اس کتاب کے مطالعے سے قاری کو بخوبی علم ہو سکے گا کہ کون کب ایمان لایا۔کون اصحاب رسول میں شامل ہے اور کون نہیں۔ کس کا شمار حضرات صحابہ کے کس طبقے سے میں ہوتاہے۔ کون مہاجرین میں سے ہے او کون انصار میں سے۔ کون اصحاب بدر میں سے ہے اور کس نے حدیبیہ میں بیعت کی۔ کون سی پاک باز ہستیاں السابقون الاولون میں شمار ہوتی ہیں اور کن کے نصیب میں ہدایت آئی لیکن دور نبوت کے آخری ایام میں۔ غرض صحابہ کرام کے بارے میں اس انداز کی بے شمار معلوما کو یہ کتاب سموئے ہوئے ہے۔ صاحبان تحقیق کے ساتھ ساتھ تاریخ کے طالب علموں کے لیے بھی یہ کتاب گنج ہائے گراں مایہ کی حیثیت رکھتی ہے اور ایک عام پڑھے لکھے مسلمان کے لیے بھی اس کا مطالعہ نہایت فائدہ مند ہوگا۔ وہ جان سکے گا کہ اصحاب رسول نے کس انداز سے دین حنیف کی سربلندی کے لیے جد و جہد کی وہ ان کے حالات و واقعات سے آگاہ ہو سکے گا۔یہ یاد رہے کہ کہ اس کتاب میں جتنے نام ہیں وہ اول سے آخر تک سارے صحابہ نہیں بلکہ بعض غیر مسلم لوگوں کا تذکرہ بھی اس کتاب میں آ گیا ہے اور نمبر شمار میں انھیں بھی شمار کر لیا گیا ہے۔ خواتین سمیت کل 12300 (بارہ ہزار تین سو) افراد کا شمار ہوا ہے۔(ع۔م)

 

عناوین

 

صفحہ نمبر

کلمۃ الناشر

 

49

عرض مترجم

 

51

مقدمہ

 

53

فصل اول:صحابہ کی تعریف

 

56

فصل ثانی: کسی شخصیت کی صحابی ہونے کی پہچان کا طریقہ

 

58

حرف الف باب الہمزہ جس کے بعد الف ہے

 

 

مقدمہ

 

64

باب الالف جس کے بعد باء ہے

 

64

باب الالف جس کے بعد ثائے مثلثہ ہے

 

78

باب الالف جس کے بعد جیم ہے

 

79

باب الالف جس کے بعد حاء ہے

 

79

باب الالف جس کے بعد خاء ہے

 

84

باب الالف جس کے بعد دال ہے

 

87

باب الالف جس کے بعد ذال ہے

 

87

باب الالف جس کے بعد را ہے

 

89

باب الالف جس کے بعد زا ہے

 

93

باب الالف جس کے بعد سین ہے

 

95

جن کا نام اسید (ہمزہ کے زبر اور سین کے زیر سے ان کا ذکر)

 

126

جس کا نام اسید(پیش سے ہے) اس کا ذکر

 

129

باب الالف جس کے بعد شین ہے

 

134

باب الالف جس کے بعد صاد ہے

 

138

باب الالف جس کے بعد ضاد ہے

 

140

باب الالف جس کے بعد عین ہے

 

140

باب الالف جس کے بعد غین ہے

 

142

باب الالف جس کے بعد فاء ہے

 

144

باب الالف جس کے بعد قاف ہے

 

146

باب الالف جس کے بعد کاف ہے

 

151

باب الالف جس کے بعد لام ہے

 

153

باب الالف جس کے بعد میم ہے

 

155

باب الالف جس کے بعد نون ہے

 

163

انیس نامی حضرات

 

178

انیف  نامی حضرات

 

182

باب الالف جس کے بعد ھا ہے

 

183

باب الالف جس کے بعد واؤ ہے

 

185

باب الالف جس کے بعد یاء ہے

 

202

قسم ثانی از حرف الف

 

 

جنہیں رسول اللہ ﷺ نے دیکھا

 

 

باب الہمزہ جس کے بعد الف ہے

 

210

باب الہمزہ جس کے بعد با ہے

 

210

باب الہمزہ جس کے بعد حائے مہملہ ہے

 

215

باب الہمزہ جس کے بعد زا ہے

 

216

باب الہمزہ جس کےبعد سین ہے

 

217

قسم ثالث از حرف الف

 

 

باب الہمزہ جس کے بعد باء ہے

 

219

باب الہمزہ جس کے بعد جیم ہے

 

222

باب الہمزہ جس کے بعد حا ہے

 

222

باب الہمزہ بعد ھا دال

 

223

باب الہمزہ جس کے بعد را ہے

 

225

باب الہمزہ جس کے بعد زا ہے

 

227

باب الالف جس کے بعد سین ہے

 

229

باب الالف جس کے بعد شین ہے

 

234

باب الالف جس کے بعد صاد ہے

 

236

باب الالف جس کے بعد طاء ہے

 

239

باب الالف جس کے بعد غین ہے

 

239

باب الالف جس کے بعد فاء ہے

 

240

باب الالف جس کے بعد قاف ہے

 

240

باب الالف جس کے بعد کاف ہے

 

240

باب الالف جس کے بعد میم ہے

 

244

باب الالف بعد ھانون

 

246

باب الالف جس کے بعد واؤ ہے

 

247

باب الالف جس کے بعد یاء ہے

 

252

مکمل فہرست بعد میں پبلش ہوگی

 

 

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 17786
  • اس ہفتے کے قارئین 248337
  • اس ماہ کے قارئین 1767410
  • کل قارئین115659410
  • کل کتب8915

موضوعاتی فہرست