قاضی ابوبکر العربی

  • نام : قاضی ابوبکر العربی

کل کتب 3

  • 1 #1730

    مصنف : قاضی ابوبکر العربی

    مشاہدات : 9938

    العواصم من القواصم فی تحقیق مواقف الصحابہ بعد وفاۃ النبی ﷺ

    (جمعرات 10 جولائی 2014ء) ناشر : ادارہ احیاء السنۃ گوجرانوالہ
    #1730 Book صفحات: 399

    صحابہ کرام﷢ اس امت کے سب سے افضل واعلی لوگ تھے ،انہوں نے نبی کریم ﷺ کو اپنی آنکھوں سے دیکھا،ان کے ساتھ مل کر کفار سے لڑائیاں کیں ، اسلام کی سر بلندی اور اللہ اور اس کے رسول کی خوشنودی کے لئے اپنا تن من دھن سب کچھ قربان کر دیا۔پوری امت کا اس بات پر اتفاق ہے کہ صحابہ کرام ﷢تمام کے تمام عدول ہیں یعنی دیانتدار،عدل اور انصاف کرنے والے ،حق پر ڈٹ جانے والے اور خواہشات کی طرف مائل نہ ہونے والے ہیں۔صحابہ کرام ﷢کے بارے میں اللہ تعالی کا یہ اعلان ہے کہ اللہ ان سے راضی ہے اور وہ اللہ سے راضی ہیں۔لیکن بعض لوگوں نے ضعیف روایات کا سہارا لے کر بعض کبار صحابہ کرام ﷢کے بعض اجتہادی مواقف پر بے جا اعتراضات کیے ہیں ،جن کی کوئی استنادی حیثیت نہیں ہے۔زیر تبصرہ کتاب ’’العواصم من القواصم فی تحقیق مواقف الصحابۃ بعد وفاۃ النبی ﷺ‘‘ اندلس کے معروف محدث اور مفسر امام قاضی ابو بکر محمد بن عبد اللہ بن محمد بن عبد اللہ بن احمد بن العربی الاندلسی ﷫کی عربی تصنیف ہے۔جس کے اردوترجمے کی سعادت مولانا محمد سلیمان کیلانی﷫ نے حاصل کی ہے۔مولف ﷫نے اس کتاب میں صحابہ کرام پر کئ...

  • 2 #3630

    مصنف : قاضی ابوبکر العربی

    مشاہدات : 4958

    قادیانیت کا تعاقب

    (جمعہ 22 اپریل 2016ء) ناشر : عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت، ملتان
    #3630 Book صفحات: 259

    اللہ تعالی نے نبی کریمﷺ کو آخری نبی اور رسول بنا کر بھیجا ہے۔آپﷺخاتم النبیین اور سلسلہ نبوت  کی بلند مقام عمارت کی سب سے آخری اینٹ ہیں۔آپ  کی آمد سے سلسلہ نبوی کی عمارت مکمل ہو گئی ہے۔آپ کے بعد کوئی برحق نبی اور رسول نہیں آسکتا ہے ۔آپﷺ نے فرمایا کہ میرے بعد متعدد جھوٹے اور کذاب آئیں گے جو اپنے آپ کو نبی کہلوائیں گے۔آپ کے بعد آنے والے متعدد کذابوں میں سے ایک  جھوٹا اور کذاب مرزا غلام احمد قادیانی ہے ،جس نے نبوت کا دعوی کیا اور شریعت کی روشنی میں کذاب اور مردود ٹھہرا۔لیکن اللہ رب العزت نے اس کےجھوٹ وفریب کوبے نقاب کرد یا اور وہ دنیا وآخرت دونوں جہانوں میں ذلیل وخوار ہو کر رہ گیا۔رد قادیانیت میں پیش پیش عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے امیر محترم خواجہ خان محمد صاحب نے  ملک بھر کے خطباء کے نام ایک مکتوب لکھا کہ وہ اپنے خطبات میں قادیانیوں  کے خطرناک عزائم اور ان کے مکروہ چہرے کو عوام کے سامنے بیان کریں۔اس کے ساتھ ہی بعض احباب نے یہ تجویز پیش کی کہ ایک ایسی کتاب تیار کی جائے جس میں قادیانیوں  کے پول کھولنے کے لئے چند خطبات جمع کر دئیے...

  • 3 #5974

    مصنف : قاضی ابوبکر العربی

    مشاہدات : 6030

    صحابہ کرام ؓ کا تدارک فتن

    (پیر 23 دسمبر 2019ء) ناشر : نا معلوم
    #5974 Book صفحات: 487

    شرعی اصطلاح میں صحابی  سے مراد رسول  اکرم ﷺکا وہ  ساتھی ہے جو آ پ پر ایمان لایا،آپ ﷺ کی زیارت کی اور ایمان کی حالت  میں دنیا سے رخصت ہوا ۔ صحابی  کالفظ رسول اللہﷺ کے ساتھیوں کے ساتھ کے خاص  ہے  لہذاب  یہ لفظ کوئی دوسراا شخص اپنے ساتھیوں کےلیے  استعمال نہیں کرسکتا۔  انبیاء  کرام﷩ کے  بعد  صحابہ کرام﷢ اس امت کے سب سے افضل واعلیٰ لوگ تھے ،انہوں نے نبی کریم  ﷺ کو اپنی آنکھوں سے دیکھا،ان کے ساتھ مل کر کفار سے لڑائیاں کیں ، اسلام کی سر بلندی اور اللہ اور اس کے رسول کی خوشنودی کے لئے اپنا تن من دھن سب کچھ قربان کر دیا۔پوری امت کا اس بات پر اتفاق ہے کہ  صحابہ کرام ﷢تمام کے تمام  عدول ہیں یعنی دیانتدار،عدل اور انصاف کرنے والے ،حق پر ڈٹ جانے والے اور خواہشات کی طرف مائل نہ ہونے والے ہیں۔صحابہ کرام ﷢کے بارے  میں اللہ تعالی ٰ کا یہ اعلان ہے کہ اللہ  ان سے راضی ہے اور وہ اللہ سے راضی ہیں۔ صحابہ کرام  سے محبت اور  نبی کریم  ﷺ نے  احادیث مبارکہ  میں جوان کی...

کل کتب 0

کل کتب 0

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 21837
  • اس ہفتے کے قارئین 447327
  • اس ماہ کے قارئین 1647812
  • کل قارئین113255140
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست