کل کتب 381

دکھائیں
کتب
  • 276 #3806

    مصنف : محمد عنایت اللہ سبحانی

    مشاہدات : 15884

    محمد عربی ﷺ

    (منگل 26 جولائی 2016ء) ناشر : اسلامک پبلیکیشنز، لاہور
    #3806 Book صفحات: 347
    ہر دلعزیز سیرتِ سرورِ کائنات کا موضوع گلشنِ سدابہار کی طرح ہے ۔جسے شاعرِ اسلام سیدنا حسان بن ثابت سے لے کر آج تک پوری اسلامی تاریخ میں آپ ﷺ کی سیرت طیبہ کے جملہ گوشوں پر مسلسل کہااور لکھا گیا ہے او رمستقبل میں لکھا جاتا رہے گا۔اس کے باوجود یہ موضوع اتنا وسیع اور طویل ہے کہ اس پر مزید لکھنے کاتقاضا اور داعیہ موجود رہے گا۔ دنیا کی کئی زبانوں میں بالخصوص عربی اردو میں بے شمار سیرت نگار وں نے سیرت النبی ﷺ پر کتب تالیف کی ہیں۔ اردو زبان میں سرت النبی از شبلی نعمانی ، رحمۃللعالمین از قاضی سلیمان منصور پوری اور مقابلہ سیرت نویسی میں دنیا بھر میں اول آنے والی کتاب الرحیق المختوم از مولانا صفی الرحمن مبارکپوری کو بہت قبول عام حاصل ہوا۔رسول اللہ ﷺ کی اتباع جس سے اللہ کی خوشنودی حاصل ہوتی ہے ۔ اس کا مطلب یہی ہ ےکہ آدمی کے سیرت وکردار میں اپنی صلاحیت اور کوشش کےمطابق رسول اکرمﷺ کی شخصیت کی جھلک نظر آئے۔ اگر کوئی انسان ایسی شخصیت کی تعمیر جس میں کشش اور دلآویزی ہو ، عظمت اور بزرگی ہو ، رعب اور دبدبہ ہو تو اس کے لیے ضروری ہے کہ نبی کریم ﷺ کی سیرت کو بنیاد بنائے اور اس کا مطالعہ کرتار ہے۔ آپ کی سی...
  • 277 #5108

    مصنف : ڈاکٹر ذو الفقار کاظم

    مشاہدات : 13225

    محمد عربی ﷺ انسائیکلوپیڈیا

    (بدھ 03 جنوری 2018ء) ناشر : فرید بک ڈپو، نئی دہلی
    #5108 Book صفحات: 711
    حضور اکرمﷺ کی سیرت مبارکہ ایک ایسا وسیع وعمیق موضوع ہے کہ جس پر اس وقت سے ہی کام ہو رہا ہے جب سے انسانی شعور نے فہم ادراک کی بلندیوں کو چھوا ہے۔ نظم ہو یا نثر غرض ہر صنف ادب میں آقاﷺ کی شان اقدس میں ہر کسی نے اپنے اپنے ذوق کے مطابق ذریعہ نجات سمجھتےہوئے اس سمندر کی غواصی ضرور کی ہے اور پھر یہی کہنا کافی ہے کہ بعد از خدا بزرگ توئی قصہ مختصر۔‘‘۔ اور اگر کاغذ قلم اپنی وسعت کائنات ارضی وسماوی تک بھی پھیلا لیں تب بھی یہ کہنا روا نہ ہوگا کہ آقاﷺ کی حیات طیبہ کا مکمل احاطہ کر لیا گیا ہے۔اس کتاب سے قبل بہت سی کتب تصنیف کی گئی ہیں لیکن زیرِ تبصرہ کتاب  سوالاً جواباً کی حد تک لکھی جانے والی تمام کتب کی نسبت انتہائی جامع‘ مدلل اور مفصل کتاب ہے۔اس میں نبیﷺ کے سلسلہ نسب اور پیدائش سے لے کر وفات تک کے تمام واقعات کے ساتھ ساتھ معمولات اور اخلاق وکردار کا بہت حد تک بھر پور احاطہ کیا گیا ہے اور چھوٹی چھوٹی جزئیات کوبھی حتی المقدور پیش کیا گیا ہے۔ اہل بیت کے ساتھ ساتھ خاص احباب’صحابہ وصحابیات‘ اور ان افراد کے بارے میں معلومات شامل ہیں جن کا کسی بھی حوالے سے آپﷺ سے تعلق...
  • 278 #320

    مصنف : خواجہ عابد نظامی

    مشاہدات : 24812

    محمد ﷺ ( خواجہ عابد نظامی )

    (جمعرات 24 جون 2010ء) ناشر : ادارہ تحقیقات اسلامی،اسلام آباد
    #320 Book صفحات: 28
    بچے  پھولوں کی مانند ہیں  جس طرح  رنگ برنگے اور مختلف خوشبووالے نرم ونازک پھولوں کی آبیاری کےلیے مناسب غذا اور تہذیب کی  ضرورت ہوتی ہے اسی طرح بچوں کی نشوونما کےلیے بھی اچھی تعلیم وتربیت بنیادی اہمیت رکھتی ہے بچوں کو کوئی اہم پیغام یا سبق دینے کا ایک مؤثر ترین طریقہ کہانی ہے پھر یہ کہانی اگر منظوم انداز میں ہو تو اس میں بچوں کی دلچسپی اور بھی بڑھ جاتی ہے یہی وجہ ہے کہ ہم بچوں کو خوبصورت نظمیں زبانیں سناتے ہوئے دیکھتے ہیں لیکن عموماً  کہانیوں او رنظموں میں افسانوی واقعات بیان کیے جاتے ہیں جس سے مثبت فوائد کےساتھ بعض منفی اثرات بھی بچوں کے ذہنوں پر مرتب ہوتے ہیں زیرنظر کتابچے میں فاضل مؤلف پیغمبر اعظم جناب محمد عربی ﷺ کے بعض سچے واقعات کونظم کی صورت میں بیان کیاہے اس کےمخاطب بچے ہیں اگر ان کو یہ نظمیں یادکرادی جائیں تو وہ سیرت رسول ﷺ کے چند روشن پہلو ؤں سے نہ صرف واقف ہوسکتے ہیں بلکہ ان کےکردار وعمل پر بھیاس کے گہرے نقوش ثبت ہوسکتے ہیں  اوریہی بچوں کی تربیت کابنیادی مقصد ہے جیسے یہ کتابچہ بخوبی پورا کرتا ہے  
  • 279 #4977

    مصنف : محمد انور حیات محمد

    مشاہدات : 3117

    محمد ﷺ رحمت عظمیٰ

    (جمعہ 03 نومبر 2017ء) ناشر : بلیسنگ پبلشرز، لاہور
    #4977 Book صفحات: 216
    محمدﷺ کی ذات اقدس اور آپ کا پیغام اللہ جل جلالہ کی انسانیت بلکہ جن و انس پر رحمت عظمیٰ ہے جیسا کہ سیرتِ رسول عربیﷺ پر منثور اور منظوم نذرانہ عقیدت پیش کرنے کا لا متناہی سلسلہ صدیوں سے جاری ہے اور ہمیشہ جاری رہے گا، بلکہ فرمان الٰہی کے مطابق ہر آنے والے دور میں آپ کا ذکر خیر بڑھتا جائے گا۔ جس طرح رسول اللہﷺ پر نازل ہونے والی کتاب محفوظ و مامون ہے، اسی طرح آپ کی سیرت اور زندگی کے جملہ افعال و اعمال بھی محفوظ ہیں۔ اس لحاظ سے ہادیان عالم میں محمد رسول اللہﷺ کی سیرت اپنی جامعیت، اکملیت، تاریخیت اور محفوظیت میں منفرد اور امتیازی شان کی حامل ہے کوئی بھی سلیم الفطرت انسان جب آپ کی سیرت کے جملہ پہلوؤں پر نظر ڈالتا ہے تو آپ کی عظمت کا اعتراف کیے بغیر نہیں رہ سکتا۔ دین اسلام میں رسول اللہﷺ کی حیثیت وہی ہے جو جسم میں روح کی ہے۔ جس طرح سورج سے اس کی شعاعوں کو جدا کرنا ممکن نہیں، اسی طرح رسول اکرمﷺ کے مقام و مرتبہ کو تسلیم کیے بغیر اسلام کا تصور محال ہے۔ آپ دین اسلام کا مرکز و محور ہیں۔ زیرِ تبصرہ کتاب ’’ممد ﷺ رحمت عظمیٰ‘‘ جناب محمد انور حیات صاحب کی ہے جس میں شان رسالت میں گ...
  • 280 #4382

    مصنف : سید حامد محسن

    مشاہدات : 4116

    محمد ﷺ سب کے لیے

    (بدھ 05 اپریل 2017ء) ناشر : مکتبہ قاسم العلوم، لاہور
    #4382 Book صفحات: 457
    اس روئے ارض پر انسانی ہدایت کے لیے حق تعالیٰ نے جن برگزیدہ بندوں کو منتخب فرمایا ہم انہیں انبیاء ورسل﷩ کی مقدس اصطلاح سے یاد رکرتے ہیں اس کائنات کے انسانِ اول اور پیغمبرِاول ایک ہی شخصیت حضرت آدم کی صورت میں فریضۂ ہدایت کےلیے مبعوث ہوئے ۔ اور پھر یہ کاروانِ رسالت مختلف صدیوں اور مختلف علاقوں میں انسانی ہدایت کے فریضے ادا کرتے ہوئے پاکیزہ سیرتوں کی ایک کہکشاں ہمارے سامنے منور کردیتاہے ۔درخشندگی اور تابندگی کے اس ماحول میں ایک شخصیت خورشید جہاں تاب کی صورت میں زمانےاور زمین کی ظلمتوں کو مٹانے اورانسان کےلیے ہدایت کا آخری پیغام لے کر مبعوث ہوئی جسے محمد رسول اللہ ﷺ کہتے ہیں ۔ آج انسانیت کےپاس آسمانی ہدایت کا یہی ایک نمونہ باقی ہے۔ جسے قرآن مجید نےاسوۂ حسنہ قراردیا اور اس اسوۂ حسنہ کےحامل کی سیرت سراج منیر بن کر ظلمت کدۂ عالم میں روشنی پھیلارہی ہے ۔ رہبر انسانیت سیدنا محمد رسول اللہ ﷺ قیامت تک آنے والےانسانوں کےلیے’’اسوۂحسنہ‘‘ ہیں ۔ حضرت محمد ﷺ ہی اللہ تعالیٰ کے بعد ،وہ کامل ترین ہستی ہیں جن کی زندگی اپنے اندر عالمِ انسانیت کی مکمل رہنمائی کا پور سامان رکھتی ہے ۔ ۔...
  • 281 #4988

    مصنف : محمد فتح اللہ گولن

    مشاہدات : 6651

    محمد ﷺ نور سرمدی فخر انسانیت جلد۔1

    dsa (ہفتہ 18 نومبر 2017ء) ناشر : ہارمنی پبلی کیشنز، لاہور
    #4988 Book صفحات: 547
    اللہ رب العزت نے عوام کی رہنمائی کے لیے ہر دور کے مطابق انبیاء﷩کو مبعوث فرمایا اور نبوت کا سلسلہ ہمارے نبیﷺ پر آ کر ختم ہوا‘ اللہ رب العزت نے آخری نبی کو بہت سے عزت وعظمت اور رفعت سے نوازا اور قیامت تک ان کے ذکر کو رفعت ملتی رہے گی (ان شاء اللہ)۔یہی وجہ ہے کہ آج بہت سے حضرات چاہتے ہیں کہ وہ جس قدر ہوسکے نبیﷺ کی عظمت کے بارے میں لکھیں اور آپ کی سیرت کے مختلف پہلوؤں کو اُجاگر کریں تاکہ لوگوں کو بتایا جائے کہ نبیﷺ پوری امت کے لیے نجات دہندہ اور آپ کی تعلیمات لا علاج بیماریوں کا علاج ہیں۔ زیرِ تبصرہ کتاب ’’محمد نور سرمدی فخر انسانیت‘‘ میں نبیﷺ کی آمد سے قبل کے دور تاریکی اور جاہلیت کی برائیوں کو بیان کیا گیا ہے اور نبیﷺ کی نبوت کی علامات‘ پہلی کتب میں موجودہ بشارتوں کو بیان کیا گیا ہے اور کتاب کے تین حصے کیے گئے اور پہلے حصے میں تین باب مرتب کیے گئے ہیں۔ پہلے باب میں انبیاء﷩ کی بعثت کے مقاصد کو‘ دوسرے باب میں انبیاء﷩ کے اوصاف اور خصوصیات کو‘ تیسرے باب میں انبیاء ﷩ کے اوصاف اور نبیﷺ کی نظر میں ان کی اہمیت کو بیان کیا گیا ہے۔ دوسرے حصے میں چار...
  • 282 #4193

    مصنف : کانسٹنٹ ورجل جیور جیو

    مشاہدات : 6481

    محمد ﷺ پیغمبر اسلام

    (جمعہ 30 دسمبر 2016ء) ناشر : نا معلوم
    #4193 Book صفحات: 420
    سیرت نبویﷺ کامو ضوع ہر دور میں مسلم علماء ومفکرین کی فکر وتوجہ کا مرکز رہا ہے،اور ہر ایک نے اپنی اپنی وسعت و توفیق کے مطابق اس پر خامہ فرسائی کی ہے۔ نبی کریمﷺ کی سیرت کا مطالعہ کرنا ہمارے ایمان کا حصہ بھی ہے اور حکم ربانی بھی ہے۔ قرآن مجید نبی کریمﷺ کی حیات طیبہ کو ہمارے لئے ایک کامل نمونہ قرار دیتا ہے۔اخلاق وآداب کا کونسا ایسا معیار ہے ،جو آپﷺ کی حیات مبارکہ سے نہ ملتا ہو۔ اللہ تعالیٰ نے نبی کریمﷺ کے ذریعہ دین اسلام کی تکمیل ہی نہیں ،بلکہ نبوت اور راہنمائی کے سلسلہ کو آپ کی ذات اقدس پر ختم کر کےنبوت کے خاتمہ کے ساتھ ساتھ سیرت انسانیت کی بھی تکمیل فرما دی کہ آج کے بعد اس سے بہتر ،ارفع واعلیٰ اور اچھے و خوبصورت نمونہ و کردار کا تصور بھی ناممکن اور محال ہے۔ آپﷺ کی سیرت طیبہ پر متعدد زبانوں میں بے شمار کتب لکھی جا چکی ہیں، اور لکھی جا رہی ہیں ۔ کئی غیرمسلم مفکرین اور سوانح نگاروں نے نبی کریم ﷺکی سیرت و اخلاق سے متاثر ہوکر سیرت نبوی ﷺپر بڑی شاندار کتب مرتب کی ہیں۔ زیر تبصرہ کتاب ’’محمدﷺ پیغمبر اسلام‘‘ بیسویں صدی کے ایک مشہورغیر مسلم مسیحی مصنف و ادیب ورجل جیور جیو ک...
  • 283 #2466

    مصنف : شاہ محمد جعفر پھلواری

    مشاہدات : 6582

    محمد ﷺ پیغمبر انسانیت

    (اتوار 12 اپریل 2015ء) ناشر : ادارہ ثقافت اسلامیہ، لاہور
    #2466 Book صفحات: 559
    سیرت نبوی ﷺ کامو ضوع  ہر دور میں مسلم علماء ومفکرین کی فکر وتوجہ کا مرکز رہا ہے،اور ہر ایک نے اپنی اپنی وسعت وتوفیق کے مطابق اس پر خامہ فرسائی کی ہے۔ نبی کریم ﷺ کی سیرت کا مطالعہ کرنا ہمارے ایمان کا حصہ بھی ہے اور حکم ربانی بھی ہے۔قرآن مجید نبی کریم ﷺ کی حیات طیبہ کو ہمارے لئے ایک کامل نمونہ قرار دیتا ہے۔اخلاق وآداب کا کونسا ایسا معیار ہے ،جو آپ ﷺ کی حیات مبارکہ سے نہ ملتا ہو۔اللہ تعالی نے نبی کریم ﷺ کے ذریعہ دین اسلام کی تکمیل ہی نہیں ،بلکہ نبوت اور راہنمائی کے سلسلہ کو  آپ کی ذات اقدس پر ختم کر کےنبوت کے خاتمہ کے ساتھ ساتھ سیرت انسانیت کی بھی تکمیل فرما دی کہ آج کے بعد اس سے بہتر ،ارفع واعلی اور اچھے وخوبصورت نمونہ وکردار کا تصور بھی ناممکن اور محال ہے۔آپ ﷺ کی سیرت طیبہ پر متعدد زبانوں میں بے شمار کتب لکھی جا چکی ہیں،اور لکھی جا رہی ہیں،جو ان مولفین کی طرف سے آپ کے ساتھ محبت کا ایک بہترین اظہار ہے۔ زیر تبصرہ کتاب " محمد پیغمبر انسانیتﷺ "محترم مولانا شاہ محمد جعفر پھلواری صاحب  کی تصنیف ہے ۔جس میں انہوں نے نبی کریم ﷺ کی سیرت طیبہ کو بیان فرمایا ہے۔اللہ تعالی م...
  • 284 #909

    مصنف : ابوثوبان غلام قادر جیلانی

    مشاہدات : 22996

    محمد ﷺ کی نجی زندگی

    (بدھ 20 جون 2012ء) ناشر : مکتبہ اسلامیہ، لاہور
    #909 Book صفحات: 307
    سید سلمان ندوی کے بقول بڑے سے بڑا آدمی اپنے گھر میں معمولی آدمی ہوتا ہے۔ اسی طرح والٹیر نے کہا تھا کوئی شخص اپنے گھر کا ہیرو نہیں ہو سکتا۔ لیکن حضور نبی کریمﷺ کی زندگی پر ایک طائرانہ نگاہ ڈالی جائے تو اندازہ ہوتا ہے کہ یہ اصول آپﷺ کے بارے درست نہیں ہے۔ نبی کریمﷺ کی سیرت کے مختلف پہلوؤں پر بہت سارا علمی کام ہوا اور ہو رہا ہے لیکن آپﷺ کی نجی زندگی کے حوالہ سے شاید اردو میں اس سے قبل اس قدر وقیع کام موجود نہیں تھا اسی کمی کو ابوثوبان عبدالقادر کے ایم۔فل کے مقالہ نے بہت حد تک پورا کردیا ہے۔ یہی مقالہ اس وقت کتابی صورت میں آپ کے سامنے ہے۔ کتاب کی چھ ابواب میں تقسیم کی گئی ہے۔ پہلا باب عربوں کی اسلام سے قبل حالت پر ہے۔ دوسرے باب میں نبوت سے قبل آپﷺ کے مقام و مرتبہ کو واضح کرنے کے لیے بعض ضروری واقعات و حوادث کا تذکرہ کیا گیا ہے۔ تیسرے باب میں جسمانی خدو خال، اسلحہ اور لباس پر روشنی ڈالی گئی ہے۔ چوتھے باب میں آپﷺ کی بیویوں سے متعلق معلومات فراہم کی گئی ہیں۔ پانچواں باب آپﷺ کی عبادات و ریاضات اور مسنون اذکار پر مشتمل ہے۔ چھٹا اور آخری باب آپﷺ کی بیماری، وفات اور تجہیز و تکفین جیسے معاملات پر م...
  • 285 #2010

    مصنف : مولانا بشیر احمد حسینی

    مشاہدات : 3805

    محمدیم کون ہیں

    (ہفتہ 11 اکتوبر 2014ء) ناشر : اسلامی کتب خانہ شور کوٹ جھنگ
    #2010 Book صفحات: 98
    چونکہ نبی کریم ﷺ کو اللہ  تعالی نے ایک عالمگیر دین دیکر دنیا میں بھیجنا تھا ،چنانچہ ان کی آمد کے تذکرے  تورات وانجیل اور زبور  جیسی آسمانی کتب میں بھی موجود تھے۔انجیل برنا باس اناجیل اربعہ میں  سے سب سے  زیادہ معتبر اور مستند انجیل ہے ،جو سیدنا عیسی  ؑ کی تعلیمات و سیرت اور اقوال کے بہت زیادہ قریب  ہے۔یہ عیسائیوں کی اپنی بد قسمتی ہے کہ وہ اس انجیل کے ذریعہ سے اپنے عقائد کی تصحیح اور سیدنا  عیسی﷤ کی اصل تعلیمات کو جاننے کا جو موقع ان کو ملا تھا اسے محض ضد کی بنا پر انہوں نے کھو دیا ہے۔ اس انجیل میں متعدد ایسی بشارتیں پائی جاتی  ہیں جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم کے بارے میں برنا باس نے سیدنا عیسیٰ﷤سے روایت کی ہیں ۔ ان بشارتوں میں کہیں سیدنا عیسیٰ﷤نبی کریم ﷺ کا نام لیتے ہیں ، کہیں ’’ رسول اللہ ‘‘ کہتے ہیں ، کہیں آپ کے لیے ’’ مسیح‘‘ کا لفظ استعمال کرتے ہیں ، کہیں ’’قابل تعریف‘‘(Admirable) کہتے ہیں ، اور کہیں صاف صاف ایسے فقرے ارشاد فرماتے ہیں جو بالکل لا الہ الا اللہ...
  • 286 #5366

    مصنف : محمد بن عبد الوہاب

    مشاہدات : 6536

    مختصر زاد المعاد فی ہدی خیر العباد

    (منگل 26 جون 2018ء) ناشر : دار المعارف واہ کینٹ
    #5366 Book صفحات: 386
    زاد المعاد فی هدی خیر العباد حافظ محمد ابن قیم الجوزی کی سیرت کے موضوع پر مشہور کتاب ہے۔کتب سیرت میں زاد المعاد کی منفرد خصوصیت یہ ہے کہ اس میں صرف حالات اور واقعات کے بیان پر اکتفاء نہیں کیا گیا بلکہ ہر موقع پر یہ بات واضح کرنے کی کوشش کی گئی ہے کہ آنحضرت کے فلاں قول اور فلاں عمل سے کیا حکم مستنبط ہو سکتا ہے اور آنحضرت کے حالات اور معمولات زندگی میں ہمارے لیے کیا کچھ سامانِ موعظت موجود ہے گویا اس کتاب میں امت کے سامنے رسول کریم کا اسوہ حسنہ اس طرح کھول کر رکھ دیا گیا ہے کہ وہ زندگی کے ہر شعبے میں اس سے ہدایت حاصل کر سکے۔ امام ابن القيم کی اس کتاب کا ايک خوبصورت اختصار شيخ محمد بن عبدا لوہاب  رحمہ اللہ نے’مختصر زاد المعاد‘ کے نام سے کيا ہےزیر نظرکتاب اسی اختصار کا اردو ترجمہ ہے ۔ترجمہ کی سعادت ڈاکٹر مقتدیٰ حسن ازہری  رحمہ اللہ نے حاصل کی ہے ۔(م۔ا)
  • 287 #437

    مصنف : محمد بن عبد الوہاب

    مشاہدات : 25686

    مختصر زادالمعاد

    (منگل 05 اپریل 2011ء) ناشر : دار السلام، لاہور
    #437 Book صفحات: 392
    سيرت دينی موضوعات ميں سے ايک اہم تر موضوع ہے جس ميں اللہ کے رسول صلی اللہ عليہ وسلم کي ذاتی اور شرعی زندگی کامطالعہ کيا جاتا ہے۔ايک مسلمان ہونے کے ناطے ہماری يہ بنيادی ذمہ داری بنتی ہے کہ ہميں اللہ کے رسول صلی اللہ عليہ وسلم کي ذات، حالات، شمائل اور سيرت سے واقفيت ہونی چاہيے۔ ہر دور ميں اہل علم نے سيرت پر کتابيں لکھی ہيں۔امام محمد بن اسحاق (متوفی152ھ) کی کتاب سيرت ابن اسحاق اس موضوع پر پہلی جامع ترين کتاب شمار ہوتی ہے اگرچہ امام محمد بن اسحاق سے پہلے صحابہ وتابعين ميں سے 40 افراد کے نام ملتے ہيں جنہوں نے سيرت کے متفرق ومتنوع پہلوؤں پر جزوی بحثيں کي ہيں۔اللہ کے رسول صلی اللہ عليہ وسلم کي سيرت پر مختلف اعتبارات سے کام ہوا ہے جن ميں ايک اہم پہلو سيرت کا فقہی اور حکيمانہ پہلو بھی ہے يعنی فقہی اعتبار سے سيرت کو مرتب کرنا اور اللہ کے رسول صلی اللہ عليہ وسلم کے اعمال و افعال کی حکمتيں بيان کرنا۔ امام ابن القيم (متوفی 751ھ)کی کتاب ’زاد المعاد‘ سيرت کے انہی دو پہلوؤں کو سامنے رکھتے ہوئے مرتب کي گئی ہے۔بعض اہل علم نے ’زاد المعاد‘ کو فلسفہ سيرت کی کتاب بھی کہا ہے جبکہ بعض...
  • 288 #2111

    مصنف : محمد بن عبد الوہاب

    مشاہدات : 19717

    مختصر سیرت الرسول

    (اتوار 30 نومبر 2014ء) ناشر : جامعۃ العلوم الاثریہ، جہلم
    #2111 Book صفحات: 808
    سیرت النبی ﷺ بنی نوعِ انسان کےلیے ہدایت اور روشنی کا وہ مینار ہے ، جس سے گم گشتہ راہ انسانوں کو ہدایت ملتی ہے خاتم الانبیاء کی سیرت پاک ہمارے لیے اسوۂ حسنہ قرار دی گئی ہے ۔حضور پاک ﷺ کی پاکیزہ اور مقدس سیرت اس وقت بھی ان انسانوں کے لیے ہدایت کاباعث بنی جو انسانیت سے دور زندگی اور حیوانیت کے دلدادہ ہو چکے تھے۔ آج بھی اس پڑھے لکھے،علم وآگہی اور سائنس کے زمانے میں رشد وہدایت کے متلاشیوں کے لیے تسکین وطمانیت ِ قلب کا سامان مہیا کرتی اور ان کی علمی تشنگیوں کو بھجاتی ہے ۔حضور اکرمﷺ کی سیرت ِ پاک کی جامعیت کایہ پہلو کس قدر تابناک ہے کہ آنحضرتﷺ کی سیرت پاک نے5 لاکھ انسانوں کی سیرتوں کو ہمیشہ کےلیے محفوظ کردیا ۔اسماء الرجال کا فن اس کے ثبوت کےلیے کافی ہے۔اس عظیم ترقی کے دور میں کسی نبی کی ولادت اور وفات کی تاریخ وثوق اور قطعیت سےنہیں بتائی جاسکتی لیکن نبی کریم ﷺ کی پوری زندگی کے ایک ایک لمحہ کو نہ صرف بیان کیا جاسکتا ہے بلکہ آپﷺ کی ہر بات کےلیے سلسلۂ اسناد بھی پیش کیا جا سکتاہے ۔امام الانبیاء ﷺ کی سیرت پاک کے موضوع پر دنیا بھر کی زبانوں میں بے شمار کتابیں لکھیں گئیں ہیں اور لکھی جارہی ہیں اور ل...
  • 289 #4884

    مصنف : محمد بن عبد الوہاب

    مشاہدات : 18039

    مختصر سیرت الرسول ﷺ ( جدید ایڈیشن )

    (پیر 30 اکتوبر 2017ء) ناشر : طارق اکیڈمی، فیصل آباد
    #4884 Book صفحات: 387
    محمد ﷺ کی ذات اقدس اور آپ کا پیغام اللہ جل جلالہ کی انسانیت بلکہ جن و انس پر رحمت عظمیٰ ہے جیسا کہ سیرتِ رسول عربی ﷺ پر منثور اور منظوم نذرانہ عقیدت پیش کرنے کا لا متناہی سلسلہ صدیوں سے جاری ہے اور ہمیشہ جاری رہے گا، بلکہ فرمان الٰہی کے مطابق ہر آنے والے دور میں آپ کا ذکر خیر بڑھتا جائے گا۔ جس طرح رسول اللہ ﷺ پر نازل ہونے والی کتاب محفوظ و مامون ہے، اسی طرح آپ کی سیرت اور زندگی کے جملہ افعال و اعمال بھی محفوظ ہیں۔ اس لحاظ سے ہادیان عالم میں محمد رسول اللہ ﷺ کی سیرت اپنی جامعیت، اکملیت، تاریخیت اور محفوظیت میں منفرد اور امتیازی شان کی حامل ہے کوئی بھی سلیم الفطرت انسان جب آپ کی سیرت کے جملہ پہلوؤں پر نظر ڈالتا ہے تو آپ کی عظمت کا اعتراف کیے بغیر نہیں رہ سکتا۔ زیرِ تبصرہ کتاب ’’ مختصر سیرت الرسولﷺ‘‘شیخ الاسلام محمد بن عبد الوہاب کی ہے جس کا ترجمہ محمد خالد سیف نے کیا ہے۔ جس میں آپ ﷺ کے نسب نامہ کی اہمیت و فضیلت اور نسب نامہ کے مختلف مراحل کو بیان کیا گیا ہے۔اور آپﷺ کی پیدایش سے لے کر وفات تک کے تمام واقعات، غزوات ، خلفائے راشدین اور صحابہ کرام کی جانثاری کو بیان ک...
  • 290 #3797

    مصنف : علامہ شبلی نعمانی

    مشاہدات : 22694

    مختصر سیرت النبی ﷺ

    (جمعرات 07 جولائی 2016ء) ناشر : مکتبہ قرآنیات لاہور
    #3797 Book صفحات: 481
    اردو کی سب سے زیادہ مایہ ناز کتاب سیرت النبیﷺ جو علامہ شبلی نعمانی اور مولانا سید سلیمان ندوی کی مشترکہ کاوش ہے۔سات ضخیم جلدوں پر مشتمل یہ کتاب نہ صرف اردو زبان بلکہ دنیا بھر کی مختلف زبانوں میں لکھی جانے والی بہترین کتب سیرت میں شمار کی جاتی ہے۔اس کی تالیف اولاً علامہ شبلی نعمانی نے شروع کی، انہوں نے پہلی دو جلدیں لکھیں تھیں کہ 1914ء ان کا انتقال ہو گیا ۔ وفات سے قبل انہوں نے اپنے شاگرد رشید سید سلیمان ندوی ﷫  کووصیت کی تھی کہ وہ اس کام کی تکمیل کریں۔چنانچہ باقی پانچ جلدیں  سوم تاہفتم سید سلیمان ندوی نےمکمل کی تھیں۔سیرت النبی ﷺ کی پہلی جلد شبلی نعمانی کی وفات کے چار سال بعد 1918ء میں شائع ہوئی  اور آخری جلد سید سلیمان ندوی  وفات  کےبعدہوئی۔پاک وہند میں اس کتاب کے کئی  ایڈیشن شائع ہوچکے ہیں اور مسلسل شائع ہورہے  ہیں۔انگریزی سمیت کئی غیر ملکی زبانوں میں اس کے تراجم بھی ہوچکے ہیں۔اس کتاب میں واقعات کی تفتیش وتلاش اور مسائل ونظریات کی بحث وتحقیق پر بڑی محنت وکاوش اور دیدہ ریزی کی گئی ہے ۔یہ کتاب سات بڑی جلدوں میں ہے اورایک عام آدمی کے لیے اس کامطالعہ اس...
  • 291 #7199

    مصنف : ابو عبد البر عبد الحئی سلفی

    مشاہدات : 2094

    مختصر سیرت نبوی صلی اللہ علیہ وسلم سوال و جواب

    (ہفتہ 09 دسمبر 2023ء) ناشر : مرکز الصفا الاسلامی نیپال
    #7199 Book صفحات: 60
    اس روئے ارضی پر انسانی ہدایت کے لیے اللہ تعالیٰ کے بعد حضرت محمد ﷺ ہی،وہ کامل ترین ہستی ہیں جن کی زندگی اپنے اندر عالمِ انسانیت کی مکمل رہنمائی کا پورا سامان رکھتی ہے۔ رہبر انسانیت سیدنا محمد رسول اللہ ﷺ قیامت تک آنے والے انسانوں کے لیے ’’اسوۂ حسنہ‘‘ہیں ۔ گزشتہ چودہ صدیوں میں اس ہادئ کامل ﷺ کی سیرت و صورت پر ہزاروں کتابیں اور لاکھوں مضامین لکھے جا چکے ہیں ۔ زیر نظر کتاب ’’مختصر سیرت نبوی (سوال و جواب)‘‘محترم ابو عبد البر عبد الحی السلفی کی مرتب شدہ ہے۔فاضل مرتب نے اس مختصر کتابچہ میں مستند و تاریخی مراجع و مصادر سے استفادہ کر کے سوالاً جواباً آسان فہم دل نشیں اسلوب میں سید الانبیاء محمد ﷺ کی زندگی کے ابتدائی حالات سے لے کر آپ ﷺ کی زندگی میں پیش آنے والے اہم حالات، واقعات، غزوات و سرایا اور تاریخی مقامات کے متعلق مفید معلومات پیش کیں ہیں ۔(م۔ا)
  • 292 #6482

    مصنف : ہیثم بن محمد جمیل سرحان

    مشاہدات : 3811

    مختصر سیرت و شمائل نبی صلی اللہ علیہ وسلم

    (بدھ 15 ستمبر 2021ء) ناشر : نا معلوم
    #6482 Book صفحات: 50
    کتب ِ سیرت او رکتب ِ شمائل میں فرق یہ ہے  کہ کتب سیرت میں نبی کریم ﷺ سے متعلق ہر بات خوب وضاحت سے بیان کی جاتی ہے ۔ مثلاً ہجرت جہاد وقتال ،غزوات ، دشمن کی طرف سے مصائب وآلام، امہات المومنین کابیان اور صحابہ کرام ﷢ کے تذکرے وغیرہ ۔جبکہ شمائل وخصائل کی کتب میں صرف آپﷺ  کی ذاتِ بابرکت ہی موضوع ہوتی  ہے ۔ اسی لیے امام ترمذی  نے اس موضوع پر الگ سے کتاب  تصنیف کی  ہیں۔ شمائل ترمذی  پا ک وہند میں  موجو د درسی جامع ترمذی کے آخر میں  بھی مطبوع ہے۔   جسے  مدارسِ اسلامیہ  میں  طلباء کو سبقاً پڑھایاجاتا ہے ۔ اور اسے شمائل محمدیہ کےنام سے  الگ بھی شائع کیا  گیا ہے  علامہ شیخ  ناصر الدین البانی  ﷫  وغیرہ  نے اس پر تحقیق وتخریج  کا کام بھی کیا ہے ۔اور کئی  اہل علم نے اسے  اردو دان طبقہ کے لیے  اردوزبان میں منتقل کیا ہے۔ زیرنظر کتاب’’ مختصر سیرت وشمائل  نبی ﷺ‘‘فضیلۃ الشیخ  ھیثم بن محمد سرحان (سابق مدرس معہد الحرم ۔مسجد نبوی) کی مرتب شدہ ہے...
  • 293 #6207

    مصنف : محمد طیب محمد خطاب بھواروی

    مشاہدات : 4141

    مختصر سیرۃ الرسول صلی اللہ علیہ وسلم

    (پیر 19 اکتوبر 2020ء) ناشر : المکتبۃ التعاونی للدعوۃ والارشاد
    #6207 Book صفحات: 88
    اس روئے ارضی پر انسانی ہدایت کے لیے  اللہ  تعالیٰ کے بعد حضرت  محمد ﷺ ہی ،وہ کامل  ترین ہستی ہیں جن کی زندگی  اپنے اندر عالمِ انسانیت کی مکمل  رہنمائی کا پور سامان رکھتی ہے ۔سیرت نبوی کے مطالعہ سے مسلمان عبادات ، معاملات، اخلاق وآداب سے متعلق نبوی معمولات کو جان سکتا ہے ۔ سیرت نبویﷺ کےمطالعہ ہی  سے ہم اپنے معاشرے کی کمزوری اور کوتاہی کے اسباب وجوہات کو تلاش کرسکتے ہیں۔ اور ان کا علاج کتاب وسنت کی روشنی میں کرسکتے ہیں۔ رہبر انسانیت سیدنا محمد رسول اللہ ﷺ قیامت تک آنے والےانسانوں کےلیے’’اسوۂ حسنہ‘‘ ہیں ۔ گزشتہ چودہ صدیوں  میں اس  ہادئ کامل ﷺ کی سیرت وصورت پر ہزاروں کتابیں اورلاکھوں مضامین لکھے جا چکے ہیں ۔اورکئی ادارے صرف سیرت نگاری پر کام کرنے کےلیےمعرض وجود میں آئے  ۔اور پورے عالمِ اسلام  میں  سیرت  النبی ﷺ کے مختلف گوشوں پر سالانہ کانفرنسوں اور سیمینار کا انعقاد کیا  جاتاہے   جس میں  مختلف اہل علم  اپنے تحریری مقالات پیش کرتے ہیں۔ ہنوذ یہ سلسلہ جاری وساری ہے ۔ زیر نظرکتاب&...
  • 294 #3815

    مصنف : صفی الرحمن مبارکپوری

    مشاہدات : 9416

    مختصر سیرۃ النبی ﷺ (صفی الرحمٰن مبارکپوری)

    (اتوار 17 اپریل 2016ء) ناشر : دار الاندلس،لاہور
    #3815 Book صفحات: 392
    سیرت کا موضوع گلشن سدابہار کی طرح   ہے جس کی سج دہج میں ہر پھول کی رنگینی وشادابی دامان نگاہ کوبھر دینے والی ہے۔ یہ گل چیں کا اپنا ذوق انتخاب ہے کہ وہ کس پھول کو چنتا اور کس کو چھوڑتا ہے مگر حقیقت یہ ہےکہ جسے چھوڑا، وہ اس سے کم نہ تھاجسے چن لیا گیا ۔بس یوں جانیےکہ اس موضوع پر ہرنئی تحقیق وتوثیق قوس قزح کے ہر رنگ کو سمیٹتی اور نکھارتی نظر آتی ہے۔ سیرت طیبہ کا موضوع اتنا متنوع ہے کہ ہر وہ مسلمان جو قلم اٹھانےکی سکت رکھتاہو،اس موضوع پر لکھنا اپنی سعادت سمجھتا ہے۔ ہر قلم کار اس موضوع کو ایک نیا اسلوب دیتا ہے، اور قارئین کو رسول اللہﷺ کی زندگی کے ایک نئے باب سے متعارف کرواتا ہے ۔ پھر بھی سیرت پر لکھی گئی بے شمارکتب کسی نہ کسی پہلوسے تشنگی محسوس کراہی دیتی ہیں۔ زیر تبصرہ کتاب ’’مختصر سیرۃ النبی ﷺ‘‘ مولانا صفی الرحمن مبارک پوری صاحب کی تصنیف کردا ہے جس میں انہوں نے ذخیرہ احادیث اور مصدقہ تاریخی واقعات کی قوی شہادتوں سے سیرت طیبہﷺ کے موضوع پر نہایت ہی قابل تحسین اور خوبصورت کتاب تألیف کی ہے۔ اللہ رب العزت سے دعا کرتے ہیں کہ اللہ ان کی اس کاوش کو قبول فرمائے۔ آ...
  • 295 #5182

    مصنف : ام عبد منیب

    مشاہدات : 4207

    مدح مزمل ﷺ

    (ہفتہ 03 فروری 2018ء) ناشر : مشربہ علم وحکمت لاہور
    #5182 Book صفحات: 211
    خاتم النبیین‘ رحمۃ للعالمین‘ صادق ومصدوق کا منصب جس طرح کائنات میں یکتا وبے مثال ہے‘ اسی طرح آپﷺ کی توصیف کی نمائندگی کرنے والی صنفِ نعت بھی اپنی جگہ منفرد اور ممیز ہے۔ یہ وہ صنف ہے جس کی حدودِ مسافت کے دو رویّہ انتہائی قابلِ احترام‘ صاحب ایمان‘ سراپا علم وعمل‘ محبت رسالت مآب کی خوشبو سے معطر‘ جان نثاری نبوت کے نخلِ عظیم ‘ بہ قامت مستقیم ایستادہ ہیں۔اور نبیﷺ کی سیرت اور مدح پر نبیﷺ کے بعد سے اب تک بہت سی کتب تصنیف کی گئی ہیں اور یہ سلسلہ جاری وساری رہے گا۔زیرِ تبصرہ کتاب  بھی خاص اسی موضوع پر ہے اس میں مؤلفہ نے شرک سے ‘نبیﷺ کے لیے اے اور یا کے لفظ سےاورجو اسمائے ضمیر ادب کے آڑے آ سکتے ہیں ان سے گریز کیا ہے اور اسم محترم محمدﷺ کی بجائے آپ کے القابات کا استعمال کیا گیا ہے۔اسی طرح باقی ایسے الفاظ اور القابات کے استعمال سے اجتناب کیا ہے جو ادب کے خلاف ہیں۔ یہ کتاب’’ مدح مزمل ‘‘ ام عبد منیب کی مرتب کردہ ہے۔آپ تصنیف وتالیف کا عمدہ شوق رکھتی ہیں‘ اس کتاب کے علاوہ آپ کی درجنوں  کتب اور  بھی ہیں۔...
  • 296 #2654

    مصنف : خالد محمد سعید باقرین

    مشاہدات : 5599

    مشکوٰۃ النبوۃ (سیرت النبیﷺ پر ایک منفرد کتاب)

    (بدھ 10 جون 2015ء) ناشر : مکتبہ قدوسیہ،لاہور
    #2654 Book صفحات: 427
    اس روئے ارض پر انسانی ہدایت کے لیے حق تعالیٰ نے جن برگزیدہ بندوں کو منتخب فرمایا ہم انہیں انبیاء ورسل﷩ کی مقدس اصلاح سے یاد رکرتے ہیں اس کائنات کے انسانِ اول اور پیغمبرِاول ایک ہی شخصیت حضرت آدم ﷤ کی صورت میں فریضۂ ہدایت کےلیے مبعوث ہوئے ۔ اور پھر یہ کاروانِ رسالت مختلف صدیوں اور مختلف علاقوں میں انسانی ہدایت کے فریضے ادا کرتے ہوئے پاکیزہ سیرتوں کی ایک کہکشاں ہمارے سامنے منور کردیتاہے ۔درخشندگی اور تابندگی کے اس ماحول میں ایک شخصیت خورشید جہاں تاب کی صورت میں زمانےاور زمین کی ظلمتوں کو مٹانے اورانسان کےلیے ہدایت کا آخری پیغام لے کر مبعوث ہوئی جسے محمد رسول اللہ ﷺ کہتے ہیں ۔ آج انسانیت کےپاس آسمانی ہدایت کا یہی ایک نمونہ باقی ہے۔ جسے قرآن مجید نےاسوۂ حسنہ قراردیا اور اس اسوۂ حسنہ کےحامل کی سیرت سراج منیر بن کر ظلمت کدۂ عالم میں روشنی پھیلارہی ہے ۔گزشتہ چودہ صدیوں میں اس ہادئ کامل ﷺ کی سیرت وصورت پر ہزاروں کتابیں اورلاکھوں مضامین لکھے جا چکے ہیں۔اورکئی ادارے صرف سیرت نگاری پر کام کرنے کےلیےمعرض وجود میں آئے۔ یہ سلسلۂ خیر ہنوز روز اول کی طرح جاری وساری ہے ۔سیرت النبی ﷺ کی ابتدائی کتب عربی...
  • 297 #1582

    مصنف : فاروق احمد

    مشاہدات : 5995

    مصطفوی ﷺ مدنی عالمی ریاست ماضی ، حال اور مستقبل

    (پیر 05 مئی 2014ء) ناشر : مجلس التحقیق والنشر الاسلامی لاہور
    #1582 Book صفحات: 692
    سیرت سرور کائنات وہ سدا بہار،پاکیزہ ،ہر دلعزیز موضوع ہے جسے شاعر اسلام سیدنا حسان بن ثابت ﷜ سے لے کر آج تک پوری اسلامی تاریخ میں آپ ﷺ کی سیرت طیبہ کے جملہ گوشوں پر مسلسل کہااور لکھا گیا ہے او رمستقبل میں لکھا جاتا رہے گااس کے باوجود یہ موضوع اتنا وسیع اور طویل ہے کہ اس پر مزید لکھنے کاتقاضا اور داعیہ موجود رہے گا۔انبیاء کرام اور نبی کریم ﷺ کی بعثت کا اولین مقصد لوگوں کو عقیدہ توحید کی دعوت اور ان کاتزکیہ کرنا او رلوگوں کو احکام الٰہی کی تعلیم دینا ہے اور پھر اسلامی حکومت قائم کرکے حدود اللہ کانفاذ او ردین الہی کو غالب کرنا ہے ۔ زیر نظر کتاب '' مصطفویﷺ مدنی عالمی ریاست'' میں فاضل مصنف جناب فارروق احمد صاحب نے سیرت نبویﷺ کے مختلف گوشوں میں سے نبی کریم ﷺ کے فریضہ اقامت دین اور اسلامی حکومت کے قیام اور اس کو وسعت دنیے کے لیے نبیﷺ او رآپ کےجانثار صحابہ کرام ﷢ کی جدوجہد او رکوششوں کو تفصیل سے بیان کرتے ہوئے آخر ی باب میں کیا دور حاضر میں اسلامی ریاست کا قیام ممکن ہے کے موضوع پر بحث کی ہے فاضل مصنف کا اسلوب سادہ،سلیس،عام فہم ،دل نشیں اور دلوں کوگرمانےوالاہے اللہ تعالی ان کی اس...
  • 298 #6977

    مصنف : وحید الدین خاں

    مشاہدات : 3236

    مطالعہ سیرت ( وحید الدین خاں )

    (منگل 18 اپریل 2023ء) ناشر : دار التذکیر
    #6977 Book صفحات: 210
    اس روئے ارضی پر انسانی ہدایت کے لیے اللہ تعالیٰ کے بعد حضرت محمد ﷺ ہی ،وہ کامل ترین ہستی ہیں جن کی زندگی اپنے اندر عالمِ انسانیت کی مکمل رہنمائی کا پورا سامان رکھتی ہے ۔ رہبر انسانیت سیدنا محمد رسول اللہ ﷺ قیامت تک آنے والے انسانوں کے لیے’’اسوۂ حسنہ‘‘ ہیں ۔ گزشتہ چودہ صدیوں میں اس ہادئ کامل ﷺ کی سیرت و صورت پر ہزاروں کتابیں اور لاکھوں مضامین لکھے جا چکے ہیں ۔اور کئی ادارے صرف سیرت نگاری پر کام کرنے کے لیے معرض وجود میں آئے ۔اور پورے عالمِ اسلام میں سیرت النبی ﷺ کے مختلف گوشوں پر سالانہ کانفرنسوں اور سیمیناروں کا انعقاد کیا جاتا ہے جس میں مختلف اہل علم اپنے تحریری مقالات پیش کرتے ہیں۔ ہنوذ یہ سلسلہ جاری و ساری ہے ۔ زیر نظر کتاب’’مطالعہ سیرت ‘‘مولانا وحید الدین خاں(مصنف کتب کثیرہ) کی تصنیف ہے۔انہوں اس کتاب میں سیرت رسول کا علمی اور تاریخی مطالعہ پیش کرتے ہوئے اس بات کو واضح کیا کہ سیرت نبوی کا اصل مقصد’’ اسوۂ نبوی‘‘ کو جاننا ہے۔(م۔ا)
  • 299 #2550

    مصنف : خالد گھرجاکھی

    مشاہدات : 19802

    معراج النبی ﷺ

    (پیر 18 مئی 2015ء) ناشر : ادارہ احیاء السنۃ گوجرانوالہ
    #2550 Book صفحات: 74
    اللہ تعالیٰ نے نبی کریم ﷺ کو بے شمارآیات و معجزات سے نوازاہے،تاکہ لوگ ان معجزات کے سامنے سر تسلیم خم کر دیں اور آپ ﷺ کی نبوت پر ایمان لے آئیں۔ان میں سے ایک سب سے بڑا اور اہم ترین معجزہ واقعۂ معراج ہے،جو  درحقیقت ایک  مجموعۂ معجزات ہے۔ اس میں اللہ تعالیٰ نے آپ کو متعددآیات کبریٰ کا مشاہدہ کروایاہے اور آپ کو جنت وجہنم کی سیر کروائی تاکہ آپ کا ایمان عین الیقین کی حد تک پختہ ہو جائے۔معراج میں جہاں نبی کریم ﷺ کی عظمت وشان کا اظہار ہے وہیں اس میں بہت سے فوائد و اسباق بھی ہیں۔ اردو زبان میں اس موضوع پر جو کچھ لکھا گیا ہے،وہ یا تو ضخیم کتب کے اندر ہے یا پھر مستند و غیر مستند اور صحیح و ضعیف و موضوع روایات کی تمیز اور واقعات کی صحت و ضعف کی تحقیق کے بغیر ہے۔ نیز فوائد کے استنباط میں بھی توحید و شرک،سنت و بدعت اور منہج سلف کی تمیز روا نہیں رکھی گئی ہے، الا ماشاء اللہ۔ زیر تبصرہ کتاب" معراج النبیﷺ " جماعت اہل حدیث کے معروف عالم دین مولانا خالد گرجاکھی صاحب کی تصنیف ہے۔جس میں انہوں نے صحیح و مستند روایات نیز مقبول و معتبر احادیث وآثار ہی کو جگہ دی ہے، جس کی وجہ سے اس کتاب کی اہ...
  • 300 #2463

    مصنف : محمد علی جانباز

    مشاہدات : 8236

    معراج مصطفٰی ﷺ

    (پیر 13 اپریل 2015ء) ناشر : مکتبہ قدوسیہ،لاہور
    #2463 Book صفحات: 64
    اللہ تعالیٰ نے نبی کریم ﷺ کو بے شمارآیات و معجزات سے نوازاہے،تاکہ لوگ ان معجزات کے سامنے سر تسلیم خم کر دیں اور آپ ﷺ کی نبوت پر ایمان لے آئیں۔ان میں سے ایک سب سے بڑا اور اہم ترین معجزہ واقعۂ معراج ہے،جو  درحقیقت ایک  مجموعۂ معجزات ہے۔ اس میں اللہ تعالیٰ نے آپ کو متعددآیات کبریٰ کا مشاہدہ کروایاہے اور آپ کو جنت وجہنم کی سیر کروائی تاکہ آپ کا ایمان عین الیقین کی حد تک پختہ ہو جائے۔معراج میں جہاں نبی کریم ﷺ کی عظمت وشان کا اظہار ہے وہیں اس میں بہت سے فوائد و اسباق بھی ہیں۔ اردو زبان میں اس موضوع پر جو کچھ لکھا گیا ہے،وہ یا تو ضخیم کتب کے اندر ہے یا پھر مستند و غیر مستند اور صحیح و ضعیف و موضوع روایات کی تمیز اور واقعات کی صحت و ضعف کی تحقیق کے بغیر ہے۔ نیز فوائد کے استنباط میں بھی توحید و شرک،سنت و بدعت اور منہج سلف کی تمیز روا نہیں رکھی گئی ہے، الا ماشاء اللہ۔ زیر تبصرہ کتاب" معراج مصطفیﷺ " جماعت اہل حدیث کے معروف عالم دین شیخ الحدیث مولانا محمد علی جانباز صاحب مہتمم جامعہ ابراہیمیہ سیالکوٹ کی تصنیف ہے۔جس میں انہوں نے صحیح و مستند روایات نیز مقبول و معتبر احادیث وآثار...
< 1 2 ... 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 >

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 61251
  • اس ہفتے کے قارئین 358229
  • اس ماہ کے قارئین 1411729
  • کل قارئین110733167
  • کل کتب8851

موضوعاتی فہرست