#4382

مصنف : سید حامد محسن

مشاہدات : 4182

محمد ﷺ سب کے لیے

  • صفحات: 457
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 11425 (PKR)
(بدھ 05 اپریل 2017ء) ناشر : مکتبہ قاسم العلوم، لاہور

اس روئے ارض پر انسانی ہدایت کے لیے حق تعالیٰ نے جن برگزیدہ بندوں کو منتخب فرمایا ہم انہیں انبیاء ورسل﷩ کی مقدس اصطلاح سے یاد رکرتے ہیں اس کائنات کے انسانِ اول اور پیغمبرِاول ایک ہی شخصیت حضرت آدم کی صورت میں فریضۂ ہدایت کےلیے مبعوث ہوئے ۔ اور پھر یہ کاروانِ رسالت مختلف صدیوں اور مختلف علاقوں میں انسانی ہدایت کے فریضے ادا کرتے ہوئے پاکیزہ سیرتوں کی ایک کہکشاں ہمارے سامنے منور کردیتاہے ۔درخشندگی اور تابندگی کے اس ماحول میں ایک شخصیت خورشید جہاں تاب کی صورت میں زمانےاور زمین کی ظلمتوں کو مٹانے اورانسان کےلیے ہدایت کا آخری پیغام لے کر مبعوث ہوئی جسے محمد رسول اللہ ﷺ کہتے ہیں ۔ آج انسانیت کےپاس آسمانی ہدایت کا یہی ایک نمونہ باقی ہے۔ جسے قرآن مجید نےاسوۂ حسنہ قراردیا اور اس اسوۂ حسنہ کےحامل کی سیرت سراج منیر بن کر ظلمت کدۂ عالم میں روشنی پھیلارہی ہے ۔ رہبر انسانیت سیدنا محمد رسول اللہ ﷺ قیامت تک آنے والےانسانوں کےلیے’’اسوۂحسنہ‘‘ ہیں ۔ حضرت محمد ﷺ ہی اللہ تعالیٰ کے بعد ،وہ کامل ترین ہستی ہیں جن کی زندگی اپنے اندر عالمِ انسانیت کی مکمل رہنمائی کا پور سامان رکھتی ہے ۔ ۔ گزشتہ چودہ صدیوں میں اس ہادئ کامل ﷺ کی سیرت وصورت پر ہزاروں کتابیں اورلاکھوں مضامین لکھے جا چکے ہیں ۔اورکئی ادارے صرف سیرت نگاری پر کام کرنے کےلیےمعرض وجود میں آئے ۔اور پورے عالمِ اسلام میں سیرت النبی ﷺ کے مختلف گوشوں پر سالانہ کانفرنسوں اور سیمینار کا انعقاد بھی کیا جاتاہے جس میں مختلف اہل علم اپنے تحریری مقالات پیش کرتے ہیں۔ ہنوذ یہ سلسلہ جاری وساری ہے ۔ زیرتبصرہ کتاب ’’ محمد سب کےلیے ‘‘ سید حامد محسن کی انگریز ی کتاب Follow Me Will Love You کا اردو ترجمہ ہے ۔ فاضل مصنف نے اس کتاب میں مسلم وغیر مسلم دونوں طرح کےقارئین کوسامنے رکھا ہے۔کیونکہ رسول اللہ ﷺ رحمۃ للعالمین ہیں آپ ﷺ صرف مسلمانوں کے لیے ہی اسوۂ حسنہ وکاملہ نہیں بکلہ غیر مسلموں کےلیے بھی ایک رول ماڈل ہیں۔ مصنف نے اس کتاب میں حیات نبوی اور پیغام نبوی دونوں کویوں اہم آہنگ وپیوست کردیا ہے کہ کتاب واقعات سیرت کے ساتھ ساتھ اسلام کا ایک جامع تعارف بن گئی ہے ۔(م۔ا)

عناوین

صفحہ نمبر

عرض متر جم

7

عر ض نا شر

10

اظہا ر نا شر

10

پیش لفظ

16

 کعبہ اللہ کا گھر

25

نبوت  کی نشا نیاں

35

پہلی وحی

46

پیغام 

49

ظلم  وجبر  کادور

54

ذہبی  اور معا شر تی  انقلاب

67

ہجرت  حبشہ

72

قا فلہ  سخت  جاں  اگے  بڑ ھتا  ہے 

78

شعب  ابی  طالب  میں

83

ہجر ت

95

مدینہ  میں

101

مد ینہ  کی رفا ہی  ریا ست

101

جہا د  : امن  کی   جستجو

110

جہاد اکبر

117

پہلی لڑائی

119

غزوہ بدر

123

تعلیم  و تر بیت  کا حسین  نبوی اسلو ب

130

محمد ﷺ رحمتہ  للعا لمین

140

ابھی عشق کے امتحان  اور بھی ہیں

190

غزوہ  احد

190

خند ق  ، غدا ری  اور  ایک تد بیر

209

مسلمانوں  کی فر اخ دلی

220

آزادی اظہا ر را ئے

222

 انسا نیت  کی خد مت 

223

امن  فتح یاب ہو تا  ہے

231

صلح حدیبیہ

238

اللہ کے دین  میں  فوج در فوج  داخلہ

247

عظیم  سبق

248

بین  الا قو امی پیمانے پر دعوت  اسلامی

249

دور  نبو ت  میں  ہندو ستان  میں اسلام  کی دعو ت

250

پیغمبر  اسلام ﷺ کے غیر مسلموں  سے تعلقات

256

مکہ کے  غیر مسلموں  کے ساتھ   تعلقات

263

مدینہ کے  غیر مسلموں  کے ساتھ   تعلقات  

263

دین  میں  کو ئی  جبرنہیں

269

دوسرے مذہب  کے لئے  روا داری

270

خیبر

274

تفر یح  اور آرام

279

عمر ہ حج اصغر

282

فتح مبین

294

جا ؤ تم سب بری ہوں

303

حنین کامعر کہ

306

مصلح کامل

316

رسول  اللہ  ﷺ کی ایک جامع حدیث

323

مسا و ات  انسانی

325

پور ا عر ب   اسلام کے سا یہ میں

329

ر سو ل اللہ ﷺ  کاحقوق انسانی  کاتصو ر

336

قر آنی  اور انسانی  شر ف

340

نو جوانوں کی حو صلہ  افزائی 

345

اخلا قیات  جنگ

348

رسو ل اللہ  ﷺ کاتصو ر جنگ

349

شادی کا مسئلہ

368

اسلام  میں  بیو ا ؤ ں  اور مطلقہ  خو اتین  کےحقوق

378

خو اتین  کی رضا  مند ی،  اسلام کا مؤ قف

380

حضرت محمد ﷺ کی متعددشادیاں

383

خو اتین کا مقام ، پا کیزگی  اور  حجا ب

405

مد ینہ  ایک ماڈل شہر

410

سب کے  لئے  انصاف

426

اسلامی قانو ن  میں  باد شاہ   اور عام آدمی  سب برابر

428

بیٹے کی وفات پر غم

429

سو رج گر ہن

430

حجتہ الوداع

432

جنت میں رفیق اعلی ٰ کے ساتھ

436

محمد ﷺ رسو ل انسانیت

443

رسو ل  اللہ  ﷺ کا اسو ہ  و حسنہ

443

دنیا  کے بڑے  لو گ  آ پ ﷺ کے بارے  میں کیا  کہتے ہیں

450

کتا بیات

454

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 7496
  • اس ہفتے کے قارئین 7496
  • اس ماہ کے قارئین 1681447
  • کل قارئین113288775
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست