#2654

مصنف : خالد محمد سعید باقرین

مشاہدات : 5140

مشکوٰۃ النبوۃ (سیرت النبیﷺ پر ایک منفرد کتاب)

  • صفحات: 427
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 17080 (PKR)
(بدھ 10 جون 2015ء) ناشر : مکتبہ قدوسیہ،لاہور

اس روئے ارض پر انسانی ہدایت کے لیے حق تعالیٰ نے جن برگزیدہ بندوں کو منتخب فرمایا ہم انہیں انبیاء ورسل﷩ کی مقدس اصلاح سے یاد رکرتے ہیں اس کائنات کے انسانِ اول اور پیغمبرِاول ایک ہی شخصیت حضرت آدم ﷤ کی صورت میں فریضۂ ہدایت کےلیے مبعوث ہوئے ۔ اور پھر یہ کاروانِ رسالت مختلف صدیوں اور مختلف علاقوں میں انسانی ہدایت کے فریضے ادا کرتے ہوئے پاکیزہ سیرتوں کی ایک کہکشاں ہمارے سامنے منور کردیتاہے ۔درخشندگی اور تابندگی کے اس ماحول میں ایک شخصیت خورشید جہاں تاب کی صورت میں زمانےاور زمین کی ظلمتوں کو مٹانے اورانسان کےلیے ہدایت کا آخری پیغام لے کر مبعوث ہوئی جسے محمد رسول اللہ ﷺ کہتے ہیں ۔ آج انسانیت کےپاس آسمانی ہدایت کا یہی ایک نمونہ باقی ہے۔ جسے قرآن مجید نےاسوۂ حسنہ قراردیا اور اس اسوۂ حسنہ کےحامل کی سیرت سراج منیر بن کر ظلمت کدۂ عالم میں روشنی پھیلارہی ہے ۔گزشتہ چودہ صدیوں میں اس ہادئ کامل ﷺ کی سیرت وصورت پر ہزاروں کتابیں اورلاکھوں مضامین لکھے جا چکے ہیں۔اورکئی ادارے صرف سیرت نگاری پر کام کرنے کےلیےمعرض وجود میں آئے۔ یہ سلسلۂ خیر ہنوز روز اول کی طرح جاری وساری ہے ۔سیرت النبی ﷺ کی ابتدائی کتب عربی زبان میں لکھی گئیں پھر فارسی اور دیگرزبانوں میں یہ بابِ سعادت کھلا ۔ مگر اس ضمن میں جو ذخیرۂ سیرت اردوو زبان میں لکھا اور پیش کیا گیا اس کی مثال اور نظیر عربی کےعلاوہ کسی دوسری زبان میں دکھائی نہیں دیتی۔اردو زبان کی بعض امہات الکتب ایسی ہیں کہ جن کی نظیر خود عربی زبان کے ذخیرے میں مفقود ہے۔ زیر نظر کتاب ’’مشکاۃ النبوۃ ‘‘ محترم جناب خالد محمد سعید باقرین ﷾ کی تالیف ہے ۔ صاحب کتاب نے عرب علماء کی تقاریر اور مستند عربی کتب سیرت سے استفادہ کرکے انہیں ا پنے انداز میں اردو زبان میں منتقل کیا ہے۔ کتاب میں تمام واقعات سیر ت اور ان کے حوالہ جات صحیح مسلم وصحیح بخاری سے درج کیے گئے ہیں ۔مقدس مقامات کی تصاویر اور ان کی افادیت سے متعارف کیا گیا ہے اور نسب مبارک محمدﷺ کو نقشہ سے ظاہر کیا ہے ۔ اور رسول اللہ ﷺ کے فضائل ،شمائل خصوصیات رسول اللہ کے معجزات کو بھی بڑے احسن انداز میں بیان کیا ہے ۔   اپنے موضوع میں یہ ایک منفرد کتاب ہے ۔ اللہ تعالیٰ مصنف کی اس کاوش کو قبول فرمائے۔آمین( م۔ا)

عناوین

صفحہ نمبر

مقدمۃ الکتاب (طبع اول)

25

مقدمۃ الکتاب (طبع دوم)

28

صحیح سیرت النبیﷺ

30

صاحب الخلق العظیم

30

من سیرۃ خیرا لأنام سید البشر

31

رسول اللہﷺ کا سلسلہ نسب مبارک

31

رسول اللہﷺ کے رشتہ دار

32

الجحد الاکبر ہاشم بن عبد مناف

33

رسول اللہﷺ کے دادا عبد المطلب

33

عبد المطلب کے لڑکوں اور لڑکیوں کی تفصیل

34

عبد المطلب کے واقعات

34

پہلا واقعہ زم زم کے کنویں کی کھدائی

34

عبد المطلب کی نذر کا واقعہ

35

اصحابن فیل کا واقعہ

35

عبد اللہ رسول اللہﷺ کے والد

38

آمنہ رسول اللہﷺ کی والدہ کا بیان

38

پیدائش رسول اللہﷺ

39

رسول اللہﷺ کے رضائی بھائی اور بہنیں

40

حلیمۃ السعدیہ کا بیان

41

واقعہ شق صدرﷺ

42

رسول اللہﷺ اپنے شفیق چچا ابو طالب کی کفالت میں

43

بحیرہ راہب کا واقعہ

43

حرب الفجار

44

 

 

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 24152
  • اس ہفتے کے قارئین 217414
  • اس ماہ کے قارئین 1245579
  • کل قارئین96897423

موضوعاتی فہرست