#4989

مصنف : عبد الستار غوری

مشاہدات : 5230

محمد رسول اللہ ﷺ کے بارے میں بائبل کی چند پیشین گوئیاں

  • صفحات: 151
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 6795 (PKR)
(پیر 20 نومبر 2017ء) ناشر : المورد ادارہ علم و تحقیق، لاہور

قرآن کریم میں متعدد مقامات پر مختلف انداز میں بیان کیا گیا ہے کہ نبیﷺ کے بارے میں بائبل کی کتابوں میں پیشین گوئیاں موجود ہیں‘جن کی روشنی میں اہل کتاب آپﷺ کو اس طرح پہچان سکتے ہیں‘جس طرح وہ اپنے بیٹوں کو پہچان لیتے ہیں۔ بائبل کی مختلف کتابوں میں ایسی بہت سی پیشن گوئیاں موجود ہیں۔اس کتاب کی تالیف کے مقاصد میں سے اہم ترین مقاصد یہ ہیں کہ نبیﷺ پر شعور ایمان مضبوط ہو‘ طلباء میں بائبل پر تحقیق کا ذوق پروان چڑھے‘ ارباب تحقیق کو بائبل پر تحقیق کرنے کا اسلوب مہیا کیا جائے‘ زیرِ تبصرہ کتاب میں اقتباسات اور ان کے تراجم میں اصل عبارات میں تبدیلی سے گریز کیا گیا ہے اور انہیں صحیح یا غلط ہر حالت میں جوں کا توں درج کیاگیا ہے۔اقتباس کے دوران مصنف نے اگر کچھ اضافہ کرنا ہو تو اس عبار ت کو مربعی خطوط وحدانی میں درج کیا گیا ہے اورتالیف کے سلسلے میں بنیادی طور پر’ شکاگو مینوئل‘ کو پیش نظر رکھا گیا ہے اور قارئین کےلیے سہولت کو بھی مدنظر رکھا گیا ہے۔ زیرِ تبصرہ کتاب میں صرف چھ پیشین گوئیوں پر اختصار سے گفتگو کی گئی ہے۔پانچ پیشین گوئیاں تو بائبل کے’عہد نامہ قدیم‘ سے لی گئی ہیں اور ایک پیشین گوئی ’صعود موسیٰ‘ نامی کتاب سے لی گئی ہے۔اسی طرح یہ کتاب چھ ابواب پر مشتمل ہے۔ پہلے باب میں نبی﷤ کی صفات اور آپ کے شمائل کا تذکرہ ہے۔دوسرے باب میں اس پیشین گوئی کی وضاحت ہے کہ جس میں نبیﷺ کو ’’مثیل موسیٰ‘ یا ’’حضرت موسیٰ﷤ کی مانند ایک نبی قرار دیا گیا ہے۔تیسرے باب میں تورات کی کتاب استثناء کے باب تنتیس کی ابتدائی آیات میں مذکور’فاران کے پہاڑ سے جلوہ گر ہونے والے‘ کا ذکر ہے۔چوتھے باب میں حضرت موسیٰ﷤ نے جو اپنے بعد حضرت عیسیٰ﷤ کے رونما ہونے اور اصحاب کہف کے قصے کا تذکرہ ہے ۔ پانچویں باب میں حضرت یعقوب﷤ کی اس بشارت کی وضاحت ہے یہ آنحضرت﷤ کی اپنی وفات سے عین پہلے کی ایک دعا‘ایک وصیت اور پیشین گوئی ہے‘ اس میں بھی حضرت موسیٰ﷤ کی طرح حضرت یعقوب ؑ نے بھی بنی اسرائیل کے قبائل کی آنے والی تاریخ کی جھلکیاں بیان فرمائی ہیں۔اور چھٹے یعنی آخری باب میں حضرت داؤد﷤ کی ’زبور‘ کے پینتالیسویں ’مزمور‘ پر مبنی ہیں۔اس میں نبیﷺ کو بنی آدم میں سب سے حسین قرار دیا گیا ہے اور آپﷺ کے دیگر اوصاف کا بھی تذکر ہے۔یہ کتاب ’’عبد الستار غوری ‘‘کا مایۂ ناز کتاب ہے اور مصنف نہایت منکسار ہیں اور آپ نے انگریزی میں بھی کتب لکھی ہیں اور کئی کتب کے مصنف ہیں۔اللہ تعالیٰ مصنف کی خدماتِ دین کو قبول فرمائے اور ان کے لیے ذریعہ نجات بنا ئے اور عوام کے لیے نفع عام فرمائے (آمین)( ح۔م۔ا )

فہرست کمپوز ہو رہی ہے۔

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 6568
  • اس ہفتے کے قارئین 6568
  • اس ماہ کے قارئین 1680519
  • کل قارئین113287847
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست