کل کتب 6741

دکھائیں
کتب
  • 2351 #4858

    مصنف : ابراہیم بن عبد اللہ الحازمی

    مشاہدات : 15528

    والدین کی نافرمانی کا انجام

    (اتوار 08 اکتوبر 2017ء) ناشر : مکتبہ بیت السلام الریاض
    #4858 Book صفحات: 211

    اللہ تعالیٰ نے نسلِ انسانی کی بقاء اور حفاظت اور دنیوی واخروی کامیابی کے پیش نظر ہمارے لیے ہر قسم کے رشتے اور تعلق کے حقوق وفرائض بیان فرمائے ہیں‘ جن کی بجا آوری کے ذریعے سے ہم اپنی زندگی کو سکون واطمینان والی بنا سکتے ہیں اور معاشرتی محبت ومودت کو پھیلا سکتے ہیں۔ ان رشتوں میں سب سے زیادہ پاکیزہ اور اہم تعلق والدین کا ہے۔ جن کے ساتھ اللہ سبحانہ وتعالیٰ نے احسان کرنے اور ان کے حقوق ادا کرنے کا خصوصی حکم فرمایا ہے۔عصر حاضر میں اس بات کی شدید ضرورت ہے کہ اپنے بچوں کی اصلاح کے لیے ان کے سامنے والدین کے حقوق کو اُجاگر کیا جائے اور اسلامی تعلیمات کی روشنی میں انہیں ادا کرنے کی تلقین کی جائے‘ تاکہ مسلم معاشرے کی امتیازی صفات کو قائم رکھا جا سکے‘ جس میں ہر چھوٹا بڑے اور بڑا چھوٹے کے حقوق فرائض کو پورا کرتے نظر آئے۔زیرِ تبصرہ کتاب  میں کتاب وسنت اور حقیقی واقعات کی روشنی میں والدین کے حقوق کو بیان کیا گیا ہے اور ان کی نافرمانی پر مترتب ہونے والے انجام سے خبر دار کیا گیا ہے اور نصیحت آموز واقعات کو کتاب کی زینت بنایا گیا ہے۔ نصیحت کے ساتھ ساتھ جب عملی نمونہ یا عملی واقعہ بھی موجود ہو تو نصیحت زیادہ اثر کرتی ہے اس لیے واقعات کو بیان کیا گیا ہے۔ اور واقعات کی صحت کا التزام کیا گیا ہے اور حوالہ جات سے کتاب کو مزین کیا گیا ہے۔ کتاب کا اسلوب نہایت عمدہ‘سادہ اور عام فہم ہے۔ یہ کتاب’’ والدین کی نافرمانی کا انجام‘‘ فضیلۃ الشیخ ابراہیم بن عبد اللہ الحازمی کی تالیف کردہ ہے۔آپ تصنیف وتالیف کا عمدہ شوق رکھتے ہیں‘ اس کتاب کے علاوہ آپ کی درجنوں  کتب اور  بھی ہیں۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مؤلف وجملہ معاونین ومساعدین کو اجر جزیل سے نوازے اور اس کتاب کو ان کی میزان میں حسنات کا ذخیرہ بنا دے اور اس کا نفع عام فرما دے۔(آمین)( ح۔م۔ا )

  • 2352 #5016

    مصنف : حمید اللہ خان عزیز

    مشاہدات : 3526

    پیام مصطفیٰ ﷺ کی کرنیں

    (ہفتہ 07 اکتوبر 2017ء) ناشر : ادارہ تفہیم الاسلام بہاولپور
    #5016 Book صفحات: 200

    ہم پر اللہ تعالیٰ کے بے شمار احسانات ہیں جن میں سے سب سے بڑا احسان یہ ہے کہ ہماری دنیا و آخرت کی ہر قسم کی اصلاح و فلاح اور نجات کے لیے نبوت ورسالت کا ایک مقدس اور پاکیزہ سلسلہ شروع کیاجس کی آخری کڑی ہمارے نبی جناب محمدالرسولﷺ ہیں نبیﷺ نے اللہ تعالیٰ کا پیغام اور دین اسلام پوری انسانیت تک پہنچایا اور امت کو شریعت اسلامیہ کے عقائد ومسائل پوری بصیرت کے ساتھ انتہائی تفصیل کے ساتھ سمجھائے۔ آپ ﷺ نے قولاً بھی بتایا اور عملی طور پر بھی اس کا نمونہ پیش کر دکھایا۔لیکن موجودہ دور میں مسلمانوں کی اکثریت نبیﷺ کی تعلیمات کے خلاف اپنی زندگی بسر کر رہی ہے‘ گمراہ کن میڈیا نے اہل اسلام کے عقائد وافکار کو بگاڑ کر رکھ دیا ہے جس کی وجہ سے مسلمان قوم عمل کے میدان میں بہت پیچھے ہے۔ زیرِ تبصرہ کتاب بھی احادیث رسولﷺ کے پیغامات پر مشتمل ہے تاکہ لوگ مسنون زندگی اور عام زندگی کا فرق معلوم کر سکیں اور اس کتاب میں ان لغو اور فضول کاموں کی احادیث کی روشنی میں نشاندہی کی گئی ہے جن کو عموماً لوگ حیلوں‘ بہانوں کے طور پر استعمال کرتے ہیں اور اپنی بے عملی اور بے راہ روی کی دلیل بنا کر زندگی گزارتے ہیں۔ اس کتاب میں مصنف نے اپنی تشریحات کی بجائے صرف احادیث مبارکہ کا صحیح سلیس اور رواں ترجمہ پیش کیا ہے۔ اور یہ کتاب عقائد واعمال‘ سنن اور سیرت النبی‘ سیاسیات واقتصادیات‘ دعوت وجہاد اور دیگر روز مرہ زندگی کے حوالے سے پیش آمدہ مسائل پر احادیث کا مجموعہ ہے اور صحت حدیث کا التزام بھی کیا گیا ہے۔ اور یہ کتاب عام قارئین کے لیے ایک خزینہ کی حیثیت رکھتی ہے۔ یہ کتاب مولانا ’’حمید اللہ خان عزیز‘‘ کی عمدہ تصنیف ہے اور اس کتاب کے علاوہ آپ کی دیگر اور بھی کتب زیرِ طبع ہیں جن میں سے الموضوعات القرآن فی تفسیر دعوۃ القرآں‘ پیام قرآن کی کرنیں‘تجلیات قرآن‘ اور اسلام اور عجمی مذہب وغیرہ۔دعا ہے اللہ تعالیٰ مصنف کی خدماتِ دین کو قبول فرمائے اور ان کے لیے ذریعہ نجات بنا ئے اور عوام کے لیے نفع عام فرمائے۔ (آمین)( ح۔م۔ا )

  • 2353 #4839

    مصنف : ابو عدنان محمد منیر قمر

    مشاہدات : 5366

    نماز پنجگانہ کی رکعتیں مع نماز وتر وتہجد ( جدید ایڈیشن )

    (ہفتہ 07 اکتوبر 2017ء) ناشر : علی فواد پبلشرز لاہور
    #4839 Book صفحات: 83

    نماز دین کا ستون اور اسلام کا بنیادی  رکن ہے،نماز صحت ایمان کی شرط ہے کہ تارک نماز کا اسلام سے تعلق ہی منقطع ہو جاتاہے ،اس لحاظ سے نماز کی پابندی ہر مسلمان پر لازم ہے، پھر نمازکے طریقہ کار سے آگاہی بھی نہایت اہم ہے نیز فرض و نفل نمازوں کے اوقات اور تعدادکا علم بھی ضروری ہے ۔ نماز کی رکعتوں کی تعداد اور اوقا ت کے متعلق یہ ایک اچھی کتاب ہے ،جس میں فرض و نفل نمازوں کی تعداد اور اوقات کی وضاحت کی گئی ہے ،پھرسنت مؤکدہ و غیر مؤکدہ کی توضیح اور وتر نماز کے عدم وجوب سمیت رکعات وتر اور وتر کی ادائیگی کے مختلف طریقوں کی تفصیل بیان کی گئی ہے۔نماز کی رکعات کے متعلق یہ ایک  نہایت معلوماتی کتاب ہے،جس کا مطالعہ قارئین کی علمی تشنگی کاکافی مداوا  ثابت ہو گا۔(ف۔ر)

     

  • 2354 #4843

    مصنف : پروفیسر ڈاکٹر صالح بن غانم السدلان

    مشاہدات : 4083

    نماز با جماعت

    (ہفتہ 07 اکتوبر 2017ء) ناشر : الدار السلفیہ، ممبئی
    #4843 Book صفحات: 291

    نماز کے لیے ’جماعت‘ کی اہمیت اتنی ہی ہے جتنی خود نماز کی ہے‘ نماز دین کا ستون ہے‘ نماز کفر اور اسلام کے درمیان حد فاصل ہے‘ جس نے اپنی زندگی میں نماز کا اہتمام کیا‘ اس نے عرش الٰہی کے نیچے اپنی جگہ بنائی‘ جس نے نماز ضائع کی اس نے دین کا سب کچھ ضائع کر دیا نماز  وقت کی پابندی کے ساتھ فرض کی گئی ہے۔ نماز انتہائی اہم ترین فریضہ اور سلام کا دوسرا رکن ِ عظیم ہے جوکہ بہت زیادہ اہمیت کا حامل ہے ۔ نماز دین کاستون ہے جس نے اسے قائم کیا اس نے دین کو قائم کیا اور جس نے اسے ترک کردیا ہے اس نے دین کی عمارت کوڈھادیا ۔ نماز مسلمان کے افضل اعمال میں سے ہے۔نماز ایک ایسا صاف ستھرا سرچشمہ ہے جس کےشفاف پانی سے نمازی اپنے گناہوں اور خطاؤں کودھوتا ہے ۔کلمہ توحید کے اقرار کےبعد سب سے پہلے جو فریضہ انسان پر عائد ہوتا ہے وہ نماز ہی ہے ۔اسی سے ایک مومن اور کافر میں تمیز ہوتی ہے ۔ بے نماز کافر اور دائرۂ اسلام سے خارج ہے ۔ قیامت کےدن اعمال میں سب سے پہلے نماز ہی سے متعلق سوال ہوگا۔ فرد ومعاشرہ کی اصلاح کے لیے نماز ازحد ضروری ہے ۔ نماز فواحش ومنکرات سےانسان کو روکتی ہے ۔بچوں کی صحیح تربیت اسی وقت ممکن ہے جب ان کوبچپن ہی سےنماز کا پابند بنایا جائے ۔ قرآن وحدیث میں نماز کو بر وقت اور باجماعت اداکرنے کی بہت زیاد ہ تلقین کی گئی ہے۔زیرِ تبصرہ کتاب  خاص اسی موضوع پر ہے  جس میں نماز باجماعت کے حوالے سے بیان کیا گیا ہے۔ یہ کتاب اس موضوع پر جامع‘ مکمل اور نہایت مدلل کتاب ہے۔ اس میں سب سے پہلے نماز کی اہمیت اور دین میں اس کے مقام ومرتبہ کا نہایت دلنشین انداز میں بیان کیا ہے اور اس سے متعلقہ  جملہ امور کا بھی تفصیل سے بیان ہے۔نماز باجماعت کے حوالے سے دیگر شکوک وشبہات کا ازالہ کر کے درست مؤقف بھی عوام کے سامنے پیش کیا گیا ہے۔ حوالہ جات سے کتاب کو مزین کیا گیا ہے۔ کتاب کا اسلوب نہایت عمدہ‘سادہ اور عام فہم ہے۔ یہ کتاب’’ نماز باجماعت ‘‘ العلامہ الشیخ صالح بن غانم السدلان کی مرتب کردہ ہے۔آپ تصنیف وتالیف کا عمدہ شوق رکھتے ہیں‘ اس کتاب کے علاوہ آپ کی درجنوں  کتب اور  بھی ہیں۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مؤلف وجملہ معاونین ومساعدین کو اجر جزیل سے نوازے اور اس کتاب کو ان کی میزان میں حسنات کا ذخیرہ بنا دے اور اس کا نفع عام فرما دے۔(آمین)( ح۔م۔ا )

  • 2355 #4964

    مصنف : محمد ایوب سپرا

    مشاہدات : 10327

    ائمہ اربعہ؛ سیرت، عقائد اور فقہی خدمات

    (جمعہ 06 اکتوبر 2017ء) ناشر : مکتبہ سبل السلام، کراچی
    #4964 Book صفحات: 150

    دین اسلام‘ اللہ اور اس کے رسولﷺ کا ہے‘ جو کتاب وسنت کی تکمیل سے مکمل ہو چکا ہے۔دین اسلام کے تمام احکام مکمل‘ نمایاں اور واضح ہیں۔ اپنے تمام مسائل کا حل بھی انہی میں تلاش کرنا چاہیے۔اور اللہ عزوجل نے ہمیں یہ اصول بتلایا ہے کہ رسول اللہﷺ جس کام کو کرنے کا حکم دیں‘ اس پر عمل پیرا ہونا ہے اور جس کام سے روک دیں‘ اس سے باز رہنا ہے اور اسی عمل کا نام دین پر چلنا ہے۔بنا بریں صحابۂ کرامؓ اسی سنہری اصول کے مطابق زندگی بسر کرتے رہے۔خلفائے راشدین کے دور (632ء۔661ء) تک فتاویٰ کا کوئی ایسا مجموعہ تیار نہیں ہوا تھا جس کی پیروی کی جاتی۔ اسلامی ریاست کے پھیلاؤ کے بعد صحابہ بھی دور دراز علاقوں میں جا کر آباد ہوتے چلے گئے تاہم صحابہؓ کو تمام مسائل زندگی یاد تھے۔ اور اپنے مسائل کا حل قرآن وحدیث سے لیتے اور اگر وقتی طور پر قرآن وحدیث میں مسئلہ نہ ملتا تو حالات کے مطابق اجتہاد کرتے اور مسئلے کا حل نکالتے مگر وہ اصول نا ہوتا تھا۔پھر ائمہ دین قرآن وحدیث سے مسائل استنباط کرنے کی طرف راغب ہوئے اور انہوں نے مستقل اصول وضع کرتے ہوئے امت کی رہنمائی فرمائی۔ ان ائمہ دین میں سے چار ائمہ زیادہ معروف ہیں۔ زیرِ تبصرہ کتاب انہی ائمہ کے حالات زندگی‘ تعلیم وتربیت‘ علمی‘ تصنیفی اور فقہی کاوشوں پر مشتمل ہے۔ ان ائمہ دین کے نام پر تعصب کی جو فضا قائم کی گئی ہے اس سے لوگوں کو آگاہ کیا گیا ہے ‘ نیزتقلید اور پھر تقلید جامد کے نقصانات سے بھی لوگوں کو آگاہ کیا گیا ہے۔ اور اس کتاب میں فقہ کی تعریف‘موضوع‘ فقہ کے مآخذ اور فقہ اسلامی کی تاریخ کاذکر ہےاور فقہاء کے اختلاف کےلغوی اسباب بھی مذکور ہیں۔زیرِ تبصرہ کتاب ’محمد ایوب سپرا‘‘ کی تحقیقی اور مختصر مگر جامع تصنیف ہے۔اورتحریرو تصنیف کے میدان میں اچھا نام رکھتے ہیں ‘کئی کتب کے مصنف بھی ہیں مثلا اسماء الحسنی‘ کتاب الصلاۃ‘ لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ‘ اور یا ایہا الناس(اے بنی نوع انسان) وغیرہ۔دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مصنف کی خدماتِ دین کو قبول فرمائے اور ان کے لیے ذریعہ نجات بنا ئے اور عوام کے لیے نفع عام فرمائے (آمین)

  • 2356 #4840

    مصنف : عبد اللہ بن محمد السدحان

    مشاہدات : 8787

    نظر بد سے بچاؤ کے طریقے اور علاج

    (جمعہ 06 اکتوبر 2017ء) ناشر : دار الابلاغ، لاہور
    #4840 Book صفحات: 155

    جادو اور نظر بد کی ہلاکتوں ‘ بربادیوں اور تباہیوں سے کون واقف نہیں!! ہم اپنی روز مرہ زندگی میں آئے دن نظر بد کے تیروں سے بسمل انسانوں کی ماہئ بے آب کی طرح تڑپتے دیکھتےہیں۔ کتنے ہی لوگ ایسے مجروح ومقتول ہوتے ہیں کہ بولنے وبیان کرنے سے ہی قاصر ہو جاتے ہیں۔ کتنے ہی لوگ گم ہم کیفیت میں قبروں میں جا سوتے ہیں۔ یہ نظر کا تیر اپنے پرائے‘ چھوٹے بڑے‘ عزیز ورشتہ دار کسی کو نہیں چھوڑتا۔ شاید ایسے ہی کسی موقع پر نظر بد کو’’نگاہ ناز‘‘ سے تعبیر کیا جاتا ہے۔ نظر بد تلوار کی طرح وار کر کے حضرت انسان کو کاٹ ڈالتی  ہے۔زیرِ تبصرہ کتاب  خاص اسی موضوع پر ہےجس میں نظر بد سے بچاؤ کیسے ممکن ہے اور طریقے وعلاج بتایا گیا ہے۔قرآن وسنت کی روشنی میں ایسی رہنمائی فراہم کی گئی ہے کہ جو پڑھنے والے کی بنجر وویران زندگی میں بہار کے جھونکوں کی آمد کی پیامبر ثابت ہوگی۔ اس کتاب کے مطالعے کے بعد نظر بد‘ حسد وبغض کی ہلاکت خیریوں سے بچنے کے لیے فائدہ بخش طریقے اور نظر بد کے چکروں سے نجات اور شافعی علاج  ممکن ہوگا۔ حوالہ جات سے کتاب کو مزین کیا گیا ہے‘ حوالے فٹ

  • 2357 #4842

    مصنف : محمد بن جمیل زینو

    مشاہدات : 5970

    نجات یافتہ کون

    (جمعہ 06 اکتوبر 2017ء) ناشر : الفرقان ٹرسٹ، مظفر گڑھ
    #4842 Book صفحات: 347

    تاریخ انسانی اس بات کی شاہد ہے کہ دنیا میں کبھی طاغوتی نظام کے پجاریوں کا  غلبہ رہا اور کبھی حزب الرحمٰن کا۔ اس ضمن میں سب سے بڑا سچ یہی ہے کہ جس دور میں بھی اہل ایمان نے اپنے اصلی منہج سلیم وطریق نبوی کو چھوڑ کر تفرقہ بندی اور بدعات وخرافات والا راستہ اپنایا‘ اللہ تعالیٰ کے باغیوں اور شیطانی کارندوں نے اُن پر غلبہ حاصل کر کے دنیا کو جہنم کی راہ پر چلا دیا‘ جس کے نتیجے میں قومیں کی قومیں دنیا کے نقشہ سے مٹا دی گئیں۔ روئے زمین پر جا بجا پائے جانے والے کھنڈرات اور آثار قدیمہ اس سچائی کا منہ بولتا ثبوت اور قرآن حکیم میں مندرج واقعات اس پر برہان قاطع وساطع ہیں۔آج ملت اسلامیہ محمدیہ بھی اپنے دین کے بگاڑ‘ بدعات وخرافات کی اندھی پیروی اور تفرقہ بندی کا مکمل طور پر شکار ہو چکی ہے۔ایسی صورتحال میں لوگوں کی رہنمائی کی ضرورت ہے ۔زیرِ تبصرہ کتاب  خاص اسی موضوع پر ہے لوگوں کو راہ راست پر لانے کی کوشش کی گئی ہے اور ان کی رہنمائی اور اصلاح کی کوشش کی گئی ہے۔ یہ کتاب اصلاً عربی زبان میں ہے اور عرب کے ہاں اسے بڑی مقبولیت بھی ہے تو افادۂ عام کی غرض سے اس کا آسان فہم‘ سلیس اور با محاورہ اردو ترجمہ کیا گیا ہے اور دو عظیم کتب کا اس میں ترجمہ کیا گیا ہے۔ اس کتاب میں مسلمانوں کو فرقہ بندی کے چنگل سے آزاد کر کے قرآن وسنت اور سلف صالحین کے منہج کی طرف راغب کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ یہ کتاب خالص توحید اور نجات پانے والی شخصیات پر ہے۔ اس میں  حوالہ جات سے کتاب کو مزین کیا گیا ہے۔ کتاب کا اسلوب نہایت عمدہ‘سادہ اور عام فہم ہے۔ یہ کتاب’’ نجات یافتہ کون؟ ‘‘ محمد بن جمیل زینو﷾ اور ابو اسامہ سلیم بن عید الہلالی﷾ کی تالیف کردہ ہے۔آپ  دونوں حضرات تصنیف وتالیف کا عمدہ شوق رکھتے ہیں‘ اس کتاب کے علاوہ ان کی درجنوں  کتب اور  بھی ہیں۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مؤلفین وجملہ معاونین ومساعدین کو اجر جزیل سے نوازے اور اس کتاب کو ان کی میزان میں حسنات کا ذخیرہ بنا دے اور اس کا نفع عام فرما دے۔(آمین)( ح۔م۔ا )

  • 2358 #4963

    مصنف : عبد المجید عزیز الزندانی

    مشاہدات : 4075

    ایمانیات اسلام

    (جمعرات 05 اکتوبر 2017ء) ناشر : نور اسلام اکیڈمی، لاہور
    #4963 Book صفحات: 283

    اللہ رب العزت نے انسان کو پیدا کرنے کے بعد اس پر ایک کڑی ذمہ داری عائد کی ہے کہ وہ اس کی عبادت کے لیے پیدا کیا گیا ہے اور اللہ رب العزت کی عبادت کے ساتھ ساتھ اُس پر ایک فرض اور عائد ہوتا ہے کہ وہ ایسا علم بھی حاصل کرے جس سے وہ اپنے خالق حقیقی کے بارے میں معرفت حاصل کرے اور ایسا علم حاصل کرے جس سے اس کے دل میں یقین اور اللہ اور اس کے رسول کی پہچان اور نبیﷺ کی رسالت کی حقانیت کے بارے میں معرفت حاصل ہو۔ اور جس مقصد کے ساتھ اسے بھیجا گیا ہے اس کا علم اور ان احکامات کی پیروی بھی وہ اسی صورت کر سکے گا جب اسے ان کا علم ہوگا۔ جب یہ بات طے ہے کہ علم کی عظمت اس متعلقہ چیز سے منسلک ہے جس کا علم حاصل کیا جا رہا ہے تو واضح رہے کہ علم ایمان کا تعلق اللہ تعالیٰ کی معرفت سے ہے‘ اس کی رسول کی معرفت اور دین الٰہی کی معرفت سے ہے۔ زیرِ تبصرہ کتاب بھی ایمانیات اسلام پر مبنی ہے۔ کتاب کا اسلوب نہایت عمدہ اپنایا گیا ہے ۔ اس کتاب میں حقیقت ایمان اور اللہ پر‘ اس کی صفات پر ایمان کے دلائل ‘ نبیﷺ پر ایمان اور قیامت کی نشانیاں بھی بیان کی گئی ہیں‘عبادات کی اقسام اور متعلقہ تفصیل بھی مذکور ہے‘ رسولوں‘ فرشتوں ‘تقدیر پر ایمان اور ایمان کے تقاضے کیا ہیں؟اور کن کاموں کی وجہ سے ایمان ضائع ہو جاتا ہے کا بیان ہے‘ اور آخر میں شرک کی قسمیں بھی بیان کی گئی ہے۔ زیرِ تبصرہ کتاب مولانا ابو عبد الرحمان شبیر بن نور نے مولانا عبد المجید الزندانی کی عربی کتاب کا ترجمہ کیا ہے جو کہ نہایت عمدہ اور سلیس ہے۔ دعا ہے اللہ تعالیٰ مصنف کی خدماتِ دین کو قبول فرمائے اور ان کے لیے ذریعہ نجات بنا ئے اور عوام کے لیے نفع عام فرمائے (آمین)( ح۔م۔ا )

  • 2359 #4835

    مصنف : محمد عبد الحق محدث دہلوی

    مشاہدات : 16406

    مقدمہ مشکوۃ المصابیح مصطلحات الحدیث

    (جمعرات 05 اکتوبر 2017ء) ناشر : دار الابلاغ، لاہور
    #4835 Book صفحات: 115

    اللہ رب العزت نے اپنی آخری نبیﷺ کو مبعوث فرمایا تو امت کے رہنمائی کے لیے دو بنیادی اصول یا کتب بھی دیں ایک قرآن مجید اور ایک احادیث مبارکہ۔ ان دونوں پر عمل ہی حقیقی اسلام تصور کیا جاتا ہے۔ اور ان دونوں کتب کی تشریح وتوضیح کے لیے بہت سا گراں قدر علم وکتب لکھی جا چکی ہیں۔ نبیﷺ کی احادیث وسنت مبارکہ کے علمی وتحقیقی حیثیت سے مشائخ حدیث نے چار اہم شعبے قرار دیئے ہیں(حدیث کی روایت‘ حدیث کی درایت‘ حدیث کے درجات اور حدیث کے ناقلین ورواۃ کے درجات)۔حدیث کی روایت کو علم روایت حدیث اور حدیث کی درایت کو علم اصول حدیث کہتے ہیں۔ علم روایت حدیث کے ہر طالب وشائق کو اس کی درایت کے اصول معلوم کرنا از بس ضروری ہیں۔زیرِ تبصرہ کتاب  خاص حدیث اور علم اصول حدیث کے حوالے سے ہے جس میں اردو زبان میں حدیث پڑھنے اور سیکھنے سے متعلقہ اصول کو بیان کیا گیا ہے جو کہ اردو دان طبقے کے لیے بے حد نافع ہے۔ اور فن حدیث سے متعلق ایسی بنیادی اور ابتدائی معلومات فراہم کی گئی ہیں اور علم حدیث کے وہ اصول وقواعد بیان کیے گئے ہیں جن کا جاننا  از حد ضروری ہے۔ مفیدباتوں اور فوائد کو فٹ

  • 2360 #4837

    مصنف : حافظ ثناء اللہ خاں

    مشاہدات : 5942

    نبی رحمت ﷺ اپنے گھر میں

    (جمعرات 05 اکتوبر 2017ء) ناشر : نعمانی کتب خانہ، لاہور
    #4837 Book صفحات: 387

    اللہ رب العزت نے امت محمدیہ کی رہنمائی کے لیے انہی میں سے ایک نبی کومبعوث فرمایا جن کی زندگی ہمارے لیے بہترین نمونہ ہے اور اس بات کا اعلان خود اللہ رب العزت نے سورۃ الممتحنہ میں فرمایا۔ اللہ کے نبیﷺ نے ہمیں زندگی کے ہر شعبے سے متعلقہ رہنمائی دی وہ شعبہ چاہے معاشی ہو‘ سیاسی ہو یا معاشرتی۔ انسان کے لیے گھر سکون اور راحت کا منبع ہوتا ہے‘ بلکہ ابدی سعادت ایک پر سکون ازدواجی گھونسلے کی مرہون منت ہے اورآج ہم میں سے کون سا بد نصیب ہے جو اپنا پر سکون گھر آباد کرنا اور اپنی ہم مزاج بیوی کی زلفوں کے سائے میں سکون حاصل کرنا اور ایسی نیک اورلاد کا خواہش مند نہ ہو جسے دیکھ کر آنکھوں کو تسکین اور ٹھنڈک ہو‘ ایسا گھر اور ماحول تب ہی میسر ہو گا جب ہم نبیﷺ کی بتائی گئی تعلیمات کو خود سیکھیں اور اپنائیں۔زیرِ تبصرہ کتاب  خاص اسی موضوع پر ہے جس میں نبیﷺ کی گھریلو زندگی کو بیان کیا گیا ہے کیونکہ وہی ہمارے رول ماڈل ہیں اور ہمارے لیے بہترین نمونہ ہیں۔ اللہ کے نبیﷺ گھرانے تمام حوادث وواقعات ومشکلات کے باوجود ہر مردوزن کے لیے بہترین نمونہ ہیں جنکو اس کتاب کی زینت بنایا گیا ہے اور علمی زندگی کی چند جھلکیاں اس کتاب میں دکھائی گئی ہیں۔ اور ان قصص وحالات کو بیان کرنے کا مقصد معاشرے میں امن وچین اور پر سکون ماحول کو پیدا کرنا ہے۔حوالہ جات سے کتاب کو مزین کیا گیا ہے۔ کتاب کا اسلوب نہایت عمدہ‘سادہ اور عام فہم ہے۔ یہ کتاب’’ نبی رحمتﷺ اپنے گھر میں ‘‘ ابو انیس حافظ ثناء اللہ خان کی مرتب کردہ ہے۔آپ تصنیف وتالیف کا عمدہ شوق رکھتے ہیں‘ اس کتاب کے علاوہ آپ کی درجنوں  کتب اور  بھی ہیں۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مؤلف وجملہ معاونین ومساعدین کو اجر جزیل سے نوازے اور اس کتاب کو ان کی میزان میں حسنات کا ذخیرہ بنا دے اور اس کا نفع عام فرما دے۔(آمین)( ح۔م۔ا )

  • 2361 #4962

    مصنف : ڈاکٹر ابو المحسن

    مشاہدات : 5944

    اصول و مبادی پر تحقیقی نظر بمعہ دفاع اصول محدثین

    (بدھ 04 اکتوبر 2017ء) ناشر : سیف اسلامک پبلشرز
    #4962 Book صفحات: 137

    دین اسلام ایک مکمل ضابطۂ حیات ہے جو انسان کی ہر موڑ پر رہنمائی کرتا ہے تاکہ انسان اپنے انجام خیر کو پہنچ سکے۔اس مقصد کی تکمیل کے لیے اللہ نے اپنے آخری نبی محمدﷺ کو مبعوث فرمایا تاکہ انسانیت کو گمراہی سے نکال کر ہدایت کے راستے پر گامزن فرمائیں۔نبیﷺ نے اپنے قول‘ فعل اور تقریر کے ذریعہ (جسے حدیث کہا جاتا ہے) دین اسلام کی وضاحت فرمائی۔قرآن مجید کی قطعیت پر آج سارے مسلمانوں کا اجماع ہے لیکن احادیث کے بارے میں مسلمان کسی ایک نتیجے پر جمع نہیں ہیں وہ اس کی قطعیت میں متزلزل ہیں لیکن ہمارے اسلاف قرآن مجید کی طرح حدیث کو بھی قطعی تسلیم کرتے تھے۔اور اسلاف نے حدیث کے قبول ورد کے اعتبارسے کچھ ہمیں اصول دیے ہیں جن پر کسی بھی حدیث کی سند اور اس کے متن کو پرکھا جا سکتا ہے۔ زیرِ تبصرہ کتاب میں بھی ان اصولی قواعد پر بحث ملے گی جس پر آج مستشرقین حملہ آور ہوئے ہیں اور اس کتاب میں ثابت کیا جائے گا کہ اصول حدیث میں وہی اصول مقبول ہیں جن کی بنیاد محدثین نے رکھی اور ان اصولوں میں ترمیم کرنا ضیاع وقت ہے۔ کتاب کا اسلوب نہایت عمدہ ہے اور عبارتوں کے ربط کا بھی خیال رکھا گیا ہے۔ غامدی صاحب کی بیان کردہ اصطلاحات کو بیان کر کے ان پر جرح بھی کی گئی ہے اور ان کے اصولوں کو بھی بیان کر کے مفصل گفتگو کی گئی ہے۔ یہ کتاب ابو عمر محمد یوسف کی شاہکار تصنیف ہے۔ اللہ تعالیٰ مصنف کی خدماتِ دین کو قبول فرمائے اور ان کے لیے ذریعہ نجات بنا ئے اور ان کے میزان حسنات کو بھر دے اور عوام کے لیے نفع عام فرمائے (آمین)( ح۔م۔ا )

  • 2362 #4832

    مصنف : عبد اللہ بن عبد الرحمن الجبرین

    مشاہدات : 4080

    مسائل توحید مجموعہ فتاوی از علامہ عبد اللہ بن عبد الرحمن الجبیرین

    (بدھ 04 اکتوبر 2017ء) ناشر : المکتبۃ التعاونی للدعوۃ والارشاد
    #4832 Book صفحات: 113

    علم توحید تمام علوم وفنون سے زیادہ اشرف وافضل‘ قدر ومنزلت کے اعتبار سے سب سے زیادہ اعلیٰ وارفع اور ضرورت وتقاضے کے لحاظ سے سب سے زیادہ اہم علم ہے‘ اس لیے کہ اس علم کا تعلق براہِ راست اللہ رب العزت وحدہ‘ لا شریک لہ‘ کی ذات‘ اسماء وصفات اور بندوں پر اس کے حقوق سے متعلق ہے اور یہی علم اللہ تعالیٰ تک پہنچنے کا راستہ اور تمام آسمانی شریعتوں کی بنیاد ہے۔ سارے انبیاء ورسل ؑ نے توحید کی طرف دعوت دی ہے۔ انبیاء ورُسل کی زندگیاں اور جملہ کوششیں اس کام کے لیے وقف تھیں اور اسی کام کو محمد رسول اللہﷺ نے حرزِ جاں بنایا۔زیرِ تبصرہ کتاب  خاص توحید کے  موضوع پر ہے ۔اس میں عبد اللہ بن عبد الرحمن الجبرین﷾ سے چند سوالات کیے گئےتو آپ نے ان سوالات کا جامع اور خالص علمی بنیادوں پر جواب دیا تو حمد بن ابراہیم الحریقی نے اسے ترتیب دیا۔ اس میں توحید وعقیدے سے متعلق سارے سوالات وجوابات‘ شرک‘ بدعات‘ خرافات‘ غیر شرعی رسومات‘ اسلامی شریعت سے متصادم عقائد از قسم قبر پرستی‘ پیر پرستی‘کہانت اور جادو گری جیسے موضوعات کا احاطہ  کیا گیا ہے۔اصلاً عربی میں کتاب تھی جس کا عام فہم‘ سلیس‘ سہل اور آسان اردو زبان میں ترجمہ کیا گیا ہے۔ حوالہ جات سے کتاب کو مزین کیا گیا ہے۔ کتاب کا اسلوب نہایت عمدہ‘سادہ اور عام فہم ہے۔ یہ کتاب’’ مسائل توحید ‘‘ حمد بن ابراہیم الحریقی کی مرتب کردہ ہے۔آپ تصنیف وتالیف کا عمدہ شوق رکھتے ہیں‘ اس کتاب کے علاوہ آپ کی درجنوں  کتب اور  بھی ہیں۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مؤلف وجملہ معاونین ومساعدین کو اجر جزیل سے نوازے اور اس کتاب کو ان کی میزان میں حسنات کا ذخیرہ بنا دے اور اس کا نفع عام فرما دے۔(آمین)( ح۔م۔ا )

  • 2363 #4836

    مصنف : ابو عبد اللہ آصف محمود

    مشاہدات : 3665

    متنازعہ مسائل کے محمدی فیصلے ( جدید ایڈیشن )

    (بدھ 04 اکتوبر 2017ء) ناشر : اسلامی اکادمی،لاہور
    #4836 Book صفحات: 178

    قرآ وحدیث کے فہم اوراس کی تشریح وتوضیح میں اختلاف ہوجانا کوئی بڑی بات نہیں ۔ اختلاف صحابہ   تابعین﷭ کے درمیان بھی موجود تھا لیکن اس کے سبب وہ فرقوں اور گروہوں میں تقسیم نہیں  ہوئے اس لیے کہ اس ااختلاف  کے باوجود سب کامرکز اطاعت او رمعیارِ عقیدت ایک تھا  قرآن اور حدیث رسول ﷺ۔ وہ اپنے اختلاف کو کتاب وسنت  کی کسوٹی پر پیش کرتے تھے ۔لہذا جس کی  بات معیار پر پوری اترتی وہ سچا ہوتا  او ر دوسرا اپنی رائے اور موقف کوچھوڑ دیتا جب تک  لوگ اس نہج پر کار بند رہے  امت محمدیہ فرقہ وگروہ بندی سے محفوظ رہی ۔ زیر نظر کتاب   ’’ متنازعہ مسائل کے  محمدی  فیصلے ( جدید ایڈیشن ) ‘‘  محترم   ابو عبد اللہ  آصف محمود ﷾کی  تصنیف  ہے جس میں  انہوں نے  صرف  ایسی صحیح یا حسن احادیث کا انتخاب کر  کے  پیش کیا ہے کہ جن احادیث  میں امت  میں پائے  جانے  متنازعہ مسائل کا حل موجود ہے ۔نیزکتاب کے آخر میں  مشرکین کے اس پروپیگنڈے  کا بھی مدلل جواب دیاہے  کہ امت محمد یہ میں  شرک کا وجود نہیں ۔بازار میں  ’’ متنازعہ مسائل کے  خدائی فیصلے ‘‘ کے نام سے بھی ایک کتاب ہے  جس میں فقہی باب بندی کے ساتھ ترجمےکے ساتھ  قرآن مجید کی وہ تمام آیات جمع کردی  گئی  ہیں جو متنازعہ  واختلافی مسائل کا شافی حل پیش کرتی ہیں  ۔ اللہ  تعالی سے  دعا کہ وہ مؤلف کی اس کوشش کو اپنی بارگاہ میں  قبول فرمائے،اور تمام اہل اسلام کی  ہدایت کا ذریعہ بنائے (آمین)

  • 2364 #4961

    مصنف : قاضی سلیمان سلمان منصور پوری

    مشاہدات : 6157

    معارف الاسماء شرح اسماء اللہ الحسنی

    (منگل 03 اکتوبر 2017ء) ناشر : مکتبہ اسلامیہ، لاہور
    #4961 Book صفحات: 312

    اللہ رب العزت ہمارے خالق حقیقی ہیں اور اللہ کا ذاتی نام ’’اللہ‘‘ اور اس کے علاوہ اللہ کے ننانوے صفاتی نام مشہور ہیں۔ ان میں سے بیشتر قرآن میں موجود ہیں اگرچہ قرآن میں ننانوے کی تعداد مذکور نہیں مگر یہ ارشاد ہے کہ اللہ کو اچھے اچھے ناموں سے پکارا جائے۔ قرآن پاک کی آیت’’قُلِ ادْعُوا اللَّهَ أَوِ ادْعُوا الرَّحْمَنَ أَيًّا مَا تَدْعُوا فَلَهُ الْأَسْمَاءُ الْحُسْنَى‘‘ اور’’وَلِلَّهِ الْأَسْمَاءُ الْحُسْنَى فَادْعُوهُ بِهَا وَذَرُوا الَّذِينَ يُلْحِدُونَ فِي أَسْمَائِهِ‘‘ ان دونوں آیات سے ثابت ہوتا ہے کہ اللہ کے نام توقیفیہ ہیں جو کہ اللہ تعالیٰ نے اور اس کے روسول نے بتائے ہیں۔ ان اسماء کے علاوہ اسماء سے اللہ تعالیٰ کو پکارنا جائز نہیں ہے۔ زیرِ تبصرہ کتاب بھی اللہ رب العزت کے اسمائے حسنیٰ پر مشتمل ہے اور ان اسماء کی مصنف نے مختصر تشریح بھی کی ہے اور کتاب کو بہت احسن انداز کے ساتھ مرتب کیا گیا ہے‘ جملوں کی ترتیب اور عبارت کے حسن کا مکمل خیال رکھا گیا ہے۔ اسمائے حسنیٰ میں سے انتخاب سب سے پہلے قرآن مجید سے کیا گیا ہے۔اور آیت اور سورۃ کا نمبر بھی دیا گیا ہے اس کے بعد صحاح ستہ کی کتب میں سے جس کتاب میں بھی اللہ تعالیٰ کا کوئی نام ملا وہ درج کیا گیا ہے او راس کی تشریح کی گئی ہے اور کتاب اور باب کا بھی تذکرہ کیا گیا ہے۔ اور جو اسماء غیر ثابت ہیں ان کی بھی وضاحت کی گئی ہے اور ان احادیث پر مدلل جر ح بھی کی گئی ہے۔ مصنف نے چار باب قائم کیے ہیں۔ زیر تبصرہ کتاب’’اسماء اللہ الحسنیٰ‘‘ مولانا قاضی محمد سلیمان سلمان منصور پوری کی شاہکار تصنیف ہے‘ آپ1867ءمیں منصور پورہ میں پیدا ہوئے اور 30 مئی 1930ء کو حج بیت اللہ سے واپس آتے ہوئے بحری جہاز میں وفات پائی۔ آپ عاجزی وانکساری کی ایک مثال تھے اور آپ  نے بہت سی کتب بھی تصنیف فرمائیں مثلاً الجمال والکمال‘ مہر نبوت‘ رحمۃ للعالمین‘ غایت المرام‘ تائید الاسلام‘ خطبات سلمان‘ تاریخ المشاہیر‘ مسح جراب‘ استقامت‘ مکاتیب سلمان‘ برہان‘ سفر نامہ حجاز‘ الصلاۃ والسلام اور آئینہ تصوف وغیرہ۔ اللہ تعالیٰ مصنف کی خدماتِ دین کو قبول فرمائے اور ان کے لیے ذریعہ نجات بنائے اور عوام کے لیے نفع عام فرمائے (آمین)( ح۔م۔ا )

  • 2365 #4845

    مصنف : ڈاکٹر محمود احمد غازی

    مشاہدات : 10584

    قواعد کلیہ اور ان کا آغاز و ارتقا ( مع اضافات )

    (منگل 03 اکتوبر 2017ء) ناشر : شریعہ اکیڈمی اسلام آباد
    #4845 Book صفحات: 209

    اسلامی علوم میں فقہ کو غیر معمولی اہمیت حاصل ہے۔ اسلامی فقہ اسلام کا نظام قانون ہے‘ جو اپنی جامعیت ووسعت اور دائر کار کے لحاظ سے تمام معاصر اور قدیم نظم ہائے قانون سے فائق وبرتر ہے جس کا کئی مغربی ماہرینِ قانون نے بھی برملاء اعتراف کیا ہے۔ البتہ یہ واضح ہے کہ اس نظام قانون کی ترتیب وتدوین اور انطباق وتطبیق کا عمل انسانی کاوش ہے‘ جس کی تیاری میں انسانی تاریخ کی بہترین ذہانتیں اور دماغ کارفرما رہے ہیں۔ ہر انسانی عمل کی طرح اس کی تفصیلات‘ جزئیات کے استنباط اور انطباق وتشریح میں بھی بہتری پیدا کرنے کی ضرورت محسوس کی جاتی رہی ہے اور مختلف ادوار میں اس کے نئے گوشوں اور کم نمایاں پہلوؤں کو نمایاں کرنے‘ بدلتے زمانے کے تقاضوں اور ضروریات کے مطابق اضافے کرنے اور تبدیلی لانے کا عمل جاری رہا ہے۔اور آج یہ احساس شدت سے بیدار ہے کہ مسلم معاشرے میں اسلامی احکام وقوانین کا نفاذ ہو اور اس حوالے سے علماء نے بہت سے کتب بھی لکھ دی ہیں جن میں سے ایک زیر تبصرہ کتاب بھی ہے جس میں اسلامی فقہ کے ایک اہم موضوع قواعد کلیہ اور ان کے آغاز وارتقاء اور اس پر لکھی گئی کتب کا تفصیلی تعارف پیش کیا گیا ہے اور مختلف فقہی مذاہب کے قواعد کلیہ کی‘ مثالوں کے ساتھ مختصر تشریح کی گئی ہے۔ حوالہ جات سے کتاب کو مزین کیا گیا ہے۔ کتاب کا اسلوب نہایت عمدہ‘سادہ اور عام فہم ہے۔ یہ کتاب’’ قواعد کلیہ اور اُن کا آغاز وارتقاء ‘‘ ڈاکٹر محمود احمد غازی کی مرتب کردہ ہے۔آپ تصنیف وتالیف کا عمدہ شوق رکھتے ہیں‘ اس کتاب کے علاوہ آپ کی درجنوں  کتب اور  بھی ہیں۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مؤلف وجملہ معاونین ومساعدین کو اجر جزیل سے نوازے اور اس کتاب کو ان کی میزان میں حسنات کا ذخیرہ بنا دے اور اس کا نفع عام فرما دے۔(آمین)( ح۔م۔ا )

  • 2366 #4847

    مصنف : ام عبد المتین عظمت فاطمہ

    مشاہدات : 8622

    قرآن مجید میں احکامات و ممنوعات

    (منگل 03 اکتوبر 2017ء) ناشر : مکتبہ کتاب و سنت، ڈسکہ سیالکوٹ
    #4847 Book صفحات: 499

    قرآن کریم اللہ تعالیٰ کا کلامِ پاک ہے‘ جو مصادرِ شریعت میں سے اولین مصدر ہے‘ نبیﷺ کا معجزۂ خالدہ اور خوشگوار زندگی کے لیے کامل وشامل آسمانی دستور ہے۔ قرآن کرم ہی تمام جن وانس کے لیے ذریعہ ہدایت اور خزینۂ رحمت ہے۔جو اس کے احکام پر عمل پیرا ہو‘ اسے اللہ تعالیٰ عروج وترقی کی رفعتوں سے آشنا کرتا ہے اور اسے پسِ پشت ڈالنے والوں کو تنزّل واِدبار سے دوچار کر دیتا ہے۔ اس کی تلاوت کرنے کا ثواب اتنا ہے کہ ایک ایک حرف پڑھنے سے دس نیکیاں ملتی ہیں اور قلبی وروحانی اور جسمانی بیماریوں سے شفا کا باعث ہے۔قرآن سیکھنے اور سکھانے والے کو بہترین قرار دیا گیا ہے اور سیکھنے والے کے لیے جنت کے راہیں آسان کر دی جاتی ہیں اور زہریلے جانوروں کے زہر کا تریاق ہے۔ یہ تعویذ‘ گنڈوں‘ جادو ٹونوں اور شیطانی وساوس کا رحمانی علاج ہے۔۔زیرِ تبصرہ کتاب  بھی قرآن مجید کی توضیح وتفسیر پر ہے لیکن اس میں صرف ایک خاص موضوع کے حوالے سے لکھا گیا ہے۔ اس میں قرآن مجید میں وارد اوامر ونوہی کو دو حصوں میں جمع کیا گیا ہے۔ پہلے حصے میں اوامر واحکامات کو اور دوسرے حصے یں نواہی ومنکرات کو۔ گویا یہ کتاب قرآن مجید میں وارد’معروف ومنکر‘ کا ایک عمدہ انتخاب ہے۔قرآنی آیات کی فصاحت وبلاغت اور جامعیت کی بنا پر اور اختصار کے پیش نظر نا چار ایک ایک عنوان میں کئی کئی موضوعات شامل کر دیے گئے ہیں اور آیات واحادیث کی کمپوزنگ جدید طرز پر کروائی گئی ہے۔ تفسیری وتشریحی اضافوں کو آیات اور ان کے ترجمے کے بعد ذکر کیا ہے تاکہ عربی نص‘ ترجمہ اور تفسیر وتشریح تینوں الگ الگ رہیں۔حوالہ جات سے کتاب کو مزین کیا گیا ہے۔ کتاب کا اسلوب نہایت عمدہ‘سادہ اور عام فہم ہے۔ یہ کتاب’’ قرآن مجید میں احکامات وممنوعات ‘‘ ام عبد المتین عظمت فاطمہ کی مرتب کردہ ہے۔آپ تصنیف وتالیف کا عمدہ شوق رکھتے ہیں‘ اس کتاب کے علاوہ آپ کی درجنوں  کتب اور  بھی ہیں۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مؤلفہ وجملہ معاونین ومساعدین کو اجر جزیل سے نوازے اور اس کتاب کو ان کی میزان میں حسنات کا ذخیرہ بنا دے اور اس کا نفع عام فرما دے۔(آمین)( ح۔م۔ا )

  • 2367 #4958

    مصنف : مریم خنساء

    مشاہدات : 6237

    اسلام مغرب اور پاکستان

    (پیر 02 اکتوبر 2017ء) ناشر : دار الکتب السلفیہ، لاہور
    #4958 Book صفحات: 168

    تہذیبیں گروہ انسانی کی شدید محنت اور جاں فشانی کا ثمرہ ہوتی ہیں۔ہر گروہ کو اپنی تہذیب سے فطری وابستگی ہوتی ہے۔جب تک اس کی تہذیب اسے تسکین دیتی ہے ،وہ دیگر تہذیبوں سے بے نیاز رہتا ہے۔ جب کوئی بیرونی تہذیب اس پر دباؤ ڈالنے لگتی ہے تو معاشرہ اپنی تہذیب کی مدافعت کے لئے اٹھ کھڑا ہوتا ہے، اور مخالف تہذیب کو اپنی تہذیب پر اثر انداز ہونے سے روکنے کی کوشش کرتا ہے۔یہ مدافعت اکثر حربی ٹکراؤ کی صورت اختیار کر جاتی ہے،اور اگر حربی مدافعت کی قوت باقی نہیں رہ جاتی تو غالب معاشرے کے خلاف سرد جنگ شروع ہوجاتی ہے۔ تاآنکہ دونوں میں سے کسی ایک کو قطعی برتری حاصل نہ ہوجائے۔بصورت دیگر کوئی نئی تہذیب وجود میں آتی ہے جس میں متحارب معاشرے ضم ہوجاتے ہیں۔ مستشرقین بھی اسلام اور پیغمبر اسلام کو اسی نگاہ سے دیکھتے ہیں ، اور اس کا مقابلہ کرنے کی کوششوں میں لگے رہتے ہیں اور چونکہ پاکستان دنیا کا وہ واحد ملک ہے جو اسلام کے نام پر معرض وجود میں آیا، لہذا دشمنان اسلام کی سازشیں پاکستان کے خلاف بھی جاری رہتی ہیں۔ زیر تبصرہ کتاب "اسلام مغرب اور پاکستان" محترمہ مریم خنساء صاحب کی کاوش ہے، جو دراصل مختلف مواقع پر لکھے گئے ان کے مضامین پر مشتمل ہے۔ (راسخ)

  • 2368 #4846

    مصنف : ڈاکٹر محمد اقتدار حسین فاروقی

    مشاہدات : 7583

    قرآن کے پودے

    (پیر 02 اکتوبر 2017ء) ناشر : الفیصل ناشران وتاجران کتب، لاہور
    #4846 Book صفحات: 324

    اس زمین پر اُگنے والے تمام پودے کسی نہ کسی انداز میں اہم ہیں اور واضح طور پر اللہ کی عظمت کی نشانیاں پیش کرتے ہیں۔ قرآن مجید میں جن پودوں کا ذکر آیا ہے اُن کی خاص اہمیت ہے۔ اس کی ایک وجہ تو اُن کے خواص اور فوائد ہیں اور دوسری وجہ ان سے منسوب بعض واقعات اور حالات کے ساتھ ان کا تعلق ہے۔ علاوہ ازیں‘ چوں کہ ان پودوں کو اللہ کے کلام میں ایک جگہ ملی ہے اُن کے نام بقائے دوام بھی حاصل کر چکے ہیں۔ بہت سی قرآنی آیات ایسی ہیں جن کا مفہوم سمجھنے کے لیے ان پودوں کا علم ضروری ہے۔۔زیرِ تبصرہ کتاب  خاص اسی موضوع پر ہے جس میں قرآن مجید میں ذکر ہونے والیے تمام پودوں کے بارے میں حد الامکان تفصیل دی گئی ہے اور ان پودوں کے بارے میں جاننے کے لیے سائنسی مطالعہ کی ضرورت تھی جو اس کتاب کے ذریعہ ممکن ہے۔ یہ کتاب اصلاً انگلش کی کتاب ہے جس کا عنوان’’The Plants of The Quran‘‘ ہے۔ اس کتاب کے افادۂ عام کے لیے اس کا اردو ترجمہ کیا گیا ہے۔مترجم نے بعض غلطیوں کی اصلاح بھی کی ہے اور نامکمل حوالہ جات کو مکمل کر دیا ہے اور جہاں مصنف نے کسی درخت کے بارے میں ایسے تشریح وتوضح کی ہے جو قرآن کے سیدھے سادھے مفہوم سے متصادم تو مترجم نے اختلاف رائے کا حق سمجھتے ہوئے  مکمل دلائل‘ شواہد اور باقاعد ہ حوالوں کے ساتھ اضافی توضیحی وتنقیہی 

  • 2369 #4942

    مصنف : محمد حسین میمن

    مشاہدات : 6888

    اسلام کے مجرم کون

    (اتوار 01 اکتوبر 2017ء) ناشر : ادارہ تحفظ حدیث فاؤنڈیشن
    #4942 Book صفحات: 132

    خدمت ِحدیث وسنت ایک عظیم الشان اور بابرکت کام ہے۔ جس میں ہر مسلمان کو کسی نہ کسی سطح پر ضرور حصہ ڈالنا چاہیے ،تاکہ اس کا شمار کل قیامت کےدن خدامِ سنت نبوی میں سے ہو۔اور یہ ایک ایسا اعزاز ہے کہ جس کی قدر وقیمت کااندازہ اللہ تعالیٰ کے حضور پیش ہونے پر ہی ہوسکتا ہے۔ احادیثِ رسول ﷺ کو محفوظ کرنے کے لیے کئی پہلوؤں اور اعتبارات سے اہل علم نے خدمات انجام دی ہیں۔ تدوینِ حدیث کا آغاز عہد نبوی سے ہوا او ر صحابہ وتابعین کے دور میں پروان چڑھا ۔ ائمہ محدثین کےدور میں خوب پھلا پھولا ۔مختلف ائمہ محدثین نے احادیث کے کئی مجموعے مرتب کئے۔محدثین کرام نے احادیث کی جمع وتدوین تک ہی اپنی مساعی کو محدود نہیں رکھا ،بلکہ فنی حیثیت سے ان کی جانچ پڑتال بھی کی ،اور اس کے اصول بھی مرتب فرمائے۔اس کے ساتھ ساتھ ہی انہوں نے کتب حدیث کو بھی مختلف طبقات میں تقسیم کر دیا اور اس کی خاص اصطلاحات مقرر کر دیں۔چنانچہ صحیحین ،سنن اربعہ،اصول خمسہ،اور صحاح ستہ وغیرہ اصطلاحات علماء کے ہاں معروف اور متداول چلی آ رہی ہیں۔ بعض نے کسی انداز سے تو بعض نے کسی اور انداز سے حدیث نبوی ﷺ کی خدمت کی۔ زیر تبصرہ کتاب "اسلام کے مجرم کون؟" محترم محمد حسین میمن صاحب کی تصنیف ہے، جو منکر حدیث ڈاکٹر شبیر کی"اسلام کے مجرم " نامی کتاب کا جواب ہے۔ ڈاکٹر شبیر نے اپنی کتاب میں متعدد احادیث مبارکہ عقلی پر اعتراضات وارد کئے ہیں، جن کا محترم محمد حسین میمن صاحب نے تسلی بخش جواب دے کر دفاع حدیث کا حق ادا کر دیا ہے۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ مولف موصوف کی اس کاوش کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور ان کے میزان حسنات میں اضافہ فرمائے۔آمین(راسخ)

  • 2370 #4814

    مصنف : عبد اللہ بن زید المحمود

    مشاہدات : 9272

    عقائد اسلام

    (اتوار 01 اکتوبر 2017ء) ناشر : الدار السلفیہ، ممبئی
    #4814 Book صفحات: 218

    اسلام کی فلک بوس عمارت عقیدہ کی اسا س پر قائم ہے ۔ اگر اس بنیاد میں ضعف یا کجی پیدا ہو جائے تو دین کی عظیم عمارت کا وجود خطرے میں پڑ جاتا ہے اسی لیے نبی کریم ﷺ نے مکہ معظمہ میں تیرا سال کا طویل عرصہ صرف اصلاح ِعقائدکی جد وجہد میں صرف کیا ۔ دین اسلام اللہ تعالیٰ کادیا ہوا خوبصورت طریقہ زندگی ہے جو عقائد او ر اعمال پر مشتمل ہے ۔ جہاں عقائد دین میں بنیاد کی حیثیت رکھتے ہیں وہاں اعمال اس کا عملی مظہر ہیں۔جس طر ح عقیدہ کی خرابی سے تمام عبادات اور معاملات براہ راست متاثرہوتے ہیں اسی طرح آخرت میں نجات کا دارومدار بھی عقیدہ ہی کی درستگی پر ہے ۔آخرت میں اعمال کے حساب وکتاب کےوقت عبادات اور اخلاقیات وغیرہ کی کوتاہی سے درگزر ممکن ہے لیکن وہا ں عقیدے کا فساد قابل معافی نہ ہوگا۔عقیدہ ہی کی بنا پر ایک شخص مومن ومنافق،کافر ومشرک قرار پاتا ہے لہٰذا اسلامی عقائد سے آگاہی از حد ضرور ی ہے۔زیرِ تبصرہ کتاب  خاص اسی موضوع پر ہے  جس میں اسلامی عقائد کو بیان کیا گیا ہے اور ان کی اصلاح کی کوشش بھی کی گئی ہے اور اسلامی عقائد بیان کرنے کے ساتھ ساتھ مخالف اسلامی اشیاء شرک وبدعات اور مروجہ شرکیہ بدعات کا رد بھی نہایت مدلل طور پر کیا ہے۔ اس لحاظ سے یہ کتاب نہایت جامع اور دینی حقائق اور رد شرک وبدعات کا کامل طور پر جامع ہے۔ اور حوالہ جات سے کتاب کو مزین کیا گیا ہے۔ کتاب کا اسلوب نہایت عمدہ‘سادہ اور عام فہم ہے۔ یہ کتاب’’ عقائد اسلام ‘‘ فضیلۃ الشیخ عبد اللہ بن زید المحمود کی مرتب کردہ ہے۔آپ تصنیف وتالیف کا عمدہ شوق رکھتے ہیں‘ اس کتاب کے علاوہ آپ کی درجنوں  کتب اور  بھی ہیں۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مؤلف وجملہ معاونین ومساعدین کو اجر جزیل سے نوازے اور اس کتاب کو ان کی میزان میں حسنات کا ذخیرہ بنا دے اور اس کا نفع عام فرما دے۔(آمین)( ح۔م۔ا )

  • 2371 #4855

    مصنف : ڈاکٹر سراج الاسلام حنیف

    مشاہدات : 7326

    علوم القرآن جلد اول

    dsa (اتوار 01 اکتوبر 2017ء) ناشر : دار القرآن و السنہ مردان
    #4855 Book صفحات: 224

    قرآن مجید جو دینِ اسلام کی اساس وبنیاد ہے‘ جان ومال کی حفاظت کا محکم اور اٹل دستور ہے۔ بدی اور بدکرداری کو نابود کرنے کا ایک ناقابل تنسیخ اور ناقابل تردید ضابطۂ حیات ہے۔ کوئی آسمانی الہامی یا غیرالہامی کتاب ایسی نہیں بتائی جا سکتی جس کو ہر اعتبار اور ہر حیثیت سے قرآن مجید کی طرح کامل اور ناطق کہا جا سکے۔ یہ قرآن مجید ہی ہے جس نے پہاڑوں کی طرح جمے ہوئے لوگوں کو اُن کی جگہ سے ہٹا دیا۔ قلوبِ بنی آدم کی زمین کو پھار کر اُس کی میں معرفت الٰہی کے شیریں چشمے جار کر دیے۔ وصول الی اللہ کے دشوار گزار راستے برسوں کی جگہ منٹوں میں طے کرا دیے۔ مردہ قوموں اور پژمردہ دلوں میں ابدی زندگی کی روح پھونک دی۔قرآن مجید معاش ومعاد کا کامل ترین دستور العمل اور حلا ل وحرام اور جائزوناجائز کا جامع ترین آئین ہے۔ اِنس وجن کی تہذیب وتزکیہ اور ان کی انفرادی واجتماعی برتری اور ساز گاری کا مکمل قانون ہے جو زندگی کے تمام شعبوں کے لیے بغیر تخصیص زمان ومکاں اور بدوں لحاظِ رنگ ونسل نہایت عمدہ‘ متین اور جامع تعلیم پیش کرتا ہے۔ آج تک اس کتاب قرآن مجید کو سمجھنے کے لیے اس کی مختلف تفاسیر اور اس میں موجود تمام علوم سے متعلقہ گراں قدر محنت کی گئی ہے اور بہت سے کتب کتب خانے کی زینت بن چکی ہیں۔زیرِ تبصرہ کتاب  بھی علوم القرآن کے حوالے سے لکھی گئی ہے اس میں کئی ایک علوم قرآن کو جمع کر دیا گیا ہے اور اس میں پندرہ فصول قائم کی گئی ہیں۔ سب سے پہلے اس میں علوم القرآن کا آغاز وتدوین پھر تفسیر سے متعلقہ کتب کا تذکرہ ومختصر تعارف‘ اس کے بعد علمِ اعراب القرآن‘علم معانی القرآن‘ علم غریب القرآن‘علم مشکلات القرآن‘ علم متشابہ القرآن‘ علم الوجوہ والنظائر‘علم احکام القرآن‘ علم الناسخ والمنسوخ‘ علم المناسبات‘ علم اسباب النزول وغیرہ سے متعلقہ کتب کی فہرست دی گئی ہےیہ کتاب نہایت جامع اور اختصار کی مرقع ہے۔حوالہ جات سے کتاب کو مزین کیا گیا ہے۔ کتاب کا اسلوب نہایت عمدہ‘سادہ اور عام فہم ہے۔ یہ کتاب’’ علوم القرآن ‘‘ ڈاکٹر سراج الاسلام حنیف کی مرتب کردہ ہے۔آپ تصنیف وتالیف کا عمدہ شوق رکھتے ہیں‘ اس کتاب کے علاوہ آپ کی درجنوں  کتب اور  بھی ہیں۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مؤلف وجملہ معاونین ومساعدین کو اجر جزیل سے نوازے اور اس کتاب کو ان کی میزان میں حسنات کا ذخیرہ بنا دے اور اس کا نفع عام فرما دے۔(آمین)( ح۔م۔ا )

  • 2372 #5015

    مصنف : معروف شاہ شیرازی

    مشاہدات : 6958

    اسلام اور جمہوریت ججوں اور جرنیلوں کے زیر سایہ

    (ہفتہ 30 ستمبر 2017ء) ناشر : منشورات اسلامی چنار کوٹ، مانسہرہ
    #5015 Book صفحات: 132

    ایک زندہ انسانی وجود کو جتنی ضرورت آکسیجن کی ہوتی ہے تقریبا اتنی ہی ضرورت نفاذ اسلام میں قیام عدل کی ہے۔ کیونکہ قیام عدل کے بغیر اسلامی نظام کا کوئی بھی جز اپنی صحیح صورت میں نشو و نما نہیں پا سکتا ہے۔ اسی لئے قرآن مجید اور سنت رسول اللہ ﷺ میں عدل کو قائم کرنے پر بہت زیادہ زور دیا گیا ہے۔پاکستان میں عدل قائم کرنے کے راستے میں بے شمار دشواریاں اور رکاوٹیں ہیں۔ان رکاوٹوں میں سے سب سے بڑی رکاوٹ یہ ہے کہ ہمارے ملک میں ابھی تک وہ ادارے صحیح معنوں میں قائم نہیں ہو سکے ہیں جن کے توسط سے اسلام کا حقیقی نظام عدل قائم کیا جا سکے۔ یہ کام قدرے صبر آزما اور دیر طلب بھی ہے ،اگر کوئی چاہتا ہے کہ چند مہینوں میں یہ کام ہو جائے تو اس کی یہ خواہش درست نہیں ہے۔تاہم اس کا یہ مطلب بھی نہیں کہ اس کا م کو کٹھن سمجھ کر ہمت ہی ہار دی جائےاور کسی قسم کی پیش رفت ہی نہ کی جائے۔کام کرنا ہوگا اور محنت کرنا ہوگی ان شاء اللہ جلد یا بدیر کامیابی حاسل ہوگی۔ ایک وقت وہ بھی تھا کہ جب مسلمان قاضی اپنے حکمرانوں کے خلاف بھی فیصلے صادر فرما دیا کرتے تھے۔ زیر تبصرہ کتاب "اسلام اور جمہوریت، ججوں اور جرنیلوں کے زیر سایہ " محترم سید معروف شاہ شیرازی صاحب کی تصنیف ہے، جس میں انہوں نے پاکستان میں نظام انصاف کے حوالے سے ججوں اور جرنیلوں کے کردار پر گفتگو کی ہے۔(راسخ)

  • 2373 #4820

    مصنف : انجینئر عبد المجید انصاری

    مشاہدات : 5675

    عشاریات قرآن و حدیث

    (ہفتہ 30 ستمبر 2017ء) ناشر : مکتبہ قدوسیہ،لاہور
    #4820 Book صفحات: 363

    اللہ رب العزت نے اپنے آخری نبیﷺ کو قرآن وحدیث جیسی عظیم نعمتوں سے نوازا۔قرآن ِ مجید  انسانوں کی راہنمائی کےلیے  رب العالمین کی طرف سے نازل  کی گئی آخری کتاب ہے  ۔اور قرآن  کریم  ہی وہ واحد کتاب  ہے جو تاقیامت انسانیت کے لیے رشد وہدایت کا سرچشمہ اور نوعِ انسانی کےلیے ایک کامل او رجامع  ضابطۂ حیات ہے ۔ اسی  پر  عمل  پیرا  ہو کر  دنیا  میں سربلند ی  او ر آخرت میں نجات  کا  حصول ممکن ہے  لہذا ضروری  ہے کہ   اس کے معانی ومفاہیم  کوسمجھا جائے ،اس کی تفہیم  کے لیے  درس وتدریس  کا اہتمام کیا  جائے  او راس کی تعلیم  کے مراکز  قائم کئے جائیں۔ قرآن مجید کو اللہ تعالیٰ نازل کیا تو ساتھ ہی اس کی حفاظت کا ذمہ بھی لیا اور بندوں کے ذریعے اس کی حفاظت کروائی مثلا قرآن مجید پر لکھنے والوں کی تعداد بہت زیادہ اور اس کی مختلف جہات ہیں کسی نے عربی متن کے حوالے سے لکھا اور کسی نے ترجمہ کے حوالے اور کسی نے تفسیر اور قراءت کے حوالے سے۔ قرآن کے بعد دوسری کتاب ہدایت حدیث ہے کہ جو نبیﷺ کی زندگی کی ریکارڈنگ اور ان کا اسوہ ہیں۔ زیرِ تبصرہ کتاب  میں قرآن مجید اور احادیث نبویہ کے عشاریے بیان کیے گئے ہیں کہ ایک لفظ/موضوع کتنی بار اور کہاں کہاں ذکر ہوا ہے۔ آیات بیان کرنے کے ساتھ ہی حوالہ بھی ذکر ہے لیکن احادیث میں ناقص حوالہ جات کا ذکر ہے۔ یہ کتاب’’ عُشاریات قرآن وحدیث ‘‘ انجنیئر عبد المجید انصاری کی مرتب کردہ ہے۔آپ تصنیف وتالیف کا عمدہ شوق رکھتے ہیں‘ اس کتاب کے علاوہ آپ کی درجنوں  کتب اور  بھی ہیں۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مؤلف وجملہ معاونین ومساعدین کو اجر جزیل سے نوازے اور اس کتاب کو ان کی میزان میں حسنات کا ذخیرہ بنا دے اور اس کا نفع عام فرما دے۔(آمین)( ح۔م۔ا )

  • 2374 #4852

    مصنف : پروفیسر ڈاکٹر شہزادہ ایم اے بٹ

    مشاہدات : 7864

    شہد سے اپنا علاج خود کیجیے

    (ہفتہ 30 ستمبر 2017ء) ناشر : بک کارنر شو روم جہلم
    #4852 Book صفحات: 243

    شہد ایک لیس دار میٹھا سیال ہے جو کہ شہد کی مکھیاں پھولوں کے رس کی مدد سے بناتی ہیں۔ شہد انسان کے لئے اللہ تعالٰی کی عطا کردہ ایک بیش قیمت ایسی نعمت ہے جسے ہر آدمی محبت کی نظر سے دیکھتا ہے۔تمام غذائی نعمتوں میں شہد کو ایک ممتاز درجہ حاصل ہےاﷲ تعالیٰ نے شہد میں بھی اتنی افادیت رکھی ہے جسے بیان نہیں کیا جاسکتا۔ شہد کمزور لوگوں کیلئے اﷲ تعالیٰ کا بہت بڑا تحفہ ہے جس کا سردیوں میں مستقل استعمال انسان کو چار چاند لگا دیتا ہے۔طب نبوی میں شہد کوامتیازی مقام حاصل ہے ۔شہد کے استعمال سے بے شمار فوائد حاصل ہوتے ہیں ۔اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید میں شہد کا ذکر کیا ہے اسے لوگوں کےلیے شفا قرار دیا ہے ۔ زیر تبصرہ کتاب ’’ شہد سے اپنا علاج خود کیجیے!‘‘ پروفیسر ڈاکٹر شہزادہ ایم اے بٹ کی تالیف ہے۔ جس میں شہد کے خواص کو دلنشیں انداز میں بیان کیا ہےکہ اس سے شہد کے شفائی جوہر بآسانی سمجھ آ جاتے ہیں جس کی وجہ سے ہم شہد کے شفائی اثرات سے کما حقہ استفادہ کر سکتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ فاضل مرتب کی اس کاوش کو قبول فرمائے اور اسے عوام الناس کے لیے نفع بخش بنائے ۔آمین۔ (رفیق الرحمن)

  • 2375 #5014

    مصنف : ابو عمار زاہد الراشدی

    مشاہدات : 13273

    اسلام اور انسانی حقوق اقوام متحدہ کے عالمی منشور کے تناظر میں

    (جمعہ 29 ستمبر 2017ء) ناشر : الشریعہ اکادمی، گوجرانوالہ
    #5014 Book صفحات: 119

    انسانی حقو ق کے بارے میں اسلام کا تصور بنیادی طور پر بنی نوع انسان کے احترام و قار اور مساوات پر مبنی ہے قرآن حکیم کی روسے اللہ رب العزت نے نوع انسانی کو دیگر تمام مخلوق پر فضیلت و تکریم عطا کی ہے۔قرآن کریم میں شرف انسانیت وضاحت کے ساتھ بیان کیاگیاہے کہ تخلیق آدم کے وقت ہی اللہ تعالیٰ نے فرشتوں کو سیدنا آدمؑ کو سجدہ کرنے کا حکم دیا اور اس طرح نسل آدم کو تمام مخلوق پر فضلیت عطاکی گئی ۔مغرب نے حقوقِ انسانی کا جو تصور پیش کیا ہے وہ انتہائی ناقص اور فرسودہ ہے، اس کے اندر اتنی وسعت نہیں کہ وہ زندگی کے مختلف شعبوں کا احاطہ کرسکے اس کے باوجود مغرب حقوق انسانی کی رٹ لگائے تھکتا نہیں، لیکن محمد عربی ﷺنے جو مربوط نظام، انسانی حقوق کا پیش کیا وہ زندگی کے تمام شعبوں پر محیط ہے، جن میں احترام انسانیت، بشری نفسیات ورجحانات اور انسان کے معاشرتی، تعلیمی، شہری، ملکی، ملی، ثقافتی، تمدنی اورمعاشی تقاضوں اور ضروریات کا مکمل لحاظ کیاگیا ہے اور حقوق کی ادائیگی کو اسلام نے اتنی اہمیت دی ہے کہ اگر کسی شخص نے دنیا میں کسی کا حق ادا نہیں کیا تو آخرت میں اس کو ادا کرنا پڑے گا ورنہ سزا بھگتنی پڑے گی، حتیٰ کہ جانوروں کے آپسی ظلم وستم کا انتقام بھی لیا جائے گا۔ اللہ کے رسول ﷺنے فرمایا: حق والوں کو ان کے حقوق تمہیں ضرور بالضرور قیامت کے روز ادا کرنے پڑیں گے، حتیٰ کہ بے سنگھے بکرے کو سینگھ والی بکری سے بدلہ دیا جائے گا۔ زیر تبصرہ کتاب "اسلام اور انسانی حقوق، اقوام متحدہ کے عالمی منشور کے تناطر میں" محترم ابو عمار زاہد الراشدی صاحب کی تصنیف ہے جس میں انہوں نے اسلام کی روشنی میں انسانی حقوق کو بیان کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے منشور میں موجود انسانی کا جائزہ لیا ہے۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ مولفہ کی اس محنت کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور ان کے میزان حسنات میں اضافہ فرمائے۔آمین(راسخ)

< 1 2 ... 92 93 94 95 96 97 98 ... 269 270 >

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 26931
  • اس ہفتے کے قارئین 279608
  • اس ماہ کے قارئین 228779
  • کل قارئین101789295
  • کل کتب8723

موضوعاتی فہرست