#4855

مصنف : ڈاکٹر سراج الاسلام حنیف

مشاہدات : 7951

علوم القرآن جلد اول

  • صفحات: 224
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 5600 (PKR)
(اتوار 01 اکتوبر 2017ء) ناشر : دار القرآن و السنہ مردان

قرآن مجید جو دینِ اسلام کی اساس وبنیاد ہے‘ جان ومال کی حفاظت کا محکم اور اٹل دستور ہے۔ بدی اور بدکرداری کو نابود کرنے کا ایک ناقابل تنسیخ اور ناقابل تردید ضابطۂ حیات ہے۔ کوئی آسمانی الہامی یا غیرالہامی کتاب ایسی نہیں بتائی جا سکتی جس کو ہر اعتبار اور ہر حیثیت سے قرآن مجید کی طرح کامل اور ناطق کہا جا سکے۔ یہ قرآن مجید ہی ہے جس نے پہاڑوں کی طرح جمے ہوئے لوگوں کو اُن کی جگہ سے ہٹا دیا۔ قلوبِ بنی آدم کی زمین کو پھار کر اُس کی میں معرفت الٰہی کے شیریں چشمے جار کر دیے۔ وصول الی اللہ کے دشوار گزار راستے برسوں کی جگہ منٹوں میں طے کرا دیے۔ مردہ قوموں اور پژمردہ دلوں میں ابدی زندگی کی روح پھونک دی۔قرآن مجید معاش ومعاد کا کامل ترین دستور العمل اور حلا ل وحرام اور جائزوناجائز کا جامع ترین آئین ہے۔ اِنس وجن کی تہذیب وتزکیہ اور ان کی انفرادی واجتماعی برتری اور ساز گاری کا مکمل قانون ہے جو زندگی کے تمام شعبوں کے لیے بغیر تخصیص زمان ومکاں اور بدوں لحاظِ رنگ ونسل نہایت عمدہ‘ متین اور جامع تعلیم پیش کرتا ہے۔ آج تک اس کتاب قرآن مجید کو سمجھنے کے لیے اس کی مختلف تفاسیر اور اس میں موجود تمام علوم سے متعلقہ گراں قدر محنت کی گئی ہے اور بہت سے کتب کتب خانے کی زینت بن چکی ہیں۔زیرِ تبصرہ کتاب  بھی علوم القرآن کے حوالے سے لکھی گئی ہے اس میں کئی ایک علوم قرآن کو جمع کر دیا گیا ہے اور اس میں پندرہ فصول قائم کی گئی ہیں۔ سب سے پہلے اس میں علوم القرآن کا آغاز وتدوین پھر تفسیر سے متعلقہ کتب کا تذکرہ ومختصر تعارف‘ اس کے بعد علمِ اعراب القرآن‘علم معانی القرآن‘ علم غریب القرآن‘علم مشکلات القرآن‘ علم متشابہ القرآن‘ علم الوجوہ والنظائر‘علم احکام القرآن‘ علم الناسخ والمنسوخ‘ علم المناسبات‘ علم اسباب النزول وغیرہ سے متعلقہ کتب کی فہرست دی گئی ہےیہ کتاب نہایت جامع اور اختصار کی مرقع ہے۔حوالہ جات سے کتاب کو مزین کیا گیا ہے۔ کتاب کا اسلوب نہایت عمدہ‘سادہ اور عام فہم ہے۔ یہ کتاب’’ علوم القرآن ‘‘ ڈاکٹر سراج الاسلام حنیف کی مرتب کردہ ہے۔آپ تصنیف وتالیف کا عمدہ شوق رکھتے ہیں‘ اس کتاب کے علاوہ آپ کی درجنوں  کتب اور  بھی ہیں۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مؤلف وجملہ معاونین ومساعدین کو اجر جزیل سے نوازے اور اس کتاب کو ان کی میزان میں حسنات کا ذخیرہ بنا دے اور اس کا نفع عام فرما دے۔(آمین)( ح۔م۔ا )

عناوین

صفحہ نمبر

شذرات

31

فصل:علوم القرآن سےکیامرادہے؟

35

علوم القرآن کاآغاز

35

علوم القرآن کی تدوین

44

علم التفسیر

45

تفسیرابی العالیۃ

45

تفسیرسعید بن جبیر

46

تفسیرمجاہدین جبر

48

تفسیرالضحاک

49

صحیفہ علی بن ابی طلحۃ

50

سیدنا ابن عباس ﷜ کی طرف منسوب تفسیر

52

تفسیرمقاتل بن سلیمان

54

تفسیرسفیان ثوری

55

تفسیریحییٰ بن سلام

55

تفسیرعبدالرزاق

57

تفسیرابن ماجۃ

57

تفسیرواقدی

57

تفسیرابی احمد القصاب

59

تفسیرالمحولی

59

تفسیرابی الحسن اشعری

60

تفسیرابن جریر

60

تفسیرابن المنذر

62

تفسیرابن ابی حاتم

62

تفسیرالصولی

63

تفسیرابن الداعی

63

تفسیرابن خلاد امہرمزی

64

تفسیرالادفوی

64

تفسیرالثعلی

66

تفسیرالحوفی

66

تفسیرالواحدی

67

علم اعراب القرآن

68

ابوجعفر نحاس

69

ابن خالویہ

70

ابومحمدمکی بن ابی طالب

70

ابوالبرکات ابن الانباری

70

ابوالبقاءعکبری

71

المنتخب ہمدانی

71

برہان الدین ابواسحاق السفاءقسی

71

سمین حلبی نحوی

72

علم معانی القرآن

72

کچھ اورمصنفین

122

ابن المنادی

122

حسن بن محمد بن حبیب

143

ابودادد سلیمان بن نجاح

124

ابومحمد جعفر بن احمد بن سراج

124

محمد طاہر پنج پیری

124

سیدعبدالسلام رستمی

125

تعارف قرآن مجید

126

نازل کرنےوالا کون ہے

128

لانےوالاکون ہے

129

کس پر نازل ہوا؟

134

تاریخ نزول قرآن

135

قرآن مجید کےتنزلات ثلاثہ

136

لوح محفوط پر قرآن مجید کانزول

136

بیت العزۃ پر قرآن مجید کانزول

137

بیت العزۃ میں قرآن مجید رکھنے کی حکمتیں

139

رسول اللہ ﷺ پرقرآن مجید کانزول کب ہوا؟

140

ابتدائی مقام نزول

142

کتنانازل ہوتارہا؟

144

کس زبان میں نازل ہوا؟

146

کیسانازل ہوتارہا؟

147

نازل ہونےکےبعد کیساہے؟

148

کس لیے نازل ہوا

149

تاکہ فیصلے اس کےمطابق ہوں

149

ہدایت یافنگی

150

استحقاق رحمت

151

رفع اختلاف

151

قرآن مجید تذکرہ یادوہانی ہے

154

حصول تقوی

154

کہ اس میں غوروفکر کیاجائے

154

فہم قرآن کےموانع

159

جن پرنازل ہواہے ان کی ذمہ داریاں

160

قرآن مجید مین رسول اللہ ﷺ کی حیثیت

160

منصب نبوت کےفرائض

168

رسول بحیثیت معلم وعربی

169

رسول بحیثیت پیشواونمونہ عمل

171

رسول بحیثیت قاضی

172

رسول بحیثیت حاکم وفرمان روا

172

رسول اللہ بحیثیت شارح کتاب اللہ

174

رسول اللہ ﷺ کی اطاعت فرض ہے

174

رسو اللہ ﷺ کی مخالفت پر وعیدیں

176

حدیث وحی ہے

179

قرآن وحدیث کاباہمی رابط تعلق

187

اس کتاب کی دیگر جلدیں

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 70090
  • اس ہفتے کے قارئین 288474
  • اس ماہ کے قارئین 288474
  • کل قارئین111895802
  • کل کتب8872

موضوعاتی فہرست