#3421

مصنف : حافظ عبد الرحمن رحمانی

مشاہدات : 3726

رحمانی فرقان برائے تردید حقائق قرآن

  • صفحات: 90
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 1800 (PKR)
(منگل 08 مارچ 2016ء) ناشر : حافظ عبد الرحمن رحمانی گرلز سکول ماڈل ٹاؤن لاہور

اسلامی عقائد و تعلیمات کے مطابق بالاتفاق یہ بات ثابت ہے کہ نبی کریم ﷺ اگرچہ آخری نبی ہیں لیکن آپ ﷺ مقام ومرتبہ کے لحاظ سے تمام انبیاء ورسل سے افضل ہیں ۔سیدنا عیسیٰ جن کو آسمان پر اٹھا لیاگیا جب آپ دوبارہ دنیا میں آئیں کہ تووہ حضرت محمدﷺ کے امتی کی حیثیت سے آئیں گے اور دین محمدﷺ کی ہی تبلیغ کریں گے ۔سیدناابو ہریرہ سےروایت ہے کہ حضورﷺ نے فرمایا کہ تمہاری خوشی کا اس وقت کیا حال ہوگا۔ جبکہ عیسیٰ بن مریم تم میں آسمان سے نازل ہوں گے اور تمہار امام تم میں سے ہوگا۔‘‘ (کتاب الاسماء والصفات للبیہقی ص:۳۰۱)۔ یعنی امام مہدی تمہارے امام ہوں گےاور حضرت عیسیٰ باوجود نبی و رسول ہونے کے امام مہدی کی اقتداء کریں گے۔ زیر تبصرہ کتاب’’رحمانی فرقان برائے تردید حقائق قرآن‘‘ محدث و مجتہد العصر حافظ عبد اللہ محدث روپڑی ﷫ کے برادر خورد حافظ عبد الرحمن رحمانی ﷫ کی تصنیف ہے ۔جوکہ عیسائیوں کی طرف سے شائع کردہ کتاب حقائق قرآن کے جواب لکھی گئی۔حقائق قرآن میں عیسائیوں نے چودہ نمبر لگا کرقرآن مجید سے دعویٰ پیش کیا کہ حضرت عیسیٰ حضرت محمدﷺ سے افضل ہیں ۔تو جناب حافظ عبدالرحمٰن رحمانی ﷫ نے رحمانی فرقان میں چود ہ نمبر لگاکر حقائق قرآن کی تردید کی اور اوردونوں نبیوں میں فرق ظاہر کر کے جواب دیا کہ حضرت محمد ﷺ نہ صرف حضرت عیسیٰ سے افضل ہیں بلکہ تمام انبیاء ﷩ اور جملہ کائنات سے افضل ہیں ۔ حتیٰ کہ اللہ تعالیٰ کےبعد بزرگی آپ ﷺ پرختم ہے ۔(م۔)

عناوین

 

صفحہ نمبر

وجہ تصنیف

 

2

حقائق قرآن قابل توجہ اہل اسلام

 

3

حقائق قرآن

 

4

رحمانی فرقان کی طرف سے چودہ جوابات

 

11

عیسائیوں سے چند سوالات

 

85

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 15022
  • اس ہفتے کے قارئین 344393
  • اس ماہ کے قارئین 918440
  • کل قارئین110239878
  • کل کتب8838

موضوعاتی فہرست