انجینئر عبد المجید انصاری

  • نام : انجینئر عبد المجید انصاری

کل کتب 4

  • 1 #654

    مصنف : انجینئر عبد المجید انصاری

    مشاہدات : 10924

    ثلاثیات ، قرآن و حدیث

    (پیر 20 جنوری 2014ء) ناشر : مکتبہ قدوسیہ،لاہور
    #654 Book صفحات: 344

    ثلاثیات محدثین  کرام  کی ایک معروف اصطلاح ہے جیسے  ثلاثیاتِ بخاری  وغیرہ۔  اس  سے مراد وہ احادیث ہیں جو صرف تین واسطوں سے امام بخاری  تک پہنچیں، اور انہوں نےاپنی  صحیح بخاری  میں درج کردیں۔ فاضل مؤلف نے    محدثین کی اسی اصطلاح کو بطور عنوان ِکتاب اختیار کیا ہے ۔مصنف نے  اس کتاب میں   ان  چیزوں کوبیان کیا ہے جو قرآن وحدیث  میں تین تین مرتبہ یا تین کی تعداد  کے حوالےسے مذکور ہیں ۔ فاضل مصنف  نے  کتاب کے  پہلے حصہ  میں  قرآن مجید سے  248 ایسے مقامات   کو بیان کیا ہے،جہاں اللہ نے تین کے عدد کے  حوالے سے کلام کیا  ہے  اور اسی طرح  دوسرے حصہ میں 272 ایسی احادیث  کوبیان کیا ہے  جن احادیث میں نبی کریمﷺنے تین کےعدد  کے  حوالے سے   بات کی ہے  قارئین کے لیے  یہ ایک اچھوتا اور نادر موضوع  ہے،  اللہ مصنف کی اس کوشش  کو قبول فرمائے (آمین)(م۔ا)
     

  • 2 #2035

    مصنف : انجینئر عبد المجید انصاری

    مشاہدات : 6807

    رباعیات قرآن و حدیث

    (پیر 20 اکتوبر 2014ء) ناشر : مکتبہ قدوسیہ،لاہور
    #2035 Book صفحات: 327

    یہ قرآن کریم کا اعجاز ہے کہ اس پر ہر دور میں الگ الگ انداز میں کام ہوا ۔تقریبا ڈیڑھ ہزارسال قرآن مجید نازل ہونے کوہیں لیکن قرآن مجیدکے نکتے اور رموزامڈے ہی چلے آرہے ہیں۔نئے سے نئے انداز میں اس پر کام سامنے آرہےہیں اور ان شاء اللہ قیامت تک یہ سلسلہ جاری رہے گا۔ زیرنظر کتاب ’’رباعیات قرآن وحدیث‘‘محترم انجینئر عبدالمجید انصاری صاحب کی تصنیف ہے۔جس میں انہوں نے قرآن وحدیث کے ذخیرے میں ان آیات واحادیث کوجمع کردیا ہے جن میں ان چیزوں کابیان ہے کہ جو قرآن وحدیث میں چار چار مرتبہ یا چار کی تعداد کے حوالے مذکور ہیں۔اس قبل مصنف موصوف کی ’’ثلاثیات قرآن وحدیث ‘‘کے نام سے   بھی   کتاب منظر عام پر چکی ہے جس میں انہوں نے قرآن کریم کی وہ آیات اور نبی کریم ﷺًکی وہ احادیث جمع کی تھیں جن میں 3؍3 چیزوں کا ذکر ہے۔اللہ تعالی ٰ ان کی تما م مساعی حسنہ کو قبول فرمائے۔ آمین(م۔ا)

  • 3 #3698

    مصنف : انجینئر عبد المجید انصاری

    مشاہدات : 6037

    خماسیات قرآن و حدیث

    (جمعرات 07 اپریل 2016ء) ناشر : مکتبہ قدوسیہ،لاہور
    #3698 Book صفحات: 319

    اللہ رب العزت نے اپنے بندوں کی رشد و ہدایت کے لیے اپنے برگزیدہ رسولوں اور پیغمبروں کو مبعوث فرمایا جو گمراہی اور جہالت میں ڈوبی ہوئی بنی نوع کو صراط مستقیم سے ہمکنار کرتے۔ سید الانبیاء ختمی المرتبت حضرت محمد ﷺ اللہ کے آخری نبی اور رسول ہیں۔ اللہ رب العزت نے آپ ﷺ کو قرآن جیسا عظیم معجزہ اور جوامع الکلم سے نوازہ۔ قرآن مجید امت مسلمہ کے پاس اللہ سبحانہ و تعالیٰ کا ایک عظیم تحفہ ہے۔ اس سچی اور لاریب کتاب میں گزشتہ اقوام کے واقعات اور مستقبل کی پشین گوئیاں بھی بیان کی گئی ہیں۔ یہ کتاب مقدس حق اور باطل کے درمیاں فیصلہ کرنے والی ہے۔ قرآن کریم سراپا نصیحت، حکمت و دانائی کی باتوں سے اور لبریز سیدھے راستے کی طرف راہنمائی کرنے والی کتاب ہے۔ نزول قرآن سے لے کر لمحہ موجودہ تک مختلف زاویوں سے اس کی توضیحات و تفسیرات سامنے آرہی ہیں لیکن اس کے مصارف ہیں کہ ختم نہیں ہوتے۔ اور اس اللہ تعالیٰ نے آپﷺ کو جوامع الکلم سے بھی نوازہ ہے۔ زیر نظر کتاب"خماسیات قرآن و حدیث" انجینئر عبد المجید انصاری کی ایک منفرد اور پرکشش تالیف ہے۔ اس کتاب میں موصوف نے ان چیزوں کا بیان کیا ہ...

  • 4 #4820

    مصنف : انجینئر عبد المجید انصاری

    مشاہدات : 6434

    عشاریات قرآن و حدیث

    (ہفتہ 30 ستمبر 2017ء) ناشر : مکتبہ قدوسیہ،لاہور
    #4820 Book صفحات: 363

    اللہ رب العزت نے اپنے آخری نبیﷺ کو قرآن وحدیث جیسی عظیم نعمتوں سے نوازا۔قرآن ِ مجید  انسانوں کی راہنمائی کےلیے  رب العالمین کی طرف سے نازل  کی گئی آخری کتاب ہے  ۔اور قرآن  کریم  ہی وہ واحد کتاب  ہے جو تاقیامت انسانیت کے لیے رشد وہدایت کا سرچشمہ اور نوعِ انسانی کےلیے ایک کامل او رجامع  ضابطۂ حیات ہے ۔ اسی  پر  عمل  پیرا  ہو کر  دنیا  میں سربلند ی  او ر آخرت میں نجات  کا  حصول ممکن ہے  لہذا ضروری  ہے کہ   اس کے معانی ومفاہیم  کوسمجھا جائے ،اس کی تفہیم  کے لیے  درس وتدریس  کا اہتمام کیا  جائے  او راس کی تعلیم  کے مراکز  قائم کئے جائیں۔ قرآن مجید کو اللہ تعالیٰ نازل کیا تو ساتھ ہی اس کی حفاظت کا ذمہ بھی لیا اور بندوں کے ذریعے اس کی حفاظت کروائی مثلا قرآن مجید پر لکھنے والوں کی تعداد بہت زیادہ اور اس کی مختلف جہات ہیں کسی نے عربی متن کے حوالے سے لکھا اور کسی نے ترجمہ کے حوالے اور کسی نے تفسیر اور قراءت...

کل کتب 0

کل کتب 0

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 30141
  • اس ہفتے کے قارئین 455631
  • اس ماہ کے قارئین 1656116
  • کل قارئین113263444
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست