(جمعرات 11 مارچ 2021ء) ناشر : نا معلوم
اسلام اللہ کےآخری نبی سیدنا محمد مصطفی ﷺ کی طرف اللہ تعالیٰ کا بھیجا ہوا دین یا نظام ِحیات ہے جس میں حضور ختم المرسلینﷺ کی وساطت سے انسانیت کے نام اللہ کے آخری پیغام یعنی قرآن مجید کی روشنی میں زندگی بسر کرنے کے جملہ احکام ومسائل کی رہنمائی موجود ہے۔ یقیناً اسلام اللہ تعالیٰ کی طرف سے آخری اور مکمل دین ہے جو انسانیت کے لیے تمام مسائل کا حل پیش کرتاہے۔ زیر تبصرہ کتابچہ’’ تعارف اسلام ‘‘ عالم اسلام کے معروف بین الاقوامی مفکر ڈاکٹر محمدحمید اللہ مرحوم کی انگریزی زبان میں تحریرشدہ کتاب INTRODUCTION TO ISLAM کا اختصار ہے ۔ یہ کتاب چونکہ جامعہ پنجاب کے ملحق کالجز میں بی ایس آئی ٹی کے نصاب میں شامل ہے کتاب کی اہمیت کے پیش نظر اور طلباء کی آسانی کے لیے مفسر قرآن مولانا عبد الرحمن کیلانی رحمہ اللہ کے پوتے ڈاکٹر محمد عبد اللہ کیلانی صاحب (لیکچرار ایم اے او کالج،لاہور ) نے ڈاکٹر حمید اللہ مرحوم کی کتاب کا سوالاً جواباً اختصار کرنے کے علاوہ اس میں بعض اہم مق...