کل کتب 753

دکھائیں
کتب
  • 651 #2226

    مصنف : نوری عبد اللہ الضاحی

    مشاہدات : 7980

    موت کی دہلیز پر

    (ہفتہ 17 جنوری 2015ء) ناشر : مکتبہ اسلامیہ، لاہور
    #2226 Book صفحات: 138
    زندگی ایک سفر ہے اور انسان عالم بقا کی طرف رواں دواں ہے ۔ ہر سانس عمر کو کم اور ہر قدم انسان کی منزل کو قریب تر کر رہا ہے ۔ عقل مند مسافر اپنے کام سے فراغت کے بعد اپنے گھر کی طرف واپسی کی فکر کرتے ہیں ، وہ نہ پردیس میں دل لگاتے اور نہ ہی اپنے فرائض سے بے خبر شہر کی رنگینیوں اور بھول بھلیوں میں الجھ کر رہ جاتے ہیں ہماری اصل منزل اور ہمارا اپنا گھر جنت ہے ۔ ہمیں اللہ تعالیٰ نے ایک ذمہ داری سونپ کر ایک محدود وقت کیلئے اس سفر پر روانہ کیا ہے ۔ عقل مندی کا تقاضا تو یہی ہے کہ ہم اپنے ہی گھر واپس جائیں کیونکہ دوسروں کے گھروں میں جانے والوں کو کوئی بھی دانا نہیں کہتا۔انسان کوسونپی گئی  ذمہ داری اورانسانی زندگی کا مقصد اللہ تعالیٰ کی عبادت کرکے اللہ تعالیٰ کو راضی کرنا ہے ہے جیسا کہ ارشاد باری تعالیٰ ہے :وَمَا خَلَقْتُ الْجِنَّ وَالْإِنْسَ إِلَّا لِيَعْبُدُونِ  مَا أُرِيدُ مِنْهُمْ مِنْ رِزْقٍ وَمَا أُرِيدُ أَنْ يُطْعِمُونِ إِنَّ اللَّهَ هُوَ الرَّزَّاقُ ذُو الْقُوَّةِ الْمَتِين (الذاریات58)” اور میں نے جنوں اور انسانوں کو صرف اس لئے پیدا کیا ہے کہ وہ میری عبادت کریں ، نہ تو میں...
  • 652 #5302

    مصنف : شیخ نیاز احمد مدنی طیب پوری

    مشاہدات : 5980

    موت کے آہنی پنجے

    (بدھ 18 اپریل 2018ء) ناشر : مکتبہ الفہیم مؤناتھ بھنجن، یو پی
    #5302 Book صفحات: 130
    یہ دنیاوی زندگی ایک سفر ہے جوعالم بقا کی طرف رواں دواں ہے ۔ ہر سانس عمر کو کم اور ہر قدم انسان کی منزل کو قریب تر کر رہا ہے ۔ عقل مند مسافر اپنے کام سے فراغت کے بعد اپنے گھر کی طرف واپسی کی فکر کرتے ہیں ، وہ نہ پردیس میں دل لگاتے اور نہ ہی اپنے فرائض سے بے خبر شہر کی رنگینیوں اور بھول بھلیوں میں الجھ کر رہ جاتے ہیں ہماری اصل منزل اور ہمارا اپنا گھر جنت ہے ۔ ہمیں اللہ تعالیٰ نے ایک ذمہ داری سونپ کر ایک محدود وقت کیلئے اس سفر پر روانہ کیا ہے ۔ عقل مندی کا تقاضا تو یہی ہے کہ ہم اپنے ہی گھر واپس جائیں کیونکہ دوسروں کے گھروں میں جانے والوں کو کوئی بھی دانا نہیں کہتا۔انسان کوسونپی گئی ذمہ داری اورانسانی زندگی کا مقصد اللہ تعالیٰ کی عبادت کرکے اللہ تعالیٰ کو راضی کرنا ہے۔موت کے وقت ایمان پر ثابت قدمی ہی ایک مومن بندے کی کامیابی ہے ۔ لیکن اس وقت موحد ومومن بندہ کے خلاف انسان کا ازلی دشمن شیطان اسے راہ راست سے ہٹانے اسلام سے برگشتہ اور عقیدہ توحید سے اس کے دامن کوخالی کرنے کےلیے حملہ آور ہوتاہے اور مختلف فریبانہ انداز میں دھوکے دیتاہے ۔ ایسےموقع پر صرف وہ انسان اسکے وار سےبچتے ہیں جن پر اللہ کر...
  • 653 #3121

    مصنف : عبد الرحمن عاجز ملیر کوٹلی

    مشاہدات : 6534

    موت کے سائے

    (اتوار 20 دسمبر 2015ء) ناشر : رحمانیہ دارالکتب فیصل آباد
    #3121 Book صفحات: 667
    زندگی ایک سفر ہے اور انسان عالم بقا کی طرف رواں دواں ہے ۔ ہر سانس عمر کو کم اور ہر قدم انسان کی منزل کو قریب تر کر رہا ہے ۔ عقل مند مسافر اپنے کام سے فراغت کے بعد اپنے گھر کی طرف واپسی کی فکر کرتے ہیں ، وہ نہ پردیس میں دل لگاتے اور نہ ہی اپنے فرائض سے بے خبر شہر کی رنگینیوں اور بھول بھلیوں میں الجھ کر رہ جاتے ہیں ہماری اصل منزل اور ہمارا اپنا گھر جنت ہے ۔ ہمیں اللہ تعالیٰ نے ایک ذمہ داری سونپ کر ایک محدود وقت کیلئے اس سفر پر روانہ کیا ہے ۔ عقل مندی کا تقاضا تو یہی ہے کہ ہم اپنے ہی گھر واپس جائیں کیونکہ دوسروں کے گھروں میں جانے والوں کو کوئی بھی دانا نہیں کہتا۔انسان کوسونپی گئی ذمہ داری اورانسانی زندگی کا مقصد اللہ تعالیٰ کی عبادت کرکے اللہ تعالیٰ کو راضی کرنا ہے ہے جیسا کہ ارشاد باری تعالیٰ ہے : وَمَا خَلَقْتُ الْجِنَّ وَالْإِنْسَ إِلَّا لِيَعْبُدُونِ مَا أُرِيدُ مِنْهُمْ مِنْ رِزْقٍ وَمَا أُرِيدُ أَنْ يُطْعِمُونِ إِنَّ اللَّهَ هُوَ الرَّزَّاقُ ذُو الْقُوَّةِ الْمَتِين (الذاریات58)” اور میں نے جنوں اور انسانوں کو صرف اس لئے پیدا کیا ہے کہ وہ میری عبادت کریں ، نہ تو میں ان سے...
  • 654 #2511

    مصنف : امام ابن جوزی بغدادی

    مشاہدات : 11537

    موت کے وقت

    (منگل 21 اپریل 2015ء) ناشر : دار العلم، ممبئی
    #2511 Book صفحات: 62
    زندگی ایک سفر ہے اور انسان عالم بقا کی طرف رواں دواں ہے ۔ ہر سانس عمر کو کم اور ہر قدم انسان کی منزل کو قریب تر کر رہا ہے۔ عقل مند مسافر اپنے کام سے فراغت کے بعد اپنے گھر کی طرف واپسی کی فکر کرتے ہیں ، وہ نہ پردیس میں دل لگاتے اور نہ ہی اپنے فرائض سے بے خبر شہر کی رنگینیوں اور بھول بھلیوں میں الجھ کر رہ جاتے ہیں ہماری اصل منزل اور ہمارا اپنا گھر جنت ہے۔ ہمیں اللہ تعالیٰ نے ایک ذمہ داری سونپ کر ایک محدود وقت کیلئے اس سفر پر روانہ کیا ہے ۔ عقل مندی کا تقاضا تو یہی ہے کہ ہم اپنے ہی گھر واپس جائیں کیونکہ دوسروں کے گھروں میں جانے والوں کو کوئی بھی دانا نہیں کہتا۔انسان کوسونپی گئی ذمہ داری اورانسانی زندگی کا مقصد اللہ تعالیٰ کی عبادت کرکے اللہ تعالیٰ کو راضی کرنا ہے۔موت کے وقت ایمان پر ثابت قدمی   ہی ایک مومن بندے کی کامیابی ہے۔ لیکن اس وقت موحد ومومن بندہ کے خلاف انسان کا ازلی دشمن شیطان اسے راہ راست سے ہٹانے اسلام سے برگشتہ اور عقیدہ توحید سے اس کے دامن کوخالی کرنے کےلیے حملہ آور ہوتاہے اور مختلف فریبانہ انداز میں دھوکے دیتاہے۔ ایسےموقع پر صرف وہ انسان اسکے وار سےبچتے ہیں جن پر ا...
  • 655 #1780

    مصنف : عبد الرحمن عزیز آبادی

    مشاہدات : 4681

    مومن کی زندگی کے آخری مراحل

    (ہفتہ 16 اگست 2014ء) ناشر : ادارہ امر بالمعروف، پتوکی
    #1780 Book صفحات: 114
    مولانا عبد الرحمن عزیز الہ آبادی ﷫ آف حسین  خانوالہ پتوکی ضلع قصور  (رئیس ادارہ امر باالمعروف )  کی شخصیت علمی حلقوں میں  محتاج تعارف نہیں۔موصوف ایک  بلند پایہ عالم دین او ردانشور  صاحب قلم او رمحقق تھے ۔ماہنامہ محدث ،تنظیم اہل حدیث ، ہفت الاعتصام ،ترجمان  الحدیث  اور دیگر جماعتی  رسائل میں  ان کے بیسیوں مضامین  شائع ہوتے  رہے ۔علاوہ ازیں موصوف نے  کئی ایک  کتابچہ جات بھی تحریر کرکے  اپنے  ادارے  سے شائع کیے۔ان  کے تحریر شدہ  مضامین خواص وعوام میں  انتہائی  قدر کی  نگاہ سے  دیکھے جاتے تھے ۔ زیر نظر کتابچہ ’’ مومن کی زندگی کے آخری مراحل‘‘ ا ن کی  محققانہ کاوش ہے جس میں انہوں نے  74 عنوانات  قائم کر کےموت کے احکام او راس کےبعد ملنے والے  انعامات کو اختصار  کے ساتھ  کتاب وسنت کے دلائل  کی روشنی میں  واضح کیا ہے ۔ جس کا مطالعہ  قارئین کواعمالِ صالحہ کی ترغیب او رمنکرات سے نفرت دلاتا ہے  اور ہر عام وخاص ک...
  • 656 #1778

    مصنف : ابوبکر جابر الجزائری

    مشاہدات : 7647

    مومن کے عقائد

    (جمعرات 24 جولائی 2014ء) ناشر : نعمانی کتب خانہ، لاہور
    #1778 Book صفحات: 562
    اسلامی  عقائد پر کامل یقین بندۂ مومن کی انفرادی زندگی کی اہم ترین ضرورت۔ ہر مسلمان کا فرض ہے  کہ  بلاشک وشبہ اور بلاشرکت غیرے اپنے پیدا  کرنے والے کو  ایک مانے کفر وشرک کی چھوٹی بڑی ہر  قسم  کی گندگیوں  سے اپنے دل ودماغ کو آئینہ  کی طر ح صاف  وشفاف رکھے  ۔اسلام  کی  فلک  بوس  عمارت  عقیدہ  کی  اسا س پر قائم ہے  ۔ اگر  اس بنیاد میں  ضعف یا  کجی  پیدا ہو جائے تو دین کی عظیم عمارت  کا وجود  خطرے میں پڑ جاتا  ہے  اسی لیے  نبی کریم ﷺ نے  مکہ معظمہ میں  تیرا سال کا طویل عرصہ  صرف اصلاح ِعقائدکی جد وجہد میں صرف کیا عقیدہ توحید کی تعلیم وتفہیم کے لیے  جہاں نبی  کریم ﷺ او رآپ  کے صحابہ کرا م﷢ نے بے شمار قربانیاں دیں اور تکالیف کو برداشت کیا  وہاں علماء اسلام نےبھی دن رات اپنی  تحریروں اور تقریروں میں اس کی اہمیت کو  خوب واضح کیا ۔ عقائد کے باب میں اب تک بہت سی کتب ہر زبان میں شائع ہو چکی ہیں اردو زبان میں بھی اس...
  • 657 #563

    مصنف : عبد الہادی عبد الخالق مدنی

    مشاہدات : 75742

    مہدی ؑ سے متعلق صحیح عقیدہ

    (ہفتہ 09 مارچ 2013ء) ناشر : احساء اسلامک سنٹر، سعودی عرب
    #563 Book صفحات: 31
    مسلمانان اہل سنت کا مہدیؑ سے متعلق یہ عقیدہ ہے کہ وہ قیامت کے قریب پیدا ہوں گے، وہ سات سال تک حکومت کریں گے، روئے زمین کو عدل و انصاف سے بھر دیں گے، ان کے زمانہ ہی میں حضرت عیسیؑ کا نزول ہوگا۔ حضرت عیسیٰ آپ کی اقتدا میں نماز ادا کریں گے۔ امام مہدی ؑ حضرت عیسیٰ کے ساتھ مل کر دجال کا مقابلہ کریں گے اور اس کو قتل کریں گے۔ زیر نظر کتابچہ میں حضرت امام مہدی ؑ سے متعلق سب سے پہلے ان احادیث کو بیان کیا گیا ہے جن میں امام مہدی ؑ کا صراحت کے ساتھ تذکرہ ہے، اس کے بعد اس ضمن  میں آثار کو جمع کیا گیا ہے اور پھر ان احادیث کو ذکر کیا گیا ہے جن میں امام مہدی ؑ کا تذکرہ تو موجود ہے لیکن صراحت کے ساتھ نہیں ہے۔ ان تمام احادیث و آثار پر صحت و ضعف کا حکم بھی لگایا گیا ہے۔ اس کے بعد امام مہدی کے اوصاف، مہدویت کے جھوٹے دعویداروں کو کیسے پہچانیں؟ کے عنوانات سے مواد موجود ہے اور آخر میں اختصار کے ساتھ چند دعویداران مہدویت کی طرف اشارہ کیا گیا ہے۔کتابچہ کے مصنف عبدالہادی عبدالخالق مدنی نے کتابچہ کی تیاری میں شیخ عبدالعظیم بستوی کی کتاب ’الأحادیث الواردۃ فی المھدی فی میزان الجرح والتع...
  • 658 #4713

    مصنف : امان اللہ عاصم

    مشاہدات : 5488

    مہکتی جنت میں لے جانے والے 60 خوش نما اعمال

    (اتوار 13 اگست 2017ء) ناشر : دار الابلاغ، لاہور
    #4713 Book صفحات: 42
    جنت وہ باغ جس کے متعلق انبیاء کی تعلیمات پرایمان لا کر نیک اور اچھے کام کرنے والوں کو خوشخبری دی گئی ہے۔ یہ ایسا حسین اور خوبصورت باغ ہے جس کی مثال کوئی نہیں ۔یہ مقام مرنے کے بعد قیامت کے دن ان لوگوں کو ملے گا جنہوں نے دنیا میں ایمان لا کر نیک اور اچھے کام کیے ہیں۔ قرآن مجید نے جنت کی یہ تعریف کی ہے کہ اس میں نہریں بہتی ہوں گی، عالیشان عمارتیں ہوں گی،خدمت کے لیے حور و غلمان ملیں گے، انسان کی تمام جائز خواہشیں پوری ہوں گی، اور لوگ امن اور چین سے ابدی زندگی بسر کریں گے۔نبی کریم ﷺنے فرمایا ہے کہ:’’جنت میں ایسی ایسی نعمتیں ہیں جنھیں کسی آنکھ نے دیکھا نہیں نہ کسی کان نے ان کی تعریف سنی ہے نہ ہی ان کا تصور کسی آدمی کے دل میں پیدا ہوا ہے۔‘‘(صحیح مسلم: 2825) اور ارشاد باری تعالیٰ ہے’’ ابدی جنتوں میں جتنی لوگ خود بھی داخل ہوں گے اور ان کے آباؤاجداد، ان کی بیویوں اور اولادوں میں سے جو نیک ہوں گے وہ بھی ان کے ساتھ جنت میں جائیں گے، جنت کے ہر دروازے سے فرشتے اہل جنت کے پاس آئیں گے اور کہیں گے تم پر سلامتی ہو یہ جنت تمہارے صبر کا نتیجہ ہے آخرت کا گھر تمہیں مبارک...
  • 659 #4478

    مصنف : ناصر الدین البانی

    مشاہدات : 5884

    میت کا سفر آخرت

    (منگل 23 مئی 2017ء) ناشر : نور اسلام اکیڈمی، لاہور
    #4478 Book صفحات: 99
    شرعی احکام کا ایک بڑا حصہ ایسا ہے جواہل بدعت کی فتنہ انگیزموشگافیوں کی نذر ہوچکا ہے۔ لوگ ایک عمل نیکی سمجھ کر کرتے ہیں ۔ لیکن حقیقت میں وہ انہیں جہنم کی طرف لے جارہا ہوتا ہے ۔ کیونکہ وہ عمل دین کا حصہ نہیں ہوتا بلکہ دین میں خود ساختہ ایجاد کا مظہر ہوتا ہے اور فرمان نبویﷺ ہے کہ دین میں ہرنئی ایجاد کی جانے والی چیز بدعت ہے ہر بدعت گمراہی ہےاور ہر گمراہی جہنم کی آگ میں لے جائے گی۔جن مسائل میں بکثرت بدعات ایجاد کرنے کی مذموم کوشش کی گئی ہے ان میں وفات سےپہلے اور وفات کےبعد کے مسائل نہایت اہمیت کے حامل ہیں اس لیے کہ ان سے ہر درجہ کے انسان کاواسطہ پڑتا رہتا ہے خواہ امیر ہو یا غریب ،بادشاہ ہو یافقیر اور نیک ہو یا بد ۔ زیر تبصرہ کتاب’’میت کا سفر آخرت ‘‘ علامہ ناصرالدین البانی ﷫ کی کتاب ’’ مختصر احکام الجنائز ‘‘ کا اختصار وترجمہ ہے یہ اختصار وترجمہ ابو عبد الرحمٰن شبیر بن نور نے کیا ہے ۔ فرائض مریض ، موت اور موت کےبعد کےاحکام ومسائل کے متعلق قرآن وحدیث کی روشنی مرتب شدہ جامع ومختصر کتاب ہے ۔اللہ تعالیٰ اس کتاب کو عوام الناس کے لی نفع بخش بنائے ۔(آ...
  • 660 #2136

    مصنف : محمد عظیم حاصلپوری

    مشاہدات : 11418

    میدان محشر میں عزت اور ذلت پانے والے لوگ

    (ہفتہ 13 دسمبر 2014ء) ناشر : مکتبہ اسلامیہ، لاہور
    #2136 Book صفحات: 40
    دنیا اپنی روانگی میں چل رہی ہوگی کہ اچانک ایک زوردار آواز سے سب کچھ فنا ہوجائے گا سوائے رب العالمین کے ۔ پھر دوسری بار آواز آئےگی اور ساری کائنات اپنی اپنی قبروں سے اٹھےکر ننگے بدن ،ننگے پاؤں میدان محشر کی طرف دوڑیں گے جو شام کے علاقے کی طرف سجایا جائے گا۔ سب میدان محشر میں پہنچے گے ۔ تو سب کےہاتوں میں نامۂ اعمال دے دیے جائیں گے ۔ اہل ایمان کےدائیں ہاتھ میں اور کفار ومشرکین کےبائیں ہاتھ میں،اہل ایمان تو خوش ہوکر دوسروں کواپنا نامۂ اعمال دکھائیں اور پڑھائیں گے جبکہ کفار ومشرکین پریشان ہوگے اور کہیں گے:کاش! ہمیں یہ نہ دیا جاتا اور ہمیں ہمارا حساب معلوم ہی نہ ہوتا ۔نامۂ اعمال کی تقسیم کے بعد سوال وجواب ہوں گے۔ مشرکوں اور کافروں سے سوال ہوں گے وہ ہر چیز کاانکار کردیں گے۔اور اسی طرح عمر ،جوانی ، رزق، علم، کے متعلق سوال ہوں گے۔ حقوق اللہ میں سب سے پہلے نماز اور حقوق العباد میں سے قتل خون اور جھگڑوں کے متعلق سوال ہوگا۔ اور ہر ایک کے متعلق عدالت الٰہی میں عدل سے فیصلہ ہوگا۔پھر اللہ تعالیٰ سب کے اعمال کاوزن کرے گا۔اعمال کےوزن کےبعد سب کوپل صراط سے گزرنا پڑے گا۔پھر سب سے پہلے جناب محمد ﷺ اپنی ام...
  • 661 #1070

    مصنف : ام عثمان

    مشاہدات : 24019

    میرا جینا میرا مرنا

    (جمعرات 02 ستمبر 2010ء) ناشر : الہدیٰ انٹر نیشنل ویلفیئر فاؤنڈیشن، اسلام آباد
    #1070 Book صفحات: 156
    زندگی اس دنیامیں  آنےاورموت دنیاسےواپسی کانام ہے ۔آنےاورجانے کےدرمیان ایک مختصرساوقت جوہم سب کوملاہے ،ہرشےسے قیمتی ہے ۔اس وقت کاصحیح حق وہی اداکرسکتاہے جواپنےآغازاورانجام سےباخبرہے ۔اس چندروزہ دنیامیں کامیاب وہ نہیں ہے جوڈھیروں مال کمائے،بڑےبڑےمحلات تعمیرکرلے،یاچنددن کے لیےشہرت پالےاصل کامیاب وہ ہے جواپنے وقت کومفیدکاموں میں استعمال کرلے اوراپنےخالق کی مرضی کےمطابق خودکواس کےلیے خالص کرلے۔لیکن اس کے برعکس ہمارے معاشرے کی اکثریت جہاں اپنےمقصدزندگی سےغافل ہےوہاں دنیاسےواپسی کےسفر،اس کی کیفیت اورموت کےبعدپیش آنےوالے حالات اورحقیقت سےبھی بےخبرہے ۔اس پردرددل رکھنے والاہرصاحب ایمان مضطرب اورپریشان ہے۔زیرنظرکتاب کی مؤلفہ نے بھی اسی دردمندی کےجذبےسے زیرنظرکتاب مرتب کی ہےتاکہ قرآن وحدیث کی روشنی میں سفرواپسی کےمختلف مراحل کےبارے میں عوام الناس کوباخبرکیاجائے۔خداکرےہم سب کاسفرواپسی رب کےبتائے ہوئے طریقے کےمطابق ہو،تاکہ ملاقات کےوقت وہ ہم پرنظرکرم کرے ۔آمین ۔  
  • 662 #2140

    مصنف : ام عبد منیب

    مشاہدات : 3619

    میراتھن ریس

    (بدھ 03 دسمبر 2014ء) ناشر : مشربہ علم وحکمت لاہور
    #2140 Book صفحات: 18
    پاکستانی تاریخ کے ایک معروف ڈکٹیٹر اور آمر صدر پرویز مشرف کے دور میں  پاکستان کے دل شہر لاہور میں ایک  میرا تھن  ریس کا انعقاد کیا گیا ۔جس میں مردوں اور لڑکوں کے ساتھ ساتھ خواتین اور لڑکیوں نے بھی حصہ لیا۔شرم وحیا کا جامہ اتار  کر اس ریس میں شریک ہونے والی خواتین کو دیوث حکمرانوں نے سڑکوں پر ہزاروں ملکی وغیر ملکی تماشائیوں کے سامنے دوڑا کر اپنی بے غیرتی کا ثبوت دیا  اور یہ باور کروایا کہ وہ اسلام کے نظام ستر وحجاب  پر یورپ کے غلیظ،گندے ،ماں بہن کی تمیز سے عاری گلی سڑی تہذیب کو ترجیح دیتے ہیں۔حالانکہ اسلام خواتین اسلام  کو گھر میں ٹک کر بیٹھنے کی تلقین کرتا ہے اور انہیں اپنی زیب وزینت کو غیر محرم مردوں کے سامنے منکشف کرنے سے منع کرتا ہے۔غیر محرم مردوں کے سامنے اپنی زیب وزینت کا اظہار کرنے والی عورتوں کو زانیہ  قرار دیا گیا ہے اور جب تک وہ اپنےگھر واپس نہیں لوٹ آتی اللہ کی رحمت کے فرشتے اس پر لعنتیں بھیجتے رہتے ہیں۔ زیر تبصرہ کتاب ’’  میرا تھن ریس‘‘ معروف  مبلغہ داعیہ،مصلحہ،مصنفہ کتب کثیرہ  اور کالم نگار ...
  • 663 #576

    مصنف : ابوعمرو الکویتی

    مشاہدات : 28484

    میراث الانبیآء

    (جمعرات 14 اکتوبر 2010ء) ناشر : دار القرآن والسنہ لاہور
    #576 Book صفحات: 157
    اللہ عزوجل نے انسان کی ہدایت ورہنمائی کے لیے کم وبیش ایک لاکھ چوبیس ہزارپیغمبراس دنیامیں مبعوث فرمائے۔ان سب کاپیغام دعوت ایک ہی تھااوروہ تھاکلمہ توحید۔یعنی لوگ صرف اللہ تبارک وتعالی ٰ ہی کوعبادت کامستحق جانیں اوراس کے سامنے دست سوال درازکریں ۔یہی مشترک دعوت انبیاء کی میراث ہے ۔فاضل مؤلف نے زیرنظرکتاب میں بڑی خوبصورتی سےتوحیدکی اہمیت اوراس کےمعنی ومفہوم کواجاگرکیاہے ۔انہوں نےبتایاہے کہ کلمہ لاالہ الااللہ کب انسان کےلیے مفیدہوگااوراس کی شرائط کیاہیں؟علاوہ ازیں انہوں نے یہ بھی واضح کیاہے کہ طاغوت سے بچناضروری ہے اورجوطاغوت سے فیصلے کرواتاہے وہ درحقیقت طاغوت پرایمان لاتاہے ۔فی زمانہ جبکہ شرعی قوانین کےبجائے خودساختہ دساتیرکی پابندی کی جارہی ہے ،یہ بحث بہت زیادہ اہمیت کی حامل ہے ۔اس کےساتھ ساتھ سیاست حاضرہ کوموضوع بحث بناتے ہوئے یہ بتایاگیاہے کہ موجودہ اسمبلیوں اورایوان ہائے سیاست واقتدارمیں شمولیت کاشرعی حکم کیاہے ۔بہت ہی اہم کتاب ہے ،ہرمسلمان کواس کالازماً مطالعہ کرناچاہیے تاکہ توحیدکاتصورصحیح معنوں میں سمجھاجاسکے اورطاغوت سے بچناممکن ہوسکے۔  
  • 664 #5965

    مصنف : ہارون عبد اللہ

    مشاہدات : 4240

    میلاد النبی ﷺ پر ڈاکٹر طاہر القادری کے دلائل اور انکی حقیقت

    (ہفتہ 14 دسمبر 2019ء) ناشر : عرفان افضل پریس لاہور
    #5965 Book صفحات: 52
    مسلمان کی اصل کامیابی قرآن مجیداور  احادیث نبویہ میں اللہ  اور رسول اکرم ﷺ کی جو تعلیمات  ہیں  ان کی پیروی کرنے اوران کی خلاف ورزی یا نافرمانی  نہ کرنے میں ہے مسلمانوں کوعملی زندگی میں  اپنے سامنے قرآن وحدیث ہی کو سامنے رکھنا چاہیے اس  سلسلے میں صحابہ کرام ﷢ کے طرزِ عمل  سے راہنمائی لینے  چاہیے کہ انہوں  نے قرآن وحدیث پر کیسے  عمل کیا  کیونکہ انہی شخصیات کو اللہ  تعالیٰ نے معیار حق  قرار دیا ہے۔ اورنبی ﷺنے  بھی اختلافات کی صورت  میں   سنتِ نبویہ  اور سنت خلفائے راشدین کو تھامنے کی تلقین کی  ہےمتازعہ مسائل میں  سے ایک اہم مسئلہ بارہ ربیع الاول کو میلاد النبی ﷺ منانےکاہے  بہت سارے  مسلمان ہرسال بارہ ربیع الاول  کو عید  میلادالنبی ﷺ او رجشن مناتے  ہیں ۔عمارتوں پر چراغاں کیا جاتا ہے  ، جھنڈیاں لگائی جاتی ہیں، نعت خوانی کےلیے  محفلیں منعقدکی جاتی  ہیں  اور بعض ملکوں میں سرکاری طور   پر چھٹی کی جاتی  ہے۔ لیکن اگر  قرآن ...
  • 665 #2625

    مصنف : عامرہ احسان

    مشاہدات : 6048

    میں ایک نہیں دو ہوں! (جسم و جان کی کہانی)

    (اتوار 17 مئی 2015ء) ناشر : گوشہ علم و فکر، اسلام آباد
    #2625 Book صفحات: 32
    زندگی کیا ہے؟ اس کا مقصد کیا ہے؟میری حقیقی منزل کیا ہے؟ سادہ سی باتیں اگر ابتداء سے ہی سمجھی نہ جائیں ،سمجھائی نہ جائیں تو پوری زندگی غلط سمت دوڑتے گزر جاتی ہےاور ایک دن اچانک ملاقات ہو جائے گی۔کس سے؟ملک الموت سے! اس وقت دم بخود انسان حیرت سے تکتا رہ جائے گا کہ ابھی تو سوچا ہی نہ تھا۔تیاری بھی نہ تھی،لیکن پوچھا جائے گا کہ اب؟اب ہوش آئی ہے؟ان آنکھ کھلی ہے،سوئے ہوئے جاگے ہو؟اب تو یونہی پلک جھپکنے میں مہلت ختم ہوگئی ،امتحان کا وقت ختم ہو گیا ۔شیطان ہمیں اصل حقائق کا سبق نہیں پڑھنے دیات ہے۔پوری زندگی مصروف رکھتا ہے ،جیسے آپ شرارتی بچے کو مصروف رکھتے ہیں تاکہ وہ آپ کے ناپسندیدہ کام نہ کرے۔اسی طرح شیطان زندگی کے بے شمار ایجنڈے ہمیں دئیے رکھتا ہے تاکہ ہم اپنی زندگی کا اصل کام نہ کر سکیں۔ زیر تبصرہ کتاب " میں ایک نہیں ۔۔۔ دو ہوں !(جسم وجان کی کہانی)" محترمہ عامرہ احسان صاحبہ کی کاوش ہے جس میں انہوں نے ہمیں زندگی کی حقیقت سمجھانے کی کوشش کی ہے اور آخرت کی تیاری کرنے کی ترغیب دلائی ہے۔ بارگاہ الہی میں دعا ہے کہ مولفہ کی اس محنت کو قبول فرمائے اور تمام مسلمانوں کو دنیا کی حقیقت کو سمجھن...
  • 666 #5653

    مصنف : مختلف اہل علم

    مشاہدات : 12969

    نئے سال کی آمد اور چند اہم امور و سال نو کا جشن اور مسلمان

    (جمعہ 28 دسمبر 2018ء) ناشر : نا معلوم
    #5653 Book صفحات: 33
    دنیا کےتمام  مذاہب اور قوموں میں تہوار اور خوشیاں منانے کے مختلف طریقے ہیں ۔ہر  ایک  تہوار  کا کوئی نہ کوئی پس منظر ہے اور  ہر تہوار کوئی نہ کوئی پیغام دے کر جاتا ہے جن  سےنیکیوں کی ترغیب ملتی ہے اور برائیوں کو ختم کرنے کی دعوت ملتی ہے ۔ لیکن لوگوں میں بگاڑ آنےکی وجہ سے  ان میں ایسی بدعات وخرافات بھی شامل ہوگئی ہیں کہ ان کا اصل مقصد ہی فوت جاتا ہے ۔جیسے   جیسے دنیا ترقی کی منازل طے کرتی گئی انسانوں نےکلچر اور آرٹ کےنام سے نئے نئے  جشن  اور تہوار وضع کیےانہی میں سے ایک نئے سال کاجشن ہے ۔ نئے سال کےجشن میں  دنیا بھر میں  رنگ برنگی لائٹوں اور قمقمو ں سے  اہم عمارات کو  سجایا جاتا ہے اور 31؍دسمبر کی رات  میں 12؍بجنے کا انتظار کیا  جاتا ہے۔ 12؍بجتے  ہی ایک دوسرے کو مبارک باد دی جاتی کیک کاٹا جاتا ہے ، ہرطرف ہیپی نیوائیر کی صدا گونجتی ہے،آتش بازیاں کی جاتی ہے  اور مختلف نائٹ کلبوں میں تفریحی پروگرام رکھا جاتا ہےجس میں شراب وشباب اور ڈانس کابھر پور انتظام  رہتا ہے  اس لیے کہ ان کی تفریح صر...
  • 667 #5941

    مصنف : رانا محمد شفیق خاں پسروری

    مشاہدات : 5075

    ناموس رسالت ﷺ کا قانون اور اظہار رائے کی آزادی

    (منگل 19 نومبر 2019ء) ناشر : فکس ڈاٹ پرنٹرز لاہور
    #5941 Book صفحات: 418
    سید الانبیاء  حضرت  محمد مصطفی ﷺ سے محبت وعقیدت  مسلمان کے ایمان کا بنیادی جزو  ہے اور کسی بھی شخص  کاایمان اس  وقت تک مکمل قرار نہیں پاتا  جب تک رسول اللہ ﷺ کو تمام رشتوں سے بڑھ کر محبوب ومقرب نہ جانا جائے۔فرمانِ نبویﷺ ہے:’’ تم میں سے  کوئی شخص مومن نہیں ہوسکتا جب تک اسے  رسول اللہﷺ کے ساتھ ماں،باپ ،اولاد اور باقی سب اشخاص سے  بڑھ  کر محبت نہ ہو۔‘‘یہی وجہ ہے کہ  امتِ مسلمہ کاشروع دن سے ہی یہ عقیدہ ہےکہ نبی کریم  ﷺ کی ذات گرامی سے محبت وتعلق کےبغیر ایمان کا دعویٰ باطل اور غلط  ہے۔ دورِ  نبوی ﷺ میں  صحابہ  کرام ﷢ اور بعد کے ادوار میں اہل ایمان نے آپ ﷺ کی شخصیت کے  ساتھ تعلق ومحبت کی لازوال داستانیں رقم کیں۔اور اگر کسی بدبخت نے  آپﷺ کی  شان میں کسی بھی قسم کی گستاخی کرنے کی کوشش کی تو مسلمانوں کے اجتماعی ضمیر نے  شتم رسولﷺ کے مرتکبین کو کیفر کردار تک پہنچایا ۔برصغیر پاک وہند  میں بہت سے شاتمینِ رسولﷺ مسلمانوں کے ہاتھوں جہنم کا ایدھن بنے ۔عصر حاضر میں بھی ب...
  • 668 #3696

    مصنف : محمد متین خالد

    مشاہدات : 5421

    ناموس رسالت ﷺ کے خلاف مغرب کی شر انگیزیاں

    (جمعرات 26 مئی 2016ء) ناشر : علم و عرفان پبلشرز، لاہور
    #3696 Book صفحات: 595
    اسلام میں عقیدہ توحید کے بعد دوسرے نمبر پر عقیدہ رسالت (ﷺ)پر ایمان لانا بہت ضروری ہے مسلمانوں پر لازم ہے کہ تمام پیغمبروں پر ایمان لائیں ان کا ادب و احترام کریں اور پھر نبی آخرالزماں حضرت محمد ﷺ پر ایمان لانے کے بعد ان کی اطاعت کریں اور آپ کی جملہ امور میں پیروی بھی کریںسید الانبیاء حضرت محمد مصطفی ﷺ سے محبت وعقیدت مسلمان کے ایمان کا بنیادی جزہے اور کسی بھی شخص کاایمان اس وقت تک مکمل قرار نہیں دیا جاسکتا جب تک رسول اللہ ﷺ کو تمام رشتوں سے بڑھ کر محبوب ومقرب نہ جانا جائے۔فرمانِ نبویﷺ ہے تم میں سے کوئی شخص مومن نہیں ہوسکتا جب تک اسے رسول اللہﷺ کے ساتھ ماں،باپ ،اولاد اور باقی سب اشخاص سے بڑھ کر محبت نہ ہو۔یہی وجہ ہے کہ امت مسلمہ کاشروع دن سے ہی یہ عقیدہ ہےکہ نبی کریم ﷺ کی ذات گرامی سے محبت وتعلق کےبغیر ایمان کا دعویٰ باطل اور غلط ہے۔ہر دو ر میں اہل ایمان نے آپ ﷺ کی شخصیت کے ساتھ تعلق ومحبت کی لازوال داستانیں رقم کیں۔اور اگر تاریخ کے کسی موڑ پرکسی بد بخت نے آپﷺ کی شان میں کسی بھی قسم کی گستاخی کرنے کی کوشش کی تو مسلمانوں کے اجتماعی ضمیر نے شتم رسولﷺ کے مرتکبین کو کیفر کردار تک پہنچایا۔ چند...
  • 669 #1591

    مصنف : محمد اسماعیل قریشی

    مشاہدات : 8068

    ناموس رسول ﷺ اور قانون توہین رسالت

    (منگل 06 مئی 2014ء) ناشر : الفیصل ناشران وتاجران کتب، لاہور
    #1591 Book صفحات: 424
    رسول کریم ﷺ کی عزت،عفت، عظمت اور حرمت اہل ایمان کا جز وِلاینفک ہے اور حبِ رسول ﷺ ایمانیات میں سے ہے اور آپ کی شانِ مبارک پر حملہ اسلام پر حملہ ہے عصر حاضر میں کفار ومشرکین کی جانب سے نبوت ورسالت پر جو رکیک اور ناروا حملے کیے گئے دراصل یہ ان کی شکت خودردگی اور تباہی وبربادی کے ایام ہیں نبی کریم ﷺ کی توہین کرنے والے کی سز ا قتل کے حوالے سے کتبِ احادیث اورتاریخ وسیرت میں بے شمار واقعات موجود ہیں اور شیخ االاسلام اما م ابن تیمیہ ﷫نے اس موضوع پر الصارم المسلول علی شاتم الرسول ﷺ کے نام سے مستقل کتاب تصنیف فرمائی جس کا ترجمہ کتاب وسنت ویب سائٹ پر موجود ہے ۔زیر نظر کتاب '' ناموس رسول ﷺ اور قانون توہین رسالت'' از محمد اسماعیل قریشی(سینئر ایڈووکیٹ سپریم کورٹ) دراصل گستاخان رسولﷺکی سزا کے بارے فیڈرل شریعت کورٹ پاکستان کے جاری کردہ فیصلہ کے مکمل متن کے علاوہ قرآن وحدیث کی روشنی میں اس مسئلے کی تفصیلات پرمشتمل اہم کتاب ہے جس میں قریشی صاحب نے تاریخی حوالوں سے یہ ثابت کیا ہے کہ قرآن وسنت اور تمام فقہاء کے فیصلوں کے مطابق اہانتِ رسول کی سزا ہر اسلامی دور حکومت میں سزائے موت دی جاتی رہ...
  • 670 #321

    مصنف : محمد طاہر عبد الرزاق

    مشاہدات : 35481

    ناموس محمد ﷺ کے پاسباں

    (بدھ 23 جون 2010ء) ناشر : عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت، ملتان
    #321 Book صفحات: 208
    جو شخص محمد عربی ﷺ (فداہ ابی وامی) کے بعد کسی نئے نبی کو مانتا ہے وہ دراصل نبوت محمد ﷺ پر ڈاکہ ڈالتا ہے اس اعتبار سے مرزائی ختم نبوت کے ڈاکو ہیں کہ مرزا غلام احمد قادیانی ایسے سیاہ رو کو مسند نبوت پربٹھانے کی کوشش کرتےہیں ان کےمقابلے میں وہ لوگ جو ردائے نبوت کاتحفظ کرنےمیں سرگرم عمل ہیں دراصل ناموس محمد ﷺ کے پاسباں ہیں امت مسلمہ میں ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے ایسے جانباز موجود ہیں جنہوں نے عقیدہ ختم نبوت کے لیے تن من دھن کی قربانیاں دیں او راب تک دے رہے ہیں زیر تظر کتاب میں ایسے خوش نصیب افراد کا دلآویز پیرائے میں تذکرہ کیا گیاہے فاصل مؤلف جناب محمد طارق رزاق نےبغیر کسی تعصب کےتمام مکاتب فکر کے پاسبا ناموس محمد ﷺ کاذکر کیا ہے دیوبندی ،بریلوی اور اہل حدیث کی تفریق کیے بغیر سب کے عشق پرور اور وجدآفرین واقعات نقل کیے ہیں اس سلسلہ میں مختلف طبقہ ہائے زندگی  مثلاً علماء،صوفیاء،وکلاء،طلبا ء اور کارکنان کاتذکرہ کیا گیا ہے جو لائق مطالعہ ہے  
  • 671 #6945

    مصنف : حافظ عبد اللہ محدث روپڑی

    مشاہدات : 2016

    نبی معصوم

    (اتوار 05 مارچ 2023ء) ناشر : نا معلوم
    #6945 Book صفحات: 8
    انبیاء ورسل سے خطاء اور غلطی ہو سکتی ہے لیکن اللہ تعالیٰ انہیں اس غلطی پر رہنے نہیں دیتا بلکہ ان پر اوران کی امتوں پر رحمت کرتے ہوئے انہیں ان کی خطاء بتاکر اس لغزش کو معاف کر دیتا ہے اور اپنی رحمت وفضل سے ان کی توبہ قبول کرتاہے۔ زیر نظر رسالہ ’’ نبی معصوم‘‘ محدث العصر  حافظ عبد اللہ روپڑی رحمہ  اللہ کا تحریر کردہ ہے یہ رسالہ آپ نے  عیسائیوں کے ایک رسالہ کے جواب میں تحریر کیا  ۔ عیسائیوں نے اس رسالہ میں   قرآن سے رسول   ﷺ کا گاہنگار ہونا اور عیسی ﷤ کا پاک دامن ہونا ثابت  کر کے یہ  نتیجہ  نکالا کہ صرف عیسی﷤ ہی شفیع بننے کے  قابل ہیں ۔تو محدث روپڑی   نے   اس رسالہ   ’’ نبی معصوم‘‘ میں  عیسائیوں کی اس  بات کا  جواب دے کر  آخر میں میں دس سوال کئے ہیں کہ جن کا جواب عیسائیوں کےپاس نہیں ہے ۔(م۔ا)
  • 672 #4781

    مصنف : عبد الحق بن عبد الواحد الہاشمی المکی

    مشاہدات : 6739

    نجات یافتہ لوگوں کا عقیدہ

    (منگل 05 ستمبر 2017ء) ناشر : مکتبہ افکار اسلامی، لاہور
    #4781 Book صفحات: 42
    ہر انسان جب کلمہ پڑھ کر اللہ تعالیٰ کے سامنے اپنے ایمان کی شہادت دیتا ہے اور جنت کے بدلے اپنی جان ومال کا سودا کرتا ہے، اس وقت سے وہ اللہ تعالیٰ کا غلام ہے اور اس کی جان ومال اللہ تعالیٰ کی امانت ہے۔ اب اس پر زندگی کے آخری سانس تک اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول حضرت محمد رسول اللہ ﷺ کی اطاعت واجب ہوجاتی ہے۔ اس معاہدہ کے بعد جو سب سے پہلا حکم اللہ تعالیٰ کا اس پر عائد ہوتا ہے، وہ پانچ وقت کی نماز قائم کرنا ہے۔قیامت کے دن سب سے پہلے نماز کا حساب وکتاب لیا جائے گا،اگر کوئی شخص اس میں کامیاب ہو گیا تو وہ تمام سوالوں میں کامیاب ہے اور اگر کوئی اس میں ناکام ہو گیا تو وہ تمام سوالوں میں ناکام ہے۔گویا کہ اسلام کی فلک بوس عمارت عقیدہ کی اسا س پر قائم ہے ۔ اگر اس بنیاد میں ضعف یا کجی پیدا ہو جائے تو دین کی عظیم عمارت کا وجود خطرے میں پڑ جاتا ہے۔ عقائد کی تصحیح اخروی فوز و فلاح کے لیے اولین شرط ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اللہ کی طرف سے بھیجی جانے والی برگزیدہ شخصیات سب سے پہلے توحید کا علم بلند کرتے ہوئے نظر آتی ہیں۔ زیر تبصرہ کتاب ’’ نجات یافتہ لوگوں کا عقیدہ‘‘ العلامہ محدث الحرمین ال...
  • 673 #4842

    مصنف : محمد بن جمیل زینو

    مشاہدات : 6884

    نجات یافتہ کون

    (جمعہ 06 اکتوبر 2017ء) ناشر : الفرقان ٹرسٹ، مظفر گڑھ
    #4842 Book صفحات: 347
    تاریخ انسانی اس بات کی شاہد ہے کہ دنیا میں کبھی طاغوتی نظام کے پجاریوں کا  غلبہ رہا اور کبھی حزب الرحمٰن کا۔ اس ضمن میں سب سے بڑا سچ یہی ہے کہ جس دور میں بھی اہل ایمان نے اپنے اصلی منہج سلیم وطریق نبوی کو چھوڑ کر تفرقہ بندی اور بدعات وخرافات والا راستہ اپنایا‘ اللہ تعالیٰ کے باغیوں اور شیطانی کارندوں نے اُن پر غلبہ حاصل کر کے دنیا کو جہنم کی راہ پر چلا دیا‘ جس کے نتیجے میں قومیں کی قومیں دنیا کے نقشہ سے مٹا دی گئیں۔ روئے زمین پر جا بجا پائے جانے والے کھنڈرات اور آثار قدیمہ اس سچائی کا منہ بولتا ثبوت اور قرآن حکیم میں مندرج واقعات اس پر برہان قاطع وساطع ہیں۔آج ملت اسلامیہ محمدیہ بھی اپنے دین کے بگاڑ‘ بدعات وخرافات کی اندھی پیروی اور تفرقہ بندی کا مکمل طور پر شکار ہو چکی ہے۔ایسی صورتحال میں لوگوں کی رہنمائی کی ضرورت ہے ۔زیرِ تبصرہ کتاب  خاص اسی موضوع پر ہے لوگوں کو راہ راست پر لانے کی کوشش کی گئی ہے اور ان کی رہنمائی اور اصلاح کی کوشش کی گئی ہے۔ یہ کتاب اصلاً عربی زبان میں ہے اور عرب کے ہاں اسے بڑی مقبولیت بھی ہے تو افادۂ عام کی غرض سے اس کا آسان فہم‘ سل...
  • 674 #2421

    مصنف : یحیٰ علی

    مشاہدات : 4409

    نجومیوں کی سیاہ کاریاں

    (جمعہ 20 مارچ 2015ء) ناشر : دار الابلاغ، لاہور
    #2421 Book صفحات: 200
    جادو کرنا یعنی سفلی اور کالے علم کے ذریعہ سے لوگوں کے ذہنوں او رصلاحیتوں کو مفلوج کرنا او ران کو آلام ومصائب سے دوچار کرنے کی مذموم سعی کرنا ایک کافرانہ عمل ہے یعنی اس کا کرنے والا دائرہ اسلام سے نکل جاتا اورکافر ہوجاتا ہے یہ مکروہ عمل کرنے والے تھوڑے سے نفع کے لیے لوگوں کی زندگیوں سے کھیلتے اور ان کے امن وسکون کوبرباد کرتے ہیں جولوگ ان مذموم کاروائیوں کا شکار ہوتے ہیں وہ عام طور پر اللہ کی یاد سے غافل ہوتے ہیں۔ او رلوگ اللہ کی طرف رجوع کرنے کی بجائےاپنے مصائب ومشکلات کے وقت دکھوں تکلیفوں کے مداوا اور غموں وپریشانیوں سے نجات کے ساتھ ساتھ سعادت ونیک بختی ،کامیابی کوکامرانی ،دولت کےحصول اورجاہ وحشمت کی طلب کےلیے مارے مارے عاملوں او رنجومیوں کے آستانوں پر ماتھے رگڑتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ ان نجمیوں نے ہر ہر خاندان میں پھوٹ ، عداوت ، دشمنی بغض اور حسد وکینہ کے بیج بودیے ہیں۔ ماں کوبیٹے، بہن کو بھائی اورباپ کو اولاد کا دشمن بنا چھوڑا ہے۔ انسانیت ان کی مذموم شیطانی کارستانیوں ،سیاہ کاریوں اور بدکاریوں سے جان بلب ہے اور کسی ایسی راہنمائی کی متلاشی ہے جوان کےدکھوں کا مدوا ثابت ہوسکے ، ان کے دین و...
  • 675 #1489

    مصنف : عبد الغفور اثری

    مشاہدات : 11340

    ندائے یا محمد ﷺ کی تحقیق

    (اتوار 16 فروری 2014ء) ناشر : ادارہ تبلیغ اسلام، جام پور، ضلع راجن پور
    #1489 Book صفحات: 137
    برصغیر پاک و ہندمیں اکثریہ رواج پایا جاتا ہے کہ کئی مسلمان اپنی  مسجدوں ، عمارتوں ، دفتروں، بسوں ،ٹرکوں ، ویگنوں، اور رکشوں ،کلینڈروں، اشتہارات وغیرہ پر بڑی عقیدت سے  ایک طرف یا اللہ جل جلالہ اور دوسری طرف یا محمد ﷺ  لکھتے ہیں اور اسے  شعائر اسلام اور محبت رسول  ﷺ کا نام دیتے ہیں  اور جو شخص یامحمد ﷺ کہنے اور لکھنے کا انکار  کرے تو اسے  بے  ادب  اور گستاخِ رسول بلکہ بے ایمان تک قرار دے  دیا  جاتاہے  حالانکہ صورت حال  اس کے بالکل برعکس ہے کہ رسول  ﷺ کو ان کا نام لےکر (یا محمد کہہ کر) آواز دینی ،بلانا ، اورپکارنا وغیرہ  نہ  آپ ﷺ کی حیات مبارکہ میں  جائز تھا اور نہ آپ  ﷺ کے  وفات کے بعد جائز ہے ۔زیر نظر کتاب’’ندائے یا محمد ﷺ کی تحقیق‘‘ از مولانا عبد الغفور  اثری  میں  قرآن مجید کتب احادیث  و تفاسیر وغیرہ سے  دلائل کی  روشنی  میں یہ مسئلہ  واضح کیا گیا ہے کہ  نبی  آخر الزماں  امام الانبیاء  حضرت محمد ﷺ کا نا...
< 1 2 ... 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 >

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 13063
  • اس ہفتے کے قارئین 292323
  • اس ماہ کے قارئین 172346
  • کل قارئین121291553
  • کل کتب8999

موضوعاتی فہرست