#1778

مصنف : ابوبکر جابر الجزائری

مشاہدات : 6240

مومن کے عقائد

  • صفحات: 562
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 14050 (PKR)
(جمعرات 24 جولائی 2014ء) ناشر : نعمانی کتب خانہ، لاہور

اسلامی  عقائد پر کامل یقین بندۂ مومن کی انفرادی زندگی کی اہم ترین ضرورت۔ ہر مسلمان کا فرض ہے  کہ  بلاشک وشبہ اور بلاشرکت غیرے اپنے پیدا  کرنے والے کو  ایک مانے کفر وشرک کی چھوٹی بڑی ہر  قسم  کی گندگیوں  سے اپنے دل ودماغ کو آئینہ  کی طر ح صاف  وشفاف رکھے  ۔اسلام  کی  فلک  بوس  عمارت  عقیدہ  کی  اسا س پر قائم ہے  ۔ اگر  اس بنیاد میں  ضعف یا  کجی  پیدا ہو جائے تو دین کی عظیم عمارت  کا وجود  خطرے میں پڑ جاتا  ہے  اسی لیے  نبی کریم ﷺ نے  مکہ معظمہ میں  تیرا سال کا طویل عرصہ  صرف اصلاح ِعقائدکی جد وجہد میں صرف کیا عقیدہ توحید کی تعلیم وتفہیم کے لیے  جہاں نبی  کریم ﷺ او رآپ  کے صحابہ کرا م﷢ نے بے شمار قربانیاں دیں اور تکالیف کو برداشت کیا  وہاں علماء اسلام نےبھی دن رات اپنی  تحریروں اور تقریروں میں اس کی اہمیت کو  خوب واضح کیا ۔ عقائد کے باب میں اب تک بہت سی کتب ہر زبان میں شائع ہو چکی ہیں اردو زبان میں بھی اس موضوع پر قابل قدر تصانیف اور تراجم شائع ہوچکے ہیں۔زیر نظر کتاب  ’’ مومن کے عقائد‘‘شیخ ابو بکر جابر الجزائری﷾  کی عقیدہ کے  موضوع پر اہم  کتاب  ’’عقیدۃ المؤمن‘‘ کاترجمہ ہے  ۔ جس میں  مرد مومن کے مذہبی عقائد،ان کی حاجات وضروریات ،ان کے اصول وضوابط اور پھر ہر اصول کے ایک  ایک جزئیے پر سیر حاصل  گفتگو کی  گئی ہے ۔ ارکانِ ایمان کو  تفصیل سے  احسن انداز میں بیان کیا گیا ہے ۔ قرآن وسنت کی  روشنی میں مسائل عقیدہ پر ایک منفرد اور بے نظیر  کتاب ہے اردو  زبان میں  اس کتاب کا  اضافہ بڑا ہی  قابل قدر اور لائق صد شکر  ہے  ۔ کتاب  ہذا کے  مصنف  عالمِ  اسلام کے مشہور  مفکر ، داعی  اور جامعہ اسلامیہ مدینہ منورہ کے  سینئر استاذ اور مسجد نبوی  کے ممتاز مدرس او رمبلغ کی  حیثیت خدمات انجام دیتے رہے  اور کئی کتب  کے مصنف  ہیں ۔ مشہور ومعروف  کتاب ’’منہاج  ا لمسلم‘‘  بھی موصوف  کی  ہی  تصنیف ہے۔دار السلام ،لاہور نے  ’’اسلامی طرز ِزندگی‘‘  کے نام سے  ’’منہاج المسلم‘‘  کا ترجمہ بڑے عمدہ  انداز سے  شائع کیا ہے  اس  کی  مقبولیت  اور افادیت کے پیش  نظر  اس کے  کئی ایڈیشن  شائع  ہوچکے  ہیں ۔اللہ تعالیٰ  مصنف ،مترجم  اور ناشرین کی اس  کاوش کو  امت مسلمہ کے لیے  نافع بنائے (آمین)( م۔ا)
 

 

عناوین

 

صفحہ نمبر

عرض ناشر

 

17

پیش لفظ

 

19

عقیدے کی ضرورت اور اہمیت

 

26

انسان اور اس کی حقیقت

 

26

ڈارون کے نظریے کی خامیاں

 

39

موازنہ اور تقابلی مطالعہ

 

41

انسان اور ایمان والوں کی نظر میں

 

41

انسان دہریوں کی نظر میں

 

42

عقیدہ ، عقیدہ کیا ہے

 

43

عقیدہ سے انسان کا ازلی رشتہ

 

45

دین کی اہمیت و ضرورت

 

49

خدا کا وجود انسانی فطرت کی آواز ہے

 

56

طبیعات کیا ہے؟

 

62

اتفاقات کیا ہیں

 

64

احتیاج و ضرورت کیا ہے

 

66

باری تعالیٰ کی معرفت اور اہل ایمان کے مختلف مراتب

 

69

حصول معرفت کا پہلا طریقہ

 

72

 

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 29735
  • اس ہفتے کے قارئین 222997
  • اس ماہ کے قارئین 1251162
  • کل قارئین96903006

موضوعاتی فہرست