عامرہ احسان

  • نام : عامرہ احسان

کل کتب 4

  • 1 #2625

    مصنف : عامرہ احسان

    مشاہدات : 5692

    میں ایک نہیں دو ہوں! (جسم و جان کی کہانی)

    (اتوار 17 مئی 2015ء) ناشر : گوشہ علم و فکر، اسلام آباد
    #2625 Book صفحات: 32

    زندگی کیا ہے؟ اس کا مقصد کیا ہے؟میری حقیقی منزل کیا ہے؟ سادہ سی باتیں اگر ابتداء سے ہی سمجھی نہ جائیں ،سمجھائی نہ جائیں تو پوری زندگی غلط سمت دوڑتے گزر جاتی ہےاور ایک دن اچانک ملاقات ہو جائے گی۔کس سے؟ملک الموت سے! اس وقت دم بخود انسان حیرت سے تکتا رہ جائے گا کہ ابھی تو سوچا ہی نہ تھا۔تیاری بھی نہ تھی،لیکن پوچھا جائے گا کہ اب؟اب ہوش آئی ہے؟ان آنکھ کھلی ہے،سوئے ہوئے جاگے ہو؟اب تو یونہی پلک جھپکنے میں مہلت ختم ہوگئی ،امتحان کا وقت ختم ہو گیا ۔شیطان ہمیں اصل حقائق کا سبق نہیں پڑھنے دیات ہے۔پوری زندگی مصروف رکھتا ہے ،جیسے آپ شرارتی بچے کو مصروف رکھتے ہیں تاکہ وہ آپ کے ناپسندیدہ کام نہ کرے۔اسی طرح شیطان زندگی کے بے شمار ایجنڈے ہمیں دئیے رکھتا ہے تاکہ ہم اپنی زندگی کا اصل کام نہ کر سکیں۔ زیر تبصرہ کتاب " میں ایک نہیں ۔۔۔ دو ہوں !(جسم وجان کی کہانی)" محترمہ عامرہ احسان صاحبہ کی کاوش ہے جس میں انہوں نے ہمیں زندگی کی حقیقت سمجھانے کی کوشش کی ہے اور آخرت کی تیاری کرنے کی ترغیب دلائی ہے۔ بارگاہ الہی میں دعا ہے کہ مولفہ کی اس محنت کو قبول فرمائے اور تمام مسلم...

  • 2 #2626

    مصنف : عامرہ احسان

    مشاہدات : 5818

    واپسی (اس دنیا کی کہانی جو ایک سانس کے فاصلے پر ہے)

    (پیر 18 مئی 2015ء) ناشر : گوشہ علم و فکر، اسلام آباد
    #2626 Book صفحات: 44

    موت وہ منزل ہے جس سے آئے دن ہمارا گزر ہوتا ہے۔موت کہاں سے آتی ہے ،کہاں لے جاتی ہے کی کوئی تفصیل۔۔۔؟اس پر ہم توجہ نہیں دیتے ہیں۔دینا چاہتے نہیں ہیں۔حوصلہ نہیں رکھتے۔ شتر مرغ کی طرح ریت میں سر دئیے یا بلی کو دیکھ کر کبوتر کی طرح آنکھیں بند رکھنا چاہتے ہیں۔یہ باتیں اگر ابتداء سے ہی سمجھی نہ جائیں ،سمجھائی نہ جائیں تو پوری زندگی غلط سمت دوڑتے گزر جاتی ہےاور ایک دن اچانک ملاقات ہو جائے گی۔کس سے؟ملک الموت سے! اس وقت دم بخود انسان حیرت سے تکتا رہ جائے گا کہ ابھی تو سوچا ہی نہ تھا۔تیاری بھی نہ تھی،لیکن پوچھا جائے گا کہ اب؟اب ہوش آئی ہے؟ان آنکھ کھلی ہے،سوئے ہوئے جاگے ہو؟اب تو یونہی پلک جھپکنے میں مہلت ختم ہوگئی ،امتحان کا وقت ختم ہو گیا ۔شیطان ہمیں اصل حقائق کا سبق نہیں پڑھنے دیات ہے۔پوری زندگی مصروف رکھتا ہے ،جیسے آپ شرارتی بچے کو مصروف رکھتے ہیں تاکہ وہ آپ کے ناپسندیدہ کام نہ کرے۔اسی طرح شیطان زندگی کے بے شمار ایجنڈے ہمیں دئیے رکھتا ہے تاکہ ہم اپنی زندگی کا اصل کام نہ کر سکیں۔ زیر تبصرہ کتاب "واپسی،اس دنیا کی کہانی جو ایک سانس کے فاصلے پر ہے۔" محترمہ عا...

  • 3 #4309

    مصنف : عامرہ احسان

    مشاہدات : 7664

    اکیسویں صدی اور مسلمان عورت

    (پیر 27 فروری 2017ء) ناشر : ادارہ عفت راولپنڈی
    #4309 Book صفحات: 128

    اللہ تعالی نے عورت کو معظم بنایا لیکن قدیم جاہلیت نے عورت کو جس پستی کے گھڑے میں پھینک دیا اور جدید جاہلیت نے اسے آزادی کا لالچ دے کر جس ذلت سے دو چار کیا وہ کسی سے ڈھکا چھپا نہیں ہے ایک طرف قدیم جاہلیت نے اسے زندگی کے حق سے محروم کیا تو جدید جاہلیت نے اسے زندگی کے ہر میدان میں دوش بدوش چلنے کی ترغیب دی اور اسے گھر کی چار دیواری سے نکال کر شمع محفل بنادیا ۔ جاہل انسانوں نےاسے لہب ولعب کاکھلونا بنا دیا اس کی بدترین توہین کی اور اس پر ظلم وستم کی انتہا کردی تاریخ کے اوراق سے پتہ چلتاہے کہ ہر عہد میں عورت کیسے کیسے مصائب ومکروہات جھیلتی رہی اور کتنی بے دردی سے کیسی کیسی پستیوں میں پھینک دی گئی اور عورت اپنی عزت ووقار کھو بیٹھی آزادی کے نام پر غلامی کا شکار ہوگئی۔ ۔ لیکن جب اسلام کا ابرِ رحمت برسا توعورت کی حیثیت یکدم بدل گئی ۔محسن انسانیت جناب رسول اللہ ﷺ نے انسانی سماج پر احسان ِعظیم فرمایا عورتوں کو ظلم ،بے حیائی ، رسوائی اور تباہی کے گڑھے سے نکالا انہیں تحفظ بخشا ان کے حقوق اجاگر کیے ماں،بہن ، بیوی اور بیٹی کی حیثیت سےان کےفرائض بتلائے اورانہیں شمع خانہ بن...

  • 4 #4975

    مصنف : عامرہ احسان

    مشاہدات : 5575

    صرف ایک کتاب قرآن پڑھیے

    (بدھ 01 نومبر 2017ء) ناشر : گوشہ علم و فکر، اسلام آباد
    #4975 Book صفحات: 72

    قرآن مجید، فرقان حمید اللہ رب العزت کی با برکت کتاب ہے۔یہ رمضان المبارک کے مہینے میں لوح محفوظ سے آسمان دنیا پر نازل فرمائی گئی۔پھر اسے تئیس سالوں کے عرصہ میں نبی ﷺپر اتارا گیا۔قرآن مجید ہماری زندگی کا سرمایہ اور ضابطہ ہے۔ یہ جس راستے کی طرف ہماری رہنمائی کرے ہمیں اُسی راہ پر چلتے رہنا چاہیے۔ کیونکہ قرآن مجید ہماری دونوں زندگیوں کی بہترین عکاس کتاب ہے۔لہٰذا یہ قرآن ہمیں رہنمائی کرتے ہوئے کہتا ہے کہ مجھ پر عمل پیرا ہونے سے تم فلاح پاؤ گے، عزت و منزلت اور وقار حاصل کرو گےاور مجھ سے دوری کا نتیجہ اخروی نعمتوں سے محرومی، ابدی نکامی اور بد بختی کے سوا کچھ نہیں۔ زیرِ تبصرہ کتاب ’’قرآن پڑھیئے‘‘عامرہ احسان کی ہے، جس میں دنیا سے بے رغبتی اور آخرت کی طرف رغبت دلائی گئی ہے۔ اورقرآن مجید کی تعلیم، ماہِ رمضان اور شوال کے فوائد و ثمرات کو اجاگر کیا گیا ہے۔ امید ہے اس کتاب کو پڑھنے سے قرآن مجید سے محبت و الفت اور عمل پیرا ہونے کا جذبہ پیدا ہو گا۔ ہم اللہ رب العزت سے دعا گو ہیں اس کتاب کو اللہ تعالیٰ عامرہ احسان کے لئے صدقہ جاریہ بنائے۔ آمین۔ (پ،ر،...

کل کتب 0

کل کتب 0

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 19080
  • اس ہفتے کے قارئین 444570
  • اس ماہ کے قارئین 1645055
  • کل قارئین113252383
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست