#4713

مصنف : امان اللہ عاصم

مشاہدات : 5125

مہکتی جنت میں لے جانے والے 60 خوش نما اعمال

  • صفحات: 42
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 840 (PKR)
(اتوار 13 اگست 2017ء) ناشر : دار الابلاغ، لاہور

جنت وہ باغ جس کے متعلق انبیاء کی تعلیمات پرایمان لا کر نیک اور اچھے کام کرنے والوں کو خوشخبری دی گئی ہے۔ یہ ایسا حسین اور خوبصورت باغ ہے جس کی مثال کوئی نہیں ۔یہ مقام مرنے کے بعد قیامت کے دن ان لوگوں کو ملے گا جنہوں نے دنیا میں ایمان لا کر نیک اور اچھے کام کیے ہیں۔ قرآن مجید نے جنت کی یہ تعریف کی ہے کہ اس میں نہریں بہتی ہوں گی، عالیشان عمارتیں ہوں گی،خدمت کے لیے حور و غلمان ملیں گے، انسان کی تمام جائز خواہشیں پوری ہوں گی، اور لوگ امن اور چین سے ابدی زندگی بسر کریں گے۔نبی کریم ﷺنے فرمایا ہے کہ:’’جنت میں ایسی ایسی نعمتیں ہیں جنھیں کسی آنکھ نے دیکھا نہیں نہ کسی کان نے ان کی تعریف سنی ہے نہ ہی ان کا تصور کسی آدمی کے دل میں پیدا ہوا ہے۔‘‘(صحیح مسلم: 2825) اور ارشاد باری تعالیٰ ہے’’ ابدی جنتوں میں جتنی لوگ خود بھی داخل ہوں گے اور ان کے آباؤاجداد، ان کی بیویوں اور اولادوں میں سے جو نیک ہوں گے وہ بھی ان کے ساتھ جنت میں جائیں گے، جنت کے ہر دروازے سے فرشتے اہل جنت کے پاس آئیں گے اور کہیں گے تم پر سلامتی ہو یہ جنت تمہارے صبر کا نتیجہ ہے آخرت کا گھر تمہیں مبارک ہو‘‘۔(سورۂ الرعدآیت نمبر: 23،24) حصول جنت کےلیے انسان کو کوئی بھی قیمت ادا کرنی پڑے تو اسے ادا کرکے اس کامالک ضرور بنے۔اہل ایمان اور صالحین کو تو جنت کی خوشبو تو چالیس کی مسافت سے آنا شروع ہوجائے گی لیکن گناہ گار لوگوں کو جنت کی خوشبو تک نہیں آئی گی۔ زیر تبصرہ کتابچہ ’’ مہکتی جنت میں لے جانےوالے 60 خوش نما اعمال ‘‘ محترم جناب امان اللہ عاصم صاحب کے مرتب کردہ سلسلہ اصلاح امت میں سے پہلاسلسلہ ہے ۔اس مختصر کتابچہ میں فاضل مرتب نے قرآن وسنت کی روشنی میں 60 ایسے اعمال جمع کردیے ہیں کہ جو ایک مسلمان کے لیے جنت میں جانے کا باعث بن سکتے ہیں ۔ اللہ تعالیٰ مرتب موصوف کی اس کاوش کو قبول فرمائے اور اسے عامۃ الناس کے لیے نفع بخش بنائے ۔(آمین) (م۔ا) 

عناوین

صفحہ نمبر

جنت کی تلاش میں سرگرداں مسلمان

6

توحید،رسالت ،جنت اورجہنم پر ایمان

9

نماز کےلیے اذان دینا

9

پنجگانہ نماز کی پابندی کرنا

10

مسنون وضو کےبعدنوافل کی ادائیگی

11

فرض نمازوں کےساتھ نوافل کی ادائیگی

11

چار کام جنت کی ضمانت

11

چھ اعمال کےبدلے جنت

12

مقروض کومہلت دینا

13

تکلیف دہ چیز کوراستے سےہٹانا

13

موذن کےساتھ ساتھ  ذان کےکلمات  دہرانا

14

نماز فجر اورنماز عصر کی پابندی

14

گھر میں داخل ہوتےوقت اسلام کہنا

15

زبان اورشرمگاہ کی حفاظت

15

کفارسے جہاد کرنا

16

یتیم کی پرورش کرنا

16

بینائی ختم ہوجانے پر صبر کرنا

17

بہنوں کی کفالت کرنا

17

بیٹیوں کی پرورش کرنا

18

والدین کی خدمت

18

جنتی انسان کی خوبیاں

19

مریض کی عیادت کرنا

19

اللہ کاڈر

20

مسجد بنانا

20

حج مبرور

21

جانوروں سےاچھا سلوک کرنا

21

صرف اللہ کی رضا کےلیے بھائی سےملنا

22

حق پر ہوتےہوئے جھگڑا نہ کرنا

22

جنت کاکثرت سے سوال کرنا

23

اللہ تعالیٰ پر توکل کرنا

23

مسجد میں (عبادت کےلیے )زیادہ جانا

24

اللہ کی رضا کےلیےصدقہ خیرات کرنا

24

لوگوں کےسامنے ہاتھ نہ پھیلانا

25

اللہ نبی ﷺ  اوراسلام  پر مطمئن ہونا

25

مصیبت پر صبرکرانا

25

معاملات میں نرم رویہ اختیار کرنا

26

شرم وحیاء کی پاسداری

26

امیر کی اطاعت کرنا

27

فرض نمازیں صحیح اوقات میں ادا کرنا

27

صف بندی میں درمیانی خلاپر کرنا

28

صلہ رحمی کرنا

28

دین میں کمی بیشی نہ کرنا

29

تین کاموں سےبری ہونا

29

کبیرہ گناہوں سے بچنا

30

صلاۃ الضحیٰ پڑھنا

30

پانچ اعمال جنت کی ضمانت

31

روزوں کی پابندی کرنا

31

نفلی روزہ رکھنا

32

غصہ نہ کرنا

32

اچھی عادات اپنانا

33

لوگوں سےنیکی کرنےوالا انسان بننا

33

سچ بولنا

34

مزاح میں بھی جھوٹ نہ بولنا

34

قاضی کادرست فیصلہ کرنا

34

اللہ کےخوف سےبروقت نماز اداکنرا

35

قرآن مجید پر عمل کرنا

35

علم حاصل کرنا

36

خاوند کی اطاعت واحترام کرنا

36

دودھ دینےوالا جانور تحفے میں دینا

37

لوگوں سے ایساسلوک کرناجیسا اپنے لیے چایہے

37

حسداورکینے سےدل کوپاک رکھنا

38

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 11191
  • اس ہفتے کے قارئین 169723
  • اس ماہ کے قارئین 1688796
  • کل قارئین115580796
  • کل کتب8915

موضوعاتی فہرست