#4683

مصنف : امان اللہ عاصم

مشاہدات : 9699

دہکتی جہنم میں لے جانے والے 60 قبیح اعمال

  • صفحات: 43
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 860 (PKR)
(پیر 14 اگست 2017ء) ناشر : دار الابلاغ، لاہور

جہنم بہت ہی بری قیام گاہ،بہت ہی برا مقام اور بہت ہی برا ٹھکانہ ہےجسے اللہ تعالیٰ نے کافروں،منافقوں،مشرکوں اور فاسقوں وفاجروں کے لئے تیار کر رکھا ہے۔اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید میں جنت اور جہنم دونوں کا بار بار تذکرہ فرمایا ہے۔اور جہنم کا تذکرہ نسبتا زیادہ کیا ہے۔اس کی وجہ شاید یہ ہو کہ انسانوں کی اکثریت ترغیب سے زیادہ ترہیب کو قبول کرتی ہے۔جہنم وہ ہولناک اور المناک عقوبت خانہ ہے جس کی ہولناکی کا اندازہ لگانا دنیوی زندگی میں محال ہے۔انسان كو اپنی اس عارضی اور دنیاوی زندگی میں جہنم سے آزادی کا سامان کرنا چاہیے اور جہنم کی طرف لے جانے والے راستوں سے اجنتاب کرنا چاہیے ۔ زیر تبصرہ کتابچہ ’’دہکتی جہنم میں لے جانے والے 60 قبیح اعمال ‘‘ فاضل نوجوان عالم دین محترم جناب امان اللہ عاصم ﷾ کی کاوش ہے ۔اس کتابچہ میں ا نہوں نے جہنم کے خوفناک اور المناک ،رسوا کن ٹھکانے سے بچنے کے لیے ایسے 60 اعمال پیش کیے ہیں جونیکیوں سےمحروم کر کے جہنم میں لے جانے کا باعث اور سبب بنتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ فاضل مصنف کی اس کاوش کوقبول فرمائے اوراسے عوام الناس کے لیے نفع بخش بنائے ۔ آمین(م۔ا)

عناوین

صفحہ نمبر

جہنم سےکیسے            بچیں؟

6

    جہنم میں لےجانے والے اعمال

9

مشرک ہوکر مرنا

9

قرآن مجید پر عمل نہ کرنا

9

رسول اللہ ﷺکی نافرمانی

10

نبی کریم ﷺ کیطرف جھوٹی بات منسوب کرنا

10

جھوٹ بولنا

11

زبان اورشرمگاہ کی حفاظت نہ رکھنا

11

بےحیاءہونا

12

قطع رحمی کرنا

12

چغلی کرنا

12

ہمسایہ کو تکلیف  پہنچانا

13

تکبر کرنا

13

بدتمیز ہونا

14

بڑی بڑی کھوکھلی ڈینگیں مارنا

14

ہمیشہ شراب پینا

15

کبھی کبھار شراب پینا

15

احسان جتلانا

16

ٹخنوں سے نیچے شلوار یاتہہ بند لٹکانا

17

جھوٹی قسمیں اٹھاکرسود ا بیچنا

17

اپنے استقبال میں لوگوں کوکھڑا کرنا

18

کسی بھی مقصد کےلیےجھوٹی قسم اٹھانا

18

جھوٹی قسم اٹھا کرمال حاصل کرلینا

19

چوری ڈکیتی کرتےہوئے قتل ہوجانا

19

بحث وتکرار کےلیےمعلومات اکٹھی کرنا

20

اہل بیت عظام ﷢ سےبغض  رکھنا

20

حاکم وسرپرست ہوتےہوئے ظلم کرنا

21

کسی ذمی کوبلاوجہ قتل کردینا

21

قرض ادانہ کرنا

22

مسلمان سےتعلق توڑنا

22

جماعت سےعلیحدگی اختیار کرنا

23

رسول اللہ ﷺ کانام سن کردرود نہ پڑھنا

23

والدین کی ناقدری ونافرمانی کرنا

24

رمضان میں گناہوں کی معافی کےلیے کوشش نہ کرنا

24

غلام کابھاگ جانا

25

حرام کھانا

25

دیوث ہونا

26

عوتر کامردوں کی مشابہت اختیار کرنا

26

خاوند کانافرمانی کرنا

27

خاوند سےبلاوجہ طلاق مانگنا

27

درخی اختیار کرنا

28

اوٹ پٹانگ بکتے رہنا

28

انوکھا لباس پہننا

29

سونےکی انگوٹھی پہننا

29

نفع بخش علم کوچھپانا

29

مومن کو ناحق قتل کرنا

30

زناکرنا

30

خود کشی کرنا

31

جانداروں کی تصاویر بنانا

32

جانوروں پرظلم کرنا

33

عورتوں کاباریک بیہودہ اورمختصر لباس پہننا

33

اپنی ولدیت تبدیل کرنا

34

قاضی کاظالمانہ یاجہالت پر مبنی فیصلہ کرنا

34

کلاخضاب لگانا

35

دوسروں پر لعنت کرنا

36

ٹیکس لینا

36

خیانت چوری کرنا

36

دوسروں کو عمل کی دعوت لیکن خود عمل نہ کرنا

36

گالیاں  دینا

37

ناجائز مال کھانا

37

کسی کوناجائز  قتل کرنااورتشدد کرنا

38

زندگی کےآخری لمحات میں اللہ کی نافرمانی کر بیٹھنا

39

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 29193
  • اس ہفتے کے قارئین 454683
  • اس ماہ کے قارئین 1655168
  • کل قارئین113262496
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست