#4702

مصنف : امان اللہ عاصم

مشاہدات : 6696

جنت میں لے جانے والے وظائف

  • صفحات: 43
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 860 (PKR)
(بدھ 16 اگست 2017ء) ناشر : دار الابلاغ، لاہور

جنت اللہ کےمحبوب بندوں کا آخری مقام ہے اور اطاعت گزروں کےلیے اللہ تعالیٰ کا عظیم انعام ہے ۔ یہ ایسا حسین اور خوبصورت باغ ہے جس کی مثال کوئی نہیں ۔یہ مقام مرنے کے بعد قیامت کے دن ان لوگوں کو ملے گا جنہوں نے دنیا میں ایمان لا کر نیک اور اچھے کام کیے ہیں۔ قرآن مجید نے جنت کی یہ تعریف کی ہے کہ اس میں نہریں بہتی ہوں گی، عالیشان عمارتیں ہوں گی،خدمت کے لیے حور و غلمان ملیں گے، انسان کی تمام جائز خواہشیں پوری ہوں گی، اور لوگ امن اور چین سے ابدی زندگی بسر کریں گے۔نبی کریم ﷺنے فرمایا ہے کہ:’’جنت میں ایسی ایسی نعمتیں ہیں جنھیں کسی آنکھ نے دیکھا نہیں نہ کسی کان نے ان کی تعریف سنی ہے نہ ہی ان کا تصور کسی آدمی کے دل میں پیدا ہوا ہے۔‘‘(صحیح مسلم: 2825) اور ارشاد باری تعالیٰ ہے’’ ابدی جنتوں میں جتنی لوگ خود بھی داخل ہوں گے اور ان کے آباؤاجداد، ان کی بیویوں اور اولادوں میں سے جو نیک ہوں گے وہ بھی ان کے ساتھ جنت میں جائیں گے، جنت کے ہر دروازے سے فرشتے اہل جنت کے پاس آئیں گے اور کہیں گے تم پر سلامتی ہو یہ جنت تمھارے صبر کا نتیجہ ہے آخرت کا گھر تمھیں مبارک ہو‘‘۔(سورۂ الرعدآیت نمبر: 23،24) حصول جنت کےلیے انسان کو کوئی بھی قیمت ادا کرنی پڑے تو اسے ادا کرکے اس کامالک ضرور بنے۔جنت کاحصول بہت آسان ہے یہ ہر اس شخص کومل سکتی ہے جو صدق نیت سے اس کےحصول کے لیے کوشش کرے ۔ اللہ تعالیٰ نے اسے اپنے بندوں کے لیے ہی بنایا ہے اور یقیناً اس نے اپنے بندوں کوہی عطا کرنی ہے ۔لیکن ضرورت صرف اس امر کی ہے کہ ہمیں کماحقہ اس کا بندہ بننا پڑےگا۔اور جنت میں لے جانے والے اعمال کرنا پڑیں گے ۔ زیر تبصرہ کتابچہ ’’جنت میں لے والے وظائف ‘‘ محترم جناب امان اللہ عاصم صاحب کا مرتب شدہ ہے جسے انہوں نے بڑے عام فہم انداز سے مرتب کیا ہے اور جنت میں لے جانےوالے وظائف میں ایسے اذکار مسنونہ کی نشاندہی کی ہے کہ جن کو اپنا حرز جان بنا کر حسین و جمیل دودھ وشہد کی بہتی نہروں والی جنت کے مالک بن سکتے ہیں ۔۔(م۔ا)

عناوین

صفحہ نمبر

جنت کامالک بنانے والے یہ  وظائف

5

لااله الاالله كي فضيلت

6

لاحول ولاقوة الابالله

7

بازار میں چلتے پھرتے پڑھاجانے والاوظیفہ

7

سیدالاستغفار

8

آیۃ الکرسی پڑھنا

9

آیۃ الکرسی

10

سبحان الله العظيم

11

تسبیح ،تحمید اورتہلیل

11

اللہ رسول اللہ اوردین پر مطمئن ہونا

12

بیماری کےدروان وظیفہ

13

سورۃ الملک کی تلاوت کرنا

14

اسماء حسنیٰ یاد کرنا

15

اسم اعظم کاوظیفہ کرنا

19

سورۃ الاخلاص کی تلاوت

20

سورت اخلاص

21

سورت یٰسین کی تلاوت

21

اذان کاجواب دینا

22

اذان کےبعد              دعاپڑھنا

26

دورد شریف

27

کھانے کھانے کےبعد دعاپڑھنا

28

لباس پہن کردعاپڑھنا

28

تسبیح ،تحمید اورتہلیل

29

ہرنماز کےبعد تسبیح وتحمید کرنا

30

لااله الله والله اكبر كاروزانه وظيفه كرنا

31

سوتےوقت بستر پرلیٹ کردعاپڑھنا

32

رات  کےکسی پہراٹھ کردعا کرنا

33

دن کےکسی پھی پہر ایک سوبارپڑھیں

34

نماز فجر کےبعد ایک سومرتبہ تسبیح وتہلیل کرنا

35

ایک سوبار تسبیح وتحمید کرنا

35

استغفار  کرنا

36

رسول اللہ ﷺ پردرود پڑھنا

38

زندگی کےآخری کلمات

39

دوآسان ترین کلمات کی فضیلت

40

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 22261
  • اس ہفتے کے قارئین 180793
  • اس ماہ کے قارئین 1699866
  • کل قارئین115591866
  • کل کتب8915

موضوعاتی فہرست