#4701

مصنف : امان اللہ عاصم

مشاہدات : 4493

جنت کے مہمان بنیئے

  • صفحات: 43
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 860 (PKR)
(بدھ 16 اگست 2017ء) ناشر : دار الابلاغ، لاہور

جنت اللہ کےمحبوب بندوں کا آخری مقام ہے اور اطاعت گزروں کےلیے اللہ تعالیٰ کا عظیم انعام ہے ۔ یہ ایسا حسین اور خوبصورت باغ ہے جس کی مثال کوئی نہیں ۔یہ مقام مرنے کے بعد قیامت کے دن ان لوگوں کو ملے گا جنہوں نے دنیا میں ایمان لا کر نیک اور اچھے کام کیے ہیں۔ قرآن مجید نے جنت کی یہ تعریف کی ہے کہ اس میں نہریں بہتی ہوں گی، عالیشان عمارتیں ہوں گی،خدمت کے لیے حور و غلمان ملیں گے، انسان کی تمام جائز خواہشیں پوری ہوں گی، اور لوگ امن اور چین سے ابدی زندگی بسر کریں گے۔نبی کریم ﷺنے فرمایا ہے کہ:’’جنت میں ایسی ایسی نعمتیں ہیں جنھیں کسی آنکھ نے دیکھا نہیں نہ کسی کان نے ان کی تعریف سنی ہے نہ ہی ان کا تصور کسی آدمی کے دل میں پیدا ہوا ہے۔‘‘(صحیح مسلم: 2825) اور ارشاد باری تعالیٰ ہے’’ ابدی جنتوں میں جتنی لوگ خود بھی داخل ہوں گے اور ان کے آباؤاجداد، ان کی بیویوں اور اولادوں میں سے جو نیک ہوں گے وہ بھی ان کے ساتھ جنت میں جائیں گے، جنت کے ہر دروازے سے فرشتے اہل جنت کے پاس آئیں گے اور کہیں گے تم پر سلامتی ہو یہ جنت تمھارے صبر کا نتیجہ ہے آخرت کا گھر تمھیں مبارک ہو‘‘۔(سورۂ الرعدآیت نمبر: 23،24) حصول جنت کےلیے انسان کو کوئی بھی قیمت ادا کرنی پڑے تو اسے ادا کرکے اس کامالک ضرور بنے۔جنت کاحصول بہت آسان ہے یہ ہر اس شخص کومل سکتی ہے جو صدق نیت سے اس کےحصول کے لیے کوشش کرے ۔ اللہ تعالیٰ نے اسے اپنے بندوں کے لیے ہی بنایا ہے اور یقیناً اس نے اپنے بندوں کوہی عطا کرنی ہے ۔لیکن ضرورت صرف اس امر کی ہے کہ ہمیں کماحقہ اس کا بندہ بننا پڑےگا۔ زیر تبصرہ کتابچہ ’’جنت کے مہمان بنیے ‘‘ محترم جناب امان اللہ عاصم صاحب کی کاوش ہے جسے انہوں نے بڑے عام فہم انداز سے مرتب کیا ہے اور اس میں اختصار سے جنت کے محلات کے حصول اور پھر ان دودوھ وشہد کی نہروں والی جنت کے سرکاری ، شاہی والٰہی مہمان بننے کے گُر یعنی وہ اعمال بتائے کہ جن کے کرنے سے انسان جنت کا مہمان بن سکتا ہے ۔(م۔ا)

عناوین

صفحہ نمبر

حرف تمنا:جنت کےمہمان بنیئے

5

جنت کےدروازے

6

وضو کےبعد کلمہ شہادت پکارنا

8

کسی بھی چیز کاجوڑا خرچ کرنا

10

شرک سےاجتناب کرنا

10

ارکان اسلام کی پابندی کرنا

12

گناہوں کی معافی کےلیےجہاد کرنا

12

خالق اورخاوند کی فرماں برادری

13

اولاد کی وفات پر صبر کرنا

14

جوشخص یہ کلمات کہےگا

16

کبیرہ گناہوں سےبچنا

18

ناجائز وحرام خون  ریزی میں ملوث نہ ہونا

19

اللہ تعالیٰ اورقیامت پر ایما ن رکھنا

20

چالیس احادیث یادرکھنا اوران کی تبلیغ کرنا

20

ماں باپ کی فرماں برداری کرنا

21

اللہ کی رضا کےلیے جہاد کرنا

22

روزہ صدقہ اورقیام اللیل

23

اللہ تعالیٰ کےحضور عافیت کی دعا کرنا

25

موحدین بالآخرت  جنت میں جائیں گے

25

لاحول ولاقوۃ جنت کاایک درروازہ 

26

باہمی عدات وبغض سےاجتناب کرنا

27

ماہ رمضان کااحترام کرنا

28

روزہ دراوں کےلیےجنت کادروازہ

28

جنت میں محل بنانےوالے اعمال

30

جنت میں گھر

30

بازار میں اللہ کی توحید کااقرار کرنا

32

اولاد کی وفات پر صبر کرنا

32

بہتر طریقے سےصف بندی کرنا

33

نماز چاشت پڑھنا

34

اللہ کی رضااورعبادت کےلیے مسجد بنانا

34

دن بھر میں بارہ نوافل اداکرنا

35

اللہ کی رضاکےلیے میدان جہاد میں شہید ہوجانا

36

سچاہونے کےباوجود جھگڑا چھوڑدینا

37

اچھی عادات اپنانا

37

ہنسانے کےلےلیے جھوٹ نہ بولنا

38

کھانا کھلانا اورنرم لہجہ سےبات کرنا

38

تیمارداری کرنااورجنازے میں شرکت کرنا

39

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 16548
  • اس ہفتے کے قارئین 90842
  • اس ماہ کے قارئین 577034
  • کل قارئین97642338

موضوعاتی فہرست