#2421

مصنف : یحیٰ علی

مشاہدات : 4142

نجومیوں کی سیاہ کاریاں

  • صفحات: 200
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 8000 (PKR)
(جمعہ 20 مارچ 2015ء) ناشر : دار الابلاغ، لاہور

جادو کرنا یعنی سفلی اور کالے علم کے ذریعہ سے لوگوں کے ذہنوں او رصلاحیتوں کو مفلوج کرنا او ران کو آلام ومصائب سے دوچار کرنے کی مذموم سعی کرنا ایک کافرانہ عمل ہے یعنی اس کا کرنے والا دائرہ اسلام سے نکل جاتا اورکافر ہوجاتا ہے یہ مکروہ عمل کرنے والے تھوڑے سے نفع کے لیے لوگوں کی زندگیوں سے کھیلتے اور ان کے امن وسکون کوبرباد کرتے ہیں جولوگ ان مذموم کاروائیوں کا شکار ہوتے ہیں وہ عام طور پر اللہ کی یاد سے غافل ہوتے ہیں۔ او رلوگ اللہ کی طرف رجوع کرنے کی بجائےاپنے مصائب ومشکلات کے وقت دکھوں تکلیفوں کے مداوا اور غموں وپریشانیوں سے نجات کے ساتھ ساتھ سعادت ونیک بختی ،کامیابی کوکامرانی ،دولت کےحصول اورجاہ وحشمت کی طلب کےلیے مارے مارے عاملوں او رنجومیوں کے آستانوں پر ماتھے رگڑتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ ان نجمیوں نے ہر ہر خاندان میں پھوٹ ، عداوت ، دشمنی بغض اور حسد وکینہ کے بیج بودیے ہیں۔ ماں کوبیٹے، بہن کو بھائی اورباپ کو اولاد کا دشمن بنا چھوڑا ہے۔ انسانیت ان کی مذموم شیطانی کارستانیوں ،سیاہ کاریوں اور بدکاریوں سے جان بلب ہے اور کسی ایسی راہنمائی کی متلاشی ہے جوان کےدکھوں کا مدوا ثابت ہوسکے ، ان کے دین وایمان اور مادی دولت کےساتھ ساتھ ان کی عزت وناموس کی حفاظت کا بھی باعث بن سکے۔ زیر تبصر ہ کتاب ’’نجومیوں کی سیاہ کاریاں‘‘ جناب یحییٰ علی﷾ کی کاوش ہےجس میں انہوں نے امت کی دکھتی رگ پر ہاتھ رکھ کر مرض کی درست تشخیص کی ہے او رنجومیوں کے ہاتھوں بر باد انسانیت اور زخمی روحوں کےزخموں پرشافی مرحم رکھا ہے۔ اوران کوان سفاک بہروپیوں کےجال سےنکالنے کی کامیاب کوشش کی ہے ۔قارئین عاملوں ، نجومیوں کی سیاہ کاریوں کوجاننےاور ان سے اپنے آپ اور دوسروں کے عقیدہ وایمان اور دولت وعزت کو بچانے کے لیے اس کتا ب سے ستفادہ کریں۔ اللہ تعالیٰ جزائے خیر عطافرمائےمحترم محمد طاہر نقاش ﷾ کو اور ان کے علم وعمل ،کاروبار میں برکت او ران کو صحت وتندرستی والی زندگی عطائے فرمائے کہ انہوں نے اپنے ادارے’’ دار الابلاغ‘‘ کی مطبوعات مجلس التحقیق الاسلامی کی لائبریری اور کتاب وسنت ویب سائٹ پر پبلش کرنے کے لیے ہدیۃً عنائت کی ہیں۔ آمین(م۔ا)

عناوین

 

صفحہ نمبر

بہروپیوں سےبچاؤ کاہتھیار

 

9

ابتدائے نگارش

 

13

انتساب

 

15

علم نجوم کی تاریخ و شواہدات

 

17

جادوکی تاریخی حیثیت

 

20

اب جادوگروں کی مختلف کار گزاریاں قارئین کی نظر میں

 

20

جادو کی حقیقت اور جادوگروں کی شرعی حیثیت

 

25

جادوگر کی شرعی حیثیت کیا ہے ؟

 

28

علم نجوم قرآن وحدیث کی روشنی میں

 

29

علم نجوم پر شاہ ولی اللہ اور امام ابن تیمیہ﷫ کاحقیقت افروز تبصرہ

 

35

شاہ ولی اللہ ﷫

 

35

امام ابن تیمیہ﷫

 

35

جادو گروں کا معاہدہ اور جنات کو حاضر کرنے کےمختلف طریقے

 

37

جنات کو حاضر کرنے کےمختلف طریقے

 

38

پہلا طریقہ

 

38

دوسرا طریقہ

 

39

تیسرا طریقہ

 

39

چوتھا طریقہ

 

40

پانچواں طریقہ

 

40

چھٹا طریقہ

 

40

ساتواں طریقہ

 

41

آٹھواں طریقہ

 

41

مولف کی نجومیوں سے ملاقاتیں نجومیوں کی کارستانیاں ’’عوام کی عدالت میں ‘‘

 

47

لاش پر بیٹھ کر نہائےتو

 

47

اکیس سالہ نجومی

 

49

ایسی کایا پلٹی کہ

 

51

ہاں ! ایک نجومی کےپاس گئی

 

51

آخر کار پول کھل گیا

 

52

بابا جی کی کارستانی

 

52

طاہر بچپن میں بہت ذہین تھا

 

53

بھارتی منشیات فروش

 

55

ہندو ازم کاچربہ

 

56

دریا پر چلہ کاٹنا ہے

 

56

الو کی اذیت ناک ہلاکت

 

57

خصوصی کیبن

 

57

بندر اور کتے کی ہڈیاں

 

58

پرچی جوا لگانےکےلیے نمبر

 

58

پندرہ سالہ لڑکا قبر سےباہر

 

59

ایف ایس کی طالبہ

 

59

مہنیا پورا ہو گیا

 

60

ایک ’’پرہیزگار‘‘ نجومی کا قصہ

 

61

اللہ اللہ کر کے اکیسویں رات آئی

 

65

بازاری کتب میں درج وظائف سے عجیب وغریب انکشاف

 

67

قارئین کرام!

 

70

راتوں رات کروڑ پتی کرنےوالوں کے درجے اور ان سےنجات

 

72

ازالہ غلط فہمی

 

76

کالے علم اور نوریعلم کےکرشمات

 

77

مولف پادریوں کوداد شجاعت دیتا ہے کہ انہوں

 

79

ملکی وغیر ملکی نجومیوں کی پیشین گوئیاں

 

84

غیر ملکی نجومیوں کی پیشین گوئیاں

 

84

پاکستانی نجومیوں کی غیب دانیاں

 

86

جادوکرنے اور کروانے والوں سےمکمل نجات( ان شاء اللہ )

 

92

چند احتیاطی اقدامات

 

92

جادو گروں ( نجومیوں) کو پہچاننے کی نشانیاں اور طریقے

 

94

مردہ ستاروں کی اقسام

 

97

باغبانپورہ لاہور میں بادل سےملاقات

 

102

سامری کےلیے موسیٰ﷤ کی بددعا

 

108

سنگھ پورہ میں فرید شاہ کے بیٹے سے ملاقات

 

110

میرےچار بچے فوت ہوئے

 

114

بہت شہرت ، دولت ، عزت نصیب ہوئی لیکن

 

121

نیلے پیلے نجومیوں کی واہیاتیاں ... نئی نسل کے ماڈرن لوگ

 

126

بکرے کا پانچ کلو گوشت

 

129

لاہور پولیس ماہانہ 5کروڑ بھتہ

 

131

پولیس کی موجیں

 

133

غیر مسلم کنواری لڑکی

 

134

بی بی سی کی رپورٹ

 

134

دوشیزہ سےلاکھوں ہتھیانےکےبعد عزت پر

 

137

چار خطرناک نو سربازنجومی

 

139

شیطان ایک لڑکی کوچمٹ گیا

 

146

نجومیوں کی ہڈ حرامیاں

 

149

عاملوں کی خدائی پرترس آرہا ہے

 

149

بکرے اور مکان کو تعویذ پہنا دو

 

150

ہمارے علم سے زندگی بچی ، عاملوں کا دعویٰ

 

150

عاملوں نے جینا حرام کر دیا

 

152

عامل کااخباری نمائندوں کو چیلنج

 

152

اپنے مرشدوں اور پیروں پر اعتماد کر کے لٹ گیا

 

154

نجومیت کا پردہ چاک کرتے ہوئے

 

165

طالب علم کا بیان

 

170

تبصرہ

 

170

طالب علم کا بیان

 

171

طالب علم کا بیان مع تبصرہ

 

173

طالب علم کا بیان

 

174

سینکڑوں جوڑے اولاد کے لیے

 

180

اولاد میاں بیوی کے درمیاں پل

 

190

ماہرین نفسیات کیا کہتے ہیں ؟

 

190

بانجھ پن ... ایک ’’عالمگیر‘‘ مسئلہ .... طبی محاذ پر کیا ہو رہا ہے ؟

 

191

نجومیوں کی زائچہ دانیاں

 

193

زائچہ نمبر 1

 

193

زائچہ نمبر2

 

194

زائچہ نمبر3

 

194

زائچہ نمبر4

 

194

زائچہ نمبر5

 

195

ستارہ مشتری

 

195

مشتری قابض کےاثرات

 

196

زائچہ نمبر6

 

196

مراجع ومصادر

 

198

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 7929
  • اس ہفتے کے قارئین 7929
  • اس ماہ کے قارئین 1681880
  • کل قارئین113289208
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست