کل کتب 695

دکھائیں
کتب
  • 351 #1081

    مصنف : طالب ہاشمی

    مشاہدات : 29049

    سیرت فاطمۃ الزہراء ؓ عنہا ( طالب ہاشمی (

    (جمعرات 14 جون 2012ء) ناشر : البدر پبلیکیشنز لاہور
    #1081 Book صفحات: 290
    ایک مسلمان خاتون کے لیے سیرت فاطمۃ الزہرا ؓ میں اس کی زندگی کے تمام مراحل بچپن، جوانی، شادی، شوہر، خادنہ داری، عبادت، پرورش اولاد، خدمت اور اعزا اقربا سے محبت غرض ہر مرحلہ حیات کے لیے قابل تقلید نمونہ موجود ہے۔ اسی غرض سے محترم طالب الہاشمی نے زیر مطالعہ کتاب میں حضرت فاطمہ ؓ کی سیرت کے مختلف گوشوں کو نمایاں کیا ہے۔ طالب الہاشمی ایک بلند پایہ مؤرخ اور سوانح نگار ہیں حضرت فاطمہ ؓ کے سوانح سے قبل وہ متعدد صحابہ کرام اور مشہور شخصیات کے سوانح لکھ چکے ہیں ، ان کی زیر نظر کتاب بھی اسلامی لٹریچر میں ایک اہم اضافہ ہے۔ (ع۔م)  
  • 352 #7511

    مصنف : عبد المجید سوہدروی

    مشاہدات : 991

    سیرت فاطمۃ الزہراء رضی اللہ عنہا

    (منگل 28 جنوری 2025ء) ناشر : مسلم پبلیکیشنز لاہور
    #7511 Book صفحات: 146
    سید البشر حضرت محمد رسول اللہ ﷺ کی چار بیٹیاں تھیں، سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا سب سے چھوٹی تھیں۔رسول اکرم ﷺ کو ان سے خاص محبت تھی۔اسی لیے فرمایا کہ فاطمہ خواتین جنت کی سردار ہونگی۔ فاطمہ میرے جگر کا ٹکڑا ہے۔سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا رسول اکرم ﷺ سے بہت مشابہت رکھتی تھیں،چال ڈھال اور نشست و برخاست میں ہوبہو اپنے والد محمد مصطفیٰﷺ کی تصویر تھیں۔ ان کی زندگی میں خواتین اسلام کے لیے بڑا درس موجود ہے آج جبکہ امت کی بیٹیاں تہذیب کفر کی نقل میں اپنی ناموس و عزت سے بےخبر ہو رہی ہیں انہیں سیرت فاطمہ کا مطالعہ کرنا چاہیے تاکہ وہ ایک آئیڈیل خاتون اسلام کی زندگی کے مطابق اپنے آپ کو ڈھال سکیں۔ایک مسلمان خاتون کے لیے سیرت فاطمۃ الزہرا ؓ میں اس کی زندگی کے تمام مراحل بچپن، جوانی، شادی، شوہر، خانہ داری، عبادت، پرورش اولاد، خدمت اور اعزا اقربا سے محبت غرض ہر مرحلہ حیات کے لیے قابل تقلید نمونہ موجود ہے۔ زیر نظر کتاب ’’سیرت فاطمہ الزہرا رضی اللہ عنہا ‘‘ مولانا عبد المجید سوہدروی﷫ کی تصنیف ہے۔اس کتاب میں انہوں نے جگر گوشۂ رسول سیدہ بتول حضرت فاطمۃ الزاہراء کی سیرت کردار اور اخلاق و گفت...
  • 353 #4180

    مصنف : قاری محمد یعقوب شیخ

    مشاہدات : 9831

    سیرت محسن اعظم 1001 سوال و جواب

    (منگل 20 دسمبر 2016ء) ناشر : دار الاندلس،لاہور
    #4180 Book صفحات: 142
    اس روئے ارض پر انسانی ہدایت کے لیے حق تعالیٰ نے جن برگزیدہ بندوں کو منتخب فرمایا ہم انہیں انبیاء و رسل﷩ کی مقدس اصطلاح سے یاد رکرتے ہیں اس کائنات کے انسانِ اول اور پیغمبرِ اول ایک ہی شخصیت حضرت آدم کی صورت میں فریضۂ ہدایت کے لیے مبعوث ہوئے۔ اور پھر یہ کاروانِ رسالت مختلف صدیوں اور مختلف علاقوں میں انسانی ہدایت کے فریضے ادا کرتے ہوئے پاکیزہ سیرتوں کی ایک کہکشاں ہمارے سامنے منور کردیتاہے۔ درخشندگی اور تابندگی کے اس ماحول میں ایک شخصیت خورشید جہاں تاب کی صورت میں زمانے اور زمین کی ظلمتوں کو مٹانے اور انسان کے لیے ہدایت کا آخری پیغام لے کر مبعوث ہوئی جسے محمد رسول اللہ ﷺ کہتے ہیں۔ آج انسانیت کےپاس آسمانی ہدایت کا یہی ایک نمونہ باقی ہے۔ جسے قرآن مجید نے اسوۂ حسنہ قراردیا اور اس اسوۂ حسنہ کےحامل کی سیرت سراج منیر بن کر ظلمت کدۂ عالم میں روشنی پھیلارہی ہے۔ رہبر انسانیت سیدنا محمد رسول اللہﷺ قیامت تک آنے والےانسانوں کے لیے’’اسوۂحسنہ‘‘ ہیں۔ حضرت محمد ﷺ ہی اللہ تعالیٰ کے بعد ،وہ کامل ترین ہستی ہیں جن کی زندگی اپنے اندر عالمِ انسانیت کی مکمل رہنمائی کا پور سامان رکھتی ہے۔...
  • 354 #7072

    مصنف : ابو نعمان بشیر احمد

    مشاہدات : 5703

    سیرت مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم

    (جمعہ 28 جولائی 2023ء) ناشر : طیبہ قرآن محل فیصل آباد
    #7072 Book صفحات: 57
    روئے زمین پر حضرت محمد ﷺ ہی وہ کامل ترین ہستی ہیں جن کی زندگی اپنے اندر عالمِ انسانیت کی مکمل رہنمائی کا سامان رکھتی ہے ۔ رہبر انسانیت سیدنا محمد رسول اللہ ﷺ کی شخصیت قیامت تک آنے والے تمام انسانوں کے لیے اسوۂ حسنہ ، واجب اتباع اور سراپا رحمت ہے ۔ گزشتہ چودہ صدیوں میں اس ہادئ کامل ﷺ کی سیرت و صورت پر ہزاروں کتابیں اور لاکھوں مضامین لکھے جا چکے ہیں بلکہ کئی ادارے صرف سیرت نگاری پر کام کرنے کے لیے معرض وجود میں آئے ۔ پورے عالمِ اسلام میں سیرت النبی ﷺ کے مختلف گوشوں پر سالانہ کانفرنسوں اور سیمینارز کا انعقاد کیا جاتا ہے جس میں مختلف اہل علم اپنے تحریری مقالات پیش کرتے ہیں ۔ زیر نظر کتاب ’’ سیرت مصطفیٰﷺ‘‘ فضیلۃ الشیخ ابو نعمان بشیر احمد حفظہ اللہ کی مرتب شدہ ہے جو رسول مقبولﷺ ، آپ کی ازواج و اولاد اور خلفائے راشدین کی سیرت کے متعلق 313 سوالات و جوابات پر مشتمل ہے۔یہ کتاب نونہالوں اور عوام کے لیے انتہائی جامع ، مختصر اور دلکش اسلوب کی حامل ہے۔ (م۔ا)
  • 355 #1110

    مصنف : طالب ہاشمی

    مشاہدات : 22924

    سیرت میزبان رسول ابو ایوب انصاری ؓ

    (جمعہ 29 جون 2012ء) ناشر : طٰہ پبلی کیشنز لاہور
    #1110 Book صفحات: 226
    حضرت ابو ایوب انصاری ؓ  ایک مہتم بالشان صحابی رسول ہیں۔ آپ کو بدری صحابی ہونے کے ساتھ حضور نبی کریمﷺ کی میزبانی کا بھی شرف حاصل ہے۔ آپ رسول اللہﷺ کے ساتھ تمام غزوات میں شریک رہے۔ محترم طالب الہاشمی نے سیر الصحابہ اور دیگر اکابر ملت کے سوانح جمع کرنے کا جو بیڑہ اٹھایا ہے زیر تبصرہ کتاب بھی اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے جس میں حضرت ابو ایوب انصاری ؓ  کی سیرت کو قلمبند کیا گیا ہے ۔ مصنف نے کوشش کی ہے کہ کتاب میں آپ ؓکی زندگی سے متعلق کوئی بھی واقعہ چھوٹنے نہ پائے۔ حضرت ابوایوب انصاری ؓ  کے مکمل سوانح حیات پیش کرنے کے لیے مدینہ منورہ اور انصار کی اجمالی تاریخ، سرور کونینﷺ کی سیرت پاک کی کچھ جھلکیاں اورتاریخ اسلام کے بعض ایسے واقعات جن کا حضرت ابو ایوب  ؓ  سے کچھ نہ کچھ تعلق رہا ہے، بھی درج کر دئیے گئے ہیں۔ (ع۔م)  
  • 356 #2506

    مصنف : ڈاکٹر مہدی رزق اللہ احمد

    مشاہدات : 29721

    سیرت نبوی جلد۔1

    dsa (بدھ 15 اپریل 2015ء) ناشر : دار العلم، ممبئی
    #2506 Book صفحات: 787
    اس روئے ارض پر انسانی ہدایت کے لیے حق تعالیٰ نے جن برگزیدہ بندوں کو منتخب فرمایا ہم انہیں انبیاء ورسل﷩ کی مقدس اصطلاح سے یاد رکرتے ہیں اس کائنات کے انسانِ اول اور پیغمبرِاول ایک ہی شخصیت حضرت آدم ﷤ کی صورت میں فریضۂ ہدایت کےلیے مبعوث ہوئے۔ اور پھر یہ کاروانِ رسالت مختلف صدیوں اور مختلف علاقوں میں انسانی ہدایت کے فریضے ادا کرتے ہوئے پاکیزہ سیرتوں کی ایک کہکشاں ہمارے سامنے منور کردیتاہے ۔درخشندگی اور تابندگی کے اس ماحول میں ایک شخصیت خورشید جہاں تاب کی صورت میں زمانےاور زمین کی ظلمتوں کو مٹانے اورانسان کےلیے ہدایت کا آخری پیغام لے کر مبعوث ہوئی جسے محمد رسول اللہ ﷺ کہتے ہیں۔ آج انسانیت کےپاس آسمانی ہدایت کا یہی ایک نمونہ باقی ہے۔ جسے قرآن مجید نےاسوۂ حسنہ قراردیا اور اس اسوۂ حسنہ کےحامل کی سیرت سراج منیر بن کر ظلمت کدۂ عالم میں روشنی پھیلارہی ہے ۔حضرت محمد ﷺ ہی اللہ تعالیٰ کے بعد ،وہ کامل ترین ہستی ہیں جن کی زندگی اپنے اندر عالمِ انسانیت کی مکمل رہنمائی کا پور سامان رکھتی ہے۔ گزشتہ چودہ صدیوں میں اس ہادئ کامل ﷺ کی سیرت وصورت پر ہزاروں کتابیں اورلاکھوں مضامین لکھے جا چکے ہیں ۔اورکئی ادارے...
  • 357 #7145

    مصنف : ڈاکٹر مصطفٰی سباعی

    مشاہدات : 3501

    سیرت نبوی صلی اللہ علیہ وسلم عبرت و نصیحت کا لازوال خزانہ

    (منگل 10 اکتوبر 2023ء) ناشر : توحید پبلیکیشنز، بنگلور
    #7145 Book صفحات: 193
    اس روئے ارضی پر انسانی ہدایت کے لیے اللہ تعالیٰ کے بعد حضرت محمد ﷺ ہی وہ کامل ترین ہستی ہیں جن کی زندگی اپنے اندر عالمِ انسانیت کی مکمل رہنمائی کا پورا سامان رکھتی ہے۔ رہبر انسانیت سیدنا محمد رسول اللہ ﷺ کی شخصیت قیامت تک آنے والے انسانوں کے لیے بہترین نمونہ ہے۔ گزشتہ چودہ صدیوں میں اس ہادئ کامل ﷺ کی سیرت و صورت پر ہزاروں کتابیں اور لاکھوں مضامین لکھے جا چکے ہیں۔ زیر نظر کتاب ’’سیرت نبویﷺ عبرت و نصیحت کا لازوال خزانہ ‘‘معروف عرب مصنف ڈاکٹر مصطفیٰ السباعی مؤلف ’’ السنة و مكانتها في التشريع؍ اسلام میں سنت کی آئینی حیثیت‘‘ كی عربی کتاب "السيرة النبوية، دروس و عبر" کا اردو ترجمہ ہے۔ یہ کتاب ان کے دمشق یونیورسٹی کے شریعت کالج میں سیرت کے موضوع پر دئیے گئے لیکچرز کی کتابی صورت ہے۔مزمل حسین فلاحی (علیگ) نے اس کتاب کو اردو قالب میں ڈھالا ہے۔ مولانا ابو عدنان محمد منیر قمر حفظہ اللہ نے اس کتاب کی احادیث کی تخریج کے علاوہ بعض جگہوں پر مناسب و مفید حواشی کا کام کیا ہے جس سے اس کتاب کی افادیت دوچند ہو گئی ہے۔(م۔ا)
  • 358 #4395

    مصنف : سید احمد عروج قادری

    مشاہدات : 7962

    سیرت نبوی ﷺ اور ہم

    (بدھ 12 اپریل 2017ء) ناشر : مکتبہ قاسم العلوم، لاہور
    #4395 Book صفحات: 155
    سیرت نبوی ﷺ کامو ضوع  ہر دور میں مسلم علماء ومفکرین کی فکر وتوجہ کا مرکز رہا ہے،اور ہر ایک نے اپنی اپنی وسعت وتوفیق کے مطابق اس پر خامہ فرسائی کی ہے۔ نبی کریم ﷺ کی سیرت کا مطالعہ کرنا ہمارے ایمان کا حصہ بھی ہے اور حکم ربانی بھی ہے۔قرآن مجید نبی کریم ﷺ کی حیات طیبہ کو ہمارے لئے ایک کامل نمونہ قرار دیتا ہے۔اخلاق وآداب کا کونسا ایسا معیار ہے ،جو آپ ﷺ کی حیات مبارکہ سے نہ ملتا ہو۔اللہ تعالی نے نبی کریم ﷺ کے ذریعہ دین اسلام کی تکمیل ہی نہیں ،بلکہ نبوت اور راہنمائی کے سلسلہ کو  آپ کی ذات اقدس پر ختم کر کےنبوت کے خاتمہ کے ساتھ ساتھ سیرت انسانیت کی بھی تکمیل فرما دی کہ آج کے بعد اس سے بہتر ،ارفع واعلی اور اچھے وخوبصورت نمونہ وکردار کا تصور بھی ناممکن اور محال ہے۔آپ ﷺ کی سیرت طیبہ پر متعدد زبانوں میں بے شمار کتب لکھی جا چکی ہیں،اور لکھی جا رہی ہیں،جو ان مولفین کی طرف سے آپ کے ساتھ محبت کا ایک بہترین اظہار ہے۔ زیر تبصرہ کتاب " سیرت رسول ﷺ اور ہم "مولانا سید احمد عروج قادری صاحب کے سیرت نبوی پر مشتمل مقالات کا مجموعہ ہے، جنہیں محترم ڈاکٹر محمد رضی الاسلام ندوی صاحب نے مرتب کیا...
  • 359 #4394

    مصنف : ڈاکٹر محمد شمیم اختر قاسمی

    مشاہدات : 15259

    سیرت نبوی ﷺ پر اعتراضات کا جائزہ

    (منگل 11 اپریل 2017ء) ناشر : مکتبہ قاسم العلوم، لاہور
    #4394 Book صفحات: 281
    سیرت نبوی ﷺ کامو ضوع  ہر دور میں مسلم علماء ومفکرین کی فکر وتوجہ کا مرکز رہا ہے،اور ہر ایک نے اپنی اپنی وسعت وتوفیق کے مطابق اس پر خامہ فرسائی کی ہے۔ نبی کریم ﷺ کی سیرت کا مطالعہ کرنا ہمارے ایمان کا حصہ بھی ہے اور حکم ربانی بھی ہے۔قرآن مجید نبی کریم ﷺ کی حیات طیبہ کو ہمارے لئے ایک کامل نمونہ قرار دیتا ہے۔اخلاق وآداب کا کونسا ایسا معیار ہے ،جو آپ ﷺ کی حیات مبارکہ سے نہ ملتا ہو۔اللہ تعالی نے نبی کریمﷺ کے ذریعہ دین اسلام کی تکمیل ہی نہیں ،بلکہ نبوت اور راہنمائی کے سلسلہ کو  آپ کی ذات اقدس پر ختم کر کےنبوت کے خاتمہ کے ساتھ ساتھ سیرت انسانیت کی بھی تکمیل فرما دی کہ آج کے بعد اس سے بہتر ،ارفع واعلی اور اچھے وخوبصورت نمونہ وکردار کا تصور بھی ناممکن اور محال ہے۔آپ ﷺ کی سیرت طیبہ پر متعدد زبانوں میں بے شمار کتب لکھی جا چکی ہیں،اور لکھی جا رہی ہیں،جو ان مولفین کی طرف سے آپ کے ساتھ محبت کا ایک بہترین اظہار ہے۔ زیر تبصرہ کتاب " سیرت نبوی ﷺ پر اعتراضات کا جائزہ "محترم ڈاکٹر محمد شمیم اختر قاسمی صاحب  کی تصنیف ہے ،جس  میں انہوں نے سیرت نبوی ﷺ پر کئے گئے اعتراضات کا جائز...
  • 360 #4393

    مصنف : محمد رضی الاسلام ندوی

    مشاہدات : 7345

    سیرت نبوی ﷺ کے دریچوں سے

    (منگل 11 اپریل 2017ء) ناشر : مکتبہ قاسم العلوم، لاہور
    #4393 Book صفحات: 241
    اس روئے ارض پر انسانی ہدایت کے لیے حق تعالیٰ نے جن برگزیدہ بندوں کو منتخب فرمایا ہم انہیں انبیاء ورسل﷩ کی مقدس اصطلاح سے یاد رکرتے ہیں اس کائنات کے انسانِ اول اور پیغمبرِاول ایک ہی شخصیت حضرت آدم کی صورت میں فریضۂ ہدایت کےلیے مبعوث ہوئے ۔ اور پھر یہ کاروانِ رسالت مختلف صدیوں اور مختلف علاقوں میں انسانی ہدایت کے فریضے ادا کرتے ہوئے پاکیزہ سیرتوں کی ایک کہکشاں ہمارے سامنے منور کردیتاہے ۔درخشندگی اور تابندگی کے اس ماحول میں ایک شخصیت خورشید جہاں تاب کی صورت میں زمانےاور زمین کی ظلمتوں کو مٹانے اورانسان کےلیے ہدایت کا آخری پیغام لے کر مبعوث ہوئی جسے محمد رسول اللہ ﷺ کہتے ہیں ۔ آج انسانیت کےپاس آسمانی ہدایت کا یہی ایک نمونہ باقی ہے۔ جسے قرآن مجید نےاسوۂ حسنہ قراردیا اور اس اسوۂ حسنہ کےحامل کی سیرت سراج منیر بن کر ظلمت کدۂ عالم میں روشنی پھیلارہی ہے ۔حضرت محمد ﷺ ہی اللہ تعالیٰ کے بعد ،وہ کامل ترین ہستی ہیں جن کی زندگی اپنے اندر عالمِ انسانیت کی مکمل رہنمائی کا پور سامان رکھتی ہے ۔ سیرت النبی ﷺ کی ابتدائی کتب عربی زبان میں لکھی گئیں پھر فارسی اور دیگرزبانوں میں یہ بابِ سعادت کھلا ۔ مگر اس ضمن...
  • 361 #881

    مصنف : امیر حمزہ

    مشاہدات : 27072

    سیرت کے سچے موتی

    (ہفتہ 10 مارچ 2012ء) ناشر : دار الاندلس،لاہور
    #881 Book صفحات: 594
    اللہ کی رسولﷺ کی زندگی ہمارے لیے بہترین نمونہ ہے۔ اللہ کا نبی اور رسول ہونے کے ساتھ ساتھ آپﷺ  ایک کامل انسان بھی تھے۔ آپ کی صفت رسالت ونبوت اور کمال انسانیت کے اس وصف کا لازمی تقاضا ہے کہ جو شخص بھی انسانیت میں کمال درجے کو پانا چاہتا ہے، وہ آپﷺ کی سیرت کو اپنی زندگی کا حصہ بنائے۔ اہل علم نے ہر دور میں اللہ کے رسولﷺ  کی زندگی کو موضوع بحث بناتے ہوئے بلاشبہ ہزاروں کتابیں لکھی ہیں کہ جن میں اللہ کے رسول ﷺ  کی زندگی کے ہر شعبے سے متعلق معلومات جمع کر دی ہیں۔ یہ کتابیں محدثانہ، مورخانہ، فلسفیانہ، ادبی، اخلاقی، انقلاپی، سیاسی حتی کہ ہر اسلوب تحریر اور شعبہ زندگی کو سامنے رکھتے ہوئے تالیف کی گئی ہیں۔ سیرت پر جو کتابیں مرتب کی گئی ہیں، وہ مختلف امتیازات کی حامل ہیں۔ اس کتاب کا امتیاز یہ ہے کہ اس کتاب کے مولف نے محدثانہ اسلوب پر سیرت مرتب کرنے کی کوشش کی ہے۔ محدثانہ اسلوب سے مراد یہ ہے کہ سیرت سے متعلق صرف مقبول یعنی صحیح یا حسن روایات کو جمع کرنا تا کہ سیرت کے واقعات کا ایک مستند ذخیرہ  حاصل ہو سکے۔ مولانا صفی الرحمن مبارکپوریؒ  صاحب کی کتاب " الرحیق المختوم &quo...
  • 362 #4864

    مصنف : خرم مراد

    مشاہدات : 5061

    سیرت ﷺ کی روشنی میں پیام زندگی

    (پیر 23 اکتوبر 2017ء) ناشر : آئی ایل ایم ٹرسٹ
    #4864 Book صفحات: 210
    اللہ  رب العزت ہمارے خالق حقیقی ہیں اور ہم پر اللہ تعالیٰ کے بے شمار احسانات ہیں جن میں سے سب سے بڑا احسان یہ ہے کہ ہماری دنیا وآخرت کی ہر قسم کی اصلاح وفلاح اور نجات کے لیے نبوت ورسالت کا ایک مقدس اور پاکیزہ سلسلہ شروع کیا جو کہ ہمارے نبی جناب محمدالرسولﷺ پر آ کر ختم ہوا‘ نبیﷺ کی سیرت پر بہت سے سیرت نگاروں نے اپنے قلموں کو جنبش دی اور سیرت رسولﷺ پر عمدہ ترین مضامین اور کتب تالیف کیں اور یہ سلسلہ قیامت تک جاری وساری رہے گا کیونکہ خود اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے’’ورفعنا لک ذکرک‘‘ کہ اے نبی ہم نے آپ کے ذکر کو بلند کیا۔زیرِ تبصرہ کتاب’’سیرت کی روشنی میں پیام زندگی‘‘ بھی سیرت مطہرہﷺ پر لکھی گئی ہے۔ اس کتاب میں سیرتِ نبوی‘ دعوت ِ نبوی اور کلام نبویﷺ کو اُجاگر کیا گیا ہے اور یہ بتلایا گیا ہے کہ سیرت مطہرہ عملی زندگی میں کیسے اعمال حسنہ کی تکمیل ہے۔اور اس بات کی طرف توجہ دلائی گئی ہے کہ نبیﷺ کی بے شمار سنتیں ہم خود چھوڑے ہوئے ہیں اور پھر خود کو کیسے شفاعتِ نبویﷺ کے حقدار سمجھ بیٹھے ہیں؟کتاب کو نہایت عمدہ انداز میں مرتب کیا گیا ہےاو...
  • 363 #183

    مصنف : وحید الدین خاں

    مشاہدات : 22142

    سیرتِ رسول صلی اللہ علیہ و سلم

    (جمعہ 21 اگست 2009ء) ناشر : دار التذکیر
    #183 Book صفحات: 174
    رسول اللہ ﷺ کی سیرت کے موضوع پر سادہ انداز میں واقعاتی حقائق پر مبنی یہ کتاب اگرچہ حوالہ جات سے مبرا ہے لیکن سلیس اور عام فہم ہونے کی وجہ سے عوام کیلئے اہمیت کی حامل ہے۔ حدیث کے اجزاء میں سے ایک جز سیرت کا علم بھی ہے۔ رسول اللہ ﷺ کی سیرت، اخلاق و فضائل، تبلیغ، عادات و خصائل، غزوات و وفود وغیرہ جیسے جملہ موضوعات کا احاطہ کرتی ایک اچھی تصنیف ہے۔  
  • 364 #4434

    مصنف : ابو سعد آصف عباس حماد

    مشاہدات : 11832

    سیرۃ ابراہیم ؑ اور اسکے تقاضے

    (اتوار 07 مئی 2017ء) ناشر : مکتبہ ثنائیہ سرگودھا
    #4434 Book صفحات: 264
    سیدنا حضرت ابراہیم اللہ تعالی کے جلیل القدر پیغمبر تھے ۔قرآن مجید میں وضاحت سے حضرت ابراہیم کا تذکرہ موجود ہے ۔قرآن مجید کی 25 سورتوں میں 69 دفعہ حضرت ابراہیم کا اسم گرامی آیا ہے ۔اور ایک سورۃ کا نام بھی ابراہیم ہے ۔حضرت ابراہیم نے یک ایسے ماحول میں آنکھ کھولی جو شرک خرافات میں غرق اور جس گھر میں جنم لیا وہ بھی شرک وخرافات کا مرکز تھا بلکہ ان ساری خرافات کو حکومتِ وقت اورآپ کے والد کی معاونت اور سرپرستی حاصل تھی ۔جب حضرت ابراہیم پربتوں کا باطل ہونا اور اللہ کی واحدانیت آشکار ہوگی تو انہوں نے سب سے پہلے اپنے والد آزر کو اسلام کی تلقین کی اس کے بعد عوام کے سامنے اس دعوت کو عام کیا اور پھر بادشاہ وقت نمرود سےمناظرہ کیا اور وہ لاجواب ہوگیا ۔ اس کے باجود قوم قبولِ حق سے منحرف رہی حتیٰ کہ بادشاہ نے انہیں آگ میں جلانے کا حکم صادر کیا مگر اللہ نے آگ کوابراہیم کے لیے ٹھنڈی اور سلامتی والی بنا دیا اور دشمن اپنے ناپاک اردادوں کے ساتھ ذلیل ورسوار ہوئے اور اللہ نے حضرت ابراہیم کو کامیاب کیا۔اللہ تعالی نے قرآن مجید میں انبیائے کرام﷩کے واقعات بیان کرنے کامقصد خودان الفاظ میں واضح اور نمایا ں فرمایا &...
  • 365 #5975

    مصنف : ابو سعد آصف عباس حماد

    مشاہدات : 5423

    سیرۃ ابراہیم ؑ عمل کے آئینے میں

    (منگل 24 دسمبر 2019ء) ناشر : مکتبہ ثنائیہ سرگودھا
    #5975 Book صفحات: 98
    سیدنا  حضرت ابراہیم ﷤ اللہ تعالی کے جلیل القدر پیغمبر تھے ۔قرآن  مجید  میں وضاحت  سے  حضرت  ابراہیم ﷤ کا تذکرہ     موجود  ہے ۔قرآن  مجید  کی  25 سورتوں میں 69  دفعہ حضرت  ابراہیم ﷤ کا  اسم گرامی  آیا  ہے ۔اور ایک سورۃ کا  نام بھی ابراہیم ہے  ۔حضرت ابراہیم ﷤نے یک ایسے   ماحول میں   آنکھ کھولی جو شرک  خرافات  میں غرق اور جس گھر میں جنم لیا وہ بھی شرک وخرافات  کا مرکز تھا  بلکہ ان ساری خرافات کو  حکومتِ وقت اورآپ کے والد کی معاونت اور سرپرستی حاصل تھی ۔جب  حضرت ابراہیم ﷤ پربتوں کا باطل ہونا اور اللہ کی واحدانیت آشکار ہوگی  تو انہوں نے  سب سے پہلے  اپنے والد آزر کو اسلام کی  تلقین کی اس کے بعد  عوام کے سامنے اس  دعوت کو عام کیا اور پھر  بادشاہ  وقت نمرود سےمناظرہ کیا اور وہ لاجواب ہوگیا ۔ اس کے باجود  قوم  قبولِ  حق  سے منحرف رہی  حتیٰ کہ  بادشاہ نے انہیں آگ میں جلانے&...
  • 366 #6038

    مصنف : افتخار احمد افتخار

    مشاہدات : 6569

    سیرۃ المزمل ﷺ جلد1 ( خالق کی تلاش میں ) مقدمہ

    dsa (بدھ 04 مارچ 2020ء) ناشر : نا معلوم
    #6038 Book صفحات: 532
    سیرت  النبی ﷺکا موضوع گلشن سدابہار کی طرح   ہے ۔اس  موضوع پر ہرنئی تحقیق قوس قزح کےہر رنگ کو سمیٹتی اور  نکھارتی نظر آتی ہے۔ سیرت طیبہ کا موضوع اتنا متنوع ہے کہ ہر وہ مسلمان  جو قلم اٹھانےکی سکت رکھتاہو،اس  موضوع پر لکھنا اپنی سعادت سمجھتا ہے۔ ہر قلم کار اس موضوع  کو ایک نیا اسلوب دیتا ہے،اور قارئین  کو رسول اللہﷺ کی  زندگی  کے ایک  نئے باب  سے  متعارف کرواتا ہے ۔ رہبر انسانیت سیدنا محمد رسول اللہ ﷺ قیامت تک آنے والےانسانوں کےلیے’’اسوۂ حسنہ‘‘ ہیں ۔ حضرت  محمد ﷺ ہی اللہ  تعالیٰ کے بعد ،وہ کامل  ترین ہستی ہیں جن کی زندگی  اپنے اندر عالمِ انسانیت کی مکمل  رہنمائی کا پور سامان رکھتی ہے ۔ گزشتہ چودہ صدیوں  میں اس  ہادئ کامل ﷺ کی سیرت وصورت پر ہزاروں کتابیں اورلاکھوں مضامین لکھے جا چکے ہیں ۔اورکئی ادارے صرف سیرت نگاری پر کام کرنے کےلیےمعرض وجود میں آئے  ۔ پورے عالمِ اسلام  میں  سیرت  النبی ﷺ کے مختلف گوشوں پر سالانہ کانفرنسوں اور سیمینار کا انعق...
  • 367 #7182

    مصنف : ابو عمار زاہد الراشدی

    مشاہدات : 3097

    سیرۃ النبی صلی اللہ علیہ وسلم اور انسانی حقوق

    (جمعہ 17 نومبر 2023ء) ناشر : الشریعہ اکادمی، گوجرانوالہ
    #7182 Book صفحات: 96
    نبی کریمﷺ نے مختلف قدغنوں اور پابندیوں زنجیروں میں گرفتار دنیا کو انسانی حقوق سے آشنائی بخشی اور انہیں انسانیت کی قدر و قیمت سے آگاہ کیا۔ رسول اللہﷺ نے حقوق کی دو قسمیں بتائیں: حقوق اللہ اور حقوق العباد۔ حقوق اللہ سے مراد عبادات ہیں یعنی اللہ کے فرائض اور حقوق العباد باہم انسانوں کے معاملات اور تعلقات کا نام ہے۔ زیر نظر کتابچہ ’’سیرۃ النبی ﷺ اور انسانی حقوق‘‘علامہ ابو عمار زاہد الراشدی صاحب کے 2018ء میں الشریعہ اکادمی ،گوجرانوالہ کے زیر اہتمام سیرت نبوی اور انسانی حقوق کے محتلف پہلوؤں(سیرۃ النبیﷺ اور انسانی حقوق، معاشرتی حقوق، معاشی حقوق، پڑوسیوں کے حقوق، مزدوروں کے حقوق، مسافروں کے حقوق، غیر مسلموں کے حقوق، افسروں کے حقوق، مہمانوں کے حقوق، قیدیوں کے حقوق، غلاموں کے حقوق، سیرۃ ا لنبی ﷺ اور دعوتِ اسلام) پر پیش کئے گئے مختلف محاضرات کی کتابی صورت ہے۔(م۔ا)
  • 368 #6240

    مصنف : حکیم حافظ غلام رسول سیار آفاقی

    مشاہدات : 4431

    سیرۃ النبی صلی اللہ علیہ وسلم سوالاً جواباً ( آفاقی )

    (اتوار 22 نومبر 2020ء) ناشر : محمدی ٹرسٹ محمدی پارک راجگڑھ لاہور
    #6240 Book صفحات: 110
    اس روئے ارضی پر انسانی ہدایت کے لیے  اللہ  تعالیٰ کے بعد حضرت  محمد ﷺ ہی ،وہ کامل  ترین ہستی ہیں جن کی زندگی  اپنے اندر عالمِ انسانیت کی مکمل  رہنمائی کا پور سامان رکھتی ہے ۔ رہبر انسانیت سیدنا محمد رسول اللہ ﷺ قیامت تک آنے والےانسانوں کےلیے’’اسوۂ حسنہ‘‘ ہیں ۔ گزشتہ چودہ صدیوں  میں اس  ہادئ کامل ﷺ کی سیرت وصورت پر ہزاروں کتابیں اورلاکھوں مضامین لکھے جا چکے ہیں ۔اورکئی ادارے صرف سیرت نگاری پر کام کرنے کےلیےمعرض وجود میں آئے  ۔اور پورے عالمِ اسلام  میں  سیرت  النبی ﷺ کے مختلف گوشوں پر سالانہ کانفرنسوں اور سیمینار کا انعقاد کیا  جاتاہے   جس میں  مختلف اہل علم  اپنے تحریری مقالات پیش کرتے ہیں۔ ہنوذ یہ سلسلہ جاری وساری ہے ۔ زیر نظر کتاب’’سیرۃ النبیﷺ سوالاً جواباًً‘‘  حکیم  حافظ غلام رسول سیار آفاقی کی مرتب شدہ ہے۔ فاضل مصنف نے  سوالاً جواباً آسان فہم  انداز میں   اسے مرتب کیا ہے۔یہ کتاب ہرطبقہ زندگی کے لوگوں کےلیے بے حد مفید ہے۔...
  • 369 #2800

    مصنف : علامہ شبلی نعمانی

    مشاہدات : 20556

    سیرۃ النبی ﷺ از شبلی ( تخریج شدہ ایڈیشن ) حصہ 1

    dsa (ہفتہ 15 اگست 2015ء) ناشر : مکتبہ اسلامیہ، لاہور
    #2800 Book صفحات: 412
    اس روئے ارض پر انسانی ہدایت کے لیے حق تعالیٰ نے جن برگزیدہ بندوں کو منتخب فرمایا ہم انہیں انبیاء ورسل﷩ کی مقدس اصطلاح سے یاد کرتے ہیں اس کائنات کے انسانِ اول اور پیغمبرِاول ایک ہی شخصیت حضرت آدم کی صورت میں فریضۂ ہدایت کےلیے مبعوث ہوئے ۔ اور پھر یہ کاروانِ رسالت مختلف صدیوں اور مختلف علاقوں میں انسانی ہدایت کے فریضے ادا کرتے ہوئے پاکیزہ سیرتوں کی ایک کہکشاں ہمارے سامنے منور کردیتاہے ۔درخشندگی اور تابندگی کے اس ماحول میں ایک شخصیت خورشید جہاں تاب کی صورت میں زمانےاور زمین کی ظلمتوں کو مٹانے اورانسان کےلیے ہدایت کا آخری پیغام لے کر مبعوث ہوئی جسے محمد رسول اللہ ﷺ کہتے ہیں ۔ آج انسانیت کےپاس آسمانی ہدایت کا یہی ایک نمونہ باقی ہے۔ جسے قرآن مجید نےاسوۂ حسنہ قراردیا اور اس اسوۂ حسنہ کےحامل کی سیرت سراج منیر بن کر ظلمت کدۂ عالم میں روشنی پھیلارہی ہے ۔حضرت محمد ﷺ ہی اللہ تعالیٰ کے بعد ،وہ کامل ترین ہستی ہیں جن کی زندگی اپنے اندر عالمِ انسانیت کی مکمل رہنمائی کا پور سامان رکھتی ہے ۔ ۔ شروع ہی سے رسول کریم ﷺکی سیرت طیبہ پر بے شمار کتابیں لکھیں جا رہی رہیں۔یہ ہر دلعزیز سیرتِ سرورِ کائنات کا موضوع...
  • 370 #5562

    مصنف : یاسر جواد

    مشاہدات : 6855

    سیرۃ النبی ﷺ ماخوذ تاریخ طبری ، تاریخ ابن کثیر ( یاسر جواد )

    (اتوار 12 اگست 2018ء) ناشر : سارنگ پبلیکیشنز لاہور
    #5562 Book صفحات: 482
    ہر دلعزیز سیرتِ سرورِ کائنات  کا موضوع  گلشنِ سدابہار کی طرح ہے ۔جسے  شاعرِ اسلام  سیدنا حسان بن ثابت   سے لے کر آج تک پوری اسلامی  تاریخ  میں  آپ ﷺ کی سیرت  طیبہ کے جملہ گوشوں پر  مسلسل کہااور  لکھا گیا ہے اورمستقبل میں لکھا  جاتا  رہے گا۔اس کے باوجود یہ موضوع اتنا وسیع اور طویل ہے  کہ اس  پر مزید لکھنے کاتقاضا اور داعیہ موجود رہے  گا۔ گزشتہ چودہ صدیوں  میں اس  ہادئ کامل ﷺ کی سیرت وصورت پر ہزاروں کتابیں اورلاکھوں مضامین لکھے جا چکے ہیں ۔دنیا کی کئی  زبانوں میں  بالخصوص عربی اردو میں   بے شمار سیرت نگار وں نے   سیرت النبی ﷺ  پر کتب تالیف کی ہیں۔  اردو زبان میں  سرت النبی از شبلی نعمانی ،  رحمۃللعالمین از قاضی سلیمان منصور پوری اور  مقابلہ سیرت نویسی میں دنیا بھر میں اول   آنے والی کتاب   الرحیق المختوم از مولانا صفی الرحمٰن مبارکپوری  کو  بہت قبول عام حاصل ہوا۔اورکئی ادارے صرف سیرت نگاری پر کام کرنے کےلیےم...
  • 371 #4956

    مصنف : ابو عدنان محمد منیر قمر

    مشاہدات : 5415

    سیرۃ امام الانبیاء ﷺ ( مکتبہ کتاب و سنت)

    (جمعرات 09 نومبر 2017ء) ناشر : مکتبہ کتاب و سنت، ڈسکہ سیالکوٹ
    #4956 Book صفحات: 619
    سیرتِ رسول عربی ﷺ پر منثور اور منظوم نذرانہ عقیدت پیش کرنے کا لا متناہی سلسلہ صدیوں سے جاری ہے اور ہمیشہ جاری رہے گا، بلکہ فرمان الٰہی کے مطابق ہر آنے والے دور میں آپ کا ذکر خیر بڑھتا جائے گا۔سیرت النبی ﷺ کا موضوع اتنا وسیع و جامع ہے کہ اس پر بہت کچھ لکھا جا چکا ہے ۔ اور قیامت تک مسلمان اس پاکیزہ با برکت موضوع پر لکھتے رہیں گے۔کیونکہ ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے کہ سیرتِ رسول ﷺ پر کچھ نہ کچھ ضرور لکھ یا پڑھ کر سعادتِ دارین حاصل کرے۔ زیرِتبصرہ کتاب ’’سیرۃ امام الانبیاء ﷺ‘‘ حضرت مولانا محمد منیر قمر صاحب (ترجمان سپریم کورٹ الخبر، سعودی عرب) کی ان تقاریر کا مجموعہ ہے ۔ جو متحدہ عرب امارات کی ریاست اُمّ القیوین کے ریڈیو اسٹیشن کی اُردو سروس سے سیرت النبیﷺ کے عنوان سے نشر کی گئی تھیں۔ جنہیں بعد میں حافظ ارشاد الحق صاحب (رکن اسلامک مشن دبئی متحدہ عرب امارات) نے اکٹھا کر کے کتابی شکل دی ہے ۔اس کتاب کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے ۔ حصّہ اوّل میں آپ ﷺ کے تذکرے بچپن سے لیکر وفات تک سب بیان کرنے کی کوشش کی گئی ہے اور حصّہ دوم میں آپ ﷺ کے جانثار صحابہ کے تذکروں کو بیان کیا گ...
  • 372 #6032

    مصنف : محمد رضی الاسلام ندوی

    مشاہدات : 4764

    سیرۃ سیدنا ابراہیم ؑ ( جدید ایڈیشن )

    (منگل 25 فروری 2020ء) ناشر : دار الابلاغ، لاہور
    #6032 Book صفحات: 210
    سیدنا  ابراہیم ﷤ اللہ تعالیٰ کے جلیل القدر پیغمبر تھے ۔قرآن  مجید  میں وضاحت  سے  سیدنا  ابراہیم ﷤ کا تذکرہ     موجود  ہے ۔قرآن  مجید  کی  25 سورتوں میں 69  دفعہ حضرت  ابراہیم ﷤ کا  اسم گرامی  آیا  ہے ۔اور ایک سورۃ کا  نام بھی سورۂ ابراہیم ہے  ۔حضرت ابراہیم ﷤نے یک ایسے   ماحول میں   آنکھ کھولی جو شرک  خرافات  میں غرق اور جس گھر میں جنم لیا وہ بھی شرک وخرافات  کا مرکز تھا  بلکہ ان ساری خرافات کو  حکومتِ وقت اورآپ کے والد کی معاونت اور سرپرستی حاصل تھی ۔جب  حضرت ابراہیم ﷤ پربتوں کا باطل ہونا اور اللہ کی واحدانیت آشکار ہوگئی  تو انہوں نے  سب سے پہلے  اپنے والد آزر کو اسلام کی تلقین کی اس کے بعد  عوام کے سامنے اس  دعوت کو عام کیا اور پھر  بادشاہ  وقت نمرود سےمناظرہ کیا اور وہ لاجواب ہوگیا ۔ اس کے باجود  قوم  قبولِ  حق  سے منحرف رہی  حتیٰ کہ  بادشاہ نے انہیں آگ میں جلانے&nbs...
  • 373 #2476

    مصنف : عبد الماجد دریا بادی

    مشاہدات : 14960

    سیرۃ نبوی ﷺ قرآن کی روشنی میں

    (جمعہ 03 اپریل 2015ء) ناشر : صدیقی ٹرسٹ کراچی
    #2476 Book صفحات: 266
    سیرت سرور کائنات وہ سدا بہار،پاکیزہ ،ہر دلعزیز موضوع ہے  جسے  شاعر اسلام  سیدنا حسان بن ثابت   سے لے کر آج تک پوری اسلامی  تاریخ  میں  آپ ﷺ کی سیرت  طیبہ کے جملہ گوشوں پر  مسلسل کہااور  لکھا گیا ہے او رمستقبل میں لکھا  جاتا  رہے گااس کے باوجود یہ موضوع اتنا وسیع اور طویل ہے  کہ اس  پر مزید لکھنے کاتقاضا اور داعیہ موجود رہے  گا۔ گزشتہ چودہ صدیوں  میں اس  ہادئ کامل ﷺ کی سیرت ہزاروں کتابیں اورلاکھوں مضامین لکھے جا چکے ہیں ۔اورکئی ادارے صرف سیرت نگاری پر کام کرنے کےلیےمعرض وجود میں آئے  ۔یہ سلسلۂ خیر ہنوز  روز اول کی طرح جاری وساری ہے ۔سیرت النبی ﷺ کی ابتدائی کتب عربی زبان میں لکھی گئیں پھر فارسی اور دیگرزبانوں میں یہ بابِ سعادت کھلا ۔ مگر اس ضمن میں جو ذخیرۂ سیرت اردوو زبان میں لکھا اور پیش کیا گیا اس کی مثال اور نظیر عربی کےعلاوہ کسی دوسری زبان میں دکھائی نہیں دیتی۔اردو زبان کی بعض امہات الکتب ایسی ہیں کہ جن کی نظیر خود عربی زبان کے ذخیرے میں مفقود ہے ۔ زیرتبصرہ کتاب’’سیرۃ نبوی...
  • 374 #7327

    مصنف : محمود الرشید حدوٹی

    مشاہدات : 1782

    شاتم اصحاب الرسول صلی اللہ علیہ وسلم

    (ہفتہ 22 جون 2024ء) ناشر : مکتبہ آب حیات، لاہور
    #7327 Book صفحات: 32
    صحابہ کرام رضی اللہ عنہم ناقلین شریعت ہیں اللہ تعالیٰ نے انہیں اپنے نبی اکرم محمد ﷺ کی صحبت و رفاقت کے لیے منتخب فرمایا ۔انبیاء کرام﷩ کے بعد صحابہ کرام ﷢ کی مقدس جماعت تمام مخلوق سے افضل اور اعلیٰ ہے یہ عظمت اور فضیلت صرف صحابہ کرام﷢ کو ہی حاصل ہے کہ اللہ نے انہیں دنیا میں ہی مغفرت،جنت اور اپنی رضا کی ضمانت دی ہے بہت سی قرآنی آیات اور احادیث اس پر شاہد ہیں۔اللہ اور رسول ﷺ کی شہادت اور تعدیل کے بعد کسی اور شہادت کی قطعاً کوئی ضرورت نہیں ۔ اور نہ ہی کسی بدبخت منکوس القلب کی ہرزہ سرائی ان کی شان کو کم کر سکتی ہے۔ تاریخ شاہد ہے کہ اصحاب الرسول کی توہین ،گستاخی اور بے ادبی کرنے والوں کا بہت ہی برا انجام ہوا ہے۔ مولانا محمود الرشید حدوٹی صاحب نے زیر نظر کتابچہ ’’ شاتم اصحاب الرسول ﷺ کا عبرت ناک انجام ‘‘ میں تاریخ کے دریچوں سے ان لوگوں کا تذکرہ کیا ہے کہ جنہوں نے شیطانی چنگل میں پھنس کر جانے اور انجانے میں ، شعوری و لاشعوری ہر دونوں صورتوں میں اصحاب رسول ﷺ کی توہین، تضحیک اور استہزا کیا ہے تو ان کا عبرت ناک انجام ہوا۔ (م۔ا)
  • 375 #7309

    مصنف : محمود الرشید حدوٹی

    مشاہدات : 1766

    شاتم اصحاب الرسول صلی اللہ علیہ وسلم

    (پیر 03 جون 2024ء) ناشر : جامعہ رشیدیہ لاہور
    #7309 Book صفحات: 129
    صحابہ کرام رضی اللہ عنہم ناقلین شریعت ہیں اللہ تعالیٰ نے انہیں اپنے نبی اکرم محمد ﷺ کی صحبت و رفاقت کے لیے منتخب فرمایا ۔انبیاء کرام﷩ کے بعد صحابہ کرام ﷢ کی مقدس جماعت تمام مخلوق سے افضل اور اعلیٰ ہے یہ عظمت اور فضیلت صرف صحابہ کرام﷢ کو ہی حاصل ہے کہ اللہ نے انہیں دنیا میں ہی مغفرت،جنت اور اپنی رضا کی ضمانت دی ہے بہت سی قرآنی آیات اور احادیث اس پر شاہد ہیں۔اللہ اور رسول ﷺ کی شہادت اور تعدیل کے بعد کسی اور شہادت کی قطعاً کوئی ضرورت نہیں ۔ اور نہ ہی کسی بدبخت منکوس القلب کی ہرزہ سرائی ان کی شان کو کم کر سکتی ہے۔ صحابہ کرام سے محبت اور نبی کریم ﷺ نے احادیث مبارکہ میں جو ان کی افضلیت بیان کی ہے ان کو تسلیم کرنا ایمان کا حصہ ہے ۔بصورت دیگر ایمان ناقص ہے ۔ زیر نظر کتاب’’ شاتم اصحاب الرسول ﷺ‘‘مولانا محمود الرشید حدوٹی صاحب کی کاوش ہے انہوں نے اس کتاب میں قرآنی آیات ،ارشادات نبوی ، اسلاف صالحین کے فرمودات اور ائمہ اربعہ کی تعلیمات کی روشنی میں اصحاب رسول اللہﷺ کا مقام مرتبہ واضح کرنے کے بعد یہ ثابت کیا ہے کہ صحابہ پر سب و شتم کرنا کتنا بڑا جرم ہے ۔نیز گستاخان صحابہ...
< 1 2 ... 12 13 14 15 16 17 18 ... 27 28 >

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 17422
  • اس ہفتے کے قارئین 296682
  • اس ماہ کے قارئین 176705
  • کل قارئین121295912
  • کل کتب8999

موضوعاتی فہرست