#5975

مصنف : ابو سعد آصف عباس حماد

مشاہدات : 5127

سیرۃ ابراہیم ؑ عمل کے آئینے میں

  • صفحات: 98
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 2450 (PKR)
(منگل 24 دسمبر 2019ء) ناشر : مکتبہ ثنائیہ سرگودھا

سیدنا  حضرت ابراہیم ﷤ اللہ تعالی کے جلیل القدر پیغمبر تھے ۔قرآن  مجید  میں وضاحت  سے  حضرت  ابراہیم ﷤ کا تذکرہ     موجود  ہے ۔قرآن  مجید  کی  25 سورتوں میں 69  دفعہ حضرت  ابراہیم ﷤ کا  اسم گرامی  آیا  ہے ۔اور ایک سورۃ کا  نام بھی ابراہیم ہے  ۔حضرت ابراہیم ﷤نے یک ایسے   ماحول میں   آنکھ کھولی جو شرک  خرافات  میں غرق اور جس گھر میں جنم لیا وہ بھی شرک وخرافات  کا مرکز تھا  بلکہ ان ساری خرافات کو  حکومتِ وقت اورآپ کے والد کی معاونت اور سرپرستی حاصل تھی ۔جب  حضرت ابراہیم ﷤ پربتوں کا باطل ہونا اور اللہ کی واحدانیت آشکار ہوگی  تو انہوں نے  سب سے پہلے  اپنے والد آزر کو اسلام کی  تلقین کی اس کے بعد  عوام کے سامنے اس  دعوت کو عام کیا اور پھر  بادشاہ  وقت نمرود سےمناظرہ کیا اور وہ لاجواب ہوگیا ۔ اس کے باجود  قوم  قبولِ  حق  سے منحرف رہی  حتیٰ کہ  بادشاہ نے انہیں آگ میں جلانے  کا حکم صادر کیا مگر اللہ نے آگ کوابراہیم﷤ کے لیے ٹھنڈی اور سلامتی والی  بنا دیا اور دشمن اپنے  ناپاک اردادوں کے ساتھ  ذلیل ورسوار ہوئے  اور اللہ نے  حضرت ابراہیم﷤کو  کامیاب کیا۔اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید میں  انبیائے کرام﷩کے واقعات بیان کرنے کامقصد خودان  الفاظ  میں واضح اور نمایا ں فرمایا ’’اے  نبیﷺ جونبیوں کے واقعات ہم آپ  کے سامنے بیان کرتے ہیں ان سے ہمارا  مقصد آپ  کے  دل  کو ڈھارس دینا ہے اور آپ کے  پاس حق پہنچ چکا ہے اس میں مومنوں کے لیے  بھی نصیحت وعبرت ہے ۔‘‘ زیر تبصرہ کتاب ’’ سیرت ابراہیم ﷩ عمل کے آئینے میں   ‘‘  محترم جناب  ابو سعد آصف عباس  حماد﷾ کی  جد الانبیاءسیدنا ابراہیم  ﷩  کی سیرت  پر ایک محققانہ کاوش ہے ۔کتاب میں  مذکورہ تمام احادیث محدثین کےاصول  وضوابط کے مطابق  ’’ حسن ‘‘ یا ’’صحیح‘‘ کے درجہ کی ہیں ۔ فاضل مصنف نے بڑی محنت، عرق ریزی،شبانہ روز کوششوں سے  اس کتاب  میں جد الانبیاء کے تبلیغی لیل ونہار کا تحقیقی جائزہ پیش کیا ہے ۔یہ کتاب  نہایت  وقیع اورسیرت ابراہیم ﷤ کے موضوع پر لکھی جانے والی کتب میں ایک خوشگوار اضافہ اور   ڈھیروں علمی وفوائد پر مشتمل ہے ، کتاب اپنا ایک اچھوتا انداز اور نرالا اسلوب رکھتی ہےاس بگڑے ہوئے معاشرے میں کتاب  ہذا تربیت واصلاح کی ایک بہترین کڑی ہے۔محقق  العصر فضیلۃ الشیخ غلام مصطفیٰ ظہیر امن پوری﷾ کی  تحقیق وتخریج سے  اس کتاب کی  افادیت مزید دوچند ہوگئی ہے ۔(م۔ا)

عناوین

صفحہ نمبر

رشتہ الفت

8

تاثرات محقق

9

رخت دل

11

نقش آغاز

13

قرآن کریم سے سیرت ابراہیم ﷤کی ایک جھلک

16

لفظ’’سیرت‘‘ کی لغوی اور اصطلاحی تعریف

18

آغاز تبلیغ اور باپ سے خطاب

20

داعی ومبلغ کےلیے سیرت ابراہیم﷤ کا عملی پہلو

21

باپ کاتلخ رویہ اور جلا وطنی

22

عمل: عقیدے کی بات

23

عمل

24

تبلیغ کا دوسرا مرحلہ اور قوم کی طرف رخ

25

مرنے کے بعد زندہ ہونے کا آنکھوں دیکھا حال

25

عمل: عقیدےکی بات

26

اجرام فلکی پر ایک نظر اور مشرکانہ عقائد کا بطلان

27

عمل: مومن کے دل میں خوف الہٰی کا پیغمبرانہ شیوہ

30

عمل: وہی ہوتا ہے جو منظور خدا ہو

31

صنم کدہ ہے جہاں... لا الہ الا اللہ

32

عمل: ایمان باللہ کی حقیقت

33

عمل: شفاء اور صحت دینے والا کون؟

33

عمل: نفع نقصان کا مالک کون ؟

34

عمل: عقیدہ آخرت اور اس کی عملاً فکر

36

عمل: غیر اللہ کی قسم شرک ہے

38

ابراہیم ﷤قوم کے بت کدے میں

38

گستاخی کا مقدمہ اور شاہی عدالت کا فیصلہ

39

عمل: اللہ کے سوا مدد کرنے والا کوئی نہیں

40

آگ کے فلک شگاف شعلے اور ابراہیم ﷤ کی سلامتی

42

کلام آخریں

44

نمرود... موت کے دہانے پر

44

عمل: بصیرت مناظر

45

نظریاتی اختلاف اور سوشل بائیکاٹ

46

لمحہ فکریہ

48

عمل: سیرت ابراہیم ﷤سے توکل کادرس

49

عمل: اختیارات اور تصرفات کا مالک صرف اللہ ہے

49

عمل: مشرک رشتہ داروں کے لیے دعا کی ممانعت

51

روز محشر آزر کا حشر

51

سفر ہجرت اور اس کے نشیب و فراز

52

عزت و ناموس کی آزمائش

53

عمل : انسان عزت کی تلاش میں شرک کی شاہراہ پر

54

سچ بولتے ہیں وہ جھوٹ کی عادت نہیں انہیں

55

ذبیح اللہ ﷤ کی ولادت باسعادت

57

عمل: بیٹے کون دیتا ہے

58

لوگوں کی اکثریت کا حال

58

عمل: ہمیشہ صالح اولاد کی دعا

61

عمل: اللہ کےپاس ہی رزق کےخزانے ہیں

64

عمل: اولاد کے لیے صالح ماحول کے انتخاب میں سیدنا ابراہیم﷤کا نقطہ نظر

67

عمل: اپنی اولاد کو دعاؤں میں نہ بھولیں

67

عمل: نیکی کے کاموں میں اولاد سے مشاورت

70

دنیا کے بت کدوں میں پہلا وہ گھر خدا کا

70

عمل: اولاد کو نیکی کے کاموں میں شامل کرنا

71

عمل: مسجدوں کی صفائی سیرت ابراہیم﷤ کاعملی پہلو ہے

73

ولادت اسحاق ﷤کی نوید سعید

77

عمل: مہمان نوازی کا ایمان جذبہ

78

عمل: ہمیشہ رحمت الہٰی سے پر امید رہنا چاہیے

81

علم: علم غائب صرف اللہ کے پاس ہے

83

عمل: عقیدے کی لطیف بات

84

سیدنا ابراہیم﷤ کےمناقب عالیہ

85

ملت ابراہیم﷤کی پاکیزہ تعلیمات کی ایک جھلک

89

ملت ابراہیم ﷤ کااعجاز اور یہود و نصاریٰ کا ڈھونگ

91

اس مصنف کی دیگر تصانیف

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 25491
  • اس ہفتے کے قارئین 450981
  • اس ماہ کے قارئین 1651466
  • کل قارئین113258794
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست