#4693

مصنف : ابن حجر العسقلانی

مشاہدات : 12133

حیات خضر علیہ السلام

  • صفحات: 291
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 7275 (PKR)
(جمعہ 28 جولائی 2017ء) ناشر : بک کارنر شو روم جہلم

قرآن کی سورۃ کہف میں ہے کہ حضرت موسی ﷤ اپنے خادم ’’جسے مفسرین نے یوشع لکھا ہے‘‘ کے ساتھ مجمع البحرین جارہے تھے کہ راستے میں آپ کی ملاقات اللہ کے بندے سے ہوئی۔ حضرت موسی﷤ نے اس سے کہا کہ آپ اپنےعلم میں سے کچھ مجھے بھی سکھا دیں تو بندے نے کہا کہ آپ جو واقعات دیکھیں گے ان پر صبر نہ کر سکیں گے اگر آپ کو میرے ساتھ رہنا ہے تو مجھ سے کسی چیز کی بابت سوال نہ کرنا اس قول و قرار کے بعد دونوں سفر پر روانہ ہوگئے۔ راستے میں اللہ  کے بندے نے چند عجیب و غریب باتیں کیں۔ کشتی میں سوراخ ، ایک لڑکے کا قتل اور بغیر معاوضہ ایک گرتی ہوئی دیوار کو سیدھا کرنا، جس پر حضرت موسی﷤ سے صبر نہ ہو سکا اور آپ ان باتوں کا سبب پوچھ بیٹھے۔ اللہ کے بندے نے سبب تو بتا دیا ۔ لیکن حضرت موسی﷤ کا ساتھ چھوڑ دیا۔احادیث مبارکہ میں اس خاص بندےکا نام’’ خضر ‘‘آیا ہے  اور مفسرین کی اکثریت کے نزدیک اس سے مرادحضرت خضر﷤ ہیں۔مفسرین نے حضرت خضر کے بارے میں تفصیلی معلومات فراہم  کی ہیں۔انہوں نے  واقعات  وروایات کی چھان بین کرکے  ان کے احوال زندگی معلوم کرنے کی بھرپور کوشش کی ہے ۔مورخین نے حضرت  خضر کی زندگی کے مختلف گوشوں پر روشنی ڈالی ہے  اورعلماء نے ان کی وفات وحیات پر کتابیں تحریر کی ہیں۔ زیرتبصرہ کتاب’’  حیات حضرت خضر ﷤ ‘‘  معروف شارح صحیح بخاری  امام احمد بن حجر عسقلانی ﷫کی    حضرت خضر﷤ کے  متعلق  تصنیف شدہ عربی کتاب ’’الزھر النضرفی حال الخضر‘‘کا اردو ترجمہ ہے ۔صاحب کتاب نے حضرت خضر ﷤ کے بارے میں کتب احادیث تواریخ اور سیر میں جس قدر روایات میسر آئیں ان سب کو اس کتاب میں جمع کرنے کی بھر پور کوشش کی ہے  اور ان روایات کا تحقیقی جائزہ بھی پیش کیا ہے ۔نیز معروف سکالر جناب صلاح الدین مقبول احمد ﷾ نے اس کتاب  پر تحقیق اور تفصیلی مقدمۂ تحقیق تحریر کر کے اس کتاب کی اہمیت وافادیت کو چارچاند لگادئیے ہیں ۔محقق موصوف نے اپنے مقدمہ  میں حضرت خضر﷤ کے متعلق کبار   علماء کی تالیف کردہ سترہ (17) کتب کے نام بھی ذکر کیے ہیں اور امام ابن حجر عسقلانی ﷫ کے حالات زندگی اور حضرت خضر ﷤ کے متعلق مباحث کا خلاصہ تحریر کیا ہے ۔مترجم کتاب  ہذا ابوعبد السلام  محمد اکرم جمیل صاحب نے  بڑے جذبے اور محنت سے  اصل کتاب کے قریب قریب رہ کرآسان ترین ترجمہ کرنے کی  کوشش کی ہے ۔ اللہ تعالیٰ مصنف ،مترجم اور ناشرین کی اس کاوش کو شرف قبولیت سے نوازے۔(آمین) (م۔ا)

عناوین

صفحہ نمبر

عرض ناشر

9

عرض مترجم

11

مقدمۃ التحقیق

13

خطبہ مسنونہ کےبعد

15

حیات خضر﷤ پر مستقل کتب

18

کتاب ہذاکےنام کی تحقیق

23

حافظ ابن حجر ﷫ کی کتاب پر کام کرنےکاسبب

24

شکراورتقدیر

26

مولف کےحالات زندگی

28

نام ونسب

28

پیدائش

28

پرورش

29

علمی کارنامے

30

آپﷺ کی زندگی کااہم دور

31

تحصیل علم کےلیے سفر

31

مشہور اساتذہ

32

مشہور تلامذہ

34

مشہور تصانیف

36

حافظ ابن حجر ﷫ کی مختلف علمی مصروفیات

38

تدریس واملا

38

عہد وقضا

38

خطابت  وافتا

39

کتب خانوں میں حافظ ابن حجر ﷫ کی خدمات

40

اسماءوالصفات کےبارےمیں ابن حجر ﷫ کامذہب

41

حافظ ابن حجر ﷫ کافقہی مذہب

42

حافظ ابن حجر ﷫ کی وفات

42

حضرت خضر﷤ قرآن وحدیث کی روشنی میں

44

قرآن پاک میں حضرت خضر﷤ کاذکر

46

احادیث پاک میں حضرت خضر﷤ کاذکر

52

حضرت خضر ﷤ کےمختصر حالات

61

نام ونسب

61

’’خضر‘‘نام کی وجہ تسمیہ

61

حضرت خضر﷤ کادروحیات

62

حضرت خضر﷤ کو ن تھے فرشتہ ولی یانبی ؟

64

پہلاقول

64

دوسراقول

65

نبوت اوررسالت بر ولایت کی فضیلت کےعقیدے کاتحقیقی جائزہ

66

عقیدہ طحاویہ کےشارح  کی بہترین کلام

73

تیسرقول

74

حضرت خضر ﷤ کی نبوت  پر دلائل

75

کتاب اللہ سےدلائل

78

سنت رسول اللہ ﷺ سےدلائل

82

حضرت خضر ﷤ کی حیات  استمرار کےنظریہ کاسبب

83

حضرت خضر﷤ کےمتعلق حیات استمرار کےقائلین کی آرا

87

حضرت خضر﷤ کی حیات  استمرار پر مناقشہ

89

حضرت خضر﷤ سےملاقات روبقا کی وضاحت

93

حیات خضر﷤ میں صوفیہ کےموقف  سے استدلال

96

حضرت خضر ﷤ کی حیات استمرار کےمنکرین کی آراء

97

امام ابن تیمیہ ﷫ کاحیات خضر﷤  کےبارےمیں موقف

100

شیخ الاسلام ابن تیمیہ ﷫ کےاس فتوی کی تحقیقی

103

حضرت خضر ﷤ کی حیات  کانظریہ

106

امام  ابن تیمیہ ﷫ کےفتوی کےآخری حصے کاتحقیقی جائز ہ

112

ابن الجوزی ﷫ کاحضرت خضر﷤ کی حیات  استمرار کےمتعلق موقف

112

القرآن

113

السنۃ

114

محققین علماء کا اجماع

116

عقلی دلائل

116

نمبر   1

116

نمبر   2

117

نمبر3

117

نمبر4

118

نمبر   5

118

نمبر   6

119

نمبر   7

119

نمبر   8

120

نمبر   9

121

نمبر   10

121

مقدمہ الکتاب

123

حضرت خضر﷤ کانام ونسب

125

حضرت خضر ﷤  کےنام کی وجہ تسمیہ

129

حضرت خضر﷤ کی  نبوت کےدلائل

132

حضرت خضر﷤ کی حیات استمرار کےاسباب

139

حضرت خضر﷤ کےمتعلق قبل از نبوت کی روایات

154

حضرت خضر ﷤ کےعلاوہ دیگر لوگوں کےساتھ حضرت خضر﷤ کےواقعات

156

حضرت خضر﷤ کی وفات کےقائلین کےدلائل

161

حضرت خضر﷤ کازمانہ نبوت اوراب تک حیات رہنے کےمتعلق روایات

176

نبی کریم ﷺ سےخضر ﷤ کی ملاقات اوربعدازنبوت حیات خضر کےواقعات

204

حرف آخر

263

مآخذ مراجع للتخریح  والتحقیق

264

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 19263
  • اس ہفتے کے قارئین 138124
  • اس ماہ کے قارئین 537601
  • کل قارئین105408722
  • کل کتب8777

موضوعاتی فہرست