کل کتب 6858

دکھائیں
کتب
  • 2426 #4859

    مصنف : احمد جاد

    مشاہدات : 5282

    قصص النساء فی القرآن الکریم

    (جمعرات 26 اکتوبر 2017ء) ناشر : دار الابلاغ، لاہور
    #4859 Book صفحات: 433

    قرآن و حدیث کا اسلوب ہر اعتبار سے خاص، ممتاز اور منفرد ہے۔ کسی ادیب، مؤرخ یا سیرت نگار نے کوئی واقعہ بیان کرنا ہو تو وہ مربوط انداز میں وقت، جگہ اور شخصیات کا تذکرہ کرے گا۔ لیکن قرآن مجید کا اسلوب بیان بالکل نرالا ہے اور اس کا مقصد نہایت اعلیٰ و ارفع ہوتا ہے۔ قرآن مجید میں جس قدر داستانیں بیان کی گئی ہیں، ان میں اخلاقی اور روحانی پہلو خاص طور پر پیش نظر ہوتا ہے۔ بلکہ ہر پہلو داستان کی جان ہوتا ہے۔ زیرِ تبصرہ کتاب’’ قصص النساءفی القرآن الکریم ‘‘عربی زبان میں فضیلۃ الشیخ احمد جاد کی ہے اور اس کو اردو قالب میں ابو ضیاء محمود احمد غضنفرڈھالا ہے۔اس کتاب میں پاکباز مومنات خواتین کی مہکتی سیرت کے روح پرور اور ایمان افروز قصّے تذکرے داستانیں بیان کی گئی ہیں جو قرآن مجید نے بیان کی ہیں۔اور قصص کو نہایت مختصر انداز میں پیش کیا گیا ہے۔ اور مسلمان بہنوں کو چاہیے کہ وہ مومن عورتوں کی سیرت کا مطالعہ کریں اور ان کے نقشِ قدم پر چلنے کی سعادت حاصل کریں اور اس کتاب کو مرتب کرنے کا مقصد بھی یہی ہے۔امید ہے کہ یہ کتاب بگڑتے ہوئے معاشرے کی اصلاح کے لئے کار آمد ثابت ہو سکتی ہے۔ ہم اللہ رب العزت سے دعا گو ہیں اس کتاب کو مسلمان مردوں اور عورتوں کے لئے رہنمائی کا ذریعہ بنائے۔ آمین۔طالب دعا: پ،ر،ر

  • 2427 #4860

    مصنف : عبد القدوس سلفی

    مشاہدات : 5148

    قرآن بلاتا ہی رہ گیا

    (جمعرات 26 اکتوبر 2017ء) ناشر : دار السیاف لاہور
    #4860 Book صفحات: 179

    قرآن مجید ہماری زندگی کا سرمایہ اور ضابطہ ہے۔ یہ جس راستے کی طرف ہماری رہنمائی کرے ہمیں اُسی راہ پر چلتے رہنا چاہیے۔ کیونکہ قرآن مجید ہماری دونوں زندگیوں کی بہترین عکاس کتاب ہے۔لہٰذا یہ قرآن ہمیں رہنمائی کرتے ہوئے کہتا ہے کہ مجھ پر عمل پیرا ہونے سے تم فلاح پاؤ گے، عزت و منزلت اور وقار حاصل کرو گےاور مجھ سے دوری کا نتیجہ اخروی نعمتوں سے محرومی، ابدی نکامی اور بد بختی کے سوا کچھ نہیں۔ زیرِ تبصرہ کتاب ’’ قرآن بلاتا ہی رہ گیا....!‘‘ حافظ عبد القدوس السلفی کی ہے جس میں بکھری ہوئی امتِ محمدیہ کو یکجا کرنے اور کھویا ہوا وقار دوبارہ حاصل کرنے کی طرف رہنمائی کی ہے۔اس کتاب میں قرآن مجید کی تعلیم کی فضیلت، قرآن کےانتہائی اہم پانچ حقوق بیان کیے گے ہیں۔مزید اس کتاب میں ایک خوبی یہ ہے کہ قرآن و حدیث کے مکمل حوالہ جات کا اہتمام کیا گیا ہے۔امید ہے اس کتاب کو پڑھنے سے قرآن مجید سے محبت و الفت اور عمل پیرا ہونے کا جذبہ پیدا ہو گا۔ ہم اللہ رب العزت سے دعا گو ہیں اس کتاب کو اللہ تعالیٰ حافظ عبد القدوس السلفی کے لئے صدقہ جاریہ بنائے۔ آمین۔ طالب دعا: پ،ر،ر

  • ششماہی رشد ، جلد نمبر 12 ، شمارہ نمبر6 ، جولائی 2016ء

    (بدھ 25 اکتوبر 2017ء) ناشر : لاہور انسٹی ٹیوٹ فار سوشل سائنسز، لاہور
    #5273 Book صفحات: 118

    اس وقت رشد کا چھٹا شمارہ آپ کے ہاتھوں میں ہے۔ اس شمارے میں پہلا مضمون ’’اجتماعی اجتہاد کا مفہوم: ایک ارتقائی مطالعہ‘‘ کے عنوان سے ہے کہ جسے راقم نے ترتیب دیا ہے۔ اجتماعی اجتہاد ایک جدید اصطلاح ہے جبکہ اس کا تصور قدیم ہے۔ اجتماعی اجتہاد سے مراد یہ ہے کہ علماء کی ایک جماعت مل کر قرآن وسنت کی گہرائیوں اور وسعتوں سے کسی مسئلے کا شرعی حکم نکالنے کے لیے مقدور بھر کوشش کرے۔ آج کل مسلم دنیا کے بہت سے ممالک میں علماء کی سرکاری اور غیر سرکاری قسم کی مجالس اور کمیٹیاں جدید مسائل میں اجتماعی فتویٰ جاری کرتی ہیں جو کہ اجتماعی اجتہاد ہی کی صورتیں ہیں۔ عصر حاضر میں کچھ علماء نے اجتماعی اجتہاد کے اس عمل کو جامع مانع تعریف کی صورت میں مدون کرنے کی کوشش کی ہے کہ جس کے نتیجے میں اجتماعی اجتہاد کی کوئی دس کے قریب اصطلاحی تعریفات وضع ہو چکی ہیں۔ اس مقالے میں ان جمیع تعریفات کا تقابلی اور تجزیاتی مطالعہ کرتے ہوئے اس عمل کے لیے مناسب تعریف اور اس کے لیے متعلقہ الفاظ کے انتخاب کی طرف رہنمائی کی گئی ہے۔ دوسرے مقالے کا موضوع ’’اصول تفسیر کی تاریخ وتدوین‘‘ ہے۔ قرآن مجید کی تفسیر جن اصولوں کی روشنی میں کی جاتی ہے، وہ اصول تفسیر کہلاتے ہیں۔ اس مقالہ میں اصول تفسیر کی تاریخ اور تدوین ہر سیر حاصل بحث کی گئی ہے کہ وہ کون کون سے مصادر یا فنون ہیں کہ جن میں اصول تفسیر سے متعلق ابحاث مدون ہوئی ہیں۔ یہ واضح رہے کہ اصول تفسیر کے نام سے اصول تفسیر پر بہت کم کتب لکھی گئی ہیں جبکہ اصول تفسیر کا بیان اکثر طور امہات تفاسیر کے مقدمات، علوم قرآن کی کتب اور اصول فقہ کے مصادر وغیرہ میں ہوا ہے۔ مقالے میں نہ صرف دور صحابہ اور دور تابعین میں تفسیر کے مصادر اور اصولوں کو بیان کیا گیا ہے بلکہ ان دونوں ادوار کی تفاسیر کی امتیازی خصوصیات پر بھی روشنی ڈالی گئی ہے۔  تیسرے مقالے کا عنوان ’’خبر واحد کی حجیت: محدثین اور فقہاء کا نقطہ نظر‘‘ ہے۔ قرآن مجید ہو یا سنت رسول، دونوں کے منتقل ہونے کا بنیادی ذریعہ خبر ہی ہے۔ خبر واحد سے مراد ایسی خبر ہے کہ جسے نقل کرنے والے ایک، دو یا تین افراد ہوں۔ قرآن مجید اور خود سنت بھی اس بات پر متفق ہے کہ اگر اللہ کے رسول ﷺ کا قول، فعل اور تقریر (silent assertion) جب خبر واحد کے ذریعہ سے مخاطب تک پہنچے، تو وہ اس کے حق میں حجت (binding) بن جاتا ہے بشرطیکہ وہ خبر صحیح (authentic) ہو۔ اور خبر کے صحیح ہونے کی پانچ شرائط ہیں کہ سند میں راوی عادل ہوں، ضابط ہوں، سند میں انقطاع نہ ہو، سند اور متن میں شذوذاور علت نہ ہو۔ اور فقہاء کی اکثریت نے بھی خبر کے صحیح ہونے میں اسی معیار کو قبول کیا ہے۔  چوتھا مقالہ ’’ہدیہ اور اس کی شرعی حیثیت‘‘ کے عنوان سے ہے۔ اس مقالے میں ہدیہ کی اہمیت کے ساتھ ساتھ اس میں اور رشوت میں فرق کو واضح کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ ہمارے معاشرے میں رشوت کی بہت سی صورتوں کو ہدیے اور تحفے کے نام پر رواج دینے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ مقالہ نگار نے رشوت کی ایسی تمام صورتوں کا ایک تجزیاتی مطالعہ پیش کیا ہے کہ جنہیں حیلے بہانے سے ہدیہ اور ہبہ بنا کر شرعی جواز فراہم کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔ پانچواں مقالہ ’’ عورت کی دیت کا مسئلہ ‘‘ کے عنوان سے ہے۔ اس مقالے میں احادیث نبویہ، آثار سلف، اجماعِ امت اور قیاس جیسے مصادر کی روشنی میں عورت کی دیت کے مسئلے پر گفتگو کی گئی ہے۔ اور ثابت کیا گیا ہے کہ وراثت اور گواہی کی مانند دیت میں عورت کا نصف حصہ اس لیے ہے کہ عورت نان و نفقہ اور حق مہر وغیرہ کی صورت میں مالی حقوق تو حاصل کرتی ہے لیکن شرع کی طرف سے اس پر گھر کی کوئی مالی ذمہ داری عائد نہیں ہوتی ہے۔ عورت کی نصف دیت کو اس کے حق میں توہین اور استخفاف سمجھنے والے سخت غلطی پر ہیں کیونکہ نسب اور رضاعت وغیرہ جیسے مسائل میں عورتوں کے حقوق کو مردوں پر فائق رکھا گیا ہے اور اس میں مردوں کی کوئی توہین نہیں ہے بلکہ یہ ان کے دائرہ کار کے اعتبار سے حقوق کی مساوی تقسیم کا ایک طریق کار ہے۔ چھٹا مقالہ ’’ مصطلح"الولاية " في القرآن العظیم والحديث النبوي! دراسة وتحليلا ‘‘کے عنوان سے ہے۔اس مقالے میں علوم القرآن کی مباحث میں سے ایک مبحث غریب القرآن پر بحث کی گئی ہے، جو قرآن کریم کا ایک منفرد اعزاز ہے۔ مقالہ ہذا میں قرآن کریم کے مفردات میں سے مفرد (الولي ) کے لغوی واصطلاحی معانی پر سیر حاصل بحث کی گئی ہے اور معاشرے پر اس کے انطباقات کو واضح کیا گیا ہے۔(ح۔م۔ز)

  • 2429 #4872

    مصنف : محمد اسماعیل سلفی

    مشاہدات : 6464

    فتاویٰ سلفیہ

    (بدھ 25 اکتوبر 2017ء) ناشر : مکتبہ ترجمان، دہلی
    #4872 Book صفحات: 192

    دین اسلام جو اللہ رب العزت کا پسندیدہ دین ہے ۔جس کی اصلی روح قرآن اور حدیث ہیں۔ شرک و بدعات اور اوہام و خرافات اسلامی روح کے منافی ہیں۔ اسلام کی حقیقی اور اصلی روح کو برقرار رکھنے کے لئے ہر دور میں اللہ تعالیٰ نے ایسے بندے پیدا کئے، جنہوں نے نہ صرف دعوت و تبلیغ اور امر و نواہی کا فریضہ انجام دیا، بلکہ اس چشمہ صافی کی ہر طرح سے حفاظت بھی کرتے رہے۔اسلامی دعوت کے اہم عناصر میں ایک عناصر دین کے پچیدہ مسائل میں رہنمائی اور اس کی عقدہ کشائی بھی ہے۔ اس کا ایک اہم جزء فتویٰ نویسی بھی ہے۔برِّ صغیر پاک و ہند میں علمائے اہل حدیث کی علمی خدمات کے دائرہ میں ان کی فتویٰ نویسی بھی ایک اہم خدمت ہے۔ زیرِ تبصرہ کتاب ’’ فتاویٰ سلفیہ‘‘ شیخ الحدیث حضرت مولانا محمد اسماعیل کی ان شگفتہ و دل پذیر تحریروں کا مجموعہ ہے،جو سوال و جواب کی شکل میں جماعت کے مختلف پرچوں، خصوصا ’’الاعتصام‘‘ لاہور میں شائع ہوتے رہے ہیں۔جن کا تعلق روز مرّہ کی زندگی میں پیش آنے والے مسائل سے ہے اور ہر آدمی کے لئے اسے جاننا بہت ضروری ہے۔سلفی صاحب کی پیدائش 1895ء میں تحصیل وزیر آباد کے گاؤں ’’ ڈھونیکے ‘‘ میں ہوئی۔ 20 فروری 1968ء کو اس دنیا فانی سے رخصت ہوئے ۔ آپ بیک وقت مفسر، محدث، فقیہ، مؤرخ، ادیب اور محقق عالم دین تھے۔اللہ تعالیٰ ان کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام سے نوازے۔ آمین۔ اس کے ساتھ ساتھ اگر آئندہ ایڈیشن میں حسب ذیل تجاویز کو مد نظر رکھا جائے تو کتاب کی افادیت میں مزید اضافہ ہو جائے گا۔ بہت ساری جگہوں پر حوالہ جات ناقص ہیں، انھیں مکمل کیا جائے۔حوالہ جات کو فٹ

  • 2430 #5036

    مصنف : ابو حمزہ عبد الخالق صدیقی

    مشاہدات : 16079

    شان اہل بیت ؓ

    (منگل 24 اکتوبر 2017ء) ناشر : انصار السنہ پبلیکیشنز لاہور
    #5036 Book صفحات: 358

    اللہ رب العزت کے ہم پر اللہ تعالیٰ کے بے شمار احسانات ہیں جن میں سے سب سے بڑا احسان یہ ہے کہ ہماری دنیا وآخرت کی ہر قسم کی اصلاح وفلاح اور نجات کے لیے نبوت ورسالت کا ایک مقدس اور پاکیزہ سلسلہ شروع کیا جس کی آخری کڑی جناب محمد کریمﷺ ہیں۔ اللہ رب العزت نے ہر نبی کو چند ساتھی دیے جنہیں حواری کے لفظ سے جانا جاتا ہے اور ہمارے نبیﷺ کے ساتھیوں کو صحابہ کے نام سے ۔ ہر نبی کے ساتھیوں کو اتنی عظیمت وشان حاصل نہیں ہے جتنی کہ نبیﷺ کے صحابہؓ کو۔ ان کی شان اور عظمت کے اعتبار سے بہت سے فرقے الحادو ضلالت کا شکار ہیں ایک گروہ ان سے بغض رکھتا ہے اور ایک گروہ محبت تو کرتا ہےمگر ان کی محبت غلو پر قائم ہےاور ان سے تعلق کے پہلو کو انتہائی عداوت ونفرت سے لیتے ہیں جس کا اظہار سب وشتم سے کرتے ہیں لیکن اہل سنت والجماعت کا منہج یہ ہے کہ وہ اہل بیت رسولﷺ سے محبت کا عقیدہ بھی ہے اور اصحاب رسولﷺ سے بھی اور غلو سے پاک ہے۔ زیرِ نظر کتاب’’ شان اہل بیت اطہارؓ‘‘ بھی اسی موضوع پر ہے جو کہ اپنے موضوع پر ایک جامع اور مکمل کتاب ہے۔ جس میں موضوع سے متعلق تقریبا ہر بات تفصیلا واجمالا موجود ہے۔ البتہ اس کتاب میں صحابہ کرام اور اہل بیت کے درمیان سسرالی رشتہ داریوں کے حوالے سے تشنگی تھی جسے مقدمہ میں پورا کر دیا گیا ہے۔ اس کتاب میں تیرہ ابواب مرتب دیے گئے ہیں اور تیرہویں باب کو چھ فصول میں منقسم کیا گیا ہے۔ کتاب کا اسلوب شاندار اور زُبان میں سلاست موجود ہے جس کی وجہ سے یہ صحابہ کرام اور اہل بیتؓ سے محبت ومودت کا باعث بنے گی کیونکہ اہل بیت اور صحابہ کرام سے محبت دین اسلام کا جزو لا ینفک ہے۔یہ کتاب’’شان اہل بیتؓ‘‘ ابو حمزہ عبد الخالق صدیقی اور الشیخ حافظ حامد محمود الخضری کی مخلصانہ مساعی کا نتیجہ ہے۔دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مولفین وجملہ معاونین ومساعدین کو اجر جزیل سے نوازے اور اس کتاب کو ان کی میزان میں حسنات کا ذخیرہ بنا دے اور اس کا نفع عام فرما دے۔(آمین)( ح۔م۔ا )

  • شرح السنہ

    (منگل 24 اکتوبر 2017ء) ناشر : مکتبہ الفرقان لاہور
    #4866 Book صفحات: 543

    کلمہ توحید کا اقرار کر لینے کے بعد کسی بھی عمل کی قبولیت عقیدہ ومنہج کی درستگی پر ہے۔ اگر عقیدہ ومنہج میں کوئی ذرا سی بھی اونچ نیچ ہو تو وہ بڑے سے بڑے عمل کو رائیگاں کرنے کا باعث بن جاتی ہے اور عقیدہ کی درستگی چھوٹے سے چھوٹے عمل کو بھی پہاڑ جیسا بنانے میں معاون ہوتی ہے۔عصر حاضر میں مختلف میدانوں میں مسلم ممالک کے خلاف عموماً حرمین شریفین کے خلاف خصوصاً کچھ ایسی سازشیں اور بڑے منصوبے رچے جا رہے ہیں جن میں سے کچھ سازشوں کا تعلق عقیدہ وسلوک سے ہے اور کچھ کا تعلق کتاب وسنت کی تعلیمات کو چھوڑ کر کسی اور چیز پر اعتماد کرنے سے ہے اور حالت تو یہ ہے کہ ملحدانہ لہریں اللہ کےمقام پر ترید کرنے تک پہنچ چکے ہیں اور یہ لہریں وجود الٰہی کا انکار کرنے‘ اس کا مستحق عبادت نہ ہونے اور عصر حاضر میں اس کے دین کے فیصلہ سازی کی صلاحیت مفقود ہونے پر نوجوانوں کو تربیت دے رہی ہیں۔ زیرِ تبصرہ کتاب’’ شرح السنہ‘‘ میں بھی اصل عقائد کو مختصر بیان کیا گیا ہے۔ یہ کتاب اصلا عربی زبان میں ہے جس کا سلیس اور سہل ترجمہ پیش کیا گیا ہے اور ترجمے کے ساتھ ساتھ تشریح کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔ اس کتاب میں باطل فرقوں کا رد بھی کیا گیا ہے۔ کتاب کی ترتیب اور اس کا اسلوب نہایت اعلیٰ ہے مگر اس میں کچھ نقص بھی ہیں کہ یہ کتاب نہ تو عربی میں مکمل شرح کے ساتھ ہے اور نہ ہی مترجم نے اسے اصل کتاب سے توازن کر کے مکمل کیا ہے یہ پوری کتاب کے 172 نکات میں سے صرف 9 نکات کی شرح ہے اور مترجم نے ویسے ہی ترجمہ کر دیا ہے۔ اور حدیث کا حوالہ صرف ’کما جاء فی الحدیث‘‘ کی عبارت سے دیا گیا ہے اور حدیث کی کتاب اور اصل عبارت کو بیان نہیں کیا گیااور  کئی اہم نکات سے تعرض کیے بغیر گزر جاتے ہیں۔لیکن پھر بھی اس کی تکمیل کے لیے مصنف نے پہلے مصنف سے رہ گئی تخریج کو بھی مکمل کیا ہے اور وہی نسخہ اور اسلوب اپنایا ہے۔شرح کو عنوان بھی دیا ہے۔یہ کتاب ’لامام ابی محمد الحسن بن علی بن خلف البرنہاری‘ کی تالیف کا ترجمہ ’شفیق الرحمان الدراوی‘ نے کیا ہے۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مؤلف وجملہ معاونین ومساعدین کو اجر جزیل سے نوازے اور اس کتاب کو ان کی میزان میں حسنات کا ذخیرہ بنا دے اور اس کا نفع عام فرما دے۔(آمین)( ح۔م۔ا )

  • 2432 #5035

    مصنف : عبد الرحمن بن خالد ریاض

    مشاہدات : 3359

    روزہ (عبد الرحمن بن خالد)

    (پیر 23 اکتوبر 2017ء) ناشر : الرحمن پبلیکیشنز
    #5035 Book صفحات: 87

    اللہ رب العزت ہمارے خالق حقیقی ہیں اور ہم پر اللہ تعالیٰ کے بے شمار احسانات ہیں جن میں سے سب سے بڑا احسان یہ ہے کہ ہماری دنیا وآخرت کی ہر قسم کی اصلاح وفلاح اور نجات کے لیے نبوت و رسالت کا ایک مقدس اور پاکیزہ سلسلہ شروع کیا جو کہ ہمارے نبی جناب محمدالرسولﷺ پر آ کر ختم ہوا‘ نبی مکرمﷺ نے اپنے امتیوں کو ہر ہر گوشۂ زندگی سے متعلق رہنمائی فرمائی اور ان میں سے ایک روزہ جیسی ایک عظیم نعمت بھی ہے جس کے بارے میں نبیﷺ نے تفصیل سے بتایا ۔روزہ اسلام کا ایک اہم رکن ہے جس کے بغیر اسلام کی عمارت ادھوری ہے۔ زیرِ تبصرہ کتاب بھی اسی عظیم عبادت سے متعلقہ ہے جس میں روزہ کی تعریف‘ اہمیت‘ روزہ رکھنے کی شرائط‘ سے لے کر اس سے متعلقہ تمام مسائل کو عام فہم‘ آسان اور مدلل انداز میں بیان کیا گیا ہے تاکہ قارئین کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ اور اس کتاب کی خاصیتوں میں سے ایک یہ بھی ہے کہ ہر روزہ دار کے لیے اس کتاب میں کچھ نہ کچھ مفید ضرور ہے۔رؤیت ہلال اور روزے سے متعلقہ دیگر مسائل کو بھی بیان کیا گیا ہے اور روزے کے انسانی جسم پر اعتراضات کو بھی بیان کیا گیا ہے‘ اعتکاف کے مسائل کو بھی ذکر کیا گیا ہے۔ اور حوالہ جات کا خاص اہتمام ہے‘ حوالہ فٹ

  • 2433 #5060

    مصنف : ابوبکر جابر الجزائری

    مشاہدات : 10022

    سیرت حبیب ﷺ

    (پیر 23 اکتوبر 2017ء) ناشر : النور پبلی کیشنز/النور انٹرنیشنل
    #5060 Book صفحات: 669

    اللہ  رب العزت نے ہماری دنیا وآخرت کی ہر قسم کی اصلاح وفلاح اور نجات کے لیے نبوت ورسالت کا ایک مقدس اور پاکیزہ سلسلہ شروع کیا جو کہ ہمارے نبی جناب محمدالرسولﷺ پر آ کر ختم ہوا‘ چونکہ نبوت کا سلسلہ ختم ہونا تھا اس لیے ناگزیر تھا کہ آپﷺ کو ایک ایسی آخری اور مکمل تعلیم وہدایت دے کر بھیجا جاتا جو رہتی دنیا تک کافی رہتی‘ اور پیارے نبیﷺ کی زندگی ہمارےلیے نمونہ ہے۔ ان ہی کے سانچے میں ہم نے اپنی زندگیوں کو ڈھالنا ہے اور یہ کامیاب زندگی گزارنے کے لیے نہایت ضروری ہے اور اسی وجہ سے آپﷺ کی سیرت او رحدیث کے علم کو محفوظ کیا گیا اور علم نبویﷺ انسانیت کی مشترکہ میراث ہے۔ اور سیرت رسولﷺ پر بہت سی کتب لکھی گئی ہیں جس کا اکثر اور مستند حصہ عربی زبان میں ہے اس لیے اُسے عام حضرات کے فائدے کے لیے اردو زبان میں منتقل کرنا ضروری ہے۔ زیرِ تبصرہ کتاب بھی عربی زبان میں لکھی گئی کتاب کا اردو ترجمہ ہے جو کہ عام فہم اور سلیس اردو میں کیا گیا ہے۔ دینی اصطلاحوں کو اردو میں منتقل کرنے سے گریز کیا گیا ہے۔ اور اس میں اکثر مقامات پر اشعار کا ترجمہ نہیں کیاگیا۔ اس کتاب کی جمع وترتیب میں تکرار‘ طولانی اور اختصار سے اجتناب کیا گیا ہے اور ایسا طریقہ اختیار کیا گیا ہے جو تقسیم ابواب اور تفصیل کلام کے حسن وجمال کے ساتھ ساتھ نہایت جامع‘ بڑا واضح‘ بہت آسان اور اس فن میں ایک مثال ہے۔اس کتاب کے ہر گوشے کو نتائج وعبر کے تذکرے سے مزین کیا گیا ہے۔ اور اس کتاب کے مطالعے سے ہر گھر میں افرادِ خانہ کے درمیان محبوب پیغمبرﷺ کی محبت پیدا ہوگی۔زیرِ تبصرہ کتاب’’ہذ الحبیب یا محب‘‘ کا اردو ترجمہ’’سیرت حبیب‘‘ کےنام سے کیا گیا ہے جو کہ ہمارے فاضل بھائی محترم پروفیسرآصف جاویدصاحب نے کیا ہے۔دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مصنف اور مترجم ودیگر معاونین  کی خدماتِ دین کو قبول فرمائے اور ان کے لیے ذریعہ نجات بنا ئے اور عوام کے لیے نفع عام فرمائے (آمین)( ح۔م۔ا )

  • 2434 #4864

    مصنف : خرم مراد

    مشاہدات : 4695

    سیرت ﷺ کی روشنی میں پیام زندگی

    (پیر 23 اکتوبر 2017ء) ناشر : آئی ایل ایم ٹرسٹ
    #4864 Book صفحات: 210

    اللہ  رب العزت ہمارے خالق حقیقی ہیں اور ہم پر اللہ تعالیٰ کے بے شمار احسانات ہیں جن میں سے سب سے بڑا احسان یہ ہے کہ ہماری دنیا وآخرت کی ہر قسم کی اصلاح وفلاح اور نجات کے لیے نبوت ورسالت کا ایک مقدس اور پاکیزہ سلسلہ شروع کیا جو کہ ہمارے نبی جناب محمدالرسولﷺ پر آ کر ختم ہوا‘ نبیﷺ کی سیرت پر بہت سے سیرت نگاروں نے اپنے قلموں کو جنبش دی اور سیرت رسولﷺ پر عمدہ ترین مضامین اور کتب تالیف کیں اور یہ سلسلہ قیامت تک جاری وساری رہے گا کیونکہ خود اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے’’ورفعنا لک ذکرک‘‘ کہ اے نبی ہم نے آپ کے ذکر کو بلند کیا۔زیرِ تبصرہ کتاب’’سیرت کی روشنی میں پیام زندگی‘‘ بھی سیرت مطہرہﷺ پر لکھی گئی ہے۔ اس کتاب میں سیرتِ نبوی‘ دعوت ِ نبوی اور کلام نبویﷺ کو اُجاگر کیا گیا ہے اور یہ بتلایا گیا ہے کہ سیرت مطہرہ عملی زندگی میں کیسے اعمال حسنہ کی تکمیل ہے۔اور اس بات کی طرف توجہ دلائی گئی ہے کہ نبیﷺ کی بے شمار سنتیں ہم خود چھوڑے ہوئے ہیں اور پھر خود کو کیسے شفاعتِ نبویﷺ کے حقدار سمجھ بیٹھے ہیں؟کتاب کو نہایت عمدہ انداز میں مرتب کیا گیا ہےاور اسلوب شاندار اور زُبان کی سلاست کا بھی مکمل خیال رکھا گیا ہے۔قرآنی آیات کے حوالے ساتھ ساتھ دیے گئے ہیں۔ اس کتاب میں نبیﷺ کی زندگی سے  تمام اعمال صالحہ کو بیان کیا گیا ہے اور ان پر عمل کی توجہ دلائی گئی ہے۔ یہ کتاب مولانا خرم مراد صاحب کی علمی اور تحقیقی کاوش کا نتیجہ ہے۔آپ تحقیق وتالیف کا ذوق رکھتے ہیں اور آپ نے بہت سے تحریریں بھی لکھی ہیں۔دعا ہے کہ  اللہ تعالیٰ مصنف کے درجات بلند فرمائے اور اُن کی خدماتِ دین کو قبول فرمائے اور ان کے لیے ذریعہ نجات بنا ئے اور عوام کے لیے نفع عام فرمائے (آمین)( ح۔م۔ا )

  • رہنمائے حج (وزارت مذہبی امور)

    (اتوار 22 اکتوبر 2017ء) ناشر : وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی، حکومت پاکستان
    #5034 Book صفحات: 119

    حج اسلام کا پانچواں اہم رکن ہے ‘ ہر مسلمان کی دلی آرزو ہوتی ہے کہ وہ فریضہ حج ادا کرے‘ خانہ کعبہ کی زیارت کرے اور حضور نبی کریمﷺ کے روضہ اقدس پر حاضر ہو کر درود وسلام پیش کرے۔اسی طرح حج ایک عالمی اور اجتماعی عبادت ہے۔ اس کی تاریخیں قمری مہینے کے مطابق مقرر کی گئی ہیں۔ اور لوگ اپنی خوش نصیبی پر ناز کرتے ہیں کہ اللہ تعالی نے انہیں اپنے گھر کی حاضری اور اپنے محبوب کے روضہ کی زیارت کا موقع فراہم کیا۔ یہ کتاب’’وزارت مذہبی امور وبین المذاہب ہم آہنگی حکومت پاکستان‘‘ کی طرف سے شائع کردہ ایک عمدہ لٹریچر کی حیثیت رکھتی ہے۔ اس کو مرتب کرتے وقت اس بات کو ملحوظ رکھا گیا ہے کہ عازمین حج کو مناسک حج اور دیگر متعلقہ انتظامی امور کے بارے میں جامع انداز میں بنیادی تعلیمات فراہم کی جائیں تاکہ وہ اس کی مدد سے مناسب حج آسانی سے ادا کر سکیں۔ اس کتاب میں سات ابواب کو قائم کیا گیا ہے‘ پہلے باب میں حاجی پاکستان میں کیا تیاری کریں کے متعلق‘ دسرے میں سر زمین سعودی عرب سے متعلق‘ تیسرے میں عمرہ کا طریقہ‘ چوتھے میں حج کا طریقہ‘ پانچویں میں زیارت مدینہ منورہ سے متعلقہ‘ چھٹے میں یاد رکھنے سے متعلقہ اور ساتویں میں حج کے لیے کم سے کم بنیادی باتیں تفصیلاً معلومات ہیں ۔یہ لٹریچر ’’وزارت مذہبی امور وبین المذاہب ہم آہنگی حکومت پاکستان‘‘ کی اہم کاوش ہے اور یہ تنظیم ہر سال ایک لٹریچر عوام کی خدمت اور رہنمائی کے لیے لکھتی ہے۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مصنفین اور اس حکومتی تنظیم کی خدماتِ دین کو قبول فرمائے اور ان کے لیے ذریعہ نجات بنا ئے اور عوام کے لیے نفع عام فرمائے (آمین)( ح۔م۔ا )

  • 2436 #4863

    مصنف : محمد صادق سیالکوٹی

    مشاہدات : 4115

    سید الکونین ﷺ

    (اتوار 22 اکتوبر 2017ء) ناشر : نعمانی کتب خانہ، لاہور
    #4863 Book صفحات: 443

    خُدا نے ہر چیز کو انسان کی خدمت‘ فائدے اور نفع کی خاطر پیدا کی اور اُسے صرف اپنی خالص عبادت کے لیے جلوہ بار کیا۔ خدا کی خالص عبادت کرنا انسان از خود نہیں جان سکتا اس لیے انسانوں میں ے ہی اس نے نبیوں کو منتخب فرمایا اور ان پر وحی نازل کر کے اپنی عبادت کے طریقوں کو متعین کیا۔ فانی‘ ہنگامی اور عارضی زندگی بسر کرنے کا لائحہ عمل بتایا تاکہ اس مستقر کو چھوڑنے کے بعد انسان اپنے اصلی گھر میں پہنچ کر ہمیشہ کی زندگی‘ ابدی‘ آرام اور چین پائے۔ سلسلہ انبیاء کی آخری کڑی جناب محمد الرسول اللہﷺ ہیں جن کی بشارت پہلے نبیوں نے بھی دی اور خدا تعالیٰ نے تمام انبیاء سے یہ عہد بھی لیا تھا کہ اگر ان کی موجودگی میں نبی آخر الزمان کا ظہور ہو تو وہ اپنی شریعت کو چھوڑ کر اُن کی نبوت پر ایمان لائیں گے۔اور نبیﷺ کی سیرت پر بہت سی کتب اور بہت سارے مضامین لکھے جا چکے ہیں جو کہ نبیﷺ کی عزت وتکریم کی روشن مثال ہیں۔ ان کتب میں سے ایک کتاب’’سید الکونین‘‘ کےنام سے تالیف کی گئی ہے جس کا مقصد نبیﷺ کے حالات مسلمانوں کے سامنے آجائیں اور ہزار جان سے ان پر قربان ہو کر انہیں اپنائیں۔ اور اس کتاب کے مطالعے سے مسلمانوں کو یہ بھی معلوم ہو گا کہ نبیﷺ کو کتاب وسنت اور دینِ اسلام کی تبلیغ کے لیے کن خارزاروں سے گزرنا اور کیسی کیسی تکلیفوں‘ مصیبتوں اور دکھوں سے دو چار ہونا پڑا ہے۔اس کتا ب میں نبیﷺ کی پیدائش پاک سے لے کر وفات تک تمام ضروری باتیں جمع  کی گئی ہیں۔ یہ کتاب نہ اتنی طویل اور ضخیم ہے کہ وقت کی قلت اور مشاغل کی کثرت اس کے مطالعہ میں مانع ہو اور نہ ہی اتنی مختصر ہے کہ نا مکمل کہلائے۔ تمام حالات اور واقعات تاریخ اور سیرت کی معتبر اور مستند کتابوں سے لیے گئے ہیں ۔ عقائد اور اعمال سے متعلق تمام باتیں قرآن اور حدیث سے درج کی گئی ہیں۔یہ کتاب حکیم مولانا محمد صادق سیالکوٹی کی علمی کاوش کا نتیجہ ہے۔دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مصنف کی خدماتِ دین کو قبول فرمائے اور ان کے لیے ذریعہ نجات بنا ئے اور عوام کے لیے نفع عام فرمائے (آمین)( ح۔م۔ا )

  • 2437 #5033

    مصنف : محمد بن صالح المنجد

    مشاہدات : 5513

    دین اسلام پر ثابت قدمی کے وسائل

    (ہفتہ 21 اکتوبر 2017ء) ناشر : جامعہ البدر الاسلامیہ، ساہیوال
    #5033 Book صفحات: 40

    اللہ کے دین پر ثابت قدم رہنا ہر سچے مسلمان کا بنیادی مقصد ہے اور رشدو عزیمت کے ساتھ صراط مستقیم پر گامزن رہنا ہی اولین مقصد ہے۔ آج جن حالات میں مسلمان زندگی بسر کر رہے ہیں کہ گوں ناگوں فتنے اور دلفریب چیزیں جن کی آگ میں وہ جل رہے ہیں اور قسم در قسم خواہشات اور شبہات جن کے سبب دین اجنبی ہو کر رہ گیا ہے۔ اہل دانش کو اس حقیقت سے قطعاً شک وشبہ نہیں ہے کہ موجودہ دور میں مسلمانوں کو دین پر استقامت کے لیے گذشتہ ادوار کے مسلمانوں کی نسبت وسائل کی زیادہ ضرورت ہے۔ اسی مقصد کے پیش نظر مؤلف نے زیرِ تبصرہ کتاب کو تالیف کیا۔ اس میں صاحب کتاب نے دین اسلام پر استقامت کے وسائل کو بیان کیا ہے اور ہر وسیلہ کو بیان کر کے اس کی تفصیل بیان کی گئی ہے اور اختصار کے پیش نظر چند اہم وسائل کا تذکرہ کیا گیاہے۔مثلا چند ایک وسائل یہ ہیں: قرآن پر توجہ‘ اللہ کی شریعت مطہرہ اور صالح اعمال کی پابندی‘ انبیاء کے پاکیزہ واقعات میں غور کر کے ان کو اسوۂ بنانا دعا کرنا ذکر الہٰی صحیح راہ کا حریص ہونا‘تربیت اور راستے پر اعتماد وغیرہ۔ اس کتاب میں زُبان کے سہل اور سلیس ہونے کا خیال رکھا گیا ہے اور حوالہ جات کا بھی اہتمام ہے اور زیادہ تر حوالے قرآن مجید سے ہی دیے گئے ہیں۔ اور یہ کتاب اصلاً عربی میں ہے جس کا نہایت آسان اور سلیس ترجمہ کیا گیا ہے۔ یہ کتاب’’ دین اسلام پر ثابت قدمی کے وسائل ‘‘ مولانا سید ضیاء اللہ شاہ بخاری﷾ کا کیا ہوا ترجمہ ہے۔ آپ نے اس کتاب کے علاوہ دو کتب کے اور بھی تراجم کیے ہیں اور آپ تالیف وتصانیف کے ساتھ ساتھ خطابت کا عمدہ ذوق بھی رکھتے ہیں۔دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مصنف کی خدماتِ دین کو قبول فرمائے اور ان کے لیے ذریعہ نجات بنا ئے اور عوام کے لیے نفع عام فرمائے (آمین) (ح۔م۔ا )

  • 2438 #4861

    مصنف : ہارون یحییٰ

    مشاہدات : 7701

    سچائی کی جستجو

    (ہفتہ 21 اکتوبر 2017ء) ناشر : مکتبہ رحمانیہ لاہور
    #4861 Book صفحات: 163

    انسان کو اللہ تعالیٰ نے تخلیق کیا ہے اور تخلیق کرنے کے بعد اس کے ذمہ کچھ اہم ذمہ داریاں بھی ہیں اور مخلوق ہونے کے ناطے وہ ان ذمہ داریوں سے روگردانی نہیں کر سکتا۔وہ اپنی موجودگی کی اور کوئی توجیہ نہیں کرسکتا۔چونکہ وہ تخلیق کیا گیا ہے اس لیےاسے بے قابو اور غیر ذمہ دار حیثیت میں چھوڑا نہیں جا سکتا۔ انسان ان ذمہ داریوں سے آگاہی صرف اور صرف اللہ رب العزت کی کتاب سے ہی تلاش کر سکتا ہے اور تلاش کرنے کے بعد ان پر عمل کر سکتا ہے۔ زیر تبصرہ کتاب میں بھی قاری کو ان معاملات اور ذمہ داریوں کی قدر وقیمت معلوم کرنے پر آمادہ کیا گیا ہے جن اس نے غیر اہم تصور کرتے ہوئے ایک طرف کر دیا ہے لیکن اصل میں وہ اس کی زندگی کے سب سے اہم مسائل ہیں۔اور اس کتاب  میں قاری کو نصیحت کی گئی ہے کہ وہ غیر متعصب ہو کر اپنی ذمہ داریوں کو جانے اور انہیں ادار کرے۔اس کتاب میں انسان کو اس بات کا شعور دلانے کی کوشش کی گئی ہے کہ ہم کون ہیں؟یہاں کیوں آئے ہیں؟ہماری تخلیق کا مقصد کیا ہے؟ہماری موجودہ زندگی کا کیا مقصد ہے؟وغیرہ۔ اور ہر بات کو ایک احسن مثال کے ساتھ سمجھانے کی کوشش کی گئی ہے۔اس کتاب کو تین مختلف حصوں میں منقسم کیا گیا ہے۔زیر تبصرہ کتاب’’سچائی کی جستجو‘‘ ڈاکٹر ہارون یحیٰی کی عظیم کاوش ہے اور اس کا ترجمہ ڈاکٹر فردوس روحی صاحب نے کیا ہے۔دعا ہے کہ  اللہ تعالیٰ مصنفین کی خدماتِ دین کو قبول فرمائے اور ان کے لیے ذریعہ نجات بنائے  اور عوام کے لیے نفع عام فرمائے (آمین)( ح۔م۔ا )

  • 2439 #5032

    مصنف : ڈاکٹر آصف محمود جاہ

    مشاہدات : 10739

    دوا، غذا اور شفاء (اضافہ شدہ ایڈیشن)

    (جمعہ 20 اکتوبر 2017ء) ناشر : نیشنل بک فاؤنڈیشن، اسلام آباد
    #5032 Book صفحات: 276

    اللہ رب العزت نے دنیا ومافیہا کی رہنمائی کے لیے انبیاء کا سلسلہ جاری کیا اور ہر نبی اور رسول کو اپنے اپنے دور کے مطابق تعلیمات سے نوازا لیکن سب سے آخری نبی کو جو تعلیمات دیں وہ نہایت جامع ہیں۔ دینی تعلیمات نے اپنے ماننے والوں کو ہر شعبے (وہ چاہے معاشی ہو‘ سیاسی ہو‘ معاشرتی ہو) میں جامع اور کبھی تفصیل کے ساتھ رہنمائی فرمائی ہے اور انسانیت کو وقت کے ساتھ ساتھ مختلف عوارض پیش آتے رہتے ہیں اور بیماری کا لگ جانا اللہ رب العزت کی رحمت کی نشانی ہے اور اللہ رب العزت نے کوئی بھی بیماری ایسی دنیا میں نازل نہیں کی جس کا علاج یا شفاء نازل نا کی ہو‘ وہ الگ بات ہے کہ ہماری اس علاج تک دسترس نا ہو۔زیرِ تبصرہ کتاب میں مختلف بیماریوں میں استعمال ہونے والی دواؤں‘ ان کے مضر اثرات‘ استعمال اور انتخاب سے متعلق تفصیلی معلومات ہیں۔ دوا کے ساتھ ساتھ احتیاطی تدابیر کو بھی بیان کیا گیا ہے۔ مروجہ اور جدید دواؤں کے پس منظر‘ پیش منظر‘ ذیلی اثرات اور ان کے بے خطا انتخاب پر مستند‘ مربوط اور مبسوط راہنمائی کی گئی ہے۔ دوا کے ساتھ ساتھ دُعا پر ایمان رکھنے والوں کے لیے بھی کتاب کما حقہ تعلیمات بیان کریتی ہے اور یہ کتاب عوام طلبہ اور پریکٹس کرنے والوں کے لیے کار آمد اور مدد گار ہے۔ ہر بیماری اور متعلقہ ادویات کی ضرورت واہمیت کا جامع خلاصہ دیا گیا ہے۔ یہ کتاب مصنف کے وسیع مشاہدات وتحقیقات اور غائر مطالعہ کا حسین امتزاج ہے۔ کتاب کا اسلوب نہایت عمدہ‘سادہ اور عام فہم ہے۔ یہ کتاب’’ دوا‘غذا اور شفاء‘‘ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی تصنیف کردہ ہے۔آپ تصنیف وتالیف کا عمدہ شوق رکھتے ہیں‘ اس کتاب کے علاوہ آپ کی درجنوں کتب اور بھی ہیں۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مؤلف وجملہ معاونین ومساعدین کو اجر جزیل سے نوازے اور اس کتاب کو ان کی میزان میں حسنات کا ذخیرہ بنا دے اور اس کا نفع عام فرما دے۔(آمین)( ح۔م۔ا )

  • 2440 #5059

    مصنف : امداد اللہ انور

    مشاہدات : 11265

    دفاع اسلام اسلام پر کفار کے اعتراضات اور ان کے جوابات

    (جمعہ 20 اکتوبر 2017ء) ناشر : دار المعارف ملتان
    #5059 Book صفحات: 979

    خاتم الانبیاءﷺ کی بعثت کا مقصد دنیا بھر میں دین حق کو تمام دینوں پر غالب کرنا  تھا اور کتاب ہدیٰ یا دین حق سے مراد دینِ اسلام ہے اور یہی اسلام عند اللہ محبوب اور مقصود ہے۔ اور دین اسلام صرف قرآن وحدیث میں بند ہے اور کتاب وسنت کے سوا کسی بھی دوسری چیز کو ماننے یا عمل کرنے سے خالق کائنات نے منع فرمایا ہے اور یہی دو اصول ہیں جن کی پیروی ہر مسلمان اور ذی شعور انسان کے لیے لازمی ہے اور نبیﷺ کے بعد علماء ہی اس دین حق کے وارث ہیں کہ وہ دین کو لوگوں تک پہنچائیں اور پہنچانے کے بعد اسلام پر ہونے والے اعتراضات کا احسن طریقے سے جواب دے کر اسلام کا دفاع کریں۔زیرِ تبصرہ کتاب  میں بھی اسلام پر کفار کے ہونے والے اعتراضات کو بیان کر کے ان کے جواب دیے گئے ہیں اس کتاب میں چار ابواب یا اس کی تقسیم چار حصوں میں کی جا سکتی ہے پہلے باب میں ذات باری تعالیٰ سے متعلقہ اعتراضات وجوابات اوردیگر تفصیل کو ‘ دوسرے میں ملائکہ وشیاطین سے متعلقہ اعتراضات وجوابات کو‘ تیسرے میں انبیاء کرامؑ سے متعلقہ اعتراضات وجوابات کو‘ چوتھے میں نبیﷺ سے متعلقہ اعتراضات وجوابات کو‘ پانچویں میں معجزات رسولﷺ سے متعلقہ اعتراضات وجوابات کو‘ چھٹے میں صحابہؓ سے متعلقہ اعتراضات وجوابات کو‘ ساتویں میں قرآن مجید سے متعلقہ اعتراضات وجوابات کو‘ آٹھویں میں حدیث رسولﷺ سے متعلقہ اعتراضات وجوابات کو‘ نویں میں مذہب اسلام سے متعلقہ اعتراضات وجوابات کو‘ دسویں میں عبادات اسلامیہ سے متعلقہ اعتراضات وجوابات کو‘ گیارہویں میں ذبائح اور قربانی سے متعلقہ اعتراضات وجوابات کو‘ بارہویں میں جہاد اسلام سے متعلقہ اعتراضات وجوابات کو‘ تیرہویں میں تعدد ازواج سے متعلقہ اعتراضات وجوابات کو‘چودہویں میں خواتین کے حقوق سے متعلقہ اعتراضات وجوابات کو‘ پندرہویں میں اسلامی سزاؤں سے متعلقہ اعتراضات وجوابات کو‘ سولہویں میں توبہ واستغفار سے متعلقہ اعتراضات وجوابات کو‘ سترہویں اور آٹھارویں میں عالم برزخ اور قیامت سے متعلقہ اعتراضات وجوابات کو‘ انیسویں میں جنت‘ جہنم سے متعلقہ اعتراضات وجوابات کو اور آخر میں متفرق مسائل سے متعلقہ اعتراضات وجوابات کو بیان کیا گیا ہے۔ حوالہ جات سے کتاب کو مزین کیا گیا ہے۔ کتاب کا اسلوب نہایت عمدہ‘سادہ اور عام فہم ہے۔ یہ کتاب’’ دفاع اسلام‘ اسلام پر کفار کے اعتراضات اور ان کے جوابات ‘‘ مولانا امداد اللہ انوار کی تالیف کردہ ہے۔آپ تصنیف وتالیف کا عمدہ شوق رکھتے ہیں‘ اس کتاب کے علاوہ آپ کی درجنوں  کتب اور  بھی ہیں۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مؤلف وجملہ معاونین ومساعدین کو اجر جزیل سے نوازے اور اس کتاب کو ان کی میزان میں حسنات کا ذخیرہ بنا دے اور اس کا نفع عام فرما دے۔(آمین)( ح۔م۔ا )

  • 2441 #5031

    مصنف : محمد حسین میمن

    مشاہدات : 8013

    دفاع عقیدہ توحید رد عقیدہ تثلیث

    (جمعرات 19 اکتوبر 2017ء) ناشر : اسلامک میسج آرگنائزیشن
    #5031 Book صفحات: 95

    اسلامی تعلیمات کے مطابق اللہ تعالی ایک ہے ۔اس کا کوئی شریک نہیں ہے۔وہ ہر چیز پر قادر ہے۔نہ اس کی بیوی ہے اورنہ ہی اس کا کوئی بیٹا ہے ۔لیکن اس کے برعکس عیسائی عقیدہ تثلیث کے قائل ہیں ،جس کے مطابق اللہ تعالی، سیدنا عیسیٰ اورسیدہ مریم علیھا السلام تینوں خدا ہیں اور یہ تینوں خدا مل کر بھی ایک ہی خدا بنتے ہیں۔ یعنی وہ توحید کو تثلیث میں اور تثلیث کو توحید میں یوں گڈ مڈ کرتے ہیں کہ انسان سر پیٹ کے رہ جائے اور پھر بھی اسے کچھ اطمینان حاصل نہ ہو۔ مثلاً وہ اس کی مثال یہ دیتے ہیں کہ ایک پیسہ میں تین پائیاں ہوتی ہیں اور یہ تینوں مل کر ایک پیسہ بنتی ہیں۔ اس پر یہ اعتراض ہوا کہ جب سیدہ مریم علیھا السلام اورسیدنا عیسیٰ پیدا ہی نہ ہوئے تھے تو کیا خدا نامکمل تھا اور اگر نامکمل تھا تو یہ کائنات وجود میں کیسے آ گئی۔ اور اس پر فرماں روائی کس کی تھی؟ غرض اس عقیدہ کی اس قدر تاویلیں پیش کی گئیں جن کی بنا پر عیسائی بیسیوں فرقوں میں بٹ گئے۔ پھر بھی ان کا یہ عقیدہ لاینحل ہی رہا اور لاینحل ہی رہے گا اور آخری نبیﷺ کی بات کو تسلیم بھی نا کیا اور قرآن مجید کے حقائق اور مسیحؑ کی عزت وناموس کو جیسے چاہا استعمال کیا۔لیکن اللہ رب العزت نے اپنے دین اور قرآن کی حفاظت کے لیے ہر دور میں اپنے ایسے بندے پیدا کیے جو حفاظت دین کے پرچم کو تھام لیتے ہیں اور دین کا پرچار کرتے ہیں۔زیرِ تبصرہ کتاب میں مسیحی پادریوں کی غلط تعلیمات اور ان کے باطل افکار کا جائزہ لیا گیا ہے اور تمام اشکلات واعتراضات کا تسلی بخش جواب دینے کی سعی کی گئی ہے۔اور ان کے بیان کردہ تمام نظریات کو عیاں کر کے ان کا رد پیش کیا گیا ہے۔ حوالہ جات سے کتاب کو مزین کیا گیا ہے۔ کتاب کا اسلوب نہایت عمدہ‘سادہ اور عام فہم ہے۔ یہ کتاب’’ دفاع عقیدہ توحید‘ رد عقیدہ تثلیث ‘‘ محمد حسین میمن کی تصنیف کردہ اور خلیق الرحمن قدر﷾ کی مترجم کردہ ہے۔آپ تصنیف وتالیف کا عمدہ شوق رکھتے ہیں‘ اس کتاب کے علاوہ آپ کی درجنوں کتب اور بھی ہیں۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مؤلف وجملہ معاونین ومساعدین کو اجر جزیل سے نوازے اور اس کتاب کو ان کی میزان میں حسنات کا ذخیرہ بنا دے اور اس کا نفع عام فرما دے۔(آمین)( ح۔م۔ا )

  • 2442 #4867

    مصنف : محمد اسماعیل سلفی

    مشاہدات : 8119

    تحریک آزادی فکر اور حضرت شاہ ولی اللہ کی تجدیدی مسائل

    (جمعرات 19 اکتوبر 2017ء) ناشر : جامع مسجد مکرم اہل حدیث ماڈل ٹاؤن گوجرانوالہ
    #4867 Book صفحات: 531

    قوموں اور ملکوں کی سیاسی تاریخ کی طرح تحریکوں اور جماعتوں کی دینی اور ثقافتی تاریخ بھی ہمیشہ بحث وتحقیق کی محتاج ہوتی ہے۔محققین کی زبان کھلوا کر نتائج اخذ کرنے‘ غلطیوں کی اصلاح کرنے اور محض دعوؤں کی تکذیب وتردید کے لیے پیہم کوششیں کرنی پڑتی ہیں‘ پھر مؤرخین بھی دقتِ نظر‘ رسوخِ بصیرت‘ قوتِ استنتاج اور علمی دیانت کا لحاظ رکھنے میں ایک سے نہیں ہوتے‘ بلکہ بسا اوقات کئی تاریخ دان غلط کو درست کے ساتھ ملا دیتے ہیں‘ واقعات سے اس چیز کی دلیل لیتے ہیں جس پر وہ دلالت ہی نہیں کرتے‘لیکن بعض محققین افراط وتفریط سے بچ کر درست بنیادوں پر تاریخ کی تدوین‘ غلطیوں کی اصلاح ‘ حق کو کار گاہِ شیشہ گری میں محفوظ رکھنے اور قابلِ ذکر چیز کو ذکر کرنے کے لیے اہم قدم اُٹھاتے ہیں۔ ان محققین میں سے ایک زیرِ تبصرہ کتاب کے مصنف ہیں۔ یہ کتاب تحریکِ اہلحدیث کے موضوع پر لکھی گئی ہے‘ جس میں ان مختلف مراحل کا ذکر ہے جن سے یہ تحریک ہندوستان  میں گزرتی رہی اور دیگر مذاہب کے پَیروکاروں کا اس کے متعلق کیا مؤقف رہا؟تقلید اور جمود کے خلاف شاہ ولی اللہ کی کوششوں کے کیا اثرات مرتب ہوئے اور انہوں نے تقلید اور جمود کی بیریوں سے آزاد ہونے اور کتاب وسنت پر عمل کرنے کی دعوت دی؟ وہ کون لوگ تھے جنہوں نے بحث وتحقیق کا پرچم اٹھایا اور اس کے بعد اعتقادی اور عملی بدعتوں کی مزاحمت کرتے رہے؟یہ کتاب مصنف نے مقلدین اور اہل حدیث لوگوں کے درمیان اختلافی مسائل کو مناظرانہ انداز سے رد کرنے اور دفاع کی غرض سے لکھی گئی  ہے جس میں انہوں نے رد کے ساتھ ساتھ مسلمانوں کی دین حالت‘ گروہ بندی‘ فرقے سازی اور ان ارتقائی منازل پر بڑی دقیق اور علمی اسلوب میں بحث کی ہے‘ جن سے کتاب وسنت کی تحریک کو رسولِ کریمﷺ کے زمانے سے لے کڑ آج تک گزرنا پڑا‘ پھر انہوں نے اس اختلاف کی اصل اور بنیاد کی طرف اشارہ بھی کیا ہے  اور مکمل تفصیل کی ساتھ تعصب سے ہٹ کر گفتگو کی ہے۔مصنف نے اس کتاب میں گیارہ عنوانات درج کیے ہیں۔تحریک اہل حدیث کے مد و جزر سے متعلق ہے‘ دوسرا تحریک کے تاریخی موقف اور خدمات سے‘ تیسرا برصغیر میں اہل توحید کی سرگرمیوں کے حوالے سے‘ چوتھا اور پانچواں مسئلہ تقلید سے متعلق ہے‘ چھٹا اہل حدیث کی اقتداء سے ‘ ساتواں تحریک ہی سے ‘ نواں زیارت قبور سے‘ دسواں مسلک اہل کے بارے میں سوالات وجوابات سے اور گیارہواں ایک استفسار کے جواب سے متعلق ہے۔یہ کتاب مولانا محمد اسماعیل سلفی﷾ کی عمدہ تحقیق پر مشتمل کتاب ہے۔دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مصنف کی خدماتِ دین کو قبول فرمائے اور ان کے لیے ذریعہ نجات بنا ئے اور عوام کے لیے نفع عام فرمائے (آمین)( ح۔م۔ا )

  • 2443 #5030

    مصنف : ابو بلال عبد اللہ طارق

    مشاہدات : 3924

    دعوت توحید وسیلے کی حقیقت

    (بدھ 18 اکتوبر 2017ء) ناشر : نا معلوم
    #5030 Book صفحات: 96

    اسلامی تعلیمات میں تمام امور پر عقیدہ توحید کو اولیت حاصل ہے اور توحید ہی اسلام کا بنیادی عقیدہ ہے اور اسی پر دنیا وآخرت کی کامیابی کا انحصار ہے الغرض دین اسلام کی اساس وبنیاد عقیدہ توحی ہے۔عقیدہ توحید کی ضد شرک ہے اور شرک ایسا جرم عظیم ہےکہ اگر بندہ اللہ کے ساتھ شرک کرتے ہوئے فوت ہو جائے تو اللہ تعالیٰ نے اس پر جنت کو حرام قرار دیا ہے۔اللہ تعالیٰ اپنے بندوں سے بے حد محبت کرتا ہے اور بندوں کی رہنمائی کے لیے انبیاء کو بھی مبعوث فرمایا اور ہر نبی نے جس دعوت سے آغاز کیا وہ دعوت توحید ہی تھی۔زیرِ تبصرہ کتاب’’ دعوت توحید وسیلے کی حقیقت ‘‘ بھی اسی موضوع کو اُجاگر کرنے کے لیے تالیف کی گئی ہے۔ اس کتاب میں سب سے پہلے عقیدہ توحید ہی کی دعوت دی گئی ہے‘ توحید کے بعد وسیلہ کی حقیقت کو بیان کیاگیا ہے جو شرک کی ہر قسم کی بنیادی جڑ ہے۔اور وسیلہ کی ایک شکل جو تعویز ہے اس کو بھی بڑی وضاحت کے ساتھ بیان کیا گیا ہے تاکہ امت شرک کی ہر قسم سے نکل کر خالص اللہ کی توحید کی طرف آجائے۔ اور اس کتاب میں قرآن وحدیث سے غلط عقائدونظریات کی تردید کی گئی ہے اور حوالہ جات کا خاص اہتمام ہے۔زبان کی سلاست اور سہل انداز اپنایا گیا ہے اور اس کتاب کی جمع وترتیب بھی نہایت عمدہ ہے تاکہ قارئین کے لیے نہایت آسانی ہو۔یہ کتاب مولانا ابو بلال عبد اللہ طارق صاحب کی علمی اور تحقیقی کاوش ہے‘ آپ خط وکتابت کاعمدہ ذوق وشوق رکھتے ہیں۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مصنف کی خدماتِ دین کو قبول فرمائے اور ان کے لیے ذریعہ نجات بنا ئے اور عوام کے لیے نفع عام فرمائے (آمین)( ح۔م۔ا )

  • 2444 #4871

    مصنف : ابی عبد الصبور عبد الغفور دامنی

    مشاہدات : 7599

    اضواء التوحید

    (بدھ 18 اکتوبر 2017ء) ناشر : مدرسہ دار السنہ تگران آباد مکران
    #4871 Book صفحات: 887

    دین اسلام میں سب سے اہم اور بنیادی مسئلہ‘ مسئلہ توحید ہے بلکہ یہ تو بندوں پر اللہ کا حق بھی ہے۔ آج کے پُر فتن دور میں کسی بھی انسان کی سب سے بڑی خوشبختی  ہے کہ وہ اللہ کی توحید اور اکرم الاولین والآخرین محمد رسول اللہﷺ کی سنت مطہرہ ومبارکہ کے ساتھ صحیح اور راسخ تعلق قائم کرے‘ اور خاص کر جب معاشرہ کی ایک خاصی تعداد شرک وبدعت کی دلدل میں دھنسی ہوئی ہو اور عقیدہ توحید سے تعلق ہی در حقیقیت مقصدِ تخلیق کی تکمیل ہے اور عقیدۂ توحید اصلِ اسلام‘ عین اسلام اور اساسِ اسلام ہے۔ اور عقیدۂ توحید آخرت کی فلاح کے ساتھ دینا میں بھی سعادت وسیادت اور استحکام معیشت کا علمبردار ہے۔زیر تبصرہ کتاب بھی عقیدۂ توحید پر ایک جامع کتاب ہے‘ مسئلہ توحید اور اس کے مالہ وما علیہ پر نفیاً اور اثباتاً مفصل گفتگو ہے‘ اور مشرکانہ عقائد کے اثبات کے لیے مشرکوں کے دلائل کی غلط تحریفات کی پردہ بھی چاک کیا گیا ہے‘  ‘ اسلوب کے لحاظ سے سلفی فکر کی پوری ترجمانی  کرتی ہے‘ تمام مسائل کے اثبات کے لیے‘ نیز ملحدین کے الحاد کے رد کے لیے قرآن وحدیث  کے دلائل پر اکتفاء کیا گیا ہے‘ اور قرآنی آیات کی تفسیر کے لیے کلام سلف سے پوری پوری رہنمائی لی گئی ہے۔اس کتاب  میں سب سے پہلے توحید کی اہمیت اور اقسام اور چند ابحاث توحید کے بیان کے بعد مصنف﷾ نے  چار باب قائم کیے گئے ہیں اور  پہلے باب  میں عبادت سے متعلقہ  مسائل کا ذکر ہے‘ دوسرے باب میں شرک کی ابحاث‘ تیسرے باب میں اولیاء وصالحین کی عبادت سے متعلقہ‘ چوتھے باب میں بتوں سے متعلقہ ‘ پانچویں باب میں آیات الامثال سے متعلقہ‘ چھٹے باب میں فتنۂ قبور سے متعلقہ‘ ساتویں باب میں واسطہ ووسیلہ سے متعلقہ‘ آٹھویں باب میں شرک کی قباحتوں سے متعلقہ‘ نویں باب میں مشرک پیشواؤں اور ان کے پَیروکاروں سے متعلقہ اوردسویں باب میں توحید باری تعالیٰ کے لیے دلائل سے متعلقہ تفصیلی گفتگوکی گئی ہے۔ زیرِ تبصرہ کتاب’’اضواء التوحید‘‘ مولانا الشیخ عبد الغفور دامنی﷾ کی تالیف لطیف ہے جو کہ مدینہ یونیورسٹی کے فاضل اور بلوچستان جیسے دور افتا علاقے سے تعلق رکھتے ہیں۔ دعا ہے کہ  اللہ تعالی مصنف کی خدماتِ دین کو قبول فرمائے اور ان کے لیے ذریعہ نجات بنا ئے اور عوام کے لیے نفع عام فرمائے (آمین)( ح۔م۔ا )

  • 2445 #5029

    مصنف : محمد اسلم زاہد

    مشاہدات : 7780

    خواتین کے بناؤ سنگھار کے شرعی آداب مع طبی ٹوٹکے

    (منگل 17 اکتوبر 2017ء) ناشر : فیض اللہ اکیڈمی لاہور
    #5029 Book صفحات: 280

    اسلام ایک پاکیزہ دین اور مذہب ہے ،جو اپنے ماننے والوں کو عفت وعصمت سے بھرپور زندگی گزارنے کی ترغیب دیتا ہے۔اسلام صرف چند عبادات پر مشتمل دین یا مذہب کا نام نہیں‘ اس میں زندگی کے ہر پہلو کی رہنمائی سموئی گئی ہے۔ اسلام اپنے پیروکاروں کو زندگی کے کسی موڑ پر بھی مایوس نہیں کرتا۔ صفائی ستھرائی کا جو پاکیزہ اور حقیقی راستہ اسلام بتاتا ہے اسے سمجھ لیا جائے تو آج کل ذرائع ابلاغ کے ذریعے نظافت کے دعویداروں کی قلعی کھل جائے اور معلوم ہو جائے کہ ان ’ٹھیکداروں‘ کا نظام بڑا محدود ہے جب کہ’’طہارت‘‘ کی جڑیں گہری اور وسیع ترین ہی ۔زیرِ تبصرہ کتاب خاص طہارت کے حوالے سے ہی ہے۔ اس میں قرآن کریم‘ احادیث طیبہ اور دیگر معتبر کتب اور بیوٹی پالرز کے ماہرین سے ملاقاتوں کی روشنی میں جامع اور مختصر انداز میں مضامین کو پیش کیا گیا ہے۔ اور اس مقصد کو کما حقہ پورا کرنے کی کوشش کی گئی ہے کہ ایک مسلمان خاتون کو آرائش وزیبائش میں اللہ اور اس کے رسولﷺ کی مرضی کا پتہ چل جائے۔حوالہ جات سے کتاب کو مزین کیا گیا ہے‘ حوالے میں پہلے مصدر کا نام اور جلد اور صفحہ نمبر بھی درج کیا جاتا ہے۔ کتاب کا اسلوب نہایت عمدہ‘سادہ اور عام فہم ہے۔ یہ کتاب’’ خواتین کے بناؤ سنگھار کے شرعی آداب مع طبی ٹوٹکے‘‘ مولانا محمد اسلم زاہد کی تالیف کردہ ہے۔آپ تصنیف وتالیف کا عمدہ شوق رکھتے ہیں‘ اس کتاب کے علاوہ آپ کی درجنوں کتب اور بھی ہیں۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مؤلف وجملہ معاونین ومساعدین کو اجر جزیل سے نوازے اور اس کتاب کو ان کی میزان میں حسنات کا ذخیرہ بنا دے اور اس کا نفع عام فرما دے۔(آمین)( ح۔م۔ا )

  • 2446 #4873

    مصنف : محمد بن ابراہیم بن عبد اللہ التویجری

    مشاہدات : 11278

    اسلامی طرز زندگی جلد اول

    dsa (منگل 17 اکتوبر 2017ء) ناشر : دار الاندلس،لاہور
    #4873 Book صفحات: 659

    اللہ تعالیٰ نے انسانوں کی ہدایت کے لیے انبیاء مبعوث فرمائے اور ان کو مختلف شریعتیں دے کر مبعوث فرمایا گیا جو کہ اپنے دور کے اعتبار سے بہترین تھیں‘مگر دراصل یہ اسلام کے تدریجی مراحل تھے۔پھر آخر میں رسولِ رحمتﷺ مبعوث ہوئے تو اسلام اپنے آخری مرحلے میں داخل ہو کر تکمیل کے مراحل بھی طے کر گیا۔جب دین اپنی تکمیل کو پہنچا تو اب اہل دنیا سے تقاضا تھا کہ وہ سرتاپا اور مکمل طور پر اسلام میں داخل ہو جائیں اور اسلام کو سیکھیں‘اور اُس کے شب وروزِ زندگی میں اسلام کے تقاضے کیا ہیں اور اسلام کا اِس سے مطالبہ کیا ہے؟۔ زیرِ تبصرہ کتاب ایسے ہی متلاشیان حق کے لیے اسلام کی مکمل تصویر کشی ہے‘تعارف اسلام پر ایک جامع انسائیکلوپیڈیا ہے اور قرآن وسنت کی اصلی اور حقیقی صورت کو اہل اسلام کے سامنے لانے کی ایک بلیغ کاوش ہے۔ در اصل یہ عربی کتاب’’مختصر الفقہ الاسلامی‘‘ اردو ترجمہ ہے۔ اس کتاب کی انفرادیت یہی ہے کہ اس میں مخصوص شخصیات کا نقظۂ نظر پیش کرنے کی بجائے دین اسلام کی اصلی اور حقیقی صورت پیش کی گئی ہے۔ ہر مسئلے کو قرآن وحدیث سے بیان کیا گیا ہے اور ساتھ باحوالہ آیت یا حدیث بھی درج کی گئی ہے‘ تاکہ مسئلہ پوری طرح واضح ہو جائے اور کسی قسم کا شک وشبہ نہ رہے ‘ اس طرح یہ کتاب تمام احکام ومسائل کے نہایت خوبصورت اختصار کا حسین گلدستہ ہے جو مسلمانوں کے ہر فرد اور ہر گھر کی ضرورت ہے۔ اس کتاب کو دس ابواب میں مرتب کیا گیا ہے۔ پہلے باب توحید وایمان پر‘ دوسرا اخلاق وآداب پر‘ تیسرا عبادات پر‘چوتھا معاملات پر‘ پانچواں کتاب الفرائض پر‘ چھٹا کتاب النکاح پر‘ ساتواں قصاص وحدود پر‘ آٹھواں کتاب القضاء پر‘ نواں کتاب الجہاد پر اور دسواں دعوت الی اللہ پر مشتمل ہے۔اللہ تعالیٰ مصنف کی خدماتِ دین کو قبول فرمائے اور اس کتا ب کو اُن کے لیے ذریعہ نجات بنا ئے اور عوام کے لیے نفع عام فرمائے (آمین)( ح۔م۔ا )

  • 2447 #5028

    مصنف : صالح بن فوزان الفوزان

    مشاہدات : 11449

    خواتین کے مخصوص مسائل و فرائض

    (پیر 16 اکتوبر 2017ء) ناشر : دار الکتب السلفیہ، لاہور
    #5028 Book صفحات: 133

    اسلام میں خواتین کا اپنا ایک مقام ومرتبہ ہے‘ کاروبارِ حیات کی متعدد ذمہ داریاں ان کے سپرد کی گئی ہیں‘ رسول اکرمﷺ خصوصی طور پر ان کو اپنی تعلیمات سے نوازتے رہتے تھے‘ حجۃ الوداع کے موقع پر عرفات کے خطبہ میں آپﷺ نے ان کے ساتھ حسنِ سلوک کی تلقین فرمائی تھی‘ ان تمام امور سے واضح طور سے پتہ چلتا ہے کہ ہر زمانہ میں خواتین لازمی توجہ کی مستحق ہیں‘ خصوصاً موجود ہ دور میں جب کہ مسلم خواتین سے ان کی عزت وناموس کو تار تار کرنے نیز ان کو اپنے مقام ومرتبہ سے گرانے کے لیے مخصوص طریقہ سے ان پر یلغار کی جار ہی ہے اور ان کو نشانہ بنایا جا رہا ہے‘ اس لیے انہیں خطرات سے آگاہ کرنے اور راہِ نجات کی نشاندہی کرنے کی از حد ضرورت ہے۔ زیرِ تبصرہ کتاب میں بھی خواتین سے متعلق جو مخصوص احکامات بیان کیے گئے ہیں ان کو بیان کیا گیا ہے ۔ یہ کتاب اصلاً عربی زبان میں ہے جس کا سلیس اور سہل زبان میں ترجمہ کیا گیا ہے۔ اس میں مؤلف نے دس فصلیں قائم کی ہیں۔ پہلی فصل میں عورتوں کے عام مسائل ور احکام کو بیان کیا گیا ہے‘ دوسری میں خواتین کی جسمانی زینت وآرائش سے متعلقہ مسائل کو‘ تیسری میں حیض‘ استحاضہ اور نفاس کے مسائل کو‘ چوتھی میں لباس اور پردہ کے مسائل کو‘ پانچویں فصل میں نماز سے متعلق خواتین کے مخصوص مسائل کو‘چھٹی فصل میں جنازہ سے متعلق خواتین کے مخصوص مسائل کو‘ ساتویں فصل میں روزہ سے متعلق خواتین کے مخصوص مسائل کو‘ آٹھویں فصل میں حج اور عمرہ سے متعلق خواتین کے مخصوص مسائل کو‘ نویں فصل میں ازدواجی زندگی سے متعلق مسائل کو اور دسویں فصل میں خواتین کی عزت وناموس اور ان کی عفت وشرافت کو ضمانت فراہم کرنے والے احکامات کو تفصیل سے بیان کیا گیا ہے۔ یہ کتاب’’ڈاکٹر صالح بن فوزان کی تالیف ہے جس کا اردو ترجمہ ڈاکٹر رضاء اللہ محمد ادریس مبارکپوری نے کیا ہے۔دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اُن کی خدماتِ دین کو قبول فرمائے اور ان کے لیے ذریعہ نجات بنا ئے اور عوام کے لیے نفع عام فرمائے (آمین)( ح۔م۔ا )

  • 2448 #4834

    مصنف : محمد اسحاق بھٹی

    مشاہدات : 5049

    محفل دانش منداں

    (پیر 16 اکتوبر 2017ء) ناشر : محمد اسحاق بھٹی ریسرچ انسٹیٹیوٹ لاہور
    #4834 Book صفحات: 323

    تذکرہ نگاری ہماری ادبی اور تہذیبی روایت کا حصہ ہے۔مختلف فنون کے صاحبانِ کمال کے تذکرے ہمارے ہاں بہ کثرت لکھے گئے ہیں۔ایسے تذکروں کی بھی کمی نہیں جن میں کسی خاص فن کا نہیں بلکہ لکھنے والے کے مذاق یا تعلق کا لحاظ غالب ہوتا ہے۔ ایسے تذکرے بھی مختلف فنون کی تاریخوں میں اساسی معلومات فراہم کرنے کا ذریعہ بن جایا کرتے ہیں۔ تاریخ نگار سے جس معروضیت کا مطالبہ کیا جاتا ہے تذکرہ نگار عام طور سے ویسی معروضیت سے آزاد ہوتا ہے اور اپنے ربط وتعلق کی روشنی میں موضوع بننے والی شخصیت کا جائزہ لیتا اور قاری کو اس کی تصویر دکھاتا ہے۔ تذکرہ نگار یا شخصیت نگار موضوع میں سے اپنے پسندیدہ نقوش تو چن سکتا ہے لیکن  اسے وہ سہولت بہ ہر حال میسر نہیں ہوتی جو ایک کہانی کار کو حاصل ہوتی ہے۔شخصیت نگار کی دیانت داری کا تقاضا یہ ہے کہ وہ شخصیت کے وہی خدو خال پیش کرے جو واقعتاً اس میں موجود ہوں۔زیرِ تبصرہ کتاب  خاص شخصیت نگاری کے  موضوع پر ہےجس میں مختلف نامور شخصیات کا تعارف دیا گیا ہے۔ اس میں تقریباً بیس سے زائد شخصیات کا تعارف موجود ہے۔ اور ان شخصیات سے ہونے والی گفتگو اور واقعات کو کتاب کے اوراق کی زینت بنایا گیا ہے۔ ۔ کتاب کا اسلوب نہایت عمدہ‘سادہ،دل کش اور عام فہم ہے۔ یہ کتاب’’ محفل دانش منداں ‘‘ محمد اسحاق بھٹی کی مرتب کردہ ہے۔آپ تصنیف وتالیف کا عمدہ شوق رکھتے ہیں‘ اس کتاب کے علاوہ آپ کی درجنوں  کتب اور  بھی ہیں۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مؤلف وجملہ معاونین ومساعدین کو اجر جزیل سے نوازے اور اس کتاب کو ان کی میزان میں حسنات کا ذخیرہ بنا دے اور اس کا نفع عام فرما دے۔(آمین)( ح۔م۔ا )

  • 2449 #4868

    مصنف : پروفیسر ڈاکٹر عبد الراؤف ظفر

    مشاہدات : 7048

    اسوہ کامل (عبد الرؤف ظفر)

    (پیر 16 اکتوبر 2017ء) ناشر : نشریات لاہور
    #4868 Book صفحات: 787

    انسانی ہدایت کے لیے اللہ رب العزت نے جہاں وحی جیسے مستند ذریعہ علم پر مشتمل 315 کتب اور صحائف نازل کیے وہیں ایک لاکھ چوبیس ہزار کے قریب انبیائے کرام﷩ بھی مبعوث فرمائے‘ جن کے نام تورات ‘زبور‘ انجیل اور قرآن مجیدجمیں ملتے ہیں مگر ان کے تفصیلی حالات اور ان کی جامع خدمات مفقود ہے۔ یہ اعزاز وامتیاز تاریخ میں صرف اور صرف ایک شخصیت کو حاصل ہے وہ جناب محمد الرسولﷺ کی ذات گرامی ہے جن کے حالات اور تعلیمات پورے استناد اور جامع تفصیلات کے ساتھ محفوظ اور موجود ہیں۔ آپ﷤ کی سیرت پر ایک سو سے زیادہ زبانوں میں اور ایک لاکھ کے قریب نظم ونثر کے مختلف اصناف میں نمونہ ہائے سیرت ملتے ہیں۔ اسی طرح زیرِتبصرہ کتاب’’ اسوۂ کامل‘‘ مصنف کے گراں قدر مضامین ومقالات کا مجموعہ ہے جن میں سے بعض معروف رسائل میں شائع ہو چکے ہیں‘ ان موضوعات پر نگاہ ڈالیں تو احساس ہوتا ہے کہ مصنف نے دور حاضر میں سیرت کے امکانات کا جائزہ لیتے ہوئے سیرت کی عملی افادیت کو اُجاگر کیا ہے اور ان میں آپ ﷺ کی شخصی زندگی کے لطیف وقائع کے علاوہ آپﷺ کی دعوتی‘ معاشرتی‘ تعلیمی‘ معاشی‘عسکری‘ عدالتی‘اخلاقی‘سماجی اور فلاحی تعلیمات کے حوالے سے بہت مفید معلومات اور تعلیمات کو پیش کیا ہے۔ مصنف نے اس کتاب میں سات ابواب قائم کیے ہیں۔باب اول میں سیرت نگاری...آغاز وارتقاء کو‘ دوسرے میں نقوشِ سیرت کو‘ تیسرے میں سیرت نبویﷺ اور معاشرت کو‘ چوتھے میں سیرت نبوی﷤ اور معیشت کو‘ پانچویں باب میں سیرت رسولﷺ اور تعلیم وتدریس کو‘ چھٹے باب میں سیرت نبوی﷤ اور منہج ودعوت کو اور ساتویں باب میں سیرت نبوی﷤ اور اسلامی ریاست کا آغاز اور نبیﷺ بحیثیت سپہ سالار کو بیان کیا گیا ہے۔زیرِ نظر کتاب پروفیسرعبدا لرؤف ظفر کی شہرۂ آفاق تصنیف ہے اور ان کا نام سیرت نگاروں کی صف میں اگرچہ نیا ہے مگر انہوں نے بہت تحقیق اور مطالعہ کے بعد اس کو تصنیف کیا ہےاللہ تعالیٰ مصنف  کی خدماتِ دین کو قبول فرمائے اور ان کے لیے ذریعہ نجات بنا ئے اور عوام کے لیے نفع عام فرمائے (آمین)(ح۔م۔ا)

  • 2450 #4874

    مصنف : عبد الرحمن عبد العزیز الداؤد

    مشاہدات : 8437

    اسلام کا نظام تعزیرات

    (پیر 16 اکتوبر 2017ء) ناشر : طارق اکیڈمی، فیصل آباد
    #4874 Book صفحات: 259

    عالم انسانیت آج اکیسویں صدی کا جشن منانے میں مصروف ہے جب کہ انسانیت منہ چھپائے ماری ماری پھر رہی ہے۔ روئے زمین کا کوئی خطہ اسے پناہ دینے پر آمادہ نہیں۔ ہر طرف قتل وغارت‘ فتنہ وفساد اور وجل وفریب کے طوفان پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لیے ہوئے ہیں۔ امن‘ چین اور سکون نام کی کوئی چیز انسانی دنیا میں نظر نہیں آ رہی۔ عقل انسانی کے تراشیدہ قوانین اور اصول حیات انسان کی اجڑی بستیوں کو آباد کرنے سے قاصر ہیں۔ بے خدا ازموں اور بے روح نظریات کے علمبردار ہمارے قصر حیات کے دکھ درد دور کرنے سے عاجز ہیں۔ امت مسلمہ جسے اللہ عزوجل نے بہترین امت کے لقب سے نوازا تاکہ وہ اسلام کے قوانین کو روئے زمین پر نافد کرکے امن وسکون کا گہوارا بنائیں وہ امت خود اندھیروں میں بھٹک رہی ہے۔زیرِ تبصرہ کتاب  میں انہی تعزیرات اسلامیہ کو بیان کیا گیا ہےاور یہ کتاب اصلاًعربی زبان میں ہے جس کا عنوان’العقوبات فی الاسلام‘ تھا جسے طارق اکیڈمی فیصل آباد نے اردو زبان میں ٹرانسلیٹ کیا۔ ترجمہ نہایت عمدہ اور سلیس ہے۔ اس میں حدود وتعزیرات کی تعریف سے لے کر تمام تعزیزات وحدود کو کتاب کی زینت بنایا گیا ہے اور اسلام کے عدالتی نظام کو لوگوں کے سامنے پیش کرنے کی عظیم کاوش ہے۔ اس میں حوالہ جات بھی دیے گئے ہیں۔ کتاب کا اسلوب نہایت عمدہ‘سادہ اور عام فہم ہے۔ یہ کتاب’’ اسلام کا نظام تعزیرات ‘‘ عبد الرحمن عبد العزیز الداؤد کی مرتب کردہ ہے۔آپ تصنیف وتالیف کا عمدہ شوق رکھتے ہیں‘ اس کتاب کے علاوہ آپ کی درجنوں  کتب اور  بھی ہیں۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مؤلف وجملہ معاونین ومساعدین کو اجر جزیل سے نوازے اور اس کتاب کو ان کی میزان میں حسنات کا ذخیرہ بنا دے اور اس کا نفع عام فرما دے۔(آمین)( ح۔م۔ا )

< 1 2 ... 95 96 97 98 99 100 101 ... 274 275 >

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 12097
  • اس ہفتے کے قارئین 366699
  • اس ماہ کے قارئین 1983426
  • کل قارئین111304864
  • کل کتب8851

موضوعاتی فہرست