حج اسلام کا پانچواں اہم رکن ہے ‘ ہر مسلمان کی دلی آرزو ہوتی ہے کہ وہ فریضہ حج ادا کرے‘ خانہ کعبہ کی زیارت کرے اور حضور نبی کریمﷺ کے روضہ اقدس پر حاضر ہو کر درود وسلام پیش کرے۔اسی طرح حج ایک عالمی اور اجتماعی عبادت ہے۔ اس کی تاریخیں قمری مہینے کے مطابق مقرر کی گئی ہیں۔ اور لوگ اپنی خوش نصیبی پر ناز کرتے ہیں کہ اللہ تعالی نے انہیں اپنے گھر کی حاضری اور اپنے محبوب کے روضہ کی زیارت کا موقع فراہم کیا۔ یہ کتاب’’وزارت مذہبی امور وبین المذاہب ہم آہنگی حکومت پاکستان‘‘ کی طرف سے شائع کردہ ایک عمدہ لٹریچر کی حیثیت رکھتی ہے۔ اس کو مرتب کرتے وقت اس بات کو ملحوظ رکھا گیا ہے کہ عازمین حج کو مناسک حج اور دیگر متعلقہ انتظامی امور کے بارے میں جامع انداز میں بنیادی تعلیمات فراہم کی جائیں تاکہ وہ اس کی مدد سے مناسب حج آسانی سے ادا کر سکیں۔ اس کتاب میں سات ابواب کو قائم کیا گیا ہے‘ پہلے باب میں حاجی پاکستان میں کیا تیاری کریں کے متعلق‘ دسرے میں سر زمین سعودی عرب سے متعلق‘ تیسرے میں عمرہ کا طریقہ‘ چوتھے میں حج کا طریقہ‘ پانچویں میں زیارت مدینہ منورہ سے متعلقہ‘ چھٹے میں یاد رکھنے سے متعلقہ اور ساتویں میں حج کے لیے کم سے کم بنیادی باتیں تفصیلاً معلومات ہیں ۔یہ لٹریچر ’’وزارت مذہبی امور وبین المذاہب ہم آہنگی حکومت پاکستان‘‘ کی اہم کاوش ہے اور یہ تنظیم ہر سال ایک لٹریچر عوام کی خدمت اور رہنمائی کے لیے لکھتی ہے۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مصنفین اور اس حکومتی تنظیم کی خدماتِ دین کو قبول فرمائے اور ان کے لیے ذریعہ نجات بنا ئے اور عوام کے لیے نفع عام فرمائے (آمین)( ح۔م۔ا )
عناوین |
صفحہ نمبر |
پاکستان میں تیاری |
8 |
سر زمین سعودی عرب |
28 |
عمرہ کا طریقہ |
43 |
حج کا طریقہ |
49 |
زیارت مدینہ منورہ |
85 |
یاد رکھنے کی باتیں |
108 |
حج کے لیے کم سے کم بنیادی باتیں |
117 |