محمد اسلم زاہد

  • نام : محمد اسلم زاہد

کل کتب 2

  • 1 #4304

    مصنف : محمد اسلم زاہد

    مشاہدات : 4665

    عورت چراغ خانہ یا شمع محفل

    (ہفتہ 25 فروری 2017ء) ناشر : فیض اللہ اکیڈمی لاہور
    #4304 Book صفحات: 67

    اسلام ایک پاکیزہ  دین اور مذہب ہے ،جو اپنے ماننے والوں کو عفت وعصمت سے بھرپور زندگی گزارنے کی ترغیب دیتا ہے۔ایک مسلمان خاتون کے لئے عفیف وپاکدامن ہونے کا مطلب یہ کہ وہ ان تمام شرعی واخلاقی حدود کو تھامے رکھے جو اسے مواقع تہمت و فتنہ سے دور رکھیں۔اور اس بات میں کوئی شک وشبہ نہیں ہے کہ ان امور میں سے سب سے اہم اور سرفہرست چہرے کو ڈھانپنا اور اس کا پردہ کرنا ہے۔کیونکہ چہرے کا حسن وجمال سب سے بڑھ کر فتنہ کی برانگیختی کا سبب بنتا ہے۔امہات المومنین اور صحابیات جو عفت وعصمت اور حیاء وپاکدامنی کی سب سے اونچی چوٹی پر فائز تھیں،اور پردے کی حساسیت سے بخوبی آگاہ تھیں۔ان کا طرز عمل یہ تھا کہ وہ پاوں پر بھی کپڑا لٹکا لیا کرتی تھیں،حالانکہ پاوں باعث فتنہ نہیں ہیں۔ اسلام ایک غیرت وحمیت پر مبنی ایک پاکیزہ مذہب ہے جو عورت کو گھر کی ملکہ قرار دیتا ہے اور بلا ضرورت اس کے گھر سے نکلنے کو ناپسند کرتا ہے۔ زیر تبصرہ کتاب"عورت چراغ خانہ یا شمع محفل"محترم مولانا محمد اسلم زاہد صاحب کی تصنیف ہے،جس میں انہوں عورت کو چراغ خانہ بننے کی ترغیب دیتے ہوئے اسے شمع محفل بننے س...

  • 2 #5029

    مصنف : محمد اسلم زاہد

    مشاہدات : 7925

    خواتین کے بناؤ سنگھار کے شرعی آداب مع طبی ٹوٹکے

    (منگل 17 اکتوبر 2017ء) ناشر : فیض اللہ اکیڈمی لاہور
    #5029 Book صفحات: 280

    اسلام ایک پاکیزہ دین اور مذہب ہے ،جو اپنے ماننے والوں کو عفت وعصمت سے بھرپور زندگی گزارنے کی ترغیب دیتا ہے۔اسلام صرف چند عبادات پر مشتمل دین یا مذہب کا نام نہیں‘ اس میں زندگی کے ہر پہلو کی رہنمائی سموئی گئی ہے۔ اسلام اپنے پیروکاروں کو زندگی کے کسی موڑ پر بھی مایوس نہیں کرتا۔ صفائی ستھرائی کا جو پاکیزہ اور حقیقی راستہ اسلام بتاتا ہے اسے سمجھ لیا جائے تو آج کل ذرائع ابلاغ کے ذریعے نظافت کے دعویداروں کی قلعی کھل جائے اور معلوم ہو جائے کہ ان ’ٹھیکداروں‘ کا نظام بڑا محدود ہے جب کہ’’طہارت‘‘ کی جڑیں گہری اور وسیع ترین ہی ۔زیرِ تبصرہ کتاب خاص طہارت کے حوالے سے ہی ہے۔ اس میں قرآن کریم‘ احادیث طیبہ اور دیگر معتبر کتب اور بیوٹی پالرز کے ماہرین سے ملاقاتوں کی روشنی میں جامع اور مختصر انداز میں مضامین کو پیش کیا گیا ہے۔ اور اس مقصد کو کما حقہ پورا کرنے کی کوشش کی گئی ہے کہ ایک مسلمان خاتون کو آرائش وزیبائش میں اللہ اور اس کے رسولﷺ کی مرضی کا پتہ چل جائے۔حوالہ جات سے کتاب کو مزین کیا گیا ہے‘ حوالے میں پہلے مصدر کا نا...

کل کتب 1

  • 1 #6153

    مصنف : محمد اسلم زاہد

    مشاہدات : 18618

    آثار قیامت اور فتنہ دجال کی حقیقت قرآن وحدیث کی روشنی میں

    (ہفتہ 22 اگست 2020ء) ناشر : عمر پبلیکیشنز، لاہور
    #6153 Book صفحات: 225

    قیامت آثار  قیامت کو  نبی کریم  ﷺ نے  احادیث میں  وضاحت کےساتھ بیان کیا ہے  جیساکہ احادیث میں  ہے کہ قیامت اس وقت تک قائم نہ ہو گی جب تک عیسیٰ بن مریم ﷤نازل نہ ہوں گے ۔ وہ دجال اورخنزیر کو قتل کریں گے ۔ صلیب کو توڑیں گے۔ مال عام ہو جائے گا اور جزیہ کو ساقط کر دیں گے اور اسلام کے علاوہ کوئی اور دین قبول نہ کیا جائے گااس زمانہ میں اللہ تعالیٰ اسلام کے سوا سب ادیان کو ختم کر دے گا اور سجدہ صرف اللہ وحدہ کے لیے ہوگا۔علامات قیامت کے حوالے  سے   ائمہ محدثین نے  کتبِ احادیث میں     ابواب بندی بھی کی  ہے اور  بعض  اہل علم نے    اس موضوع پر مستقل بھی  کتب  لکھی ہیں ۔  زیر نظر کتاب ’’ آثار قیامت اور فتنہ دجال کی حقیقت قرآن وحدیث کی روشنی میں ‘‘ عمدۃ المفسرین  شاہ رفیع الدین دہلوی  رحمہ اللہ کی کتاب ’’ قیامت نامہ ‘‘   کا سلیس اردو ترجمہ ہے ۔مترج...

کل کتب 0

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 55240
  • اس ہفتے کے قارئین 584382
  • اس ماہ کے قارئین 371627
  • کل قارئین114263627
  • کل کتب8904

موضوعاتی فہرست