آثار قیامت اور فتنہ دجال کی حقیقت قرآن وحدیث کی روشنی میں

  • صفحات: 225
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 5625 (PKR)
(ہفتہ 22 اگست 2020ء) ناشر : عمر پبلیکیشنز، لاہور

قیامت آثار  قیامت کو  نبی کریم  ﷺ نے  احادیث میں  وضاحت کےساتھ بیان کیا ہے  جیساکہ احادیث میں  ہے کہ قیامت اس وقت تک قائم نہ ہو گی جب تک عیسیٰ بن مریم ﷤نازل نہ ہوں گے ۔ وہ دجال اورخنزیر کو قتل کریں گے ۔ صلیب کو توڑیں گے۔ مال عام ہو جائے گا اور جزیہ کو ساقط کر دیں گے اور اسلام کے علاوہ کوئی اور دین قبول نہ کیا جائے گااس زمانہ میں اللہ تعالیٰ اسلام کے سوا سب ادیان کو ختم کر دے گا اور سجدہ صرف اللہ وحدہ کے لیے ہوگا۔علامات قیامت کے حوالے  سے   ائمہ محدثین نے  کتبِ احادیث میں     ابواب بندی بھی کی  ہے اور  بعض  اہل علم نے    اس موضوع پر مستقل بھی  کتب  لکھی ہیں ۔  زیر نظر کتاب ’’ آثار قیامت اور فتنہ دجال کی حقیقت قرآن وحدیث کی روشنی میں ‘‘ عمدۃ المفسرین  شاہ رفیع الدین دہلوی  رحمہ اللہ کی کتاب ’’ قیامت نامہ ‘‘   کا سلیس اردو ترجمہ ہے ۔مترجم کتاب جناب  مولانا محمد اسلم زاہد صاحب نے  مولانا نور محمد صاحب کے قدیم ترجمہ ’’قیامت نامہ‘‘ کو  جدید لباس میں بڑے احسن انداز  میں پیش کرنے کی سعادت حاصل کی ہے ۔عنوانات لگانے کےعلاوہ  آیات واحادیث کی تخریح بھی کردی ہے جس سے کتاب کی افادیت دوچند ہوگئی  ۔ نیز مترجم نے کتاب کےدوسرے حصے کے طور  پر اس میں کچھ تحقیقی مضامین کااضافہ بھی کیا ہے۔ان مضامین میں ان شبہات کا ازالہ کیا گیا ہے جواکثر منکرین حدیث کی کتابوں میں پائے جاتے ہیں۔دوسرے حصے کاعنوان’’فتنہ دجال کی حقیقت ‘‘ ہےجس میں اس فتنےکےخدوخال اورمنکرین حدیث کےاجاگرکئے ہوئے شبہات کاازالہ ہے۔(م۔ا) 

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 87121
  • اس ہفتے کے قارئین 299876
  • اس ماہ کے قارئین 87121
  • کل قارئین113979121
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست