عذاب قبر دین اسلام کے بنیادی عقائد میں سے ایک اہم ترین عقیدہ ہے۔ عقلی وعلمی گمراہیوں میں غرق ہونے والے اور بے دین افراد اگرچہ عذاب قبر کا انکار کرتے ہیں لیکن حقیقت یہی ہے کہ اس کے برحق ہونے پر کتاب وسنت میں دلائل کے انبار موجود ہیں ۔تمام اہل اسلام کا اس پر اجماع ہے اور وہ اسے برحق مانتے ہوئے اس پرایمان رکھتے ہیں ۔ عقیدہ عذاب قبر اس قدر اہم ہے کہ اس پر امام بیہقی ،امام ابن قیم ، اما م جلال الدین سیوطی ، اورامام ابن رجب جیسے کبار محدثین اور آئمہ کرام نے باقاعدہ کتب تالیف فرمائی ہیں اور اسی طرح اردو زبان میں بھی کئی جید علماء کرام اور اہل علم نے اثبات عذاب قبر اور منکرین عذاب قبر کےرد میں کتب ومضامین لکھے ہیں۔ زیر نظر کتابچہ بھی اسی مسئلہ کے متعلق ہے جس میں کتاب وسنت کی روشنی دلائل وبراہین سے ثابت کیا گیا ہے کہ عذاب قبر برحق ہے۔(م۔ا)
عناوین |
|
صفحہ نمبر |
مصنف کا تعارف |
|
5 |
پیش لفظ |
|
8 |
دیباچہ |
|
11 |
قبر کا ثبوت قرآن کریم سے |
|
13 |
عذاب قبر کے متعلق احادیث مبارکہ |
|
16 |
عذاب قبر سے بچنے والے مومنین |
|
26 |
کیا انبیائے کرام کی اجساد کو مٹی کھاجاتی ہے |
|
29 |
سیاحین مددگار والی حدیث صحیح ہے |
|
32 |
نبی ﷺ قریب سے درود سنتے ہیں |
|
35 |
اللہ تعالیٰ کی قدرت اور طاقت |
|
38 |
ضروری نوٹ |
|
41 |
مصادر کتب |
|
42 |
مطبوعات ادارہ |
|
44 |