نا معلوم

  • نام : نا معلوم

کل کتب 290

  • 201 #6654

    مصنف : غلام مصطفی ظہیر امن پوری

    مشاہدات : 2757

    حدیث مصراۃ

    (بدھ 16 مارچ 2022ء) ناشر : نا معلوم
    #6654 Book صفحات: 21

    مُصَرَّاۃٌ ”سے مراد وہ جانور ہے ، جس کا دودھ اس کے تھنوں میں روک دیا گیا ہو تاکہ دودھ زیادہ نظر آئے۔ اگر کوئی شخص بکری یا اونٹ وغیر ہ کو بیچنے کے ارادے سے خریدار کو دودھ زیادہ باور کروانے کے لیے ایک دو دن تھنوں میں دودھ روکے رکھے تو یہ کام ناجائزو حرام اور دھوکا ہے ، یہ اقدام اس جانور کو عیب دار بنا دیتاہے ، اگر کوئی غلطی سے ایسا جانور خرید لے اور بعد میں اسے پتا چل جائے تو تین دن کے اندر واپس لوٹانے کا مجاز ہے ، لیکن جب جانور واپس لوٹائے گاتو جو دودھ پیا ہے ، اس کے عوض ایک صاع (دو سیر چار چھٹانک) کھجور دے گا۔ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:’’ جو شخص دودھ چڑھی ہوئی بکری خریدے تو اس کو تین روز تک اختیار ہے چاہے ،تو اس کو رکھ لے یا واپس کر دے اور اس کے ساتھ کھجور کاا یک صاع بھی دے۔‘‘ (صحیح مسلم : 928) ۔ زیر نظر کتابچہ ’’ <...

  • 202 #6658

    مصنف : نا معلوم

    مشاہدات : 5738

    ڈیجیٹل قرآن

    (اتوار 20 مارچ 2022ء) ناشر : نا معلوم
    #6658 Book صفحات: 620

    مصحف یا صَحِیْفَہ کا زیادہ تر استعمال الہامی کتاب جو اللہ تعالٰی کی طرف سے کسی رسول پر اتاری گئی پر ہوتا ہے۔اس کی  جمع صُحْفٌ اور صحائف ہے۔ عام طور پر قرآن کو مصحف کہا جاتا ہے۔ قرآن ایک مصحف (کتاب) ہے مگر ضروری نہیں ہر مصحف قرآن ہو۔ قرآن مجید اللہ رب العزت کی طرف سے نازل کی جانے والی  کتبِ سماویہ میں سے سب سے  آخری  کتاب ہے۔دنیا بھر میں سب سے زیادہ اشاعت قرآن مجید  کی ہوتی ہے ۔ اس وقت دنیا بھر میں سبعہ احرف پر مبنی دس قراءات  اور بیس روایات پڑھی اور پڑھائی جارہی ہیں جن ممالک میں جو جو روایت متداول ہے وہاں اسی روایت کے مطابق ہی مصاحف کی طباعت کی جاتی ہے زیر نظر ’’ڈیجیٹل قرآن‘‘سعودی عرب کے قرآن مجید کی طباعت کے معروف  طباعتی ادارے مجمع ملک فہد کی طرف سے روایت حفص میں  شائع کردہ’’ مصحف مدینہ‘‘  کی  لنک شدہ  پی ڈی ایف فائل ہے ۔اس میں  قرآن کی سورتوں اور پاروں کی لنکنگ کی گئی ہےقاری  ایک کل...

  • 203 #6659

    مصنف : ڈاکٹر محمد ایوب شنواری

    مشاہدات : 1142

    انوار التوحید ( ڈاکٹر محمد ایوب شنواری)

    (پیر 21 مارچ 2022ء) ناشر : نا معلوم
    #6659 Book صفحات: 123

    اُخروی  نجات ہر مسلمان کا مقصدِ زندگی  ہے  جو صرف اور صرف توحید خالص پرعمل پیرا ہونے سے پورا ہوسکتا ہے۔ جبکہ مشرکانہ عقائد واعمال انسان کو تباہی کی راہ پر ڈالتے ہیں۔ لہذا شرک کی الائشوں سے بچنا  ایک مسلمان کے لیے ضروری  ہے اس کے بغیر آخرت کی نجات ممکن ہی نہیں ۔ عقیدہ توحید کی تعلیم وتفہیم کے لیے   جہاں نبی  کریم ﷺ اورآپ  کے صحابہ کرا م ﷢ نے بے شمار قربانیاں دیں اور تکالیف کو برداشت کیا  وہاں  علمائے اسلام نےبھی عوام الناس کوتوحید اور شرک کی حقیقت سےآشنا کرنے کےلیے  دن رات اپنی  تحریروں اور تقریروں میں اس کی اہمیت کو  خوب واضح کیا ۔ہنوز یہ  سلسلہ جاری  وساری ہے۔ زیر نظر کتاب’’انوار التوحید‘‘ ڈاکٹر محمد ایوب شنواری کی کاوش ہے  جوکہ ردّ شرک اور اثبات توحید کے موضوع  پر دلچسپ اور آسان فہم کتاب ہے۔ی...

  • 204 #6663

    مصنف : سید محمد اقبال شاہ

    مشاہدات : 2811

    پل صراط کا سفر

    (جمعہ 25 مارچ 2022ء) ناشر : نا معلوم
    #6663 Book صفحات: 116

    پل صراط عقائد اسلامی کے مطابق ایک ایسے پل کا نام ہے۔ جس سے ہر انسان کو جنت میں داخل ہونے کے لیےروز قیامت گزرنا ہوگا۔ مومنین پل کو اتنی ہی تیزی سے عبور کریں گے جتنی جلدی آنکھ کی پلک جھپکتے ہی عبور کریں گے، کچھ لوگ بجلی، تیز ہوا، تیز گھوڑے یا اونٹوں کی طرح تیزی سے گزریں گے۔ تو کچھ بغیر کسی نقصان کے محفوظ رہیں گے۔ کچھ خراشیں آنے کے بعد محفوظ رہیں گے اور کچھ جہنم میں گر جائیں گے۔ آخری شخص پل پر گھسیٹ کر گزر جائے گا۔ زیر نظر کتاب’’پل صراط کا سفر‘‘ ڈاکٹر سید محمد اقبال  کے 31 مختلف مضامین کا  مجموعہ ہے انہوں نے اس کتا ب اپنی زندگی کے تلخ  حقائق وواقعات کو      پیش کرتے ہوئے  ڈرگ مافیا، لینڈ مافیا اور کرپٹ عناصر کے خلاف اپنی جدوجہد کی روداد پیش کی ہے ۔اوردنیا کی  اور اس کی حقیقت کو پل صراط سے تعبیر کیا ہے  اورفاضل مصنف کہتے ہیں شدید ترین مخالفت او راپنے عزیزوں کی ناراضگی کے باوجود اللہ کے احکام سے چمٹے رہنا  بے شک اس دنیا میں پل صراط  پار کرنے سے کم نہیں ہے۔(...

  • 205 #6664

    مصنف : نا معلوم

    مشاہدات : 3165

    صحابہ کرام کی فہرست

    (ہفتہ 26 مارچ 2022ء) ناشر : نا معلوم
    #6664 Book صفحات: 43

    صحابی  سے مراد رسول  اکرم ﷺکا وہ  ساتھی ہے جو آ پ پر ایمان لایا،آپ ﷺ کی زیارت کی اور ایمان کی حالت  میں دنیا سے رخصت ہوا ۔ صحابی  کالفظ رسول اللہﷺ کے ساتھیوں کے ساتھ کے خاص  ہے  لہذاب  یہ لفظ کوئی دوسراا شخص اپنے ساتھیوں کےلیے  استعمال نہیں کرسکتا۔  انبیاء  کرام﷩ کے  بعد  صحابہ کرام ﷢ کی   مقدس  جماعت تمام  مخلوق سے  افضل  اور اعلیٰ ہے یہ عظمت اور فضیلت صرف صحابہ کرام﷢ کو ہی  حاصل  ہے  کہ اللہ  نے   انہیں دنیا میں  ہی  مغفرت،جنت اور اپنی رضا کی ضمانت دی ہے  بہت سی  قرآنی آیات اور احادیث اس پر شاہد ہیں۔ صحابہ کرام  سے محبت اور  نبی کریم  ﷺ نے  احادیث مبارکہ  میں جوان کی افضلیت  بیان کی ہے ان کو تسلیم   کرنا  ایمان کاحصہ ہے ۔بصورت دیگرایمان ناقص ہے ۔ صحابہ کرام ﷢ کے ایمان  ووفا کا انداز اللہ کو اس قدر  پسند آیا کہ اسے   بعد میں آنے والے...

  • یزید بن معاویہ کے دور حکومت میں مخالف تحریکیں

    (منگل 26 اپریل 2022ء) ناشر : نا معلوم
    #6694 Book صفحات: 528

    یزید بن معاویہ ؓ تابعین میں سے ہیں اور صحابی رسول سیدنا امیر معاویہ ﷜کے بیٹے ہیں۔بعض روافض اور مکار سبائیوں نے ان پر بے شمار جھوٹے الزامات لگائے ہیں ۔یزید بن معاویہ پر  لگائے جانے والے  بیشتر الزامات بے بنیاد، من گھڑت اور  سبائیوں کے تراشے ہوئے ہیں۔ زیر نظر کتاب’’ یزید بن معاویہ کے دور حکومت میں مخالف تحریکیں‘‘ ڈاکٹر محمد الہادی کی  کتاب مواقف المعارضة في عهد يزيد بن معاويه کا  اردو ترجمہ ہے ۔  فاضل مصنف نے اس  تحقیقی کتاب میں  کربلا، واقعہ حرہ،اور محاصرہ مکہ کے واقعات وحقائق  کی تحقیق پیش کی ہے۔فاضل مصنف نے اپنی اس  علمی تحقیق میں سبائیوں  کی طرف سے  یزید پر لگائے جانے والے الزامات واعتراضات کو  غلط ثابت کیا ہے ۔(م۔ا)

  • 207 #6702

    مصنف : عبد اللہ کیلانی

    مشاہدات : 4640

    تعارف اسلام ( جدید ایڈیشن 2022ء)

    (جمعہ 13 مئی 2022ء) ناشر : نا معلوم
    #6702 Book صفحات: 174

    اسلام اللہ کےآخری نبی سیدنا محمد مصطفی ﷺ کی طرف اللہ تعالیٰ کا بھیجا ہوا دین یا نظام ِحیات ہے جس میں حضور ختم المرسلینﷺ کی وساطت سے انسانیت کے نام اللہ کے آخری پیغام یعنی قرآن مجید کی روشنی میں زندگی بسر کرنے کے جملہ احکام ومسائل کی رہنمائی موجود  ہے۔ یقیناً اسلام اللہ تعالیٰ کی طرف سے آخری اور مکمل دین ہے جو انسانیت کے لیے  تمام مسائل کا حل پیش کرتاہے۔ زیر تبصرہ کتابچہ’’ تعارف اسلام  ‘‘ عالم اسلام کے معروف  بین الاقوامی مفکر ڈاکٹر  محمدحمید اللہ مرحوم  کی انگریزی زبان  میں تحریرشدہ  کتاب INTRODUCTION TO ISLAM کا  اختصار ہے ۔ یہ کتاب چونکہ جامعہ پنجاب کے  ملحق کالجز  میں بی ایس آئی ٹی کے  نصاب میں شامل ہے کتاب کی اہمیت کے پیش نظر اور طلباء کی آسانی کے لیے   مفسر قرآن مولانا عبد الرحمن کیلانی رحمہ اللہ کے پوتے ڈاکٹر  محمد عبد اللہ کیلانی صاحب (لیکچرار ایم اے او کالج،لاہور ) نے...

  • 208 #6726

    مصنف : محمد اصغر ہاشمی

    مشاہدات : 3396

    سیرت سید الامم صلی اللہ علیہ وسلم جلد 1

    dsa (جمعہ 10 جون 2022ء) ناشر : نا معلوم
    #6726 Book صفحات: 543

    سیرت النبی ﷺکا موضوع گلشن سدابہار کی طرح ہے۔اس  موضوع پر ہرنئی تحقیق قوس قزح کےہر رنگ کو سمیٹتی اور نکھارتی نظر آتی ہے۔ سیرت طیبہ کا موضوع اتنا متنوع ہے کہ ہر وہ مسلمان جو قلم اٹھانےکی سکت رکھتاہو،اس موضوع پر لکھنا اپنی سعادت سمجھتاہے۔ ہر قلم کار اس موضوع کو ایک نیا اسلوب دیتاہے،اور قارئین کو رسول اللہﷺ کی زندگی کے ایک نئے باب سے متعارف کرواتاہے۔ رہبر انسانیت سیدنا محمد رسول اللہ ﷺ قیامت تک آنے والےانسانوں کےلیے’’اسوۂ حسنہ‘‘ ہیں۔ حضرت محمد ﷺ ہی اللہ  تعالیٰ کے بعد،وہ کامل ترین ہستی ہیں جن کی زندگی اپنے اندر عالمِ انسانیت کی مکمل رہنمائی کا پور سامان رکھتی ہے۔ گزشتہ چودہ صدیوں میں اس ہادئ کامل ﷺ کی سیرت وصورت پر ہزاروں کتابیں اورلاکھوںمضامین لکھے جا چکے ہیں ۔اورکئی ادارے صرف سیرت نگاری پر کام کرنے کےلیےمعرض وجود میں آئے۔ پورے عالمِ اسلام میں  سیرت النبی ﷺ کے مختلف گوشوں پر سالانہ کانفرنسوں اور سیمینار کا انعقاد کیا جاتاہے جس میں مختلف اہل علم  اپنے تحریری مقالات پیش کرتے ہیں۔ ہنوذ یہ سلسلہ جاری وساری ہے۔ زیرنظر کت...

  • 209 #6770

    مصنف : نسیم حجازی

    مشاہدات : 2439

    اندھیری رات کے مسافر حصہ اول

    dsa (بدھ 17 اگست 2022ء) ناشر : نا معلوم
    #6770 Book صفحات: 247

    نسیم حجاز ی اردو کے مشہور ناول نگار تھے جو تاریخی ناول نگاری کی صف میں اہم مقام رکھتے ہیں۔ ان کا اصل نام شریف حسین تھا لیکن وہ زیادہ تر اپنے قلمی نام ’’نسیم حجازی‘‘ سے معروف ہیں۔ وہ تقسیم ہند سے قبل پنجاب کے ضلع گرداسپور میں 1914ء میں پیدا ہوئے۔ برطانوی راج سے آزادی کے وقت ان کا خاندان ہجرت کر کے پاکستان آگیا اور باقی کی زندگی انہوں نے پاکستان میں گزاری۔ وہ مارچ 1996ء میں اس جہان فانی سے کوچ کر گئے۔ ان کے ناول مسلمانوں کے عروج و زوال کی تاریخ پر مبنی ہیں جنہوں نے اردو خواں طبقے کی کئی نسلوں پر اپنے اثرات چھوڑے ہیں۔ وہ صرف تاریخی واقعات ہی  بیان  نہیں کر تے بلکہ حالات کی ایسی منظر کشی کرتے ہیں کہ قاری خود کو کہانی کا حصہ محسوس کرنے لگتا ہے اور ناول کے کرداروں کے مکالموں سے براہ راست اثر لیتا ہے۔نسیم حجازی  نے تقریبا 20 کے قریب ایمان افروز ناول تحریر کیے ہیں ۔ زیر نظر  کتاب ’’ اندھیری رات کے مسافر‘‘ بھی انہی کاتحریر کردہ ناول ہے ۔ان کایہ تاریخی ناول  است...

  • 210 #6776

    مصنف : غلام مصطفی ظہیر امن پوری

    مشاہدات : 4788

    دفاع صحابہ رضی اللہ عنہم

    (بدھ 24 اگست 2022ء) ناشر : نا معلوم
    #6776 Book صفحات: 603

    صحابہ کرا م رضی اللہ عنہم ناقلین شریعت ہیں اللہ تعالیٰ نے  انہیں اپنے نبی  اکرم محمد ﷺ کی صحبت ورفاقت کے لیے منتخب فرمایا ۔انبیاء  کرام﷩ کے  بعد  صحابہ کرام ﷢ کی   مقدس  جماعت تمام  مخلوق سے  افضل  اور اعلیٰ ہے یہ عظمت اور فضیلت صرف صحابہ کرام﷢ کو ہی  حاصل  ہے  کہ اللہ  نے   انہیں دنیا میں  ہی  مغفرت،جنت اور اپنی رضا کی ضمانت دی ہے  بہت سی  قرآنی آیات اور احادیث اس پر شاہد ہیں۔اللہ  اور رسول ﷺ کی شہادت اور تعدیل کےبعد کسی اور شہادت کی  قطعاً کوئی ضرورت نہیں ۔ اور نہ ہی کسی بدبخت منکوس القلب کی ہرزہ سرائی ان کی شان کو کم کرسکتی ہے۔صحابہ کرام  سے محبت اور  نبی کریم  ﷺ نے  احادیث مبارکہ  میں جوان کی افضلیت  بیان کی ہے ان کو تسلیم   کرنا  ایمان کاحصہ ہے ۔بصورت دیگرایما ن ناقص ہے ۔ زیرنظر کتاب ’’دفاع صحابہ رضی اللہ عنہم ‘‘۔ مزید مطالعہ۔۔۔

  • 211 #6805

    مصنف : ڈاکٹر شمس الحق حنیف

    مشاہدات : 2169

    کرسمس اور مسلمان

    (جمعہ 30 ستمبر 2022ء) ناشر : نا معلوم
    #6805 Book صفحات: 19

    کرسمس سے مراد سیدنا عیسیٰ ؑ  کا یومِ ولادت منانا ہے  دنیا کے مختلف خطوں میں کرسمس کو مختلف ناموں سے یاد کیا جاتا  ہے اور عالمِ عیسائیت میں بڑے بڑے مسیحی فرقے  اس  دن کو کرسمس  کے  نام   سے ایک مقدس  مذہبی  تہوارکے طور پر   بڑی دھوم دھام  سے  مناتے ہیں اور اس میں مختلف بدعات و خرافات  کی جاتی  ہیں ۔ یہ تہوار سیدنا﷤  کے سوا تین صد سال بعد  کی اسی  طرح کی اختراع ہے جیسے اہل  تشیع  نے سانحہ کربلا کے تین صدیاں بعد بغداد میں تعزیے کاپہلا جلوس نکالا  یا  اربل  میں ساتویں صدی ہجری میں شاہ مظفر الدین کوکبوری نے میلاد النبی کا جشن منانے کا آغاز کیا۔ایک مسلمان  کا  کسی مسیحی کو اس موقع پر مبارکباد دینا یا  ان تہواروں میں شرکت کرنا شرعی اعتبار سے  قطعاً جائز نہیں ۔ زیر نظر کتابچہ’’  کرسمس اور مسلمان ‘‘ ڈاکٹر شمس ال...

  • 212 #6832

    مصنف : غلام مصطفی ظہیر امن پوری

    مشاہدات : 2506

    ذکر مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم

    (منگل 01 نومبر 2022ء) ناشر : نا معلوم
    #6832 Book صفحات: 199

    نبی کریم پر درود پڑھنا آپ سے محبت کا اظہار اور ایمان کی نشانی ہے۔درود پڑھنے کے متعدد فضائل صحیح احادیث سے ثابت ہیں۔سیدنا ابو ہریرہ فرماتے ہیں کہ نے فرمایا :’’ جو شخص مجھ پر ایک مرتبہ درود بھیجتا ہے ، اللہ تعالیٰ اس پر دس رحمتیں نازل فرماتا ہے۔‘‘ لیکن درود وہ قابل قبول ہے جو نبی کریم سے ثابت ہو اور آپ نے وہ صحابہ کرام کو سکھلایا ہو۔درود لکھی ،درود تنجینا،درود ہزاری اور درود تاج جیسےآج کل کے من گھڑت درودوں کی اللہ تعالی ہاں کوئی حیثیت نہیں ہے ،کیونکہ یہ اس کے حبیب سے ثابت نہیں ہیں۔علامہ غلام مصطفیٰ ظہ...

  • 213 #6833

    مصنف : غلام مصطفی ظہیر امن پوری

    مشاہدات : 2511

    وسیلہ کی شرعی حیثیت

    (بدھ 02 نومبر 2022ء) ناشر : نا معلوم
    #6833 Book صفحات: 348

    مسئلہ آخرت کاہو یا دنیا کاانسان ’’ وسیلہ‘‘ کامحتاج  ہے ۔ وسیلہ زندگی  کی ایک بنیادی حقیقت ہے ۔ وسیلہ کامطلب ہے ایسا ذریعہ استعمال کیا جائے  جو مقصود تک پہنچا دے۔اللہ تعالیٰ نے  اہل یمان کووسیلہ تلاش کرنے کا کاحکم دیا ہے۔ ارشاد باری تعالیٰ ہے: يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اتَّقُوا اللَّهَ وَابْتَغُوا إِلَيْهِ الْوَسِيلَةَ وَجَاهِدُوا فِي سَبِيلِهِ لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُونَ’’اے ایمان والو اللہ سے  ڈرو اور اس کی طرف وسیلہ تلاش کرو اوراس کی راہ میں جہاد کرو تاکہ  تم کامیاب ہوجاؤ‘‘(المائدہ) غیر اللہ سے وسیلہ واستعانت حاصل کرنا   خالص شرک ہے جو توحید کی بنیاد کی خلاف ہے۔ جائز وسیلہ کی تین صورتیں ہیں جو کہ قرآن و حدیث سے ثابت ہیں۔ زیر نظر کتاب’’وسیلہ کی شرعی حیثیت‘‘ علامہ غلام مصطفیٰ ظہیر امن پوری حفظہ اللہ    کی تصنیف ہے ۔فاضل مصنف نے اس کتاب میں&nb...

  • 214 #6834

    مصنف : غلام مصطفی ظہیر امن پوری

    مشاہدات : 3070

    بدعات سنت کے میزان میں

    (جمعرات 03 نومبر 2022ء) ناشر : نا معلوم
    #6834 Book صفحات: 358

    شریعت کی  اصطلاع میں  ہر وہ کام جسے ثواب یا برکت کاباعث یا نیکی سمجھ کر کیا جائے   اور اس کا  شریعت میں اس کا کوئی ثبوت نہ  ہو بدعت کہلاتا ہے۔  یعنی نہ تویہ کام خود رسول اللہﷺ نے کیا  ہواور نہ ہی کسی  کو کرنےکا  حکم  دیا  ،نہ ہی اسے کرنے کی کسی  کواجازت دی ۔ بدعت  کورواج دینا صریحاً اسلامی تعلیمات کے خلاف ہے اور بدعات وخرافات کرنے  والے   کل قیامت کو حوض کوثر  سے  محروم کردیئےجائیں گے ۔ جس کی وضاحت  فرمان ِنبوی  میں  موجو د ہے ۔ علامہ غلام مصطفیٰ ظہیر امن پوری حفظہ اللہ  نے زیر نظر کتاب بعنوان’’ بدعات سنت کے میزان میں ‘‘ میں تقریبا دو درجن بدعات کی نشاندہی کی ہے اور ان کے محققانہ جائزہ بھی لیا ہے ۔ اللہ تعالیٰ ان کی تدریسی وتبلیغی اور تحقیقی وتصنیفی جہود کو قبول فرمائے (م۔ا)

  • 215 #6835

    مصنف : غلام مصطفی ظہیر امن پوری

    مشاہدات : 3542

    خلیفہ بلا فصل

    (جمعہ 04 نومبر 2022ء) ناشر : نا معلوم
    #6835 Book صفحات: 753

    اہلِ سنت والجماعت کا اتفاقی واجماعی عقیدہ ہے کہ سیدنا علی بن ابی طالب  رضی اللہ عنہ چوتھے برحق خلیفہ اور امیر المومنین ہیں ۔ آپ رضی اللہ عنہ کے بے شمار فضائل ومناقب ہیں ۔ آپ رضی اللہ عنہ سے محبت عین ایمان اور آپ سے بغض نفاق ہے ۔ اس کے برعکس بعض لوگ آپ رضی اللہ عنہ کو خلیفہ بلافصل کہتے ہیں ۔علامہ غلام مصطفیٰ ظہیر امن پوری حفظہ اللہ  نے زیر نظر کتاب بعنوان’’ خلیفہ بلافصل‘‘ میں   محققانہ انداز میں اس بات کو ثابت کیا ہےکہ سیدنا ابو صدیق رضی اللہ عنہ  اسلام کے  پہلے خلیفہ ہیں اللہ تعالیٰ ان کی تدریسی وتبلیغی اور تحقیقی وتصنیفی جہود کو قبول فرمائے (م۔ا)

  • 216 #6836

    مصنف : غلام مصطفی ظہیر امن پوری

    مشاہدات : 2714

    صف بندی کے احکام ومسائل

    (ہفتہ 05 نومبر 2022ء) ناشر : نا معلوم
    #6836 Book صفحات: 91

    مسنون نماز کے   بعض مسائل پر  وہ توجہ نہیں دی گئی جس کے وہ خصوصیت سے  مستحق تھے ۔ انہی مسائل میں سے ایک  صفوں کی درستی’’ تصویۃ الصفوف‘‘ بھی ہے ۔ نماز  کے لیے صفوں کو سیدھا  کرنا نماز کے اہم مسائل میں سے  ایک  ہے جس کے  ساتھ اجتماعی زندگی کی بہت سی اقدار وابستہ ہیں۔ احادیث سے  یہ بات واضح ہوتی  ہے  کہ امام  کا فرض ہےکہ نماز شروع کرنے سے قبل مقتدیوں کی صف بندی کا جائزہ لے  او راس کی درستگی کےلیے تمام امکانی وسائل  استعمال کرے۔ امام  تکبیر سےقبل صفوں کوبرابر اور سیدھا کرنے کا حکم دے ۔ جب پہلی صف  مکمل  ہوجائے اور  اس میں کسی فرد کے لیے  جگہ حاصل کرنے کا  امکان نہ ہو تو پھر دوسری صف  کا آغاز کیا جائے۔ زیرتبصرہ کتاب’’صف بندی کے احکام ومسائل ‘‘   محقق دوراں علامہ غلام مصطفیٰ ظہیر امن پوری حفظہ اللہ    کی کاوش ہے علامہ...

  • 217 #6843

    مصنف : ڈاکٹر محمد صارم

    مشاہدات : 6336

    آسان و عام فہم عمرہ کا طریقہ

    (پیر 14 نومبر 2022ء) ناشر : نا معلوم
    #6843 Book صفحات: 12

    حج وعمرہ ایک ایسی عبادت ہے جو روئے زمین پرسوائے مکہ مکرمہ خانہ کعبہ کے کہیں اورادا نہیں ہو سکتی۔یہ عبادت جس کے ادا کرنے کا ایک مخصوص طریقہ ہے، مخصوص جگہ پر مخصوص لباس میں ادا کی جاتی ہے۔ عمرہ کو حج اصغر بھی کہتے ہیں۔حج مخصوص دنوں میں ادا کیا جا تا ہے لیکن عمرہ پورے سال میں کسی بھی وقت اداکیا جا سکتا ہے۔صرف عمرے  کی ادائیگی  اکثر علماءکےنزیک فرض یا واجب نہیں تاہم مستحب  ہےمگر جب اس کا احرام باندھ  لیا جائے توحج کی طرح اس کو پورا کرنا فرض ہوتا ہے ۔فرمان نبوی ﷺ کےمطابق ایک عمرہ دوسرے عمرہ کےدرمیانی گناہوں کاکفارہ ہےاور نبی کریم ﷺ نےفرمایا :’’رمضان میں عمرہ کرنا میرے ساتھ حج کرنےکے برابر ہے‘‘۔حج وعمرہ کے احکام    ومسائل کے متعلق اب تک اردو و عربی زبان میں چھوٹی بڑی بیسیوں کتب طبع ہوچکی  ہیں۔ زیر نظر کتابچہ  بعنوان ’’آسان وعام فہم عمرہ کا طریقہ‘‘محترم ڈاکٹر محمد صارم حفظہ اللہ کی مرتب شدہ ہے  ڈاکٹر صاحب  نے اس کتابچہ میں  انتہائی مختصر او...

  • 218 #6844

    مصنف : فاروق اصغر صارم

    مشاہدات : 2677

    طریقہ نماز تکبیر سے سلام تک

    (منگل 15 نومبر 2022ء) ناشر : نا معلوم
    #6844 Book صفحات: 50

    نماز دین ِ اسلام کا دوسرا رکن ِ عظیم ہے جوکہ بہت زیادہ اہمیت کا حامل ہے ۔ قرآن وحدیث میں نماز کو بر وقت اور باجماعت اداکرنے کی بہت زیاد ہ تلقین کی گئی ہے ۔نماز کی ادائیگی اور اس کی اہمیت اور فضلیت اس قد ر اہم ہے کہ سفر وحضر اور میدان ِجنگ اور بیماری میں بھی نماز ادا کرنا ضروری ہے ۔نماز کی اہمیت وفضیلت کے متعلق بے شمار احادیث ذخیرۂ حدیث میں موجود ہیں او ر بیسیوں اہل علم نے مختلف انداز میں اس پر کتب تالیف کی ہیں ۔ نماز کی ادائیگی کا طریقہ جاننا ہر مسلمان مرد وزن کےلیے ازحد ضروری ہے کیونکہ اللہ عزوجل کے ہاں وہی نماز قابل قبول ہوگی جو رسول اللہ ﷺ کے طریقے کے مطابق ادا کی جائے گی ۔او ر ہمارے لیے نبی اکرم ﷺکی ذات گرامی ہی اسوۂ حسنہ ہے ۔انہیں کے طریقے کےمطابق نماز ادا کی جائے گئی تو اللہ کے ہاں مقبول ہے ۔ اسی لیے آپ ﷺ نے فرمایا صلو كما رأيتموني اصلي لہذا ہر مسلمان کےلیے رسول للہ ﷺ کے طریقۂ نماز کو جاننا بہت ضروری ہے۔ زیر نظر کتاب’’طریقہ  نماز (تکبیر سے سلام تک )&l...

  • 219 #6851

    مصنف : مفتی سعید انور مظاہری

    مشاہدات : 1520

    شہنشاہ کونین صلی اللہ علیہ وسلم کی آخری وصیتیں

    (جمعرات 24 نومبر 2022ء) ناشر : نا معلوم
    #6851 Book صفحات: 72

    نبی کریم ﷺ کی بیان شدہ  وصیتیں صرف مخصوص افراد ومخاطبین ہی کے لیے  نہیں بیان کی گئیں بلکہ ان کےذریعے  سے پوری امت کو خطاب کیا گیا ہے۔ان  وصیتوں میں مخاطبین کی دنیا وآخرت دونوں کی سربلندی اور فلاح ونجات کاسامان موجود ہے ۔جو یقیناً تاقیامت آنے والوں کےلیے  سر چشمہ ہدایت ونجات ہے ۔اور ان وصیتوں کی ایک نمایاں  خوبی الفاظ میں اختصار اورمعانی  ومطالب کی وسعت وجامعیت ہے جو نبی کریم ﷺ کے معجزۂ الٰہیہ’’جوامع الکلم‘‘ کا نتیجہ ہے ۔ زیر نظر کتابچہ ’’شہنشاہ کونین ﷺ  کی  آخری وصیتیں‘‘مفتی سعید انورمظاہری کا مرتب شدہ ہے  انہوں  اس کتابچہ میں   رسول اکرم ﷺ کےالوداعی آثار ذکر کرنے کے بعد عقیدہ، حقوق العباد، انصار، حسن معاشرت اور  یہود ونصاریٰ ومشرکین کو جزیرۃ العرب سے نکالنے سے متعلق وصیتیں اختصار کےساتھ جمع کردی ہیں۔ (م۔ا)

  • 220 #6888

    مصنف : ڈاکٹر محمد صارم

    مشاہدات : 4484

    آسان وعام فہم وضو ،غسل ،تیمم اور غسل میت کا عملی طریقہ

    (جمعہ 06 جنوری 2023ء) ناشر : نا معلوم
    #6888 Book صفحات: 17

    اسلامی نظامِ حیات میں طہارت وپاکیزگی کے عنصر کوجس شدو مد سے اُجاگر کر نے کی کوشش کی گئی ہے اس  طرح سے کسی اور مذہب میں  نہیں کی گئی ۔پلیدگی ،گندگی ا ور نجاست سے حاصل کی جانے والی ایسی صفائی وستھرائی جو شرعی اصولوں کے مطابق ہو، اسے طہارت کہتے ہیں۔ دینِ اسلام ایک پاکیزہ دین ہے اور اسلام نے اپنے ماننے والوں کو بھی طہارت اور پاکیزگی اختیار کرنے کو کہا ہے۔ ایک مسلمان کے لیے ضروری ہے کہ وہ اپنے بدن، کپڑے اور مکان کو نجاست سے پاک رکھے۔ اللہ تعالیٰ نے اپنے نبی کو سب سے پہلے اسی بات کا حکم دیا تھا۔نماز ایک عظیم فریضہ ہےجس کی صحت کے لیے پاکی شرط ہے چنانچہ حدث اصغر کی صورت میں وضو اور حدث اکبرکی صورت میں غسل واجب ہے اور پانی کی عدم موجو گی ،اس کے استعمال سے عاجزی کی صورت میں تیمّم مشروع ہے  نیز جگہ اور کپڑے کی پاکی بھی ضروری ہے ۔ زیر نظر کتابچہ میں ڈاکٹر محمد عمران صارم  بن سیف اللہ صاحب نے  وضو،تیمم، غسل کے احکام کو آسان فہم انداز میں  بیان کیا  ہے  اور آخر میں غسل میت کا عملی طریقہ بھی ذکر کیا ہے۔تاکہ عام...

  • 221 #6893

    مصنف : ربیع ہادی المدخلی

    مشاہدات : 2034

    اسلام میں مظاہروں کا حکم

    (بدھ 11 جنوری 2023ء) ناشر : نا معلوم
    #6893 Book صفحات: 100

    عصر حاضر میں مسلمانوں کی کثیر تعداد احتجاج کرتی نظر آتی ہے۔یہ احتجاج سیاستدانوں سے لے کر ہر طبقہ فکر کے لوگ کرتے ہیں،جن میں ڈاکٹرز ،وکلاء ، اساتذہ، اور حتیٰ کے علماء کرام بھی کرتے ہیں۔ مظاہروں اور جلوسوں کے دوران سرکاری و غیر سرکاری املاک کو نقصان نہیں پہنچانا چاہئے۔ بلکہ اگر ”مجرمان سے متعلقہ املاک“ بھی ہماری دسترس میں آجائے تو اسے بھی نقصان نہیں پہنچایا جاسکتا۔ توڑ پھوڑ اور پولس یا انتظامیہ پر پتھراؤ وغیرہ کرنا بالکل غلط ہے۔ زیر نظر کتابچہ ’’ اسلام میں مظاہروں کا حکم ‘‘شیخ ربیع بن ہادی المدخلی  کے عربی رسالے کا اردو ترجمہ ہے ۔ڈاکٹر اجمل منظور املدنی  صاحب نے اسے  اردو قالب میں ڈھالا ہے۔شیخ ربیع مدخلی نے یہ کتابچہ  ڈاکٹر سعود بن عبد اللہ الفنیسان کے کتابچہ ’’  نظرات شرعية وسائل التعبير العصريةکے جواب میں تحریرکرتے ہوئے اس پر اہم تعلیقات تحریر کی ہے۔(م۔ا)

  • 222 #6903

    مصنف : محمد امین

    مشاہدات : 1552

    جشن میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کی حقیقت

    (ہفتہ 21 جنوری 2023ء) ناشر : نا معلوم
    #6903 Book صفحات: 50

    متنازعہ مسائل میں  سے ایک اہم مسئلہ بارہ ربیع الاول کو میلاد النبی ﷺ منانےکاہے  بہت سارے  مسلمان ہرسال ب12 ربیع الاول  کو عید  میلادالنبی ﷺ او رجشن میلاد مناتے  ہیں ۔ لیکن اگر  قرآن  وحدیث اور قرونِ اولیٰ کی  تاریخ  کا پوری دیانتداری کے ساتھ مطالعہ کیا جائے  تو  ہمیں پتہ چلتا ہےکہ  قرآن وحدیث  میں جشن عید یا عید میلاد کا کوئی ثبوت نہیں ہے  اور نہ  نبی کریم ﷺ نے اپنا میلاد منایا او رنہ  ہی اسکی  ترغیب دلائی ،  قرونِ اولیٰ یعنی  صحابہ کرام ﷺ ،تابعین،تبع تابعین﷭ کا زمانہ جنہیں نبی کریم ﷺ نے بہترین لوگ قرار دیا  ان کے  ہاں  بھی اس  عید کا کوئی تصور نہ  تھا اورنہ وہ جشن مناتے تھے  اور اسی طرح بعد میں معتبر ائمہ دین کےہاں بھی نہ اس عید  کا کو ئی تصور  تھا اور نہ وہ اسے  مناتے  تھے  او ر نہ ہی  وہ اپنے شاگردوں کو اس  کی تلقین کرتےتھے  بلکہ نبی  کریم ﷺ کی ولادت باسعادت کی مناسبت سے جشن منعقد...

  • 223 #6904

    مصنف : ڈاکٹر محمد حمید اللہ

    مشاہدات : 2344

    خطبات بہاولپور ( جدید ایڈیشن )

    (اتوار 22 جنوری 2023ء) ناشر : نا معلوم
    #6904 Book صفحات: 350

    ڈاکٹر محمد حمید اللہ (پیدائش: 9فروری 1908ء، انتقال : 17 دسمبر 2002ء) معروف محدث، فقیہ، محقق، قانون د...

  • 224 #6912

    مصنف : مقبل بن ہادی الوداعی

    مشاہدات : 2059

    یوسف القرضاوی کی گمراہیاں

    (منگل 31 جنوری 2023ء) ناشر : نا معلوم
    #6912 Book صفحات: 96

    علامہ یوسف عبد اللہ القرضاوی (9 ستمبر 1926ء - 26 ستمبر 2022ء) مصری نژاد، قطری شہریت یافتہ تھے ۔یوسف قرضاوی نے دس سال کی عمر سے پہلے ہی قرآن مکمل حفظ کر لیا تھا، بعد ازاں جامع ازہر میں داخل ہوئے اور وہاں سے عالمیت کی سند 1953ء میں حاصل کی، 1954ء میں کلیہ اللغہ سے اجازتِ تدریس کی سند حاصل کی۔ اس کے بعد 1958ء میں انھوں نے عرب لیگ کے ذیلی ادارہ ’’معہد دراسات اسلامیہ‘‘سے ’’تخصص در زبان و ادب‘‘ میں ڈپلوما کیا، ساتھ ہی ساتھ 1960ء میں اعلیٰ تعلیم کے لیے جامع ازہر کے کلیہ اصول الدین سے ماسٹر کی ڈگری حاصل کی، 1973ء میں وہیں سے اول مقام و درجے سے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی، اس کے مقالہ کا موضوع ’’زکوٰۃ اور معاشرتی مشکلات میں اس کا اثر‘‘ تھا۔ موصوف اگرچہ  کئی کتابوں کے مصنف اور  عصر حاضر کے بہت بڑے فقیہ   ومجتہد تھے   لیکن بہت سی فکری انحرافات کا شکار بھی تھے۔ان کی فکری انحرافات اور گمراہیوں کی کئی کبار عرب علماء نے نشاندہی   بھی کی ہے ۔شیخ&nb...

  • 225 #6939

    مصنف : افتخار احمد افتخار

    مشاہدات : 2044

    بنو اسماعیل، بنو اسرائیل

    (پیر 27 فروری 2023ء) ناشر : نا معلوم
    #6939 Book صفحات: 289

    بنی اسماعیل اللہ  تعالیٰ منصب ِ امامت عطا کیا گیا۔ یہود معزول ہوئے تو اللہ نے پھر بنی اسماعیل سے آ خری رسول محمد ﷺ کو مبعوث فرمایا  کہ جن پر نبوت تمام ہو گئی۔ ابراہیم کے پوتے اور اسحاق کے بیٹے یعقوب کا عبرانی لقب اسرائیل تھا۔ لہذاان کی اولاد بنی اسرائیل کہلائی۔ زیر نظر کتاب’’ بنو اسماعیل، بنو اسرائیل‘‘  محترم جناب افتحار احمد افتخار کی کاوش ہے ۔اس کتاب میں  انہوں نے  سیدنا ابراہیم کے عظیم الشان  دو  بیٹوں  سیدنا اسماعیل  علیہ  السلام اور سیدنا اسحاق  علیہ السلام  کا  تذکرہ کیا  کہ جن کے بطن سے  دو عظیم الشان امتوں  نے جنم لیا ۔(م۔ا)

< 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 >

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 28274
  • اس ہفتے کے قارئین 296561
  • اس ماہ کے قارئین 1096202
  • کل قارئین98161506

موضوعاتی فہرست