#6912

مصنف : مقبل بن ہادی الوداعی

مشاہدات : 2059

یوسف القرضاوی کی گمراہیاں

  • صفحات: 96
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 3840 (PKR)
(منگل 31 جنوری 2023ء) ناشر : نا معلوم

علامہ یوسف عبد اللہ القرضاوی (9 ستمبر 1926ء - 26 ستمبر 2022ء) مصری نژاد، قطری شہریت یافتہ تھے ۔یوسف قرضاوی نے دس سال کی عمر سے پہلے ہی قرآن مکمل حفظ کر لیا تھا، بعد ازاں جامع ازہر میں داخل ہوئے اور وہاں سے عالمیت کی سند 1953ء میں حاصل کی، 1954ء میں کلیہ اللغہ سے اجازتِ تدریس کی سند حاصل کی۔ اس کے بعد 1958ء میں انھوں نے عرب لیگ کے ذیلی ادارہ ’’معہد دراسات اسلامیہ‘‘سے ’’تخصص در زبان و ادب‘‘ میں ڈپلوما کیا، ساتھ ہی ساتھ 1960ء میں اعلیٰ تعلیم کے لیے جامع ازہر کے کلیہ اصول الدین سے ماسٹر کی ڈگری حاصل کی، 1973ء میں وہیں سے اول مقام و درجے سے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی، اس کے مقالہ کا موضوع ’’زکوٰۃ اور معاشرتی مشکلات میں اس کا اثر‘‘ تھا۔ موصوف اگرچہ  کئی کتابوں کے مصنف اور  عصر حاضر کے بہت بڑے فقیہ   ومجتہد تھے   لیکن بہت سی فکری انحرافات کا شکار بھی تھے۔ان کی فکری انحرافات اور گمراہیوں کی کئی کبار عرب علماء نے نشاندہی   بھی کی ہے ۔شیخ  مقبل بن ہادی الوداعی نے زیر نظر کتاب ’’یوسف القرضاوی کی گمراہیاں‘‘ میں   علامہ  یوسف  القرضاوی  کے فکری انحرافات    وتفردات کو اجاگر کیا ہے ۔(م۔ا)

مقدمہ

5

قرضاوی نے کہا کہ نبی اکرم ﷺ کے دور میں عورت اپنا کردار ادا کرتی تھی

20

ایک امریکی صحافیہ نے قرضاوی سے سوال کیا کہ عالم اسلام اور مغرب کے درمیان کیا تعلق ہے

35

قرضاوی کے سابق کلام پر رد

42

قرضاوی نے اہل کتاب پر کلام کرتے ہوئے کہا کہ ان سے محبت کرنا انکے ساتھ اٹھنا بیٹھنا ان  سے معاہدہ کرنا اور ان کے معاشرے میں رہنا ہمارے لیے مشروع ہے

44

قرضاوی نے بعض ایسی آیتوں کا ذکر کیا ہے جو غیر مسلموں سے دوستی کرنے سے روکتی ہیں

54

قرضاوی سے سوال کیا گیا کہ اسلام اور مغرب کے مابین تقارب ممکن ہے تو قرضاوی نے کہا کہ ہمیں تو انکے ساتھ گفتگو کرنے کا حکم دیا گیا ہے

56

قرضاوی نے کہا کہ اسلام میں متعدد جماعتوں کےہونے سے کوئی حرج نہیں ہے

57

قرضاوی نے کہا کہ عقائد اسلامیہ میں اصل یہ ہے کہ وہ عقل کے موافق ہو

61

قرضاوی نے جہاد پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جہاد سے مراد جہاد دفاع ہے

62

(وقرن فی بیوتکن ) پر قرضاوی کا اعتراض

64

قرضاوی کا مردوں کی قیومت پر اعتراض

71

( لن یفلح قوم ولو امرہم امراۃ ) پر قرضاوی کا اعتراض

77

قرضاوی کے بے پردگی کی طرف دعوت

84

قرضاوی کا شراب اور خنزیر کے گوشت فروخت کرنے کی اجامت

86

قرضاوی سے ڈرامے کے اندر عورت کی شرکت کے تعلق سے سوال کیا گیا تو اسے جائز قرار دیا گیا اور قرآنی قصوں سے استدلال کیا

91

قرضاوی نے کہا کہ یہ بالکل معقول نہیں ہے کہ ہم تصویر کشی ڈرامے یا زمانے کےاعتبار سے اس طرح کے تقاضوں کو حرام قرار دیں

94

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 54271
  • اس ہفتے کے قارئین 209845
  • اس ماہ کے قارئین 1009486
  • کل قارئین98074790

موضوعاتی فہرست