#2300

مصنف : ڈاکٹر طفیل ہاشمی

مشاہدات : 21708

اسلام میں تحقیق کے اصول و مبادی

  • صفحات: 129
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 2580 (PKR)
(بدھ 11 فروری 2015ء) ناشر : علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی، اسلام آباد

علم  حدیث اسلامی علوم میں شہ رگ کی حیثیت رکھتا ہے ۔آیات کے شانِ نزول اوران کی تفسیر ،احکام القرآن کی تشریح وتبین ،اجمال کی تفصیل ،عموم کی تخصیص ،مبہم کی تبین سب علم  حدیث کے  ذریعہ  معلوم ہوتی  ہیں ۔اسی طرح حامل ِقرآن حضر ت  محمد ﷺ کی سیرت اور حیات ِطیبہ اخلاق وعادات مبارکہ آپﷺ کے اقوال واعمال علم حدیث کے  ذریعہ  ہم تک پہنچے  ہیں ۔علمائے اسلام  نے  علم حدیث کی حفاظت ،جمع وتدوین، اور تحقیق وتدقیق کے سلسلہ میں  قابل قدر کاوشیں سر انجام دی ہیں۔احادیث کی چھان بین کے لیے  انہوں  نے  جرج وتعدیل کے اصول  وضع کیے ہیں جن کی بدولت اسماء الرجال  کا مستقل فن معرض وجود میں  آیا اور کم وبیش چھ صدیوں تک جرح وتعدیل اور  فن اسماء الرجال بر  پر کتابیں لکھی جاتی  رہیں ۔ایک  جرمن مستشرق ڈاکٹر سپرنگر کے بقول  علم اسماء الرجال کی وساطت سے مسلمانوں نے  کم ازکم پانچ لاکھ راویوں کی حالات محفوظ کیے ہیں  جن کا مقصد صرف ایک ذاتِ مقدس کے حالات کو معلوم اور محفوظ کرنا تھا۔ زیر کتاب ’’ اسلام میں  تحقیق کے اصو ل ومبادی کو ڈ نمبر712 ‘‘ ڈاکٹر طفیل ہاشمی  کی  تصنیف ہے ۔ جوکہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے  ایم فل پروگرام میں  شامل نصاب ہے ۔ یہ کتاب  اسلام میں تحقیق کے دو اصول روایت  اور درایت پر مشتمل ہے ۔اس کتاب کے مطالعہ سے   طلبہ روایت ودرایت کے میں خاصی معلوما ت حاصل کرسکتے ہیں ۔(م۔ا)
 

 

عناوین

 

صفحہ نمبر

کورس کا تعارف

 

1

فہرست مجوزہ کتب برائے لازمی مطالعہ

 

4

یونٹوں کی فہرست

 

5

فہم قرآن میں درایت و روایت

 

7

حدیث اور اصول روایت

 

33

فقہ اسلامی کے ماخذ

 

47

فقہی اختلافات کے اسباب

 

55

احکام شرعیہ اور روایت

 

63

الاجتہاد فی الاسلام

 

69

تاریخ اور اصول درایت

 

77

اصناف تاریخ

 

83

مطالعہ بائبل و قرآن

 

89

مذہب اور علم جدید

 

95

مطالعہ تصوف

 

101

مطالعہ معیث اسلامی

 

107

مسلمانوں کے سیاسی افکار

 

113

اسلام اور سائنس

 

119

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 65028
  • اس ہفتے کے قارئین 390641
  • اس ماہ کے قارئین 1909714
  • کل قارئین115801714
  • کل کتب8915

موضوعاتی فہرست