عمار خان ناصر پاک و ہند کی مشہور علمی شخصیت مولانا سرفراز خان صفدرکے پوتے اور دوسری مشہور شخصیت مولانا زاہد الراشدی﷾ کے صاحب زادے ہیں۔ گوجرانوالہ سے شائع ہونے والے ماہ نامے ’’الشریعہ‘‘کے مدیر ہیں۔معروف طریقے سے مولوی ہیں،لیکن موجودہ دور کے مشہور متجدد جاوید احمد غامدی کے شاگردِ رشید بھی ہیں۔ اُنھوں نے اپنے استاد غامدی صاحب اور اپنے افکارِ فاسدہ کے پھیلانے کو اپنا مشن بنایا ہوا ہے۔کئی اہل علم نے عمارخاں کے نظریات پر نقدکیا ہے ناقدین میں مفتی عبدالواحد صاحب سرفہرست ہیں ۔ زیر نظر کتابچہ ’’مقام عبرت‘‘ ڈاکٹر مفتی عبد الواحد عمار خان ناصر کے ناقدانہ تحریر کی کتابی صورت ہے۔یہ رسالہ مولانا سرفراز خان صفدر کےپوتے او رمولانا زاہد الراشدی کے بیٹے حافظ محمد عمار خان صاحب کےامت کےاجماعی تعامل اوراہل سنت کےعلمی مسلمات کے دائروں سے تجاوز اورخطرناک بے اصولیوں پر مشتمل ہے۔(م۔ا)
اس کتاب میں فہرست موجود نہیں