محمد بن صالح العثیمین

  • نام : محمد بن صالح العثیمین

کل کتب 31

  • 26 #6473

    مصنف : محمد بن صالح العثیمین

    مشاہدات : 4503

    احکام حیض و نفاس سے متعلق 60 سوالوں کے جوابات

    (اتوار 05 ستمبر 2021ء) ناشر : انجمن اصلاح معاشرہ انڈیا
    #6473 Book صفحات: 92

    صحت کی حالت میں خاص اوقات میں بغیر سبب کے عورت کے رحم سے نکلنے والے خون کو حیض   کہتے ہیں۔ اور ولادت کی وجہ سے عورت کے رحم سے نکلنے والے خون کو نفاس کہتے ہیں۔حیض ونفاس کا موضوع انتہائی  گراں قدر اور غایت درجہ  کاحامل ہے کیونکہ کہ خواتینِ اسلام کی نماز  ورزہ  وغیرہ  کےاہم مسائل اس  سے وابستہ ہیں اورخواتین اپنی فطری شرم و حیا  کی وجہ سے علماءسے  ایسے مسائل دریافت  نہیں کرپاتی ۔قرآن  وسنت میں اس کے تفصیلی احکام موجود ہیں ۔ زیر نظر کتاب’’ حیض ونفاس سے متعلق60 سوالوں کے جوابات‘‘ شیخ  محمد بن صالح العثیمین رحمہ اللہ  کے  تحریر شدہ عربی  کتابچہ ستون سؤالافي أحكام الحيض والنفاس كا اردو ترجمہ ہے۔یہ مختصر کتاب بنات حوا کےلیے بہترین راہ نما  ہےاس کتاب میں  خواتین کے حیض ونفاس سے متعلق اپنے ان سوالوں کے جوابات موجود ہیں جو عموماً  ان کے  درپیش ہوتے ہیں ۔یہ کتاب اگ...

  • 27 #6567

    مصنف : محمد بن صالح العثیمین

    مشاہدات : 9301

    اصطلاحات حدیث

    (بدھ 15 دسمبر 2021ء) ناشر : دار المصنفین لاہور
    #6567 Book صفحات: 129

    علم حدیث سے مراد ایسے  معلوم قاعدوں اور ضابطوں  کا  علم ہے  جن کے  ذریعے سے کسی  بھی حدیث کے راوی یا متن کے حالات کی اتنی معرفت حاصل ہوجائے    کہ آیا راوی یا اس کی حدیث  قبول کی جاسکتی ہے یا نہیں۔اور علم  اصولِ حدیث ایک ضروری علم  ہے ۔جس کے بغیر حدیث  کی معرفت ممکن نہیں احادیث نبویہ کا مبارک علم پڑہنے پڑھانے میں بہت سی اصطلاحات  استعمال ہوتی ہیں جن سے طالب علم کواگاہ ہونا از حدضرورری ہے  تاکہ  وہ اس  علم   میں کما حقہ درک حاصل   کر سکے ، ورنہ  اس کے فہم  وتفہیم  میں  بہت سے الجھنیں پید اہوتی ہیں اس موضوع پر ائمہ فن وعلماء حدیث نے مختصر   ومطول بہت سے کتابیں تصنیف فرمائی ہیں۔ زیر نظر کتاب’’اصطلاحات حدیث‘‘ فضیلۃ الشیخ  محمد بن صالح العثیمین رحمہ اللہ کی  اصول  حدیث متعلق آسان فہم کتاب’مصطلح الحديث ‘کا اردو ترج...

  • 28 #6604

    مصنف : محمد بن صالح العثیمین

    مشاہدات : 4103

    شیطانی وسوسے

    (جمعہ 21 جنوری 2022ء) ناشر : الفرقان ٹرسٹ، مظفر گڑھ
    #6604 Book صفحات: 191

    شیطان سے انسان کی دشمنی آدم  کی تخلیق کےوقت سے چلی آرہی  ہے  اللہ کریم نے شیطان کوقیامت تک  کے لیے  زندگی دے کر انسانوں کے دل میں وسوسہ ڈالنے کی قوت دی ہے  اس عطا شدہ قوت  کے بل بوتے پر شیطان نے اللہ تعالی ٰ کوچیلنج کردیا کہ وہ آدم   کے بیٹوں کو اللہ کا باغی ونافرمان  بناکر جہنم کا ایدھن بنادے گا ۔لیکن اللہ کریم  نے شیطان کو جواب دیا کہ  تو لاکھ  کوشش کر کے دیکھ لینا حو میرے مخلص بندے ہوں گے  وہ تیری پیروی نہیں کریں گے   او رتیرے دھوکے میں  نہیں آئیں گے۔ابلیس کے وار سے   محفوظ  رہنے کےلیے  علمائے اسلام اور صلحائے ملت نے کئی کتب تالیف کیں او ردعوت وتبلیغ او روعظ وارشاد کےذریعے  بھی راہنمائی فرمائی۔ زیر نظر کتاب’’شیطانی وسوسے ‘‘ فضیلۃ الشیخ محمد بن  صالح العثمین  اور فضیلۃ الشیخ محمد بن عبد اللہ  الشائع کی  عربی تصنیف آفة المؤمن الوساوس کا اردو ترجمہ ہے۔اس کتاب میں       شیطان...

  • 29 #6751

    مصنف : محمد بن صالح العثیمین

    مشاہدات : 2466

    عقیدہ اہلسنت والجماعت

    (جمعرات 21 جولائی 2022ء) ناشر : جامعہ علوم الحدیث صدیقیہ للبنات پاکپتن
    #6751 Book صفحات: 68

    اعمالِ  صالحہ کی قبولیت کامدار  عقائد  صحیحہ پر ہے  ۔ اگر عقیدہ کتاب وسنت کے عین  مطابق ہے  تو دیگر اعمال درجہ قبولیت تک پہنچ جاتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ نے انبیاء ورسل﷩ کو عام  انسانوں کی فوز وفلاح اور رشد و ہد ایت کے لیے  مبعوث فرمایا تو  انہوں نے  سب سےپہلے  عقیدۂتوحید کی دعوت  پیش کی  کیونکہ اسلام کی اولین اساس و بنیاد توحید ہی  ہے   ۔اگر عقیدہ  قرآن وحدیث کے مطابق ہوگا تو قیامت کے دن کامیاب ہوکر حضرت انسان  جنت کا حقدار کہلائےگا،اوراگر عقیدہ خراب ہوگا تو جہنم میں جانے سے اسے کوئی چیز نہ روک سکے  گی۔عقیدہ اسلامیہ کی  تعلیم وتفہیم کے لیے   کئی اہل علم نے  چھوٹی بڑی کتب تصنیف کی ہے ہیں ۔ زیر نظر کتاب ’’  عقیدہ اہل سنت والجماعت ‘‘سعودی عرب کے معروف عالم دین   فضیلۃ الشیخ محمد بن صالح العثیمین  رحمہ اللہ کی تصنیف ہے۔جوکہ توحید باری تعالیٰ اوراس کےاسماء وصفات،اس کی کتابوں ،رسولو ں ، روز قیامت اور تقدیر کے خ...

  • 30 #6907

    مصنف : محمد بن صالح العثیمین

    مشاہدات : 4913

    اصول تفسیر ( عثیمین)

    (بدھ 25 جنوری 2023ء) ناشر : دار المصنفین لاہور
    #6907 Book صفحات: 115

    اصول ِتفسیر ایسے اصول وقواعد کا نام ہے  جو مفسرین قرآن کے لیے نشان ِمنزل کی تعیین کرتے ہیں۔ تاکہ کلام اللہ کی تفسیر کرنے والا ان کی راہ نمائی اور روشنی میں ہر طرح کے ممکنہ خطرات سے محفوظ رہے  اور اس کےمنشاء ومفہوم کا صحیح ادراک کرسکے ۔ زیر نظر کتاب’’ اصول  تفسیر‘‘فضیلۃ الشیخ  محمد بن صالح العثیمین  رحمہ اللہ کی تصنیف ہے۔ شیخ رحمہ اللہ نے یہ کتاب امام محمد بن سعود اسلامک یونیورسٹی میں تعلیمی انسٹی ٹیوٹ کے طلباء  کی آسانی کے لیے    تصنیف کی  جوکہ   اپنے موضوع  میں اختصار کے ساتھ ساتھ  جامعیت کی بھی حامل ہے ۔ کتاب کی افادیت کے پیش نظر  محترم جناب پیرزادہ شفیق الرحمٰن شاہ الدراوی حفظہ اللہ نے اسے اردو قالب میں ڈھالا ہے ۔(م۔ا) 

  • 31 #6923

    مصنف : محمد بن صالح العثیمین

    مشاہدات : 1512

    گاڑیوں کے حادثات اسباب ، اقسام اور احکام

    (ہفتہ 11 فروری 2023ء) ناشر : حارث پبلیکیشنز
    #6923 Book صفحات: 21

    انسان کی پوری زندگی کسی نہ کسی قانون سے مربوط ہے، یہ قانون انسان کو صحیح راستہ سے سہولت کے ساتھ منزل مقصود تک پہنچانے میں ممد و معاون ہوتا ہے، اگر قانون اور قانون کی پاسداری نہ ہوتو انسان اور جانوروں میں کوئی امتیاز باقی نہیں رہے گا۔انسانی سہولتوں کے وسائل جیسے جیسے سامنے آتے گئے، علماء اُمت نے اسلامی نقطۂ نظر سے اس پر روشنی ڈالنے کی بھی کوششیں کیں، چنانچہ آج کل تیز رفتار سواریوں کی وجہ سے، جو متعدد اور اندوہناک حادثات پیش آرہے ہیں، ان سے متعلق  بھی علماء   امت نے  شرعی  راہنمائی کی ہے ۔ زیر نظر کتابچہ بعنوان’’گاڑیوں کے حادثات  اسباب، اقسام اور احکام‘‘ فضیلۃ الشیخ محمد بن صالح عثیمین رحمہ اللہ کا ٹریفک قوانین کی پاسداری سے  متعلق ایک فتویٰ کا اردو ترجمہ  ہے  جناب محمد سرور صاحب نے اسے اردو قالب میں ڈھالا ہے ۔ٹریفک کے اصول وآداب کے متعلق یہ ایک راہنما تحریر ہے ۔(م۔ا)

< 1 2 >

کل کتب 0

< 1 >

کل کتب 0

< 1 >

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 22750
  • اس ہفتے کے قارئین 284560
  • اس ماہ کے قارئین 770752
  • کل قارئین97836056

موضوعاتی فہرست