توحید پبلیکیشنز، بنگلور

  • نام : توحید پبلیکیشنز، بنگلور

کل کتب 69

  • 26 #801

    مصنف : ابو عدنان محمد منیر قمر

    مشاہدات : 26755

    نماز پنجگانہ کی رکعتیں مع نماز وتر وتہجد

    (جمعہ 23 دسمبر 2011ء) ناشر : توحید پبلیکیشنز، بنگلور
    #801 Book صفحات: 97

    نماز دین کا ستون اور اسلام کا بنیادی  رکن ہے،نماز صحت ایمان کی شرط ہے کہ تارک نماز کا اسلام سے تعلق ہی منقطع ہو جاتاہے ،اس لحاظ سے نماز کی پابندی ہر مسلمان پر لازم ہے، پھر نمازکے طریقہ کار سے آگاہی بھی نہایت اہم ہے نیز فرض و نفل نمازوں کے اوقات اور تعدادکا علم بھی ضروری ہے ۔ نماز کی رکعتوں کی تعداد اور اوقا ت کے متعلق یہ ایک اچھی کتاب ہے ،جس میں فرض و نفل نمازوں کی تعداد اور اوقات کی وضاحت کی گئی ہے ،پھرسنت مؤکدہ و غیر مؤکدہ کی توضیح اور وتر نماز کے عدم وجوب سمیت رکعات وتر اور وتر کی ادائیگی کے مختلف طریقوں کی تفصیل بیان کی گئی ہے۔نماز کی رکعات کے متعلق یہ ایک  نہایت معلوماتی کتاب ہے،جس کا مطالعہ قارئین کی علمی تشنگی کاکافی مداوا  ثابت ہو گا۔(ف۔ر)
     

  • 27 #802

    مصنف : ابو عدنان محمد منیر قمر

    مشاہدات : 22519

    رفع الیدین(مسائل واحکام،دلائل وتحقیق)

    dsa (ہفتہ 24 دسمبر 2011ء) ناشر : توحید پبلیکیشنز، بنگلور
    #802 Book صفحات: 120

    رفع الیدین نبی کریمﷺکی محبوب سنت ہے ،جس پر آپ نے ہمیشہ عمل کیا اور اپنی حیات مبارکہ میں کبھی کوئی نماز رفع الیدین کے بغیر نہیں پڑھی ۔نیز آپ نے تمام امتیوں کو اس بات کاپابند کیا کہ و ہ طریقہ نبوی کے مطابق نماز ادا کریں ،لیکن تقلید شخصی کے خوگروں نے عوام کا کتاب وسنت سے تعلق توڑ کر اتباع و اطاعت کا رخ ائمہ کی طرف موڑ دیا اور اعمال کی ادائیگی کے لیے قول وفعل امام کو ترجیح دی گئی ،یوں عوام کو سنت سے ناتا ٹوٹا اور شخصیت پرستی کا آغاز ہو ،آل تقلید  کی اس گھناؤنی سازش سے اتباع رسولﷺکا جذبہ معدوم ہوا اور عبادات میں بدعات و محدثات کا لا متناہی سلسلہ شروع ہوا کہ اسلام کا اصل چہرہ ہی مسخ کردیا گیا اور حاملین کتاب وسنت  کو بے دین و بے ایمان قرار دیا گیا ،صحابہ کرام رضوان اللہ اجمعین پر غیر فقیہ ہونے کے بے ہودہ الزامات عائد کیے گئے اور جہاں مذہب کے خلاف احادیث آئیں انہیں مختلف تاویلات وتحریفات سے رد کر دیا گیا۔انہیں مسائل میں سے ایک مسئلہ نمازوں میں رفع الیدین کا ہےجسے آل تقلید مختلف حیلوں بہانوں سے منسوخ اور معدوم سنت قرار دینے کی کوشش کرتے ہیں ۔اس کے برعکس سلفی علما نے آل تقلید کی ان...

  • 28 #806

    مصنف : ابو عدنان محمد منیر قمر

    مشاہدات : 30671

    تعویذ گنڈوں اور جنات وجادو کا علاج

    (اتوار 25 دسمبر 2011ء) ناشر : توحید پبلیکیشنز، بنگلور
    #806 Book صفحات: 73

    جادو برحق ہےاور کتاب وسنت کے دلائل کی رو سے جادو ،ٹونہ انسانی زندگی میں اثر انداز ہوتا ہے ،جس سے انسان  کئی قسم کے روحانی و جسمانی عوارض کا شکار ہوتا ہے۔جادو کے برحق ہونے کے باوجود کتاب وسنت میں جادو ٹونے کا توڑ موجود ہے ،اس لیے جادو ٹونے کو دماغ پر سوار کرنا اور ہرمشکل ،پریشانی اور بیماری کے پیچھے جادو ٹونے کو محرک سمجھنا قطعا درست نہیں۔ایک تو جادو کرنا اور کروانا حرام ہے،لہذا کسی مسلمان کے لیے درست نہیں کہ وہ کسی مسلمان کو پریشان کرنے ، کسی کو نقصان پہنچانے یا اپنی دلی  تسکین کے لیے جادو کرے یاکرائے ،پھر اگر کسی پر جادو کے اثرات ظاہر ہوں تو ایسے جادوگروں ، بے دین عاملوں اورکالے علم کے ماہرین کے پاس نہیں جانا چاہیے ،بلکہ مستند علما کے پاس جاکر ان سے مشاورت کی جائے یا جادو کے تو ڑ پر لکھی گئی کتب سے علاج کی کوشش کی جائے ،جادو ٹونے اور جنات کی شرارتوں کےتوڑ کے لیے یہ عمدہ کتاب ہے ،جس میں ہر قسم کے جادو ٹونےکا علاج کتاب وسنت کےدلائل سے ثابت کیا گیا ہے۔(ف۔ر)
     

  • 29 #1045

    مصنف : شوانہ عبد العزیز

    مشاہدات : 20663

    دنیوی مصائب ومشکلات حقیقت ،اسباب او رثمرات

    (اتوار 08 اگست 2010ء) ناشر : توحید پبلیکیشنز، بنگلور
    #1045 Book صفحات: 48

    یہ دنیاآزمائش گاہ ہے ۔خداوندقدوس نےموت وحیات کی تخلیق کامقصدہی یہ قراردیاہے کہ وہ اس کے ذریعے ہماری آمائش کرناچاہتاہے کہ ہم میں سے کون اچھے عمل کرتاہے اورکون برے عمل اپناتاہے ۔دنیامیں انسان کوکئی طرح کی مشکلات اورمصیبتوں سے دوچارہوناپڑتاہے ۔یہ آزمائش اس لیے ہوتی ہے کہ انسان کاتعلق خداکےساتھ مضبوط ہوتاہے یاوہ اس سے دورہوجاتاہے۔زیرنظرکتابچہ میں دنیوی مصائب ومشکلات کےحوالے سے قرآن وسنت کی روشنی میں راہنمائی کی گئی ہے کہ ان میں ایک انسان سے کون سارویہ اورکردارمطلوب ہے ۔دعاء توکل علی اللہ اوراللہ سے اجروثواب کی امیدہی وہ طرز عمل ہے جومصائب کی صورت میں انسان کے لیے مناسب ہے ۔اسوۂ رسول ﷺ اورصحابہ کرام ؓ کی سیرتوں سے بھی یہی تصویرسامنے آتی ہے ۔

     

     

  • 30 #1046

    مصنف : عبد اللہ بن محمد بن حمید

    مشاہدات : 19152

    درآمدہ گوشت کی شرعی حیثیت

    (جمعہ 06 اگست 2010ء) ناشر : توحید پبلیکیشنز، بنگلور
    #1046 Book صفحات: 79

    شرع متین میں حلت وحرمت کامسئلہ بنیادی واصولی مسائل میں شمارہوتاہے ،جسےکتاب وسنت میں مکمل شرح وبسط کےساتھ بیان کیاگیاہے ۔متعددآیات میں اسےکھول کربیان کردیاگیاہے۔شریعت میں اکل حلال کی بہت زیادہ تاکیدکی گئی ہے ۔اس سلسلہ میں یہ مسئلہ بھی بہت اہم ہے کہ جن جانوروں کاگوشت کھایاجاسکتاہے ،انہیں ذبح کون کررہاہے۔قرآن کی روسے اہل کتاب کاذبیحہ توجائزہے لیکن ان کے علاوہ کفارومشرکین کے ذبح کردہ جانورحرام ہیں ۔فی زمانہ مختلف اسلامی ممالک میں غیراسلامی ریاستوں  سے ذبح شدہ گوشت درآمدکیاجاتاہے ۔بحیثیت مسلمان ہماری ذمہ داری ہے کہ اس کے بارےمیں شرعی ہدایات سے آگاہ ہوں کہ کیاواقعی وہ شرعی ضوابط کےمطابق حلال ہے یانہیں ۔زیرنظرکتاب میں اسی مسئلے پرمدلل اورتحقیقی گفتگوکی گئی ہے۔جس کے مطالعے سے یقیناً یہ مسئلہ مکمل طورپرواضح ہوکرسامنے آجاتاہے ۔

     

     

  • 31 #1049

    مصنف : احمدسالم بادویلان

    مشاہدات : 22101

    اور سگریٹ چھوٹ گئی

    (جمعہ 13 اگست 2010ء) ناشر : توحید پبلیکیشنز، بنگلور
    #1049 Book صفحات: 30

    قرآن شریف میں نبی مکرم ﷺ کاایک وصف یہ بیان کیاگیاہے کہ آپ ﷺ پاکیزہ وطیب چیزوں کوحلال ٹھہراتے اورخبیث وناپاک اشیاء کوحرام قراردیتے ہیں ۔اسلامی تعلیمات کے مطالعہ سے معلوم ہوتاہے کہ اسلام میں غلط اشیاء جوانسانی صحت کےلیے نقصان دہ ہوں‘حرام وناجائز ہیں ۔سگریٹ کےبارے میں یہ طے شدہ بات ہے کہ یہ انتہائی مہلک اورمضرہے۔سگریت کابنیادی عنصرتمباکوہے جوبنگسن کی نسل سے ایک نباتات ہے،جسےکھانےسے جانوربھی اجتناب کرتے ہیں ۔لیکن بعض لوگ سگریٹ کے ذریعے تمباکونوشی کرتے ہیں اوریوں زہرپھانکتےہیں ۔اس سے بے شمارجسمانی ونفسیاتی امراض پیداہوتے ہیں۔زیرنظررسالہ میں سگریٹ کے شرعی حکم کواجاگرکیاگیاہے اوراس کے مہلک نقصانات پربھی روشنی ڈالی گئی ہے ۔بہت ہی مفیدرسالہ ہے ۔

     

  • 32 #1098

    مصنف : ابو عدنان محمد منیر قمر

    مشاہدات : 19801

    نماز کی عدم پابندی اور اس کا انجام

    (پیر 06 ستمبر 2010ء) ناشر : توحید پبلیکیشنز، بنگلور
    #1098 Book صفحات: 4

    اسلام میں نماز کی اہمیت کیاہے؟اس کااندازہ اس حدیث پاک سے لگایاجاسکتاہےکہ کفروسلام کےمابین حدفاصل نمازہی ہے۔یہی مومن کی معراج اوردین کاستون ہے۔رسول اللہ ﷺ کاارشادپاک ہے کہ میری آنکھوں کی ٹھنڈک نمازمیں رکھی ہے۔دوزخی لوگ بھی اعتراف کریں گے کہ ان کےجہنم میں داخلے کاسبب نماز کی عدم ادائیگی ہے ۔نماز کانہ پڑھناتوخیربہت ہی بڑاجرم ہے ،اس کی پابندی نہ کرنابھی بہت عظیم گناہ ہے جس پرشریعت میں بہت سی وعیدیں آئی ہیں۔زیرنظراوراق میں اس شے کی طرف توجہ دلائی گئی ہے کہ نماز کوبروقت نہ پڑھنااوراس سلسلہ میں لاپرواہی برتناباعث عذاب ہے،فلہذانمازوں کوپابندی وقت اورجمع آداب کوملحوظ رکھتے ہوئے اداکرناچاہیے ۔

     

  • 33 #1161

    مصنف : ابو عدنان محمد منیر قمر

    مشاہدات : 26089

    فضائل رمضان وروزہ

    (ہفتہ 21 جولائی 2012ء) ناشر : توحید پبلیکیشنز، بنگلور
    #1161 Book صفحات: 112

    روزوں کے احکام مسائل پر عربی زبان میں بہت سی کتب لکھی گئی ہیں اور روزوں سے متعلقہ ابحاث کو فتاویٰ کی شکل میں بھی کافی حد تک لوگوں کے سامنے لایا جاچکا ہے۔ اردو زبان میں عصری مسائل کو سامنےر کھتے ہوئےبہت کم ایسی کوشش کی گئی ہے کہ ان تمام مسائل کو ایک جگہ مبسوط طریقہ سے اکٹھا کردیا جاتا خصوصا وہ مسائل کہ جس میں کسی نہ کسی پہلو سے تشنگی رہ جاتی ہے دلائل ذکرکر کے ان کے موازنہ کے بعد  راجح مسلک بیان کردیا جاتا۔زیر نظر کتابچہ میں مصنف نے روزوں سے متعلقہ ابتدائی معلومات و فضائل کے ساتھ ساتھ رؤیت ہلال اور اختلاف مطالع جیسے مسائل کی بحث کو بھی اجاگر کیا ہے کہ جس میں فقہاء کے اختلافات اور پھر منافشہ کے بعد راجح مسلک بھی بیان کردیا ہے۔اس کتاب کا منفرد انداز یہ ہے کہ مصنف نے روزوں کے فوائد و ثمرات کو طبی اور سائنسی اصولوں پر بھی پرکھا ہے اور روزہ سے متعلق انسانی نفسیات کوبھی شامل کرتے ہیں اور موجودہ دور میں واقعاتی مثالوں سے روزہ کی اہمیت و افادیت پیش کرتے ہیں۔ 110 صفحات کی یہ کتاب ان جملہ خصوصیات کی حامل ہے۔(ک۔ط)
     

  • 34 #1834

    مصنف : ابو عدنان محمد منیر قمر

    مشاہدات : 6496

    مختصر مسائل و احکام رمضان ، روزہ اور زکوۃ

    (جمعہ 25 جولائی 2014ء) ناشر : توحید پبلیکیشنز، بنگلور
    #1834 Book صفحات: 57

    روزوں کے احکام مسائل پر عربی زبان میں بہت سی کتب لکھی گئی ہیں اور روزوں سے متعلقہ ابحاث کو فتاویٰ کی شکل میں بھی کافی حد تک لوگوں کے سامنے لایا جاچکا ہے۔ اردو زبان میں عصری مسائل کو سامنےر کھتے ہوئےبہت کم ایسی کوشش کی گئی ہے کہ ان تمام مسائل کو ایک جگہ مبسوط طریقہ سے اکٹھا کردیا جاتا خصوصا وہ مسائل کہ جس میں کسی نہ کسی پہلو سے تشنگی رہ جاتی ہے دلائل ذکرکر کے ان کے موازنہ کے بعد  راجح مسلک بیان کردیا جاتا۔زیر نظر کتابچہ(رمضان ،روزہ اور زکوۃ) سعودی عرب میں مقیم پاکستانی عالم دین ابو عدنان محمد منیر قمر کی تصنیف ہے ،جس میں مصنف نے رمضان روزہ اور زکوۃ سے متعلقہ مسائل کی بحث کو بھی اجاگر کیا ہے کہ جس میں فقہاء کے اختلافات اور پھر منافشہ کے بعد راجح مسلک بھی بیان کردیا ہے۔اس کتاب کا منفرد انداز یہ ہے کہ مصنف نے روزوں کے فوائد و ثمرات کو طبی اور سائنسی اصولوں پر بھی پرکھا ہے اور روزہ سے متعلق انسانی نفسیات کوبھی شامل کرتے ہیں اور موجودہ دور میں واقعاتی مثالوں سے روزہ کی اہمیت و افادیت پیش کرتے ہیں۔ اللہ تعالی مولف کی اس کاوش کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے او...

  • 35 #1857

    مصنف : محمد رحمت اللہ خان

    مشاہدات : 5565

    تلاش حق کا سفر

    (جمعہ 22 اگست 2014ء) ناشر : توحید پبلیکیشنز، بنگلور
    #1857 Book صفحات: 162

    کسی بھی انسان کے لئے یہ بہت بڑی سعادت  کی بات ہے کہ اللہ تعالی اسے صراط مستقیم پر چلا دے اور اس کے سامنے حق کو واضح کر دے۔اور جو آدمی خلوص اور تعصبات سے بالا ہو کر حق کو تلاش کرتا ہے ،اللہ اسے ضرور راہ حق دکھا دیتے ہیں۔تلاش حق کے مسافروں میں سے ایک  مسافر اس کتاب کے مولف  محمد رحمت اللہ خان صاحب ہیں۔جو حق کی تلاش  میں دربدر کی ٹھوکریں کھانے کے بعد بالآخر  مسلک  حق مسلک اہل حدیث   سے منسلک ہو گئے ہیں ۔ انہوں نے تلاش حق کے سفر میں پیش آنے والے واقعات کو جمع کرتے ہوئے یہ کتاب مرتب فرمائی  ہے، تاکہ دیگر لوگوں کو حق سمجھنے میں آسانی ہو جائے۔ مؤلف کی یہ کتاب سالہا سال کی تحقیق وکاوش کاماحاصل ہے ۔ان کی زندگی کا آغاز تقلید اور خانقاہی سلسلوں سے ہوا۔ پھر اللہ تعالی نےانہیں حق کو سمجھنے اور اس پر عمل پیرا ہونے کی توفیق عطافرمائی۔ اس دوران انہوں نے مختلف مسالک او ران کے عقائد ونظریات کا گہرائی سے مطالعہ کرکے کتاب وسنت سے ان کاتقابل کیا ۔یوں صراط مستقیم اپنی تمام ترحقانیت کےساتھ ان پر واضح ہوگیا۔ انہی تفصیلات کو انہوں نے کت...

  • 36 #1898

    مصنف : ابو عدنان محمد منیر قمر

    مشاہدات : 6153

    مختصر مسائل و احکام حج وعمرہ اور قربانی و عیدین

    (ہفتہ 13 ستمبر 2014ء) ناشر : توحید پبلیکیشنز، بنگلور
    #1898 Book صفحات: 66

    بیت اللہ کا حج  ارکانِ اسلام میں ایک اہم ترین  رکن ہے۔ بیت اللہ کی زیارت او رفریضۂ حج کی ادائیگی ہر صاحب ایمان کی تمنا اورآرزو ہے۔ ہر صاحب استطاعت مسلمان پر  زندگی میں ایک دفعہ فریضہ حج کی ادائیگی فرض ہے، اور اس کے انکار ی کا ایمان کامل نہیں ہے اور وہ دائرہ اسلام سےخارج ہے۔ اجر وثواب کے لحاظ سے یہ رکن بہت زیادہ اہمیت کاحامل ہے تمام كتب حديث وفقہ میں اس کی فضیلت اور احکام ومسائل کے متعلق ابو اب قائم کیے گئے ہیں اور تفصیلی مباحث موجود ہیں ۔حدیث نبویﷺ کہ آپ نےفرمایا "الحج المبرور لیس له جزاء إلا الجنة "حج مبرور کا ثواب جنت کے  سوا کچھ نہیں ۔اس موضوع پر اب تک اردو و عربی زبان میں چھوٹی بڑی بیسیوں کتب لکھی جاچکی ہیں زیرنظر کتاب ""سعودی عرب میں مقیم پاکستانی عالم دین مولانا ابو عدنان محمد منیر قمر ﷾کی کاوش ہے۔ جس میں انہوں  حج وعمرہ کے تمام مسائل او ر اس دوران پڑھی جانے والی دعائیں قرآن وحدیث کی روشنی میں جمع کر دی گئی ہیں ۔اور اس کے ساتھ قربانی وعیدین کے مسائل بھی نہایت اختصار مگر دلائل اور جامعیت کے ساتھ بیان کر دیئ...

  • 37 #1963

    مصنف : ابو عدنان محمد منیر قمر

    مشاہدات : 9795

    انسانی تاریخ کی انتہائی خطرناک و خفیہ ترین تحریک، حقائق انکشافات

    (جمعرات 18 ستمبر 2014ء) ناشر : توحید پبلیکیشنز، بنگلور
    #1963 Book صفحات: 25

    تاریخ عالم آج تک بے شمار تحریکوں سے روشناس ہو چکی ہے۔اور آئے دن چشم فلک کو نئے نئے ناموں سے موسوم عجیب وغریب نظریات اور پروگراموں کی حامل اور طرح طرح کے لوگوں کی قیادت میں کام کرنے والی تحریکوں سے وابستہ پڑتا ہے۔ان میں سے کچھ تحریکیں مثبت طریق کار اور دینی نہیں تو کم از کم دنیاوی مگر اصلاحی وفلاحی نظریات کی پر چارک ہوتی ہیں۔بعض تحریکیں خالص دینی اور اسلامی ہیں،جبکہ بعض ایسی بھی ہیں جو دین کے نام کو شعار بنا کر لوگوں کو اپنے ساتھ ملاتی اور پھر بے دینی کو پھیلاتی ہیں۔انہی رنگا رنگ ناموں اور طرح طرح کے نظریات کی حامل تحریکوں میں سے ایک خطرناک ترین تحریک کا نام الماسونیہ ،فری میسن (FREEMASONRY) ہے جس کے طریقے کار اور عقائد ونظریات کا مطالعہ کرنے سے ایک ایسی خطرناک وخوفناک اور بھیانک جماعت سامنے آتی ہے ،جس کے متعلق معلومات نہ ہونے کی وجہ سے ان پڑھ تو کیا بڑے بڑے پڑھے لکھے مسلمانوں کا ان کے جال میں پھنس جاناناممکنات میں سے نہیں ہے۔اور جو ان کے جال میں پھنس گیا ،وہ آہستہ آہستہ دین سے دور ہوتا چلا گیا اور بالآخر دین کا دشمن بن گیا ۔یہی اس خوفناک تحریک کا نصب العین...

  • 38 #3479

    مصنف : ابو عدنان محمد منیر قمر

    مشاہدات : 7139

    صحیح تاریخ ولادت مصطفیٰ ﷺ، جشن میلاد؛ یوم وفات پر اک تحقیق؛ ایک جائزہ

    (پیر 22 فروری 2016ء) ناشر : توحید پبلیکیشنز، بنگلور
    #3479 Book صفحات: 40

    مسلمان کی اصل کامیابی قرآن مجیداور احادیث نبویہ میں اللہ اور رسول اکرم ﷺ کی جو تعلیمات ہیں ان کی پیروی کرنے اوران کی خلاف ورزی یا نافرمانی نہ کرنے میں ہے مسلمانوں کوعملی زندگی میں اپنے سامنے قرآن وحدیث ہی کو سامنے رکھنا چاہیے اس سلسلے میں صحابہ کرام ﷢ کے طرزِ عمل سے راہنمائی لینے چاہیے کہ انہوں نے قرآن وحدیث پر کیسے عمل کیا کیونکہ انہی شخصیات کو اللہ تعالی نے معیار حق قرار دیا ہے۔ اورنبی ﷺنے بھی اختلافات کی صورت میں سنتِ نبویہ اور سنت خلفائے راشدین کو تھام نے کی تلقین کی ہےمتازعہ مسائل میں سے ایک اہم مسئلہ بارہ ربیع الاول کو میلاد النبی ﷺ منانےکاہے بہت سارے مسلمان ہرسال بارہ ربیع الاول کو عید میلادالنبی ﷺ او رجشن مناتے ہیں ۔عمارتوں پر چراغاں کیا جاتا ہے، جھنڈیاں لگائی جاتی ہیں، نعت خوانی کےلیے محفلیں منعقدکی جاتی ہیں اور بعض ملکوں میں سرکاری طور پر چھٹی کی جاتی ہے۔ لیکن اگر قرآن وحدیث اور قرون اولیٰ کی تاریخ کا پوری دیانتداری کے ساتھ مطالعہ کیا جائے تو ہمیں پتہ چلتا ہےکہ قرآن وحدیث میں جشن عید یا عید میلاد کا کوئی ثبوت نہیں ہے اور نہ نبی کریم ﷺ نے اپنا میل...

  • شرف اصحاب الحدیث کا اردو ترجمہ فضائل اہلحدیث

    (جمعرات 02 نومبر 2017ء) ناشر : توحید پبلیکیشنز، بنگلور
    #4865 Book صفحات: 89

     اصحاب الحدیث کی اصطلاح ابتداء ہی سے اس گروہ کی پہچان رہی ہے  جو سنت نبویہ کی تعظیم اوراس کی نشر واشاعت کا کام کرتا اور نبی  کریم ﷺ کےصحابہ کے عقیدہ جیسا اعتقاد رکھتا اورکتاب وسنت کوسمجھنے کے لیے فہم صحابہ پرعمل کرتا چلا آیا ہے۔یہ لوگ خیرالقرون سے تعلق رکھتے ہیں ، اس سے وہ لوگ مراد نہیں ہیں جن کا عقیدہ سلف کے عقیدہ کے خلاف اوروہ صرف عقل اوررائےاوراپنے ذوق اورخوابوں پراعمال کی بنیادرکھتے اوررجوع کرتے ہيں۔ اوریہی وہ گروہ اورفرقہ ہے جوفرقہ ناجيہ اورطائفہ منصورہ جس کا ذکر احادیث میں ملتا ہے۔نبی کریمﷺنے فرمایا:"ہروقت میری امت سے ایک گروہ حق پررہے گا جو بھی انہیں ذلیل کرنے کی کوشش کرے گا وہ انہيں نقصان نہیں دے سکے گا ، حتی کہ اللہ تعالی کا حکم آجائےتووہ گروہ اسی حالت میں ہوگا (مسلم : 1920 ) بہت سارے آئمہ کرام نے اس حدیث میں مذکور گروہ سے بھی اہل حدیث ہی کو مقصودو مراد لیا ہے ۔ زیر تبصرہ کتاب " شرف اصحاب الحدیث"پانچویں صدی ہجری کے معروف امام علامہ خطیب بغدادی ﷫کی عربی تصنیف ہے ،جس کا اردو ترجمہ وخلاصہ خالد گرجاکھی صاحب نے کیا ہے۔مولف...

  • 40 #5107

    مصنف : ابو عدنان محمد منیر قمر

    مشاہدات : 12335

    ظہور امام مہدی ایک اٹل حقیقت

    (منگل 02 جنوری 2018ء) ناشر : توحید پبلیکیشنز، بنگلور
    #5107 Book صفحات: 170

    ظہور امام مہدی کے مسئلہ میں بہت سے لوگوں نے ٹھوکر کھائ ہے۔ بعض وہ ہیں جو حضرت عیسٰیؑ اور امام مہدی کو ایک ہی شخصیت قرار دیتے ہیں ‘ بعض وہ ہیں جو آنحضرت  کی اس پیشگوئی کا مصداق حضرت عمر بن عبد العزیز کو ٹھراتےہیں‘ ایک گروہ ایسا ہے جو اپنے امام منتظر محمد بن حسن عسکری کو مہدی بنانے پر تلاا ہوا ہے‘ بعض انتہا پسند وہ ہیں جو آئے دن مہدی ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں اور بعض نے تو سرے سے ہی امام مہدی کا انکار کر دیا ہے۔اس طرح کے دیگر اور بھی بہت سے لوگ ہیں جو وارد شدہ احادیث پر اعتراضات کی صورت میں یا انکار کی صورت میں عوام الناس کے لیے مسائل پیدا کر رہے ہیں۔۔ زیرِ تبصرہ کتاب  میں مصنف﷾ نے تمام دعاوی کا محققانہ جائزہ لیتے ہوئے ان کا واضح رد کرنے کے ساتھ ساتھ درست موقف وعقیدہ’’ظہور امام مہدی۔ ایک اٹل حقیقت‘‘ کو دلائل وبراہین کی روشنی میں خوب مجلی ومنور کیا ہے۔ دلائل قرآن مجید واحادیث صحیحہ سے اور متواتر ائمہ وعلماء کا بھی تذکرہ ہے جو اس موقف کے حاملین میں سے ہیں۔ کبار اہل علم کے اقوال اور سعودی عرب کے دار الافتاء کی د...

  • 41 #5826

    مصنف : ناصر الدین البانی

    مشاہدات : 2929

    مختصر قیام رمضان

    (جمعرات 11 جولائی 2019ء) ناشر : توحید پبلیکیشنز، بنگلور
    #5826 Book صفحات: 73

    نمازِ تراویح نبی کریم ﷺ کی سنت مبارکہ ہے اورصحیح احادیث سے ثابت ہے۔سیدہ  عائشہ ؓ سے روایت ہے کہ نبی کریمﷺ  نے ایک رات مسجد میں نماز اداکی، لوگوں نے بھی آپﷺ کے ساتھ نماز پڑھی، پھر آپﷺنے دوسری رات نماز پڑھی اور لوگوں کی بھی کثیر تعداد نے آپﷺ کے ساتھ نماز ادا کی، پھر لوگ اسی طرح تیسری یا چوتھی رات میں بھی جمع ہوئے لیکن رسول اللہﷺتشریف نہ لائے اور جب صبح ہوئی تو آپ ﷺنے فرمایا:’’تم لوگوں نے جو کیا میں نے اسے دیکھا ہے اور گھر سے میں اس لیے نہیں نکلا کہ مجھے یہ خدشہ لاحق ہوا کہ کہیں اس نماز کو تم پر فرض قرار نہ دے دیا جائے۔صحیح احادیث  کے مطابق  رکعاتِ تراویح کی مسنون تعداد بشمول وتر گیارہ ہے  ۔مسنون تعداد کا  مطلب  وہ تعداد  ہےجو اللہ کے نبی ﷺ سے بسند صحیح ثابت ہے ۔ زیر کتابچہ’’ مختصر قیام رمضان ‘‘علامہ ناصر الدین البانی   کی ’’ صلاۃالتراویح‘‘ کے اختصار کا اردو ترجمہ  ہے یہ  اختصار ب...

  • 42 #5851

    مصنف : ابو صالحہ غلام رسول

    مشاہدات : 5105

    نماز میں کی جانے والی غلطیاں اور کوتاہیاں

    (منگل 20 اگست 2019ء) ناشر : توحید پبلیکیشنز، بنگلور
    #5851 Book صفحات: 112

    نماز  انتہائی اہم ترین فریضہ اورا سلام کا   دوسرا رکن ِ عظیم ہے جوکہ بہت زیادہ اہمیت کا حامل  ہے ۔ کلمۂ توحید کے  اقرار کےبعد  سب سے پہلے  جو فریضہ  انسان  پر عائد ہوتا ہے وہ نماز ہی ہے ۔اسی سے ایک مومن اور کافر میں تمیز ہوتی  ہے ۔ بے نماز ی کافر اور دائرۂ اسلام سے خارج ہے ۔ قیامت کےدن  اعمال میں سب سے پہلے نماز ہی سے متعلق سوال  ہوگا۔ فرد ومعاشرہ کی اصلاح کے لیے  نماز ازحد ضروری ہے ۔ نماز فواحش ومنکرات سےانسان کو روکتی ہے ۔بچوں کی صحیح تربیت اسی وقت ممکن ہے جب ان کوبچپن ہی سےنماز کا پابند بنایا جائے ۔  قرآن  وحدیث میں  نماز کو بر وقت  اور باجماعت  اداکرنے  کی  بہت زیاد ہ تلقین کی گئی ہے  ۔نماز کی ادائیگی  اور  اس کی اہمیت اور فضلیت اس قد ر  اہم ہے   کہ  سفر وحضر  اور میدان ِجنگ اور بیماری میں بھی  نماز ادا کرنا ضروری  ہے ۔ رسول اکرم ﷺ کو نماز اس قدر محبوب تھی کہ آپﷺ نے اسے اپنی آنکھوں کی ٹھنڈنک قرار دیا ۔ن...

  • 43 #5861

    مصنف : ابو عدنان محمد منیر قمر

    مشاہدات : 2392

    نماز تراویح ( منیر قمر ) جدید ایڈیشن

    (جمعہ 30 اگست 2019ء) ناشر : توحید پبلیکیشنز، بنگلور
    #5861 Book صفحات: 112

    نمازِ تراویح نبی کریم ﷺ کی سنت مبارکہ ہے اورصحیح احادیث سے ثابت ہے۔سیدہ  عائشہ ؓ سے روایت ہے کہ نبی کریمﷺ  نے ایک رات مسجد میں نماز اداکی، لوگوں نے بھی آپﷺ کے ساتھ نماز پڑھی، پھر آپﷺنے دوسری رات نماز پڑھی اور لوگوں کی بھی کثیر تعداد نے آپﷺ کے ساتھ نماز ادا کی، پھر لوگ اسی طرح تیسری یا چوتھی رات میں بھی جمع ہوئے لیکن رسول اللہﷺتشریف نہ لائے اور جب صبح ہوئی تو آپ ﷺنے فرمایا:’’تم لوگوں نے جو کیا میں نے اسے دیکھا ہے اور گھر سے میں اس لیے نہیں نکلا کہ مجھے یہ خدشہ لاحق ہوا کہ کہیں اس نماز کو تم پر فرض قرار نہ دے دیا جائے۔صحیح احادیث  کے مطابق  رکعاتِ تراویح کی مسنون تعداد بشمول وتر گیارہ ہے  ۔مسنون تعداد کا  مطلب  وہ تعداد  ہےجو اللہ کے نبی ﷺ سے بسند صحیح ثابت ہے ۔ رکعات تراویح کی مسنون تعداد اوررکعات تراویح کی اختیاری تعداد میں  فرق ہے ۔ مسنون تعداد کا مطلب یہ ہے کہ  جو تعداد اللہ کےنبی ﷺ سے  ثابت ہے او راختیاری تعداد کا مطلب یہ  ہے  کہ وہ تعداد جو بعض امتیوں نے اپ...

  • 44 #6155

    مصنف : علمی کمیٹی الریاض

    مشاہدات : 6559

    آداب زندگی ( علمی کمیٹی )

    (پیر 24 اگست 2020ء) ناشر : توحید پبلیکیشنز، بنگلور
    #6155 Book صفحات: 64

    اسلامی آداب واخلاقیات حسنِ معاشرت کی بنیاد ہیں،ان کے  نہ پائے جانے سے انسانی زندگی  اپنا حسن کھو دیتی ہے ۔ حسنِ اخلاق کی اہمیت اسی  سے  دوچند ہوجاتی ہے  کہ ہمیں احادیث مبارکہ سے متعدد ایسے واقعات ملتے ہیں کہ جن میں عبادت وریاضت میں کمال رکھنے والوں کےاعمال کوصرف ان  کی اخلاقی استواری نہ ہونے کی بنا پر رائیگاں قرار دے دیاگیا۔حسن ِاخلاق سے مراد گفتگو اور رہن سہن سے متعلقہ امور کوبہتر بنانا ہی نہیں ہے بلکہ اسلامی تہذیب کے تمام تر پہلوؤں کواپنانا اخلاق کی کامل ترین صورت ہے ۔ کتب احادیث میں دیگر عنوانات کے ساتھ ایک اہم عنوان    الآداب یا البر والصلۃ والآداب بھی شامل ہے ۔جس میں معاشرتی زندگی کے آداب ومعاملات شخصی عادات کی اصلاح وتحسین ،اقربا واحباب کے حقوق ، جانوروں کے حقوق ، عام اشیاء کے استعمال کرنے    سے متعلق احادیث   ائمہ محدثین نے جمع کیں ہے ۔ زیر نظر کتا ب’’ آداب زندگی‘‘ دار الوطن للنشر    ،ریاض کی ’’علمی کمیٹی ‘‘ کی طرف س...

  • 45 #6325

    مصنف : ابو عدنان محمد منیر قمر

    مشاہدات : 4035

    تربیت اولاد (منیر قمر )

    (بدھ 07 اپریل 2021ء) ناشر : توحید پبلیکیشنز، بنگلور
    #6325 Book صفحات: 221

    اللہ تعالیٰ کی بے شمار نعمتوں میں سے ایک بہت بڑی نعمت  اولاد بھی ہے۔ اگر اولاد کی صحیح تربیت  کی جائے  تو وہ آنکھوں کا نور اور دل کا سرور بن جاتی ہے ۔ لیکن اگر اولاد بگڑ جائے  اور اس کی صحیح تربیت نہ کی جائے  تو وہی اولاد آزمائش بن جاتی ہے ۔ دین وشریعت میں اولاد کی اچھی  تربیت  ایک فریضہ کی حیثیت رکھتی ہے ۔کیونکہ جس طرح  والدین کے اولاد پر حقوق ہیں اسی طرح اولاد کےوالدین پر حقوق ہیں اور جیسے اللہ تعالیٰ نے ہمیں والدین کےساتھ نیکی کرنے کا حکم دیا ہے  ایسے  ہی اس نے ہمیں اولاد کےساتھ احسان کرنے کا بھی حکم دیا ہے ۔ان کے ساتھ احسان اور ان کی بہترین تربیت کرنا دراصل امانت صحیح طریقے سے ادا کرنا ہے  ۔ کتاب وسنت کے دلائل میں اس بات کا  واضح حکم ہے کہ اولاد کے ساتھ احسان کیا  جائے ۔زیر نظر کتاب’’تربیت اولاد‘‘فضیلۃ الشیخ  محمد منیر قمر حفظہ اللہ (مصنف کتب کثیرہ ) کی تصنیف ہے ۔فاضل مصنف نے  بہ کثرت کتب سے اس...

  • 46 #6481

    مصنف : ابو عدنان محمد منیر قمر

    مشاہدات : 4340

    مختصر مسائل و احکام عمرہ

    (منگل 14 ستمبر 2021ء) ناشر : توحید پبلیکیشنز، بنگلور
    #6481 Book صفحات: 81

    حج وعمرہ ایک ایسی عبادت ہے جو روئے زمین پرسوائے مکہ مکرمہ خانہ کعبہ کے کہیں اورادا نہیں ہو سکتی۔یہ عبادت جس کے ادا کرنے کا ایک مخصوص طریقہ ہے، مخصوص جگہ پر مخصوص لباس میں ادا کی جاتی ہے۔ عمرہ کو حج اصغر بھی کہتے ہیں۔حج مخصوص دنوں میں ادا کیا جا تا ہے لیکن عمرہ پورے سال میں کسی بھی وقت اداکیا جا سکتا ہے۔صرف عمرے  کی ادائیگی  اکثر علماءکےنزیک فرض یا واجب نہیں تاہم مستحب  ہےمگر جب اس کا احرام باندھ  لیا جائے توحج کی طرح اس کو پورا کرنا فرض ہوتا ہے ۔فرمان نبوی ﷺ کےمطابق ایک عمرہ دوسرے عمرہ کےدرمیانی گناہوں کاکفارہ ہےاور نبی کریم ﷺ نےفرمایا :’’رمضان میں عمرہ کرنا میرے ساتھ حج کرنےکے برابر ہے‘‘۔حج وعمرہ کے احکام    ومسائل کے متعلق اب تک اردو و عربی زبان میں چھوٹی بڑی بیسیوں کتب طبع ہوچکی  ہیں۔ زیر نظر کتابچہ’’مختصر مسائل واحکام عمرہ‘‘ مولانا ابو عدنان محمدمنیر قمر حفظہ اللہ کا مرتب شدہ ہے۔موصوف نےیہ کتاب اپنی طویل کتاب ’’حج وعمرہ اور قربانی وعید...

  • 47 #6548

    مصنف : مقصود الحسن فیضی

    مشاہدات : 2545

    رؤیت ہلال ( جدید ایڈیشن )

    (جمعہ 26 نومبر 2021ء) ناشر : توحید پبلیکیشنز، بنگلور
    #6548 Book صفحات: 161

    اسلام ایک ایسا دین ہے جو زندگی کے تمام شعبوں کے متعلق رہنمائی فراہم کرتا ہے۔روزہ شروع کرنےاور عید منانے کے مسئلے میں شریعت مطہرہ نے جو معیار مقرر کیا ہے وہ یہ ہے کہ چاند دیکھ کرعید منائی جائے او رچاند دیکھ کر ہی روزہ کی ابتداء کی جائے ۔اور اگر گرد وغبار اور ابر باراں کی وجہ سے چاند دکھائی نہ دے تو رواں مہینے کےتیس دن مکمل کر لیے جائیں بالخصوص شعبان اوررمضان المبارک کے ۔ مذکورہ قاعدہ کلیہ تمام مسلمانوں کیلئے ہے خو اہ وہ عربی ہو یا عجمی ۔دور حاضر ہو یا دور ماضی ۔ایک وقت تک مسلمان اس اصول وقاعدہ کے پابند رہےمگر پھر آہستہ آہستہ فقہائے دین و ائمہ مجتہدین اور ان کے مقلدین کی دینی خدمات کے نتیجے میں امت مسلمہ مختلف آراء میں بٹ گئی ۔اس سلسلے میں دو رائے پائی جاتی ہیں ۔ایک نقطۂ نظر کےمطابق مطالع کا اختلاف معتبر نہیں ہے اور ایک جگہ کی رؤیت پوری دنیا کے لیے ہے۔اور دوسرے نقطۂ نظر کے حاملین کے نزدیک اختلاف مطالع معتبر ہے لہٰذا ہر علاقہ کی رؤیت اس علاقہ کے لیے معتبر ہوگی ۔ قرآن وحدیث کے دلائل وبراہین کے مطابق اختلافِ مطالع معتبر ہونے کی رائے راجح ہے۔ وطنِ عزیز پاکستان م...

  • 48 #6572

    مصنف : محمد حنیف منجا کوٹی

    مشاہدات : 3042

    مرد و زن کی نماز میں فرق ( جدید ایڈیشن )

    (پیر 20 دسمبر 2021ء) ناشر : توحید پبلیکیشنز، بنگلور
    #6572 Book صفحات: 42

    مرد اور عورت کی نماز میں کوئی فرق نہیں ہے، البتہ فقہائے کرام جو فرق بیان کرتے ہیں اس کی کوئی دلیل نہیں ہے،شریعت اسلامیہ مرد و زن کے لیے یکساں ہے، البتہ وہاں فرق روا رکھا جائے گا جہاں کوئی دلیل موجود ہو؛ لہذا سنت یہی  ہے کہ عورت بھی اسی طرح نماز پڑھے جیسے مرد نماز پڑھتا ہے۔ زیرنظر کتاب’’مردو زن کی نماز میں فرق‘‘جناب محمد حنیف منجاکوٹی صاحب کی تصنیف ہے۔انہوں نے اس کتاب میں احناف  کی طرف سے مرد اور عورت  کی نماز کےفرق  سلسلے میں  بیان کی جانے والی  ضعیف روایات  اور اقوال الناس کی حقیقت کو واضح کیا ہے اور کتاب وسنت کی روشنی میں صحیح مؤقف کی ترجمانی کی ہے ۔(م۔ا)

  • 49 #6671

    مصنف : ابو عدنان محمد منیر قمر

    مشاہدات : 2783

    رمضان و روزہ احکام و مسائل تحقیق و دلائل

    (ہفتہ 02 اپریل 2022ء) ناشر : توحید پبلیکیشنز، بنگلور
    #6671 Book صفحات: 136

    رمضان المبارک کے  روضے رکھنا اسلام کےبنیادی ارکان میں سے ہے  نبی کریم ﷺ نے ماہ رمضان اور اس میں کی  جانے والی عبادات  ( روزہ ،قیام  ، تلاوت قرآن ،صدقہ خیرات ،اعتکاف ،عبادت  لیلۃ القدر وغیرہ )کی  بڑی فضیلت بیان کی   ہے ۔روزہ  کے  احکام ومسائل  سے   ا گاہی  ہر روزہ دار کے لیے  ضروری ہے  ۔لیکن افسوس روزہ رکھنے والے بیشتر لوگ ان احکام ومسائل سےلا علم ہوتے ہیں،بلکہ بہت سے افراد تو ایسے بھی ہیں جو بدعات وخرافات کی آمیزش سے  یہ عظیم عمل برباد کرلینے تک پہنچ جاتے ہیں ۔   کتبِ احادیث میں ائمہ محدثین نے   کتاب الصیام  کے نام سے باقاعدہ عنوان قائم کیے ہیں    اور کئی  اہل علم نے    رمضان المبارک  کے احکام ومسائل وفضائل کے  حوالے  سے کتب تصنیف کی  ہیں ۔ زیر نظر کتاب’’رمضان وروزہ احکام ومسائل، تحقیق ودلائل‘‘  فضیلۃ الشیخ محمد منیر قمر  حفظہ اللہ  (مصنف کتب کثیرہ )&...

  • 50 #6678

    مصنف : ابو عدنان محمد منیر قمر

    مشاہدات : 4555

    عظمت قرآن ( محمد منیر قمر)

    (اتوار 10 اپریل 2022ء) ناشر : توحید پبلیکیشنز، بنگلور
    #6678 Book صفحات: 191

    قرآن مجید  واحد ایسی کتاب کے  جو پوری انسانیت  کےلیے رشد وہدایت کا ذریعہ ہے  اللہ تعالی نے اس کتاب ِہدایت میں  انسان کو پیش   آنے والےتما م مسائل کو   تفصیل سے  بیان کردیا ہے  جیسے کہ ارشادگرامی ہے کہ   و نزلنا عليك الكتاب تبيانا لكل شيء قرآن مجید سیکڑوں موضوعا ت   پرمشتمل ہے۔مسلمانوں کی دینی  زندگی کا انحصار  اس مقدس  کتاب سے  وابستگی پر ہے  اور یہ اس وقت  تک ممکن نہیں جب تک اسے پڑ ھا اور سمجھا نہ  جائے۔ قرآن کریم کا  یہ اعجاز  ہے کہ اللہ تعالیٰ نے  قرآن کی حفاظت کا  ذمہ خود لیا۔اور قرآن کریم ایک ایسا معجزہ ہے  کہ تمام مخلوقات مل کر بھی اس  کی مثال پیش کرنے سے قاصر  ہیں۔قرآن کی عظمت کا اندازہ اس امر سے بھی لگایا جاسکتا ہے کہ یہ کتاب جس سرزمین پر نازل ہوئی اس نے وہاں کے لوگوں کو فرشِ خاک سے اوجِ ثریا تک پہنچا دیا۔اس نےان کو دنیا کی عظیم ترین...

< 1 2 3 >

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 28846
  • اس ہفتے کے قارئین 551249
  • اس ماہ کے قارئین 1604749
  • کل قارئین110926187
  • کل کتب8851

موضوعاتی فہرست