#6155

مصنف : علمی کمیٹی الریاض

مشاہدات : 6708

آداب زندگی ( علمی کمیٹی )

  • صفحات: 64
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 1600 (PKR)
(پیر 24 اگست 2020ء) ناشر : توحید پبلیکیشنز، بنگلور

اسلامی آداب واخلاقیات حسنِ معاشرت کی بنیاد ہیں،ان کے  نہ پائے جانے سے انسانی زندگی  اپنا حسن کھو دیتی ہے ۔ حسنِ اخلاق کی اہمیت اسی  سے  دوچند ہوجاتی ہے  کہ ہمیں احادیث مبارکہ سے متعدد ایسے واقعات ملتے ہیں کہ جن میں عبادت وریاضت میں کمال رکھنے والوں کےاعمال کوصرف ان  کی اخلاقی استواری نہ ہونے کی بنا پر رائیگاں قرار دے دیاگیا۔حسن ِاخلاق سے مراد گفتگو اور رہن سہن سے متعلقہ امور کوبہتر بنانا ہی نہیں ہے بلکہ اسلامی تہذیب کے تمام تر پہلوؤں کواپنانا اخلاق کی کامل ترین صورت ہے ۔ کتب احادیث میں دیگر عنوانات کے ساتھ ایک اہم عنوان    الآداب یا البر والصلۃ والآداب بھی شامل ہے ۔جس میں معاشرتی زندگی کے آداب ومعاملات شخصی عادات کی اصلاح وتحسین ،اقربا واحباب کے حقوق ، جانوروں کے حقوق ، عام اشیاء کے استعمال کرنے    سے متعلق احادیث   ائمہ محدثین نے جمع کیں ہے ۔ زیر نظر کتا ب’’ آداب زندگی‘‘ دار الوطن للنشر    ،ریاض کی ’’علمی کمیٹی ‘‘ کی طرف سےمرتب شدہ عربی کتابچہ آداب المسلم في اليوم والليلة كا  اردو ترجمہ ہے۔مرتبین نے مختلف شعبہ ہائے زندگی سےمتعلق  صرف صحیح وحسن  قسم کی مستند احادیث سےاخذ کر کے مختلف عناوین کےتحت  (373) آدابِ زندگی  اس کتاب میں جمع کردیے ہیں ۔یہ کتاب اگرچہ انتہائی مختصر  ہے لیکن عامۃ الناس کے لیےبہت مفید ہے۔اس کتاب کی افادیت کےپیش نظر جناب  کے۔امین الرحمٰن عمرمدنی صاحب   نے اس کتاب کا سلیس اردو ترجمہ کرنے کےساتھ ساتھ مفید اضافہ جات بھی کیے ہیں جس  سے  کتاب کی افادیت دوچند ہوگئی ہے۔اللہ تعالیٰ مرتبین ،مترجم وناشرین کی اس کا وش کو قبول فرمائے اور اسےہر عام وخاص کےلیے نفع  بخش بنائے ۔(م۔ا) 

عناوین

صفحہ نمبر

تقدیم وتہذیب

4

مقدمہ

7

آدابِ زندگی سونے اورجاگنے کے آداب

10

قضائے حاجت کے آداب

12

لباس اور زینت کے آداب

15

راستے کے آداب

17

طلبِ علم کے آداب

18

سلام کے آداب

20

اجازت طلبی کے آداب

23

مجلس کے آداب

24

گفتگو کے آداب

26

اختلاف کےآداب

28

مذاق کرنے کے آداب

29

معاملات کے آداب

31

مسجد کے آداب

32

قرآن مجید کی تلاوت کے آداب

34

دعاء کے آداب

35

کھانے پینے کے آداب

38

مہمان نوازی کے آداب

40

بیمار پرسی کے آداب

43

تجہیز وتکفین اور تعزیت کے آداب

47

ڈرائیونگ (DRIVING)کے آداب وہدایات

49

سفر کے آداب

51

وعظ ونصیحت کے آداب

54

ٹیلیفون کے آداب

55

ازدواجی تعلقات کے آداب

56

بازار کے آداب

59

پڑوسی کے آداب

63

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 22978
  • اس ہفتے کے قارئین 448468
  • اس ماہ کے قارئین 1648953
  • کل قارئین113256281
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست