#5826

مصنف : ناصر الدین البانی

مشاہدات : 2966

مختصر قیام رمضان

  • صفحات: 73
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 1825 (PKR)
(جمعرات 11 جولائی 2019ء) ناشر : توحید پبلیکیشنز، بنگلور

نمازِ تراویح نبی کریم ﷺ کی سنت مبارکہ ہے اورصحیح احادیث سے ثابت ہے۔سیدہ  عائشہ ؓ سے روایت ہے کہ نبی کریمﷺ  نے ایک رات مسجد میں نماز اداکی، لوگوں نے بھی آپﷺ کے ساتھ نماز پڑھی، پھر آپﷺنے دوسری رات نماز پڑھی اور لوگوں کی بھی کثیر تعداد نے آپﷺ کے ساتھ نماز ادا کی، پھر لوگ اسی طرح تیسری یا چوتھی رات میں بھی جمع ہوئے لیکن رسول اللہﷺتشریف نہ لائے اور جب صبح ہوئی تو آپ ﷺنے فرمایا:’’تم لوگوں نے جو کیا میں نے اسے دیکھا ہے اور گھر سے میں اس لیے نہیں نکلا کہ مجھے یہ خدشہ لاحق ہوا کہ کہیں اس نماز کو تم پر فرض قرار نہ دے دیا جائے۔صحیح احادیث  کے مطابق  رکعاتِ تراویح کی مسنون تعداد بشمول وتر گیارہ ہے  ۔مسنون تعداد کا  مطلب  وہ تعداد  ہےجو اللہ کے نبی ﷺ سے بسند صحیح ثابت ہے ۔ زیر کتابچہ’’ مختصر قیام رمضان ‘‘علامہ ناصر الدین البانی   کی ’’ صلاۃالتراویح‘‘ کے اختصار کا اردو ترجمہ  ہے یہ  اختصار بھی علامہ البانی ﷫ نے خود  ہی کیا تھا اختصار میں  علامہ مرحو نے اعتکاف وغیرہ سےمتعلق بعض مفید باتوں کا اضافہ بھی کیا ہے ۔علامہ موصوف نے اس کتاب میں نماز تراویح کی آٹھ رکعات کو ثابت کرنے کے علاوہ  یہ بھی ثابت کیا ہے جو سیدنا عمرفاروق ﷜ کے مشہور ہے کہ انہوں نے بیس رکعت تراویح کی بنیاد رکھی وہ بالکل غلط ہے نہ توسیدنا عمرفاروق ﷜ نے بیس رکعت کا حکم دیا  اورنہ آپﷺ نےخود بیس رکعت تراویح پڑھی اورنہ ہی آپ کے زمانے میں بیس رکعت تراویح پڑھی گئی ، بلکہ علامہ مرحوم نے تو یہاں تک ثابت کیا کہ کسی بھی بڑے صحابی سےبیس رکعت پڑھنا ثابت نہیں  اور سیدنا عمرفاروق﷜نے نبی کریم ﷺ کی سنت کےمطابق گیارہ رکعت ہی پڑھانے کا حکم دیا تھا ۔اللہ تعالیٰ مترجم وناشرین کی اس کاوش کو قبول فرمائے  اورمحدث العصر ناصر الدین البانی ﷫ کی مرقد پر اپنی رحمت کی برکھا برسائے ۔(آمین) (م۔ا)

عناوین

صفحہ نمبر

تقدیم

5

مترجم کے قلم سے

7

مولف کا مقدمہ

14

قیام رمضان (تراویح)

19

رمضان کی راتوں میں قیام کی فضیلت

19

شب قدر اور اس کی تعیین

20

قیام رمضان (تراویح) کے لیے جماعت مشروع ہے

21

اللہ کے رسول اللہﷺ کا جماعت سے نماز تروایح مسلسل نہ پڑھنے کا سبب

22

عورتوں کے لیے بھی جماعت مشروع ہے

24

تراویح کی رکعتوں کی تعداد

25

قیام (تراویح )میں تلاوت قرآن مجید

26

قیام (تراویح) کا وقت

29

رات کی نماز کا طریقہ

32

وتر کی تین رکعتوں میں قراءت

35

دعائے قنوت اور اس کا مقام

35

وتر کے آخر کی دعا

37

وتر کے بعد کی دو رکعتیں

38

اعتکاف

39

اعتکاف کا ثبوت

39

اعتکاف کی شرطیں

40

اعتکاف کرنے والے کے لیے جائز کام

42

عورت کا اعتکاف کرنا اور اعتکاف میں بیٹھے ہوئے شوہر کی زیارت کرنا

43

مسائل ثلاثہ کی اضافی معلومات

47

پہلا مسئلہ: کیا اعتکاف مساجد ثلاثہ کے ساتھ خاص ہے؟

47

اس مسئلے میں بعض دیگر اقوال

47

دو اہم فتوے

57

علامہ قصیم فقیہ عصر فضیلۃ الشیخ محمد بن صالح العثیمین ﷫ کا فتوی

57

شیخ الحدیث مولانا حافظ ثناء اللہ مدنی﷾ کا فتوی

61

دوسرا مسئلہ، دعائے قنوت وتر رکوع سے قبل یا رکوع کے بعد؟

63

تیسرا مسئلہ: قنوت وتر میں ’’اللہم اھدنی ‘‘کی بجائے ’’اللہم اھدنا ‘‘کا استعمال کرنا

66

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 26023
  • اس ہفتے کے قارئین 451513
  • اس ماہ کے قارئین 1651998
  • کل قارئین113259326
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست