مکتبہ قدوسیہ،لاہور

  • نام : مکتبہ قدوسیہ،لاہور

کل کتب 126

  • 26 #852

    مصنف : قاضی محمد اسلم سیف

    مشاہدات : 26339

    تحریک اہل حدیث تاریخ کے آئینے میں

    (پیر 03 اکتوبر 2011ء) ناشر : مکتبہ قدوسیہ،لاہور
    #852 Book صفحات: 675

    مسلک اہل حدیث پر عموماً یہ اعتراض وارد کیا جاتا ہے کہ یہ ایک نو ایجاد مذہب ہے اور اس کے ڈانڈے اسلام دشمن قوتوں سے ملتے ہیں حالانکہ حقیقت میں ’اہل حدیث‘ اس طرز فکر کا نام ہے جس کا سرچشمہ صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین جیسی مقدس شخصیات ہیں۔ مسلک ’اہل حدیث‘ کے بارے میں وارد کیے جانے والے تمام اعتراضات و شبہات کے ازالے کے لیے قاضی محمد اسلم سیف صاحب فیروز پوری تاریخی حقائق سے لیس ہو کر سامنے آئے ہیں۔ انھوں نے براہین قاطعہ کی روشنی میں ثابت کیا ہے کہ اہل حدیث کسی خاص فرقہ یا گروہ کا نام نہیں ہے اور نہ ہی اصحاب الحدیث کی کوئی فنی اصطلاح ہے بلکہ یہ وہ نظریاتی اور اصلاحی تحریک ہے جس کا نصب العین کتاب و سنت کے ساتھ تمسک ہے۔ مولانا نے بہت سے حقائق کو مسلسل پیرایہ میں نظم کرتے ہوئے ہر دور میں اہل حدیث کے زاویہ نگاہ کو واضح صورت میں پیش کر دیا ہے۔ پھر اسی پر بس نہیں کی بلکہ ہر دور کے اہل حدیث زعماء کے تجدیدی اور اصلاحی کارناموں کو صفحہ قرطاس پر بکھیر دیا ہے۔ کتاب کی خوبی یہی ہے کہ اہل الحدیث کےبارے میں تمام جزئیات و کلیات کے ذکر میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں ہونے دیا...

  • 27 #871

    مصنف : محمد فواد عبد الباقی

    مشاہدات : 35156

    اللؤلؤ والمرجان - جلد1

    dsa (منگل 21 فروری 2012ء) ناشر : مکتبہ قدوسیہ،لاہور
    #871 Book صفحات: 529

    قرآن حکیم کے بعد شریعت اسلامیہ کابڑاماخذ احادیث رسول ہیں ۔صحابہ وتابعین اور ائمہ محدثین سے جیسے قرآن مقدس کو اپنے سینوں میں محفوظ کیا ایسے احادیث نبویہ کو اپنے منور سینوں میں جگہ دی اور تعلیم و تدریس اور تحریر وتالیف کے ذریعے اس قدر مامون و محفوظ کیا کہ قیامت تک کےلیے آنے والے مسلمانوں کےلیے احادیث رسول تک انکی رسائی کو ممکن و آسان بنادیا ،جو امت پر محدثین کا بہت بڑا احسان ہے۔یہ محدثین اور علماسلف کی محنتوں اور کوششوں کا ثمرہ ہے کہ دین حنیف اصل شکل میں ہمارے پاس موجود ہےاور دینی مسائل کی تلاش میں ہمیں کو ئی دشواری نہیں-صحیح بخاری و صحیح مسلم احادیث کی دواہم کی کتب ہے ،جن کی صحت پر تمام امت کا اجماع ہے اور وہ احادیث مزید اہم اور صحت کے اعتبار سے اعلیٰ ہے ،جن پر بخاری ومسلم کا اتفاق ہے۔زیرنظر کتاب بخاری و مسلم کی متفق روایات کا مجموعہ ہے ،جن کی صحت مسلمہ اور مسائل قطعی ہیں ۔لہٰذاقارئین اس سے کسی قسم کے شکوک وشبہات کے بغیر فائدہ حاصل کرسکتے ہیں ۔(ف۔ر)
     

  • 28 #917

    مصنف : حکیم محمدعمران ثاقب

    مشاہدات : 23424

    بائبل اور محمد رسول اللہ ﷺ

    (ہفتہ 17 مارچ 2012ء) ناشر : مکتبہ قدوسیہ،لاہور
    #917 Book صفحات: 358

    سابقہ آسمانی کتب اگرچہ مختلف ازمنہ میں تغیرات و تحریفات کا شکار ہوتی رہیں لیکن پھر بھی ان میں ایسا مواد موجود ہے جن سے آپﷺ کی عظمت شان اور رسالت و نبوت کا اثبات ہوتا ہے۔ ’بائبل اور محمد رسول اللہﷺ‘ میں حکیم محمد عمران ثاقب نے بائبل سے کوہ کنی کر کے دین اسلام کی حقانیت کو ثابت کیا ہے اور عیسائیوں اور دیگر اہل مذاہب کو اپنی روحانی تشنگی بجھانے اور اس سے سیراب ہونے کی دعوت دی ہے۔ کتاب کو چھ ابواب میں تقسیم کیا گیا ہے جس کے بنیادی مضامین عیسی ٰ اور مروجہ اناجیل، سیدہ حاجرہ سیدنا اسماعیل اور بنی اسرائیل، تورات اور محمد رسول اللہﷺ، زبور اور محمد رسول اللہﷺ، انجیل اور محمد رسول اللہﷺاور انجیل برناباس اور محمد رسول اللہﷺہیں۔ یقیناً یہ کتاب جہاں یہود و نصاریٰ کے لیے اتمام حجت اور مسلمانوں کے ایمان میں اضافے کا باعث ہو گی۔ (عین۔ م)
     

  • 29 #918

    مصنف : عمر سلیمان الاشقر

    مشاہدات : 28737

    جن اور شیاطین کی دنیا کتاب وسنت کی روشنی میں

    (اتوار 18 مارچ 2012ء) ناشر : مکتبہ قدوسیہ،لاہور
    #918 Book صفحات: 241

    فی زمانہ ہمارا معاشرہ جنات و جادو اور آسیب کے حوالے سے جعلی عاملوں کے ہاتھوں یرغمال بنا ہوا ہے۔ ہرجگہ جادوگروں اور عاملوں کے آویزاں اشتہارات اور ان پر موجود بہت سے جانفزا نعرے عوام الناس کو اپنی طرف مائل کرنے میں کامیاب نظر آتے ہیں۔ اسلام ایک فطری دین ہے جس نے ہر پیش آمدہ مسئلے کا فطری حل بھی بتایا ہے۔ جادو و جنات کے توڑ کے لیے بھی اسلامی تعلیمات نہایت جامع ہیں۔ پیش نظر کتاب میں انھی تعلیمات کو نہایت آسان اور عام فہم انداز میں بیان کر دیا گیا ہے۔ ’مکتبہ قدوسیہ‘ ہدیہ تبریک کا مستحق ہے کہ اس نے اس اہم موضوع پر کتاب و سنت کی روشنی میں عوام الناس کی رہنمائی کرنے میں اپنا کردار ادا کیا۔ کتاب میں جہاں جنات و شیاطین، جادوگروں، نام نہاد عاملوں کی حقیقت واشگاف کی گئی ہے وہیں شیاطین سے بچاؤ کے طریقوں پر بھی تفصیلی روشنی ڈالی گئی ہے۔ جن، جادو، آسیب اور نظر بد کا علاج ایسے آسان اسلوب میں بیان کیا گیا ہے کہ قرآن و حدیث سے شناسائی رکھنے والا عام سا آدمی بھی ان پر عمل پیرا ہو کر جنات و شیاطین کے شر سے محفوظ رہ سکتا ہے۔ (عین۔ م)
     

  • 30 #927

    مصنف : عبد المنان راسخ

    مشاہدات : 29786

    نرمی

    (اتوار 16 اکتوبر 2011ء) ناشر : مکتبہ قدوسیہ،لاہور
    #927 Book صفحات: 81

    آپ ﷺ کا ارشاد ہے’’ جس چیز میں نرمی آ جاتی ہے  اسے خوبصورت بنا دیتی ہے او رجس چیز  سے چلی جاتی ہے  اس کی قدر و قیمت کم کر دیتی ہے۔‘‘نرمی ایک بڑا اخلاقی وصف ہے جو شخصیت پر مثبت اثرات چھوڑتا ہے ۔ اسی وجہ سےانبیاء  خود بھی  نرم خو  او ررحمت و رافت کا مجسمہ ہوتے ہیں اور اپنے پیروں کاروں کو بھی اس کی تلقین کرتے ہیں۔ زیر تبصرہ  کتاب میں مولانا  عبدالمنان راسخ نے  بڑی خوبصورتی سے اس موضوع کا احاطہ کیا ہے ۔انہوں نے نرمی کے ضمن میں زندگی کے تمام گوشو ں  کو زیر بحث لانے کی کوشش کی ہے مثلا ماں باپ کے ساتھ نرمی، بیوی بچوں کے ساتھ نرمی،ہمسایوں کے ساتھ نرمی، مہمانوں کے ساتھ نرمی،سائلین اور مزدورں کے ساتھ نرمی، دشمنوں اور غیرمسلموں کے ساتھ نرمی۔اور اسی طرح انسانوں کے ساتھ ساتھ حیوانوں کے ساتھ نرمی پر بھی بحث کی ہے۔موصوف  زندگی کے ان تمام گوشوں کو 54 احادیث  کے تحت زیر بحث لائے ہیں ۔اور احادیث میں رطب ویابس کے بجائے  صحت کا التزام کیا ہے ۔ موصوف   نے قلم اٹھاتے ہوئے اعتدال پسندی کا مظاہرہ کیا ہے ...

  • 31 #930

    مصنف : ڈاکٹر فضل الٰہی

    مشاہدات : 24384

    ابراہیم علیہ الصلاۃ والسلام بحیثیت والد

    (بدھ 28 مارچ 2012ء) ناشر : مکتبہ قدوسیہ،لاہور
    #930 Book صفحات: 134

    اللہ تعالیٰ نے حضرت ابراہیم ؑ کی زندگی کو تمام مسلمانوں کے لیے مشعل راہ قرار دیا۔ واقعتاً آپ ؑ کی زندگی کا ہر پہلو قابل اتباع اور نمونہ عمل ہے۔ پیش نظر کتاب میں محترم ڈاکٹر فضل الہٰی نے حضرت ابراہیم ؑ کی حیات طیبہ میں تفکر و تدبر کرتے ہوئے مسلمانوں کے لیے دروس و عبر کا استنباط کیا ہے۔ مصنف نے حضرت ابراہیم ؑ کی زندگی کو بطور والد تین گوشوں میں تقسیم کیا ہے۔ پہلے گوشے میں پہلے میں حضرت ابراہیم ؑ کی ان باتوں کا تذکرہ ہے جن کے اولاد کے حصول کے لیے انھوں نے رغبت اور کوشش کی۔ دوسرے گوشے میں وہ باتیں ہیں جن سے انھوں نے اپنی اولاد کو محفوظ رکھنے کے لیے انھوں نے کوشش اور خواہش کی۔ تیسرےاور آخری گوشے میں ان طریقوں کا تذکرہ ہے جو انھوں نے اپنی اولاد کے متعلق ارادوں اور خواہشات کی تکمیل کے لیے اختیار کیے۔ مصنف نے کتاب میں اس بات پر شدید زور دیاہے کہ والدین اپنی اولادوں کی تربیت کے سلسلے میں حضرت ابراہیم ؑ کی زندگی کو مشعل راہ بنائیں اور اس میں موجود نصیحتوں سے فیض یاب ہوں۔ (عین۔ م)
     

  • 32 #987

    مصنف : عبد الرؤف رحمانی جھنڈا نگری

    مشاہدات : 25631

    ایام خلافت راشدہ

    (جمعرات 03 مئی 2012ء) ناشر : مکتبہ قدوسیہ،لاہور
    #987 Book صفحات: 381

    خلافت راشدہ کا زمانہ مسلمانوں کے لیے نہایت عروج کا زمانہ رہا۔ جس میں مسلمانوں نے ہر میدان میں خوب ترقی کی۔ لوگوں کو معاشی خوشحالی نصیب تھی امن و امان اور عدل و انصاف کا خصوصی اہتمام تھا۔ لیکن فی زمانہ ہم دیکھتے ہیں نہ صرف پاکستان بلکہ دیگر ممالک بھی معاشی عدم استحکام، عدل و انصاف اور امن و امان کی دگرگوں صورتحال کا شکار ہیں۔ اسی کے سبب ہنگاموں، فسادات  اور احتجاج کی لہر بڑھتی چلی جا رہی ہے۔ زیر مطالعہ کتاب میں مولانا عبدالرؤف رحمانی نے ایام خلافت راشدہ کا اسی تناظر میں جائزہ لیا ہے۔ جس سے یہ حقیقت کھل کر سامنے آگئی ہے کہ وہ زمانہ معاشی و سماجی عد و انصاف اور امن و امان کا بہترین دور تھا۔ (ع۔م)

  • 33 #1006

    مصنف : محمد علی جانباز

    مشاہدات : 23831

    اسلام میں صلہ رحمی کی اہمیت

    (جمعہ 18 مئی 2012ء) ناشر : مکتبہ قدوسیہ،لاہور
    #1006 Book صفحات: 221

    صلہ رحمی کی اہمیت کا اندازہ اس سے کیجئے کہ یہ وہ نیکی ہے جس کی جزا اللہ تعالیٰ بہت جلد عطا کرتے ہیں اور قطعہ رحمی ایک ایسی چیز ہے جس کی سزا اللہ تعالیٰ دنیا ہی میں دے دیتے ہیں۔ فلہٰذا اہالیان اسلام کو اس سلسلہ میں نہایت محتاط رویہ اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔ زیر مطالعہ کتاب میں صلہ رحمی کو موضوع بحث بنایا گیا ہے۔ کتاب کا عنوان ’اسلام میں صلہ رحمی کی اہمیت‘ کے نام سے ہے۔ جس میں تمام اعزو اقربا شامل ہیں۔ لیکن کتاب کے 216 صفحات میں سے سوا سو سے زائد صفحات صرف والدین کے حقوق پر صرف کر دئیے گئے ہیں۔ اس کے بعد اولاد کے حقوق، میاں بیوی کے حقوق اور اقربا کے حقوق بیان کیے گئے ہیں۔ کتاب کی نہ تو کوئی فہرست دی گئی ہے اور نہ ہی مقدمہ یا ابتدائیہ وغیرہ درج ہے۔ کمپوزنگ کی بھی کافی غلطیاں دیکھنے میں آئی ہیں۔(ع۔م)
     

  • 34 #1030

    مصنف : ڈاکٹر فضل الٰہی

    مشاہدات : 24986

    اذکار نافعہ

    (ہفتہ 02 جون 2012ء) ناشر : مکتبہ قدوسیہ،لاہور
    #1030 Book صفحات: 182

    دین اسلام میں ذکر الٰہی کی بہت زیادہ اہمیت و فضیلت ہے۔ ایک حدیث کے مطابق اللہ کے رسولﷺ نے ذکر الٰہی کو سونا چاندی خرچ کرنے حتیٰ کہ جہاد جیسے عمل سے بھی بہتر قرار دیا۔ فی زمانہ دعاؤں اور ذکر و اذکار کی بہت سی مختصر اور مفصل کتب موجود ہیں۔ ان اذکار و دعاؤں کی فضیلت کیا ہے؟ یہی اس کتاب کا موضوع ہے۔ جس میں پروفیسر ڈاکٹر فضل الٰہی نے قرآن کریم کی بعض سورتوں اور آیات، اذان، نماز سے متعلقہ اذکار ، صبح و شام کے بعض اذکار کے فضائل اور مرادیں پوری کرنے والے آٹھ اذکار کا تذکرہ کرتے ہوئے دیگر مواقعوں کے اذکار کی بھی احادیث رسولﷺ کی روشنی میں فضیلت بیان کی ہے۔ کتاب کے آخر میں چند مفید تنبیہات بھی قلمبند کی گئی ہیں۔ (ع۔م)
     

  • 35 #1042

    مصنف : ابن قیم الجوزیہ

    مشاہدات : 37002

    اعلام الموقعین عن رب العالمین(جلد اول)

    dsa (پیر 09 اگست 2010ء) ناشر : مکتبہ قدوسیہ،لاہور
    #1042 Book صفحات: 611

    علامہ ابن القیم الجوزیہ ؒ ایک جلیل القدرعالم ربانی تھے ۔آپ نےبے شمارکتابیں تصنیف فرمائی ہیں ان میں زیرنظرکتاب اعلام الموقعین ایک ممتاز مقام رکھتی ہے ۔اس مفصل کتاب میں علامہ موصوف نے اصول فقہ خصوصافتوی،اجتہاداورقیاس کے موضوع پرقلم اٹھایاہے اورحق یہ ہےکہ حق اداکردیاہے ۔جولوگ تقلیداورقیاس کےباب میں افراط وتفریط کاشکارہیں ،ان کاتفصیلی ردکیاہے اورایک ایک مسئلے پربیسیوں دلائل پیش کیےہیں ۔حیلہ سازوں کی بھی تردیدفرمائی ہےاورصحابہ کرام وسلف صالحین کے حوالے سے واضح کیاہے کہ وہ ہرمسئلے میں کتاب وسنت مقدم رکھتے تھے ،لہذاہمیں بھی براہ راست کتاب وسنت کی پیروی کرنی چاہیے نہ کہ اقوال رجال کاسہارالیناچاہیے ۔ان لوگوں کی غلطی کوبھی واضح کیاہے جویہ گمان رکھتےہیں بعض احادیث خلاف قیاس ہیں ۔اس وضع کتاب کوخطیب الہندعلامہ محمدجوناگڑھی نے رواں اورشگفتہ اردوکے قالب میں ڈھالاہے ،جس سےاردودان طبقےکے لیے بھی اس سے استفادہ کی راہ  آسان ہوگئی ہے۔خداوندقدوس فاضل مؤلف اورمترجم کی اس عظیم خدمت کوشرف قبولیت سے نوازےاوراہل اسلام کواس سے اکتساب فیض کی توفیق  مرحمت فرمائے۔آمین

     

     <...

  • 36 #1080

    مصنف : محمود احمد غضنفر

    مشاہدات : 26482

    صحابیات مبشرات رضی اللہ عنہن

    (جمعرات 14 جون 2012ء) ناشر : مکتبہ قدوسیہ،لاہور
    #1080 Book صفحات: 378

    صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین نے جہاں لازوال قربانیوں کی داستان رقم کی وہیں نبوت کی کرنوں سے فیض یاب ہونے والی صحابیات نے بھی اسلام کے لیے بہت سی خدمات سرانجام دیں اور مذہبی، سیاسی، علمی اور عملی کارنامے سرانجام دے کر سرخرو ہوئیں۔ زیر نظر کتاب میں ان صحابیات کا تذکرہ کیا گیا ہے جنھیں زبان نبوتﷺسے جنت کا مژدہ جانفزا ملا۔ وہ صحابہ کرام جن کو نبی کریمﷺنے جنت کی بشارت دی ان کی زندگی کے حوالے سے تو کافی کتب زیور طباعت سے آراستہ ہو چکی ہیں لیکن صحابیات مبشرات پر اردو زبان میں یہ پہلی کتاب ہے۔ ان صحابیات کی مبارک اور پاکیزہ زندگی اہل اسلام کے لیے یقیناً راہ عمل متعین کرنے کا کام دے گی۔ اس لیے تمام لوگوں کے لیے بالعموم اور خواتین کوبالخصوص اس کتاب کا مطالعہ ضرور کرنا چاہیے۔ ناولوں کی رونانوی کہانیوں اور میگزینز کی چٹ پٹی خبروں سے ہٹ کر ان معزز خواتین کی حقیقی زندگی کا مطالعہ نہایت افادے کا باعث ہے۔ (ع۔م)
     

  • 37 #1108

    مصنف : لوئیس معلوف

    مشاہدات : 36796

    المنجد

    (پیر 17 فروری 2014ء) ناشر : مکتبہ قدوسیہ،لاہور
    #1108 Book صفحات: 1161

    عربی زبان ،اہل اسلام کےلیے بہت اہمیت کی حامل ہے ،اس لیے کہ ہمارادین اسی زبان میں نازل ہوا۔قرآن کریم اوراحادیث نبویہ  کوسمجھنےکے لیےعربی کاجانناناگزیرہے ،کہ اس کےبغیرکماحقہ ان کی معرفت حاصل نہیں کی جاسکتی ۔اس کے لیے عجمیوں کوڈکشنری کی ضرورت پڑتی ہے۔’’ المنجد‘‘ عربی اردوایک بہت ہی مفیدڈکشنری ہے ۔جس کی مدد سے عربی الفاظ کے مفاہم ومعانی باآسانی معلوم کیے جاسکتے ہیں ۔کتاب وسنت ڈاٹ کام کی ٹیم اسے قارئین کرام کی خدمت میں پیش کررہی ہے ۔اس سے یقیناً علماءاورطلباء سمیت عوام الناس بھی مستفیدہوں گے،اورعربی زبان کے افہام وتفہیم میں اس سے فائدہ اٹھائیں گے۔





     

  • 38 #1114

    مصنف : ڈاکٹر محمد سلیم بن عبید الہلالی

    مشاہدات : 23514

    برج اور ستارے حقیقت کیا ہے؟

    (منگل 10 جولائی 2012ء) ناشر : مکتبہ قدوسیہ،لاہور
    #1114 Book صفحات: 183

    ڈیلی اخبارات اور ہفتہ وار رسائل میں یہ جملے جلی حروف میں لکھے دکھائی دیتے ہیں کہ ’آپ کا دن کیسا رہے گا‘ ’آپ کا ہفتہ کیسا رہے گا‘ اور بہت سے لوگ یہ سوال کرتے نظر آتے ہیں ’آپ کا سٹار کون سا ہے؟‘ تاریخ پیدائش یا نام کے پہلے حرف سے بارہ برجوں: حمل، ثور، جوزا، سرطان، اسد، سنبلہ، میزان، عقرب، قوس، جدی اور حوت کا تعین کا جاتا ہے۔ ان ستاروں میں کس حد تک حقیقت ہے اور کیا یہ انسانی زندگی پر اثر انداز ہوتے ہیں یا یہ سب جھوٹ اور فریب ہے؟ زیر نظر کتاب میں اسی چیز کا حقائق کی روشنی میں جائزہ پیش کیا گیا ہے۔ مصنف نے نجوم پرستی کی تخیلاتی تاریخ کو آسان انداز میں تفصیل کے ساتھ بیان کر دیا ہے۔ یقیناً یہ کتاب ستاروں کے حوالے سے انسانی تخیلات کی رہنمائی میں کلیدی کردار ادا کرے گی۔ (ع۔ م)
     

  • 39 #1118

    مصنف : محمود احمد میر پوری

    مشاہدات : 24777

    فتاویٰ صراط مستقیم

    (اتوار 08 جولائی 2012ء) ناشر : مکتبہ قدوسیہ،لاہور
    #1118 Book صفحات: 572

    ’صراط مستقیم‘ برطانیہ سے شائع ہونے والا ایک علمی مجلہ ہے، اس رسالے کی ادارت مولانا محمود احمد میر پوری کے ہاتھ میں تھی۔ انہوں نے کامل محنت کے ساتھ اس رسالے کو بام عروج تک پہنچایا۔ مولانا اس کا اداریہ لکھا کرتے اور سوالات کے جوابات دینے کے ساتھ اپنے مختلف رشحات قلم سے اس کو مزین فرماتے۔ رسالہ میں دئیے گئے آپ کے سوالات کے جوابات کو کتابی صورت میں پیش کیا گیا ہے۔ وہاں کے مسلمانوں کو زیادہ تر حلال و حرام، نکاح و طلاق، تعمیر مساجد، غیر مسلموں کےساتھ تعلقات اور نوجوان نسل کی تعلیم و تربیت کے حوالے سے مسائل کا سامنا رہتا ہے۔ مولانا نے ان مسائل کے ساتھ پوچھے گئے دیگر تمام سوالات کے جوابات بھی بہت اچھے اندازمیں مرحمت فرمایا کرتے تھے۔ مولانا وہاں کے ماحول سے بخوبی آگاہ  تھے، اس لیے جوابات دیتے وقت انہوں نے تمام باتوں کو ملحوظ رکھا ہے اور نہایت واضح انداز میں جوابات دئیے ہیں جو ہر شخص کے لیے افادے کے باعث ہیں۔  (ع۔ م)
     

  • 40 #1124

    مصنف : احمد بن حجر قاضی دوحہ قطر

    مشاہدات : 16693

    معاشرے کی مہلک بیماریاں اور ان کا علاج

    (پیر 23 جولائی 2012ء) ناشر : مکتبہ قدوسیہ،لاہور
    #1124 Book صفحات: 602

    کبیرہ اور صغیرہ گناہوں پر ہمارے اسلاف نے بہت سی کتابیں لکھیں جن کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔ اس سلسلہ میں امام ذہبی اور محمد بن عبدالوہاب کی کتب نہایت اہمیت کی حامل ہیں۔ لیکن امام ابن حجر کی کتاب ’الکبائر‘ اس ضمن میں سب سے زیادہ جامع کتاب ہے اور اس میں دیگر کتب کے مقابلہ میں تفصیل زیادہ بیان ہوئی ہے۔ انہوں نے بعض کبیرہ گناہوں کے ضمن میں فقہا کے مباحث اور ان کے اختلافات کا بھی ذکر کیا ہے اور انہوں نے اپنی کتاب میں بعض ایسے گناہوں کو بھی کبیرہ گناہوں میں شامل کیاہے جن کی حیثیت کبیرہ گناہ کی نہیں ہے۔ مصنف نے انہیں کبیرہ گناہ محض بعض مسالک کے اصولوں اور کچھ مذاہب کے فقہا اور ان کی بحثوں کی وجہ سے قرار دیا ہے۔ بعض اضافوں اور اردو ترجمہ کی صورت میں ابن حجر کی یہی کتاب آپ کے سامنے ہے۔ مترجم نے بعض ان کبائر کو بھی کتاب کا حصہ بنا دیا ہے جن کا تذکرہ پہلے علما کی کتب میں نہیں ہے جیسے انبیا اور صحابہ کی فلمیں بنانا اور دشمنان خدا سے روابط رکھنا وغیرہ۔ کبیرہ گناہوں کی جن بحثوں کو سلف کی کتابوں میں اختصار کے ساتھ بیان کیا گیا ہے مترجم نے اس کو خاصا تفصیل کے ساتھ رقم کیا ہے۔ اور کتاب کا اخ...

  • 41 #1133

    مصنف : ڈاکٹر فضل الٰہی

    مشاہدات : 25409

    فرشتوں کا درود پانے والے اور لعنت پانے والے

    (اتوار 15 جولائی 2012ء) ناشر : مکتبہ قدوسیہ،لاہور
    #1133 Book صفحات: 168

    اللہ تعالیٰ کے کچھ خوش نصیب بندے ایسے ہیں جو ایسے اعمال سرانجام دیتے ہیں جن کی وجہ سے اللہ تعالیٰ کے فرشتے ان پر درود بھیجتے ہیں اور درود کا مطلب علمائے کرام نے انسان کے لیے فرشتوں کو دعا و استغفار کرنا بتلایا ہے۔ اور کچھ بدقسمت ایسے ہیں جو ایسے کاموں میں بدمست رہتے ہیں جو اللہ اور اس کے فرشتوں کی لعنت کا موجب بنتے ہیں۔ قرآن وسنت میں ایسے اعمال کی بالتفصیل بیان کردیا گیا ہے۔ ڈاکٹر فضل الہٰی نے زیر تبصرہ کتاب میں قرآن وحدیث کی نصوص سے ایسے ہی خوش قسمت اور بدقسمت  لوگوں کی فہرست مرتب کی ہے۔ مولانا نے احادیث شریفہ کو ان کے اصلی مراجع سے نقل کیا ہے۔ صحیحین کے علاوہ دیگر کتب حدیث سے منقولہ احادیث سے متعلق علمائے امت کے اقوال ذکر کیے گئے ہیں۔ آیات کریمہ اور احادیث مبارکہ سے استدلال کرتے وقت مفسرین اور محدثین کی تفاسیر اور شروح سے مقدور بھر استفادہ کیا گیا ہے۔ کتاب کا مطالعہ اس لیے ضروری ہے کہ ہم اپنے آپ کا جائزہ لیں کہ ہمارا شمار کس فہرست میں ہوتا ہے۔ اور اگر اس سلسلہ میں کوئی کمی کوتاہی موجود ہے تو اس کو دور کرتے ہوئے اپنے آپ کو فرشتوں کے درود کے مستحق بنانے کی کوشش کریں۔  (ع۔...

  • 42 #1176

    مصنف : تفضیل احمد ضیغم ایم اے

    مشاہدات : 32552

    عرش الٰہی کا سایہ پانے والے خوش نصیب

    (منگل 31 جولائی 2012ء) ناشر : مکتبہ قدوسیہ،لاہور
    #1176 Book صفحات: 100

    قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ نے جا بجا قیامت کے دن کی ہولناکیوں کا تذکرہ کیا ہے۔ تاکہ لوگوں کو اللہ تعالیٰ کا خوف دامن گیر ہو اور وہ دنیوی زندگی کو طاعت الٰہی میں گزارنے کی کوشش کریں۔ قیامت کے دن جب کچھ لوگ سورج کی دھوپ سے جھلس رہے ہوں گے اور اپنے پسینے میں ڈوب رہے ہوں گے اللہ تعالیٰ کچھ خوش نصیبوں کو اپنے عرش کا سایہ نصیب فرمائیں گے۔ صحیح بخاری کی ایک حدیث میں ایسے خوش نصیبوں کی سات قسمیں بیان ہوئی ہیں۔ زیر نظرکتاب میں محترم تفضیل احمد ضیغم نے نہایت واضح اور جامع اندازمیں ان لوگوں کی تفصیل بیان فرمائی ہے اس کے علاوہ عرش کا سایہ پانے والے ان خوش نصیبوں کا بھی تذکرہ کیا ہے جن کا ذکر صحیح بخاری کی حدیث میں موجود نہیں ہے بلکہ دیگر احادیث میں ایسے لوگوں کی طرف اشارہ کیا گیا ہے۔ اس طرح ان لوگوں کی مجموعی طور پر دس قسمیں بنتی ہیں۔ مؤلف نے کتاب کے شروع میں اللہ تعالیٰ کے عرش کے حوالے سے نہایت قیمتی معلومات فراہم کی ہیں ۔ عرش کے حوالے سے متکلمین کی رائے کا تذکرہ کرتے ہوئے اس حوالے سے پائے جانے والے اشکالات کا بھی جواب دیا ہے۔کتاب کے آخر میں عرش عظیم کا سایہ پانے والے ان لوگوں کا تذکرہ موجود ہے...

  • 43 #1179

    مصنف : تفضیل احمد ضیغم ایم اے

    مشاہدات : 27307

    نیکیوں کو مٹا دینے والے اعمال

    (جمعرات 02 اگست 2012ء) ناشر : مکتبہ قدوسیہ،لاہور
    #1179 Book صفحات: 135

    ایمان اور اعمال صالحہ دو ایسی چیزیں ہیں جو اخروی کامیابی کی ضمانت بن سکتی ہیں ۔ ان دو چیزوں کی بربادی آخرت میں ملنے والی عزت و توقیر کی بربادی ہے۔ بعض لوگ بڑی محنت سے اعمال صالحہ انجام دیتے ہیں لیکن اس کےساتھ ساتھ وہ کچھ ایسے غیر شرعی کام کر بیٹھتے ہیں جن کی وجہ سے ساری نیکیاں ضائع ہوجاتی ہیں۔ زیر نظر کتاب میں جیسا کہ نام سے ظاہر ہے ایسے کاموں پر روشنی ڈالی گئی ہے جو نیکیوں کو برباد کر دینے والے ہیں۔ ایمان و عمل کو برباد کر دینے والے عوامل کون سے ہیں، ان کا علم ہر بندے کے لیے ضروری ہے۔ نیکیوں کو برباد کر دینے والے یہ شیطانی اعمال ہمارے بدترین دشمن ہیں۔ اس کتاب میں ایسے ہی دشمنوں کے چہروں سے نقاب اتارا گیا ہے۔ مصنف نے پہلے وہ اعمال بیان کیے ہیں جن سے نیکیاں مکمل طور پر برباد ہوجاتی ہیں ۔ اس کے بعد ان اعمال کا تذکرہ ہے جن سے نیکیاں مکمل طور پر تو ضائع نہیں ہوتیں البتہ نیکیوں میں سے ایک بڑا حصہ ضائع ہوجاتا ہے۔ کتاب کے مصنف تفضیل احمد ضیغم ہیں جن کی کتب اصلاح معاشرہ میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔  (ع۔م)
     

  • 44 #1194

    مصنف : عبد المنان راسخ

    مشاہدات : 23435

    رحمت کے فرشتے آپ کے پاس

    (ہفتہ 11 اگست 2012ء) ناشر : مکتبہ قدوسیہ،لاہور
    #1194 Book صفحات: 44

    اللہ تعالیٰ نے بعض اعمال ایسے مقرر فرمائے ہیں جن کی انجام دہی پر حوصلہ افزائی کے طور پر فرشتوں کا نزول ہوتا ہے اللہ تعالیٰ رحمتوں کا نزول فرما کر، کبھی فرشتوں کو مبعوث فرما کر، کبھی مقرب ملائکہ کے ذریعہ بشارتیں سنا کر اور کبھی رحمت کے فرشتوں کو ان کانگران بنا کر ان کی عزت اور عظمت میں اضافہ فرماتے ہیں۔ معدودے چند خوش نصیب ایسے ہوتے ہیں جن کے پاس اللہ تعالیٰ کے فرشتے تشریف لاتے ہیں۔ اور یقیناً یہ بہت بڑی سعادت کی بات ہے۔ اس مختصر سے رسالہ میں محترم عبدالمنان راسخ نے 25 ایسے اعمال صحیح احادیث کی روشنی میں تحریر کیے ہیں۔ جن کی ادائیگی پر رحمت کے فرشتوں کا v.i.pپروٹوکول حاصل ہوتا ہے۔  (ع۔م)
     

  • 45 #1269

    مصنف : عبد الحفیظ بلياوی

    مشاہدات : 32136

    مصباح اللغات

    (جمعہ 21 فروری 2014ء) ناشر : مکتبہ قدوسیہ،لاہور
    #1269 Book صفحات: 999

    مادری زبان کےعلاوہ کسی دوسری زبان کو سمجھنے کےلیے ڈکشنری یالغات کا ہونا ناگزیر ہے عربی زبان کے اردو معانی  کے حوالے سے کئی لغات یا معاجم تیار کی گئی ہیں لیکن ان سب میں منفرد اور انتہائی مفید ' مصباح اللغات' ہے اس کی ایک اہم خصوصیت یہ ہے کہ اس میں جدید عربی زبان کے اسالیب کا بھی خیال رکھاگیا ہے یہ کتاب علماء ،طلباء اور عوام سب کے لیے ایک قیمتی متاع ہے جس کے مطالعہ سے کسی بھی عربی لفظ کا اردومفہوم ومدعا معلوم کیا جاسکتا ہے  بعض احباب کےتقاضے پراسے اپ لوڈ کیا جارہا ہے تاکہ عربی تفہیم وتعلم میں اس سے فائدہ اٹھایا جاسکے۔






     

  • 46 #1338

    مصنف : ڈاکٹر محمود الطحان

    مشاہدات : 68761

    تیسیر مصطلح الحدیث اردو

    (منگل 18 جون 2013ء) ناشر : مکتبہ قدوسیہ،لاہور
    #1338 Book صفحات: 216

    علم کی دوقسمیں ہوتی ہیں پہلا یہ کہ وہ علم استدلالی واستنباطی ہو دوسرا یہ کہ وہ علم خبرکے ذریعے حاصل کیا جائے۔خبری علم میں اذعان ویقین کی صرف یہ صورت ہےکہ خبردرست اور صدق پرمبنی ہو۔ محدثین نے اسی مقصد کو حاصل کرنےکےلیے خبر کی صداقت کے کڑےاصول وضع کیے ہیں۔ چنانچہ ایسے ہی علم کو محدثین کی اصطلاح میں اصول حدیث کےنام سےیاد کیاجاتا ہے۔ علم اصول حدیث وہ علم ہے جو محدثین نے صرف اس لئے وضع کیاتھا تاکہ احادیث رسولﷺ میں تحقیق کرسکیں۔ علما نے اس علم پرسینکڑوں کتابیں لکھی ہیں جوکہ اپنی الگ الگ خصوصیات کی حامل ہیں۔ تاہم مشکل اور ادق فنی اصطلاحات کی وجہ سے ایک عام قاری کےلیے ان کتابوں سے استفادہ کرنا جوئے شیرلانے کے مترادف تھا۔ چنانچہ ڈاکٹر محمود الطحان نے اس کار عظیم کا بیڑا اٹھایا اور اس علم میں ایک آسان ترین کتاب آپ کے ہاتھوںمیں تھمادی۔ یہ کتاب نہ صرف آسان ہے بلکہ جامع بھی ہے اور اپنی جامعیت کے باوجود زیادہ طویل اورمختصربھی نہیں ۔ اللہ انہیں جزائے خیر سے نوازے۔آمین۔ (ع۔ح)
     

  • 47 #1367

    مصنف : عبد المنان راسخ

    مشاہدات : 11016

    گالی ایک سنگین جرم ایک خطرناک گناہ

    (جمعرات 18 جولائی 2013ء) ناشر : مکتبہ قدوسیہ،لاہور
    #1367 Book صفحات: 66

    آج کے اس پرفتن دور میں اصلاح معاشرہ کے موضوع پر جو کچھ بھی لکھا جائے وہ جہاد سے کم نہیں۔ ہمارا معاشرہ اخلاقی طور پر اس قدر دیوالیہ ہو چکا ہے کہ مسجد و محراب سے بھی اخلاق سے عاری گفتگو سننے کو مل رہی ہے ۔ مسلک و فرقہ کو بنیاد بنا کر ایک دوسرے کو گالیاں دینا معمول بن چکا ہے ۔ عوام الناس کا یہ حال ہے کہ ان کی گفتگو میں ماں بہن کا نام لے کر ایسی ایسی گالیاں دی جاتی ہیں جن کو سن کر سلیم الطبع آدمی شدید کرب میں مبتلا ہو جاتا ہے ۔ مگر گالیاں دینے والے اور  سننے والے اس سے ذرا بھی بدمزہ نہیں ہوتے ۔ قرآن و سنت کے مطالعہ سے معلوم ہوتا ہے کہ قیامت کے دن لوگوں کی اکثریت صرف اپنی زبان کی وجہ سے جہنم میں اوندھے منہ پڑے گی ۔ پھر اس پر ستم ظریفی یہ ہے کہ علم و تحقیق کے موضوع پر بڑے بڑے پچیدہ موضوعات پر کتابیں اور مقالات شائع ہو رہے ہیں ۔ مگر اصلاح معاشرہ کے موضوع پہ نہ تو خطبات سننے کو ملتے ہیں نہ پڑھنے کو کتابیں ۔ زیرنظر کتابچہ اسی سلسلے کی ایک کاوش  ہے جس میں احادیث اور قرآن کی روشنی میں اس  گناہ  کی  قباحت  و شناعت واضح کرنے کی کوشش کی گئی ہے ۔ دعا ہے اللہ تعالی ہمی...

  • 48 #1404

    مصنف : محمد اسحاق بھٹی

    مشاہدات : 18078

    اسلام کی بیٹیاں

    (منگل 03 ستمبر 2013ء) ناشر : مکتبہ قدوسیہ،لاہور
    #1404 Book صفحات: 603

    موجودہ دور میں بعض مسلمان مغرب سے متاثر ہو کر انہی افکار و نظریات اور تہذیب کو اپنانا چاہتے  ہیں جو مغرب نے متعارف کروائے ہیں ۔ وہ زندگی کے ہر شعبے کی اسی طرح تشکیل کرنا چاہتے ہیں جس سے بہتر طریقے سے اہل مغرب کی تقلید ہو جائے ۔ کسی بھی انسانی سماج کی ترقی کا انحصار بہت حد تک اس پر ہے کہ وہ سماج اپنے اندر عورت کو کیا مقام دے رہا ہے ۔ اس سلسلے میں انسان نے اکثر طور پر ٹھوکریں ہی کھائی ہیں ۔ تاہم اسلام نے اس باب میں بھی ایک معتدل رائے اپنائی ہے ۔ آج اسلام پر اعتراض اٹھائے جاتے ہیں ان میں سے ایک یہ بھی ہے کہ اسلام عورت کے دائرءکار کو انتہائی محدود کر کے رکھ دیتا ہے ۔ جبکہ ایک غیر جانب دارانہ نظر سے اسلامی تاریخ کا جائزہ لیا جائے تو یہ اعتراض بے بنیاد نظر آتا ہے ۔ کیونکہ تاریخ اسلام میں ہمیں ہرشعبہءزندگی میں خواتین کا نمایاں کردار نظر آتا ہے ۔ زیر نظر کتاب اسی پہلو کو اجاگر کرنے کی ایک کڑی ہے جس میں مختلف اسلامی ادوار کی نمایاں خواتین کی سیرت و سوانح کے مختلف پہلو بیان کیے گئے ہیں ۔ اس سلسلے میں ایک تاریخی ترتیب کو ملحوظ خاطر رکھا گیا ہے چناچہ سب سے پہلے امہات المؤمنین ، اس کے بعد ب...

  • 49 #1422

    مصنف : ڈاکٹر منیر احمد

    مشاہدات : 7265

    شمائل سراج منیر ﷺ

    (منگل 24 ستمبر 2013ء) ناشر : مکتبہ قدوسیہ،لاہور
    #1422 Book صفحات: 386

    آپﷺ کے شمائل و خصائل کی خوشبو ہمہ وقت اور ہمہ جہت ہے ۔ رات کے سونے اور جاگنے میں ، دن کے معمولات ، عبادات اور معاملات میں سیاست و سیادت میں ، خوف و تقویٰ میں صبر و ثبات میں صلہ رحمی و ہمدردی میں ، سختی و نرمی میں ، شجاعت و سخاوت میں ، درگزر و معافی میں ، حق گوئی و بے باکی میں ، خوراک و لباس میں، خوشی و غمی میں ، خوشحالی و تنگدستی میں ، یتیمی و مسکینی میں ، اٹھنے اور بیٹھنے میں ، شرم و حیاء میں بیماری و تندرستی میں ، خلوت و جلوت میں ، اپنوں اور بیگانوں میں ، دوستوں اور دشمنوں میں ، امن و جنگ میں ، ہنسنے اور مسکرانے میں مثالی کردار کی خوشبوئیں پھیلتی گئیں ۔ آپﷺ کی ذات مقدس جامع الصفات و الکمالات تھی ۔ شمائل النبی ﷺ پر برصغیر میں لکھی جانے والی کتب  میں عام طور پر اس موضوع کا پوری طرح احاطہ نہیں کیا جاتا ۔ شمائل کے نام پر آپﷺ کی پوری سیرت لکھ دی گئی ۔ موصوف نے انتہائی احتیاط کے ساتھ اپنی تالیف کو مقررہ حدود کے اندر رکھا ہے ۔ اس کے ساتھ ساتھ شمائل کے تمام  چھوٹے بڑے پہلوؤں کا احاطہ کرنے کی کامیاب کوشش کی ہے ۔ کتاب کا حجم بھی بہت مناسب ہے بے مقصد طوالت نہیں ۔ اللہ مؤلف کو اجر ج...

  • 50 #1433

    مصنف : پروفیسر قاضی مقبول احمد

    مشاہدات : 11516

    اسلام اور اجتہاد

    (پیر 07 اکتوبر 2013ء) ناشر : مکتبہ قدوسیہ،لاہور
    #1433 Book صفحات: 203

    اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات ہے۔ اس میں زندگی گزار نے کے تمام تر اصول و ضوابط موجود ہیں۔بالفاظ دیگر انسانی زندگی کے تمام شعبوں کے متعلق رہنمائی  ملتی ہے۔دوسری طرف یہ ایک حقیقت ہے کہ شرعی احکام و نصوص محدود ہیں جبکہ انسانی زندگی کے معاملات لامحدود ہیں ۔لہذا ان لامحدود مسائل کو حل کرنے کے لئے اجتہاد  کرنا ضروری ہے۔اجتہاد اسلامی شریعت کو متحرک کرتا ہے۔ عصری مسائل کو اسلامی فکر کے مطابق ڈھالنا اجتہاد سے ہی ممکن ہے۔بصورت دیگر  جمود آجائے گا۔لیکن اجتہاد کرنے کے لئے عقل انسانی آزاد نہیں اور نہ ہی خود ساختہ اصولوں کے ساتھ کیا جا سکتا ہے۔ بلکہ اس کے لئے بھی شریعت نے الگ سے اصول  و ضوابط دیے ہیں۔ان کی پابندی اور پاسداری کرنا ہر مجتہد کے  لئے ضروری ہے۔ اجتہاد کے بنیادی قواعد کیا  ہیں؟ اس کے اصول و ضوابط کیا  ہیں؟اس کے علاوہ اجتہاد کرتے وقت ایک مجتہد کے لئے  کون سے عمومی  مسلمات فکر کی پاسداری کرنی چاہیے؟اس سلسلے میں اہل سنت اور دیگر افکار و نظریات میں کیا فرق ہے؟یہ اور اس نوعیت کے دیگر بنیادی سوالات جن کی بہت زیادہ اہمیت ہے یہ سب  اس کتاب کا ...

< 1 2 3 4 5 6 >

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 41073
  • اس ہفتے کے قارئین 208108
  • اس ماہ کے قارئین 694300
  • کل قارئین97759604

موضوعاتی فہرست