خلیل الرحمن چشتی

  • نام : خلیل الرحمن چشتی

کل کتب 19

  • 1 #187

    مصنف : خلیل الرحمن چشتی

    مشاہدات : 41842

    حدیث کی اہمیت اور ضرورت

    (بدھ 19 اگست 2009ء) ناشر : الفوز اکیڈمی، اسلام آباد
    #187 Book صفحات: 298

    الفوز اکیڈمی کے زیر اہتمام معرفت حدیث کے موضوع پر مصنف کے دئے گئے نو لیکچرز کے ابتدائی تین لیکچرز پر مشتمل اس کتاب کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ دین و شریعت کے ایک اہم ماخذ یعنی علم حدیث کو انتہائی سائینٹیفک لیکن سہل انداز میں متعارف کروایا جائے۔ طلبہ کی آسانی کیلئے اس کتاب میں بہت سے چارٹس بنا دئے گئے ہیں، تاکہ وہ اصطلاحات کے مشکل اسباق کو ذہن نشین کرنے میں آسانی محسوس کریں۔ یہ کتاب ہمارے تعلیم یافتہ طبقے کو حدیث، تاریخ حدیث، تدوین حدیث، اظلاحات حدیث ، کتب حدیث اور دیگر متعلقہ علوم کی ابتدائی واقفیت پہنچانے کیلئے نہایت اہم ہے۔ مقصد یہ ہے کہ ہمارا یہ ذی شعور طبقہ افراط و تفریط سے بچتے ہوئے امت مسلمہ کی سربلندی کے لیے فکری اور عملی اسلحہ سے لیس ہو کر سرگرم عمل ہو جائے۔

     

  • 2 #383

    مصنف : خلیل الرحمن چشتی

    مشاہدات : 22845

    قواعد زبان قرآن (حصہ اول)

    dsa (جمعرات 16 جنوری 2014ء) ناشر : الفوز اکیڈمی، اسلام آباد
    #383 Book صفحات: 749

    مولانا حمید الدین فراہی نے علم نحو کی اہمیت کو پیش نظر رکھتے ہوئے ’اسباق النحو‘ کے نام سے کتاب لکھ کر مدارس کے طلباء کے لیے مناسب سہولت فراہم کی۔ لیکن ایک عام طالب علم کے لیے اس سے استفادہ کرنا دشوار ہے۔ مولانا خلیل الرحمٰن چشتی نے اسی مشکل کو سامنے رکھتے ہوئے ’قواعد زبان قرآن‘ کے نام سے مولانا فراہی کی کتاب کو نہایت سہل انداز میں ترتیب دیا اور جا بجا قرآنی مثالوں کے ذریعے عربی زبان کے قواعد سمجھانے کی کامیاب کوشش کی ہے۔  مولانا نے جدید طریقہ تدریس کے پیش نظر پہلے اصول بتایا ہے پھر مثال دی ہے اور آخر میں چند مثالوں کی تحلیل کر دی گئی ہے تاکہ طالب علم کو اصول و قواعد سمجھنے میں کسی قسم کی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ کتاب کو اس انداز سے مرتب کیا گیا ہے کہ تعلیم یافتہ طبقہ استاد کے بغیر خود مشقوں کو حل کر سکے۔

     

  • 4 #793

    مصنف : خلیل الرحمن چشتی

    مشاہدات : 25142

    قرآنی سورتوں کا نظم جلی

    (اتوار 01 جنوری 2012ء) ناشر : دار الکتب السلفیہ، لاہور
    #793 Book صفحات: 772

    قرآن کریم کلام الہی اور زندہ و جاوید معجزہ ہے۔اس کا اعجاز در حقیقت اسکی تاثیری زبان،بلاغت و فصاحت،اسالیب و مضامین اور اس کے خاص کلیدی الفاظ اور خاص اصلاحات میں پنہاں ہے۔قرآن کریم چونکہ ہماری فوز و فلاح اور صلاح و اصلاح کا سچا ضامن ہےلہذا اس کی تفہیم و افہام کیلئے تراجم کے ساتھ ساتھ آیات و سور کے باہمی ربط و نظم کو ملحوظ خاطر رکھنا از بس ضروری و لازمی ہے۔قرآن کے نظم جلی اور نظم خفی پر واقفیت حاصل کرنا اس اعتبار سے بہت کارآمد ہے کہ اس کےذریعے سے ربط کلام اور وحدت کلام کو بآسانی دریافت کیا جا سکتا ہے۔اس پر مستزاد یہ کہ اس کے ذریعے سے قرآن کریم کا درست ترجمہ کرنے اور فہم قرآن کی استعداد و لیاقت کا ملکہ پیدا ہو جاتا ہے۔اس طرح محدود وقت میں قرآن کریم کی تفہیم و افہام آسان ہو جا تا ہے۔ زیر نظر کتاب اس حوالے سے قابل تقلید ہے کہ اس میں موصوف کے وسیع تجر بات و مشاہدات ،قرآن فہمی اور اسکے عمیق مطالعے کی جھلک نظر آتی ہے۔(م۔آ۔ہ)
     

  • 5 #831

    مصنف : خلیل الرحمن چشتی

    مشاہدات : 34425

    قواعد زبان قرآن (نیو ایڈیشن) - جلد1

    dsa (بدھ 25 جنوری 2012ء) ناشر : المکتبہ السلفیہ شیش محل روڈ، لاہور
    #831 Book صفحات: 707

    ’’قواعد زبان قرآن ‘‘کا چھٹا اور نیا ایڈیشن پیش خدمت ہے اور یہ قلمی کتابت پر مشتمل پہلا ایڈیشن ہے جو دو ضخیم جلدوں میں مکتبہ سلفیہ لاہور سے مطبوع ہے۔ قرآن مجید کے مفہوم تک رسائی کے لیے عربی دانی ضروری ہے اور جن لوگوں کی مادری زبان عربی نہیں ہے ان کے لیے عربی زبان سیکھنا خاصا مشقت طلب کام ہے ۔عربی زبان وادب میں قواعد کی غیرمعمولی حیثیت کے پیش نظر محترم خلیل الرحمن چشتی صاحب نے ’’قواعد زبان قرآن‘‘کو مرتب کیا ہے ۔یہ کتاب دراصل مولانا حمید الدین فراہی کی کتاب ’’اسباق النحو‘‘ کی تسہیل ہے ’’اسباق النحو‘‘گوکہ نہایت مفید کتاب ہے۔لیکن اس کو ایسے شخص کے لیے سمجھنا انتہائی مشکل ہے جو عربی زبان سے واقفیت حاصل کرنا چاہتا ہو مگر وہ نہ تو عربی مدارس کے مروجہ نظام تعلیم سے مستفید ہوا ہو اور نہ اس زبان کی معمولی شد بد رکھتا ہو ۔اس مشکل کو مدنظر رکھتے ہوئے موصوف نے مولانا فراہی کی کتاب کو نہایت سہل انداز میں ترتیب دیا ہے اور جابجا قرآنی مثالوں کے ذریعے عربی زبان کے اصول وقواعد سمج...

  • 7 #1155

    مصنف : خلیل الرحمن چشتی

    مشاہدات : 37082

    قرآنی سورتوں کا نظم جلی۔نیو ايڈیشن

    (بدھ 14 نومبر 2012ء) ناشر : دار الکتب السلفیہ، لاہور
    #1155 Book صفحات: 766

    قرآن کریم کلام الٰہی اور زندہ و جاوید معجزہ ہے۔اس کا اعجاز در حقیقت اسکی تاثیری زبان،بلاغت و فصاحت،اسالیب و مضامین اور اس کے خاص کلیدی الفاظ اور خاص اصلاحات میں پنہاں ہے۔قرآن کریم چونکہ ہماری فوز و فلاح اور صلاح و اصلاح کا سچا ضامن ہےلہذا اس کی تفہیم و افہام کیلئے تراجم کے ساتھ ساتھ آیات و سور کے باہمی ربط و نظم کو ملحوظ خاطر رکھنا از بس ضروری و لازمی ہے۔قرآن کے نظم جلی اور نظم خفی پر واقفیت حاصل کرنا اس اعتبار سے بہت کارآمد ہے کہ اس کےذریعے سے ربط کلام اور وحدت کلام کو بآسانی دریافت کیا جا سکتا ہے۔اس پر مستزاد یہ کہ اس کے ذریعے سے قرآن کریم کا درست ترجمہ کرنے اور فہم قرآن کی استعداد و لیاقت کا ملکہ پیدا ہو جاتا ہے۔اس طرح محدود وقت میں قرآن کریم کی تفہیم و افہام آسان ہو جا تا ہے۔ زیر نظر کتاب اس حوالے سے قابل داد ہے کہ اس میں موصوف کے وسیع تجر بات و مشاہدات ،قرآن فہمی اور اسکے عمیق مطالعے کی جھلک نظر آتی ہے۔ ’قرآنی سورتوں کا نظم جلی‘ کا یہ دوسرا ایڈیشن ہے۔ پہلا ایڈیشن بھی قارئین کتاب و سنت ڈاٹ کام کے لیے مزید مطالعہ۔۔۔

  • 8 #1412

    مصنف : خلیل الرحمن چشتی

    مشاہدات : 9985

    قیادت اور ہلاکت اقوام۔(تاریخ، اسباب، مقاصد اور طریقہ کار)

    (جمعرات 12 ستمبر 2013ء) ناشر : الفوز اکیڈمی، اسلام آباد
    #1412 Book صفحات: 204

    دو ہزار پانچ میں پاکستان کے اندر  زلزلے کے بہت خطرناک جھٹکے آئے تھے ۔ ایک مذہبی و دینی ملک ہونے کے ناطے سے مملکت خداد کے اندر کئی ایک بحثوں نے جنم لیا ۔ مثلا زلزلے کے بارے میں ایک رائے یہ اپنائی گئی کہ یہ عذاب الہی ہے ۔ یعنی متاثرہ علاقوں میں لوگوں کی برائیاں اس قدر بڑھ  گئیں تھیں کہ ان کے اوپر اللہ کا عذاب نازل ہو گیا ۔ چناچہ اس توجیہ کے ضمن میں ایک اہم ترین سوال یہ پیدا ہوا کہ اگر یہی صورتحال تھی تو پھر دیگر کئی ایک شہروں میں جہاں برائی کی یہی صورت تھی یا اس سے بھی بڑھ کر تھی وہاں کیوں نہیں یہ عذاب نازل ہوا؟ اس سلسلے میں دوسری رائے یہ تھی کہ  یہ خدا کی طرف سے عذاب نہیں بلکہ ایک آزمائش تھی ۔ یعنی اللہ نے اپنے بندوں کو آزمایا ہے کہ وہ راہ حق یا صراط مستقیم پر کس قدر گامزن ہیں؟ اس تناظر میں سیکو لر حلقوں کی طرف سے اس خیال کا اظہار کیا گیا کہ اس طرح کی مذہبی توجیہات غیر حقیقی اور غیر سائنسی و علمی ہیں ۔ اس باب میں ہمیں خالصتا سائنٹیفک توجیہ کرنی چاہیے ۔ درج ذیل کتاب میں انہی آراء کو سامنے رکھتے ہوئے قرآن وسنت کی روشنی میں ان کا تجزیہ کیا گیا ہے ۔ اس رائے میں قرآن کا اصل...

  • 9 #1461

    مصنف : خلیل الرحمن چشتی

    مشاہدات : 11034

    معارف نبوی ﷺ

    (اتوار 10 نومبر 2013ء) ناشر : الفوز اکیڈمی، اسلام آباد
    #1461 Book صفحات: 409

    قرآن  مجید  کے  بعد  حدیث رسول ﷺ  کو یہ اعزاز حاصل ہے، کہ    اسے پڑھنا،سمجھنا    اور اس کی تعلیم دینا باعث  ثواب ہے۔ ہر دو ر میں اہل علم نے  قرآن مجید کی طرح حدیث رسول ﷺ کی بھی  مختلف انداز میں خدمت کی ہے  ۔  زیر تبصرہ کتاب ’’معارف نبوی   ﷺ ‘‘ بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی  ہے  ،جو    مختلف موضوعا ت پر مشتمل 523 احادیث کا مجموعہ  ہے۔  اس   میں  اختصار کے ساتھ اسلام ،ایمان، وحی ،عقائد،  فضائل علم،دعوت وتبلیغ ، ارکان اسلام، احسان، اذکار واوراد،  حسن معاشرت، اخلاقیات ،معاملات،اوراجتماعیت  جیسے گیارہ  اہم  موضوعات پر  احادیث کو جمع کردیا گیا ہے۔  ہر  حدیث کا باحوالہ عربی متن  پیش کرنےکے  ساتھ ساتھ      اس کا  اردو اورانگریزی ترجمہ بھی   درج کردیا  گیا  ہے، تاکہ   اردونہ  جاننے والے   احباب بھی مستفید  ہ...

  • 10 #2270

    مصنف : خلیل الرحمن چشتی

    مشاہدات : 18112

    درس قرآن کی تیاری کیسے؟

    (اتوار 25 جنوری 2015ء) ناشر : ادارہ منشورات اسلامی، لاہور
    #2270 Book صفحات: 86

    کسی بھی ملک میں صحیح معنوں میں ایک اسلامی معاشرہ اس وقت تک قائم نہیں ہوسکتاہے جب تک اس کے بااثر افراد ،تعلیم یافتہ لوگ ،دانشور، ماہر ینِ تعلیم ، فوجی وپولیس افسران ،سیاست دان ،جج اوروکلاء وغیرہ شعوری ایمان کے ساتھ قرآن مجید ، احادیث رسول ﷺ اور دیگر اسلامی علوم کا عمیق مطالعہ نہ کریں اوراسلام او رقانون شریعت کی حقانیت کے قائل ہونے کے ساتھ ساتھ ، دنیا اور آخرت میں اللہ کی پکڑ کے خوف سے لرزاں نہ ہوں یعنی ایک ایسی قیادت جوشعور عصر حاضر کے ساتھ ساتھ اسلامی علوم وحی قرآن وسنت پر راست اور گہری نظر نہ رکھتی ہو۔لہذا جو شخص بھی دعوت وتبلیغِ اسلام اور اقامت دین کا پیغمبرانہ مشن اختیار کرنا چاہتا ہے اس کےلیے لازمی اور ضروری ہے کہ وقرآن سیکھے اور دعوت وتبلیغ کے ہرہر مرحلے میں اسے استعمال کرے ۔ زیر تبصرہ کتاب’’ درس قرآن کی تیاری کیسے ؟‘‘ محترم خلیل الرحمٰن چشتی صاحب کی کاوش ہے جس میں انہوں نے قرآ ن مجید کی تفہیم وترجمہ اور اس کی تلاوت کی اہمیت وضرورت کو اجاگر کرتے ہوئے فہم قرآن کی کلاسز کوپڑھانے والے مدرسین اور درسِ قرآن دینے والے واعظین کے لیے د...

  • 11 #3429

    مصنف : خلیل الرحمن چشتی

    مشاہدات : 5058

    توحید اور شرک (منہاس )

    (جمعرات 04 فروری 2016ء) ناشر : الفوز اکیڈمی، اسلام آباد
    #3429 Book صفحات: 208

    اللہ تبارک وتعالیٰ کے تنہالائقِ عبادت ہونے ، عظمت وجلال اورصفاتِ کمال میں واحد اور بے مثال ہونے اوراسمائے حسنیٰ میں منفرد ہونے کا علم رکھنے اور پختہ اعتقاد کےساتھ اعتراف کرنے کانام توحید ہے ۔توحید کے اثبات پر کتاب اللہ اور سنت رسول ﷺ میں روشن براہین اور بے شمار واضح دلائل ہیں ۔ اور شرک کام معنیٰ یہ کہ ہم اللہ کے ساتھ کسی کو شریک ٹھرائیں جبکہ اس نےہی ہمیں پیدا کیا ہے ۔ شرک ایک ایسی لعنت ہے جو انسان کوجہنم کے گڑھے میں پھینک دیتی ہے قرآن کریم میں شرک کوبہت بڑا ظلم قرار دیا گیا ہے اور شرک ایسا گناہ ہے کہ اللہ تعالیٰ انسان کے تمام گناہوں کو معاف کردیں گے لیکن شرک جیسے عظیم گناہ کو معاف نہیں کریں گے ۔شرک اس طرح انسانی عقل کوماؤف کردیتا ہےکہ انسان کوہدایت گمراہی اور گمراہی ہدایت نظر آتی ہے ۔نیز شرک اعمال کو ضائع وبرباد کرنے والا اور ثواب سے محروم کرنے والا عمل ہے ۔ پہلی قوموں کی تباہی وبربادی کاسبب شرک ہی تھا۔ چنانچہ جس کسی نے بھی محبت یا تعظیم میں اللہ کے علاوہ کسی کواللہ کے برابر قرار دیا یا ملت ابراہیمی کے مخالف نقوش کی پیروی کی وہ مشرک ہے۔ زیر تبصرہ کتاب...

  • 12 #3537

    مصنف : خلیل الرحمن چشتی

    مشاہدات : 8761

    نماز تہجد تقرب الٰہی کا اہم ترین ذریعہ

    (پیر 07 مارچ 2016ء) ناشر : دار الکتب السلفیہ، لاہور
    #3537 Book صفحات: 78

    نماز دین اسلام کا کلمہ توحید کے بعد سب سے اہم ترین رکن ہے۔ یہی وہ تحفہ خداوندی ہے جو اللہ رب العزت نے اپنے پیارے نبی حضرت محمد ﷺ کو معراج کی شب عطا فرمایا۔ نماز کی فضیلت کے لیے آپﷺ کی یہ حدیث حرف آخر کی حیثیت رکھتی ہے"بین الرجل و بین الشرک و الکفر ترک الصلاۃ"۔ نماز دن و رات میں پانچ مرتبہ ہر مسلمان مرد و عورت پر فرض کردی گئی ہے اور یہی وہ اہم رکن ہے جس کے متعلق قیامت کے روز سب سے پہلے سوال کیا جائے گا۔ اللہ رب العزت نے اپنے بندوں کو اپنے قریب کرنے کے لیے بہت سارے اعمال فرائض و نوافل کی صورت میں متعارف کروائے، فرضی عبادات میں جہاں نماز، روزہ، زکوٰۃ، حج وغیرہ تقرب الٰہی کا ذریعہ ہیں وہاں اللہ تعالیٰ نے ان فرض عبادات کے علاوہ نوافل پر بھی بھرپور ترغیب دلائی ہے۔ ان نفلی عبادات میں سے ایک نفل عبادت"نماز تہجد" بھی ہے۔ نماز تہجد کی فضیلت آپﷺ کی اس حدیث مبارکہ سے لگایا جا سکتا ہے"افضل الصلوٰۃ بعد الصلوٰۃ المکتوبۃ الصلوٰۃ فی جوف اللیل"(صحیح مسلم)۔ یعنی نماز تہجد فرض نمازوں کے بعد سب سے افضل ترین نماز ہے۔ نماز تہجد ایک ایسی نفلی مسنون ع...

  • 13 #6273

    مصنف : خلیل الرحمن چشتی

    مشاہدات : 3322

    کرونا البم کرونا وائرس جیسے متعدی امراض کے بارے میں شرعی احکام

    (بدھ 30 دسمبر 2020ء) ناشر : نا معلوم
    #6273 Book صفحات: 49

    دورِ جدید کے اس خطرناک کورونا وائرس کے بارے میں بھی احادیثِ نبویہﷺ سے بہت سی رہنمائی ملتی ہے ۔ اور مسلمانوں کو زندگی کے ہر مسئلے کے بارے میں قرآن وسنت کا علم رکھنے والے علماے کرام سے ہی رہنمائی لینی چاہیے۔اب تک کورونا سے متعلق معلومات ، علاج ، احتیاط پر مشتمل   کئی چھوٹی بڑی کتب  مرتب ہوکر منظر عام پر آچکی ہیں   محترم جناب خلیل  الرحمٰن  چشتی صاحب کا  مرتب شدہ زیر نظر  کتابچہ  بعوان’’کرونا البم کرونا وائرس جیسے متعدی امراض کےبارے میں شرعی احکام ‘‘ بھی اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے۔(م۔ا)

  • 14 #6289

    مصنف : خلیل الرحمن چشتی

    مشاہدات : 5427

    اسلامی تحریک کے 30 بنیادی اصول

    (اتوار 21 فروری 2021ء) ناشر : نا معلوم
    #6289 Book صفحات: 138

    تحریک  کا لفظ حرکۃ سے ماخوذ ہے ۔ تحریک اس جدوجہد کا نام  ہے جو کسی نصب العین کے حصول کےلیے منظم طور پر کی جائے۔تاریخ اسلام کسی قوم کی تاریخ نہیں ہے  بلکہ ایک تحریک کی تاریخ ہے اور ایک نظریے کےعروج وزوال کی داستان ہے۔محترم جناب خلیل الرحمن چشتی صاحب   نے زیر نظر کتاب ’’اسلامی تحریک کے 30 بنیادی اصول‘‘ میں  تیس ایسے بنیادی اصول پیش کیے ہیں کہ جن کی روشنی میں تحریک سے وابستہ افرادد اپنے ملک میں اپنے اپنے مخصوص حالات کے پیش نظر اسلام کی عالمگیر دعوت کے لیے جدوجہد  کرسکتے ہیں ۔چشتی صاحب نے اس مختصر کتاب میں  بہت سے اہم سوالات اور اشکالات کے جوابات پیش کیے ہیں ۔ ان سوالات میں اسلام کیا ہے ؟،تحریک کیا ہے ؟،دین کیا ہے ؟،اقامت دین کامفہوم کیا ہے ؟ اسلامی اداروں کی تشکیل کیوں ضروری ہے ؟تنظیم اور اجتماعیت کی ضرورت اور اہمیت کیا ہے ۔جیسے اہم  سوالات شامل ہیں ۔یہ  کتاب در اصل مصنف کے  اس موضوع پر مختلف ممالک میں  دئیے گئے لیکچرز&...

  • 15 #7319

    مصنف : خلیل الرحمن چشتی

    مشاہدات : 1092

    عشرہ ذوالحجہ کی فضیلت اور احکام

    (جمعہ 14 جون 2024ء) ناشر : نا معلوم
    #7319 Book صفحات: 9

    اللہ تعالیٰ نے انسان کو اپنی عبادت کے لیے پیدا کیا ہے ۔ اس کے لیے کچھ ایسے مواسم کا انتخاب فرمایا ہے جن میں عبادت باقی ایام کی بہ نسبت زیادہ افضل ہوتی ہے‘انہی مواسم میں سے ذوالحجہ کے پہلے عشرہ میں عبادت کو خاص اہمیت حاصل ہے۔قرآن و سنت میں اس کی بڑی فضیلت و عظمت بیان کی گئی ہے مسلمان ہمیشہ سے اس کی قدر و منزلت کا اہتمام کرتے آئے ہیں بعض اہل علم کے نزدیک ذوالحجہ کے پہلے دس دن رمضان کے آخری دس دنوں سے بھی افضل ہیں۔ زیر نظر کتابچہ ’’ عشرۂ ذوالحجہ کی فضیلت اور احکام‘‘محترم خلیل الرحمٰن چشتی صاحب کا مرتب شدہ ہے انہوں نے اس مختصر کتابچہ میں قرآن و سنت کی روشنی میں 15 عنوانات کی صورت میں عشرۂ ذوالحجہ کی فضیلت اور احکام کو پیش کیا ہے اور آخر میں خلاصۂ کلام میں 13 نکات کی صورت میں عشرۂ ذوالحجہ کی فضیلت اور احکام کا خلاصہ بحوالہ پیش کیا ہے۔اللہ تعالیٰ اسے عامۃ الناس کے لیے نفع بخش بنائے ۔(آمین)(م۔ا)

  • 16 #7320

    مصنف : خلیل الرحمن چشتی

    مشاہدات : 1159

    قربانی کے احکام

    (ہفتہ 15 جون 2024ء) ناشر : نا معلوم
    #7320 Book صفحات: 33

    اللہ تعالیٰ نے جن و انس کو اپنی عبادت کے لیے پیدا فرمایا ہے اور عبادات کی مختلف اقسام ہیں ۔مثلاً قولی،فعلی ،مالی ۔ مالی عبادت میں ایک عبادت قربانی بھی ہے۔ قربانی جد الانبیاء سیدنا ابراہیم علیہ السلام کی عظیم ترین سنت ہے ۔یہ عمل اللہ تعالیٰ کو اتنا پسند آیا کہ اس عمل کو قیامت تک مسلمانوں کے لیے عظیم سنت قرار دیا گیا۔ قرآن مجید نے بھی سیدنا ابراہیم علیہ السلام کی قربانی کے واقعہ کو تفصیل سے بیان کیا ہے ۔ پھر اہلِ اسلام کو اس اہم عمل کی خاصی تاکید ہے اور نبی کریم ﷺ نے زندگی بھر قربانی کے اہم فریضہ کو ادا کیا اور قرآن و احادیث میں اس کے واضح احکام و مسائل اور تعلیمات موجود ہیں ۔کتبِ احادیث و فقہ میں کتاب الاضاحی کے نام سے ائمہ محدثین فقہاء نے باقاعدہ ابواب بندی قائم کی ہے ۔ اور کئی اہل علم نے قربانی کے احکام و مسائل ، فضائل کے سلسلے میں کتابیں تصنیف کی ہیں۔ زیر نظر کتابچہ ’’ قربانی کے احکام ‘‘ محترم خلیل الرحمٰن چشتی صاحب کا مرتب شدہ ہے انہوں نے اس کتابچہ میں اختصار کے ساتھ قرآن و سنت کی روشنی میں 35 عنوانات کی صورت میں...

  • 17 #7341

    مصنف : خلیل الرحمن چشتی

    مشاہدات : 845

    رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا حج

    (اتوار 04 اگست 2024ء) ناشر : نا معلوم
    #7341 Book صفحات: 48

    بیت اللہ کا حج ارکانِ اسلام میں ایک اہم ترین رکن ہے۔ بیت اللہ کی زیارت اور فریضۂ حج کی ادائیگی ہر صاحب ایمان کی تمنا اور آرزو ہے۔ ہر صاحب استطاعت مسلمان پر زندگی میں ایک دفعہ فریضہ حج کی ادائیگی فرض ہے، اور اس کے انکاری کا ایمان کامل نہیں ہے اور وہ دائرہ اسلام سے خارج ہے۔ اجر و ثواب کے لحاظ سے یہ رکن بہت زیادہ اہمیت کا حامل ہے تمام كتبِ حديث و فقہ میں اس کی فضیلت اور احکام و مسائل کے متعلق ابواب قائم کیے گئے ہیں اور تفصیلی مباحث موجود ہیں ۔ حدیث نبوی ہے کہ آپ ﷺ نے فرمایا "الحج المبرور لیس له جزاء إلا الجنة "حج مبرور کا ثواب جنت کے سوا کچھ نہیں ۔حج و عمرہ کے احکام و مسائل کے متعلق اب تک اردو و عربی زبان میں چھوٹی بڑی بیسیوں کتب لکھی جا چکی ہیں۔ زیر نظر کتابچہ ’’ رسول اللہ ﷺ کا حج آنکھوں دیکھا حال‘‘ محترم خلیل الرحمٰن چشتی صاحب کا مرتب شدہ ہے جس میں انہوں نے کتاب و سنت کی روشنی میں حج کے احکام و مسائل کو مکمل حوالہ جات کے ساتھ عام فہم انداز میں پیش کیا ہ...

  • 18 #7342

    مصنف : خلیل الرحمن چشتی

    مشاہدات : 1063

    حج کے احکام

    (پیر 05 اگست 2024ء) ناشر : نا معلوم
    #7342 Book صفحات: 28

    بیت اللہ کا حج ارکانِ اسلام میں ایک اہم ترین رکن ہے۔ بیت اللہ کی زیارت اور فریضۂ حج کی ادائیگی ہر صاحب ایمان کی تمنا اور آرزو ہے۔ ہر صاحب استطاعت مسلمان پر زندگی میں ایک دفعہ فریضہ حج کی ادائیگی فرض ہے، اور اس کے انکاری کا ایمان کامل نہیں ہے اور وہ دائرہ اسلام سے خارج ہے۔ اجر و ثواب کے لحاظ سے یہ رکن بہت زیادہ اہمیت کا حامل ہے تمام كتبِ حديث و فقہ میں اس کی فضیلت اور احکام و مسائل کے متعلق ابواب قائم کیے گئے ہیں اور تفصیلی مباحث موجود ہیں ۔حدیث نبوی ہے کہ آپ ﷺ نے فرمایا "الحج المبرور لیس له جزاء إلا الجنة "حج مبرور کا ثواب جنت کے سوا کچھ نہیں ۔حج و عمرہ کے احکام و مسائل کے متعلق اب تک اردو و عربی زبان میں چھوٹی بڑی بیسیوں کتب لکھی جا چکی ہیں۔ زیر نظر کتابچہ ’’ حج کے احکام ‘‘ محترم خلیل الرحمٰن چشتی صاحب کا مرتب شدہ ہے انہوں نے اس کتابچہ میں حج کے چند مسنون اذکار،حج کی تین اقسام،احرام کے مسنون کام ،حالت احرام میں جائز و ناجائز امور،طواف و سعی کے مسنون ا...

  • 19 #7343

    مصنف : خلیل الرحمن چشتی

    مشاہدات : 753

    حج کے اذکار

    (منگل 06 اگست 2024ء) ناشر : نا معلوم
    #7343 Book صفحات: 17

    بیت اللہ کا حج ارکانِ اسلام میں ایک اہم ترین رکن ہے۔ بیت اللہ کی زیارت اور فریضۂ حج کی ادائیگی ہر صاحب ایمان کی تمنا اور آرزو ہے۔ ہر صاحب استطاعت مسلمان پر زندگی میں ایک دفعہ فریضہ حج کی ادائیگی فرض ہے، اور اس کے انکاری کا ایمان کامل نہیں ہے اور وہ دائرہ اسلام سے خارج ہے۔ اجر و ثواب کے لحاظ سے یہ رکن بہت زیادہ اہمیت کا حامل ہے اور ایک عظیم عبادت ہے اور کوئی بھی عبادت دعا کے بغیر ممکن ہی نہیں ہے حج اور عمرہ دعا کرنے اور اللہ سے مانگنے کے مواقع سے بھرے ہوئے۔ حاجی کی دعائیں اللہ کے ساتھ مکالمہ ہیں اس لیے حج و عمرہ پر جانے والے احباب کو چاہیے کہ وہ اپنے آپ کو فضول قسم کی باتوں سے دور رکھیں اور ہر وقت،چلتے پھرتے،اٹھتے بیٹھتے اور لیٹے ہوئے اللہ تعالیٰ کو یاد کریں۔ محترم خلیل الرحمٰن چشتی صاحب نے زیر نظر مختصر کتابچہ بعنوان ’’حج کے اذکار ‘‘ میں منیٰ، میدان عرفات،عرفات سے مزدلفہ آنے جانے ، رمی،قربانی ،طوافِ زیارت،اور آخری ایام میں منیٰ کے اندر قیام کے اذکار کو پیش کیا ہے۔(م۔ا)

کل کتب 0

کل کتب 0

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 9567
  • اس ہفتے کے قارئین 240118
  • اس ماہ کے قارئین 1759191
  • کل قارئین115651191
  • کل کتب8915

موضوعاتی فہرست