#1461

مصنف : خلیل الرحمن چشتی

مشاہدات : 10743

معارف نبوی ﷺ

  • صفحات: 409
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 18405 (PKR)
(اتوار 10 نومبر 2013ء) ناشر : الفوز اکیڈمی، اسلام آباد

قرآن  مجید  کے  بعد  حدیث رسول ﷺ  کو یہ اعزاز حاصل ہے، کہ    اسے پڑھنا،سمجھنا    اور اس کی تعلیم دینا باعث  ثواب ہے۔ ہر دو ر میں اہل علم نے  قرآن مجید کی طرح حدیث رسول ﷺ کی بھی  مختلف انداز میں خدمت کی ہے  ۔  زیر تبصرہ کتاب ’’معارف نبوی   ﷺ ‘‘ بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی  ہے  ،جو    مختلف موضوعا ت پر مشتمل 523 احادیث کا مجموعہ  ہے۔  اس   میں  اختصار کے ساتھ اسلام ،ایمان، وحی ،عقائد،  فضائل علم،دعوت وتبلیغ ، ارکان اسلام، احسان، اذکار واوراد،  حسن معاشرت، اخلاقیات ،معاملات،اوراجتماعیت  جیسے گیارہ  اہم  موضوعات پر  احادیث کو جمع کردیا گیا ہے۔  ہر  حدیث کا باحوالہ عربی متن  پیش کرنےکے  ساتھ ساتھ      اس کا  اردو اورانگریزی ترجمہ بھی   درج کردیا  گیا  ہے، تاکہ   اردونہ  جاننے والے   احباب بھی مستفید  ہوسکیں۔ اس کتاب کو  الفوز اکیڈمی کے فہم دین کے  کورسز  کےشرکاء کو سامنے رکھ کر  مرتب کیا  گیا ہے۔   کورسز کے شرکاء   ان احادیث کو باقاعدہ زبانی یاد کرتے  ہیں۔الفوز اکیڈ می ایک غیرسیاسی  اسلامی تربیت گاہ  ہے، جو  مختلف کورسز کے ذریعے جدید تعلیم یافتہ  طبقے کی فکری اوعملی تربیت کرتی ہے، تاکہ وہ فرقہ پرستی سے بالاتر ہوکردین اسلام کی تبلیغ  اور  دعوت دین کو اپنی زندگی  کا نصب العین بنائیں۔  کتاب ہذا کے  مرتب  خلیل الرحمن چشتی صاحب  ہمہ وقت تفہیم دین   کے  لئے کوشاں رہتے  ہیں ، اس  سلسلے میں انہوں دیگر کتب کے علاوہ  ’’قواعد زبان  قرآن‘‘  دو ضخیم جلدوں میں بھی تالیف کی  ہے، جو  فہم  قرآن کے سلسلے میں بہت مفید کتاب ہے ۔ اللہ تعالی ان  کی تمام مساعی جمیلہ کو شرف قبولیت سے نوازے ۔ (آمین)
 

عناوین

 

صفحہ نمبر

ابتدائیہ

 

10

اسلام اور ایمان

 

13

مسلم اور مومن

 

14

مومن کی مطلوبہ صفات

 

17

اخوت اسلامی

 

20

فضائل امت محمدیہﷺ

 

23

عقائد

 

43

توحید

 

44

شرک

 

47

شفاعت

 

50

بدعت اور اس کی سزا

 

54

غلو اور مبالغہ آمیزی

 

56

صحیح عقیدے کی اہمیت

 

59

نفاق اور منافقین

 

63

غیراللہ کی قسم

 

66

رسالت محمدیﷺ

 

68

موت کا احساس

 

76

قیامت

 

79

عذاب قبر

 

84

جنت کے راستے

 

90

جہنم کے راستے

 

97

علم اور دعوت وتبلیغ

 

100

حکمت تبلیغ

 

110

پانچ ارکان اسلام

 

123

نماز کی صف بندی

 

135

انفاق فی سبیل اللہ

 

140

رمضان اور روزے

 

146

احسان

 

153

احسان کی مختلف صورتیں

 

154

نفل نمازیں

 

168

سخاوت اور فیاضی

 

177

بخل اور کنجوسی

 

182

اذکار واوراد

 

187

ذکر الٰہی

 

191

توبہ واستغفار

 

195

معاشرت

 

202

والدین کے حقوق

 

203

اولاد کے حقوق

 

208

اولاد سے محبت

 

211

راثت اور وصیت

 

214

شوہر کے حقوق

 

222

آداب ازدواج

 

233

پڑوسیوں کے حقوق

 

238

مہمانوں کے حقوق

 

241

نکاح

 

245

طلاق اور خلع

 

248

ستر کے احکام

 

251

اخلاقیات

 

261

حسن اخلاق

 

262

حسد

 

269

صبر وشکر

 

280

آداب طعام

 

288

داڑھی

 

298

معاملات

 

306

قرض کے آداب واحکام

 

307

تجارت اور بھیک

 

310

محنت مزدوری

 

312

حرام تجارت

 

322

ناپ تول کے احکام

 

331

ذخیرہ اندوزی

 

333

امانت اور خیانت

 

342

اجتماعیت

 

354

حکمران کی ذمہ داریاں

 

362

اجتماعیت کی اہمیت

 

375

عدل وانصاف

 

380

ظلم اور ناانصافی

 

385

جہاد فی سبیل اللہ

 

388

جہاد قیامت تک جاری رہے گا

 

395

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 54412
  • اس ہفتے کے قارئین 184700
  • اس ماہ کے قارئین 357804
  • کل قارئین109679242
  • کل کتب8837

موضوعاتی فہرست