#3429

مصنف : محمد خان منہاس

مشاہدات : 4895

توحید اور شرک (منہاس )

  • صفحات: 208
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 8320 (PKR)
(جمعرات 04 فروری 2016ء) ناشر : الفوز اکیڈمی، اسلام آباد

اللہ تبارک وتعالیٰ کے تنہالائقِ عبادت ہونے ، عظمت وجلال اورصفاتِ کمال میں واحد اور بے مثال ہونے اوراسمائے حسنیٰ میں منفرد ہونے کا علم رکھنے اور پختہ اعتقاد کےساتھ اعتراف کرنے کانام توحید ہے ۔توحید کے اثبات پر کتاب اللہ اور سنت رسول ﷺ میں روشن براہین اور بے شمار واضح دلائل ہیں ۔ اور شرک کام معنیٰ یہ کہ ہم اللہ کے ساتھ کسی کو شریک ٹھرائیں جبکہ اس نےہی ہمیں پیدا کیا ہے ۔ شرک ایک ایسی لعنت ہے جو انسان کوجہنم کے گڑھے میں پھینک دیتی ہے قرآن کریم میں شرک کوبہت بڑا ظلم قرار دیا گیا ہے اور شرک ایسا گناہ ہے کہ اللہ تعالیٰ انسان کے تمام گناہوں کو معاف کردیں گے لیکن شرک جیسے عظیم گناہ کو معاف نہیں کریں گے ۔شرک اس طرح انسانی عقل کوماؤف کردیتا ہےکہ انسان کوہدایت گمراہی اور گمراہی ہدایت نظر آتی ہے ۔نیز شرک اعمال کو ضائع وبرباد کرنے والا اور ثواب سے محروم کرنے والا عمل ہے ۔ پہلی قوموں کی تباہی وبربادی کاسبب شرک ہی تھا۔ چنانچہ جس کسی نے بھی محبت یا تعظیم میں اللہ کے علاوہ کسی کواللہ کے برابر قرار دیا یا ملت ابراہیمی کے مخالف نقوش کی پیروی کی وہ مشرک ہے۔ زیر تبصرہ کتاب’’توحید اور شرک‘‘ کتاب کے ہذا کے مرتب محمدخان منہاس صدر الفوز اکیڈمی ،اسلام آباد کے گھر میں تقریبا بیس سال قبل 1418ھ کے رمضان المبارک کے آخری عشرے میں بعد نماز تراویح مختلف علماء واستاتذہ کی طرف سے دئیے گئے لیکچرز کامجموعہ ہے ۔ان لیکچروں کو محتر م جناب محمد خان منہاس اور خلیل الرحمٰن چشتی صاحب نے مرتب کر کے کتابی صورت میں شائع کیا ۔اس کتاب کا پہلا ایڈیشن 1999ء میں شائع اور ہوا۔زیر تبصرہ اس کتاب کا پانچواں ایڈیشن ہے ۔اس میں مرتبین نے توحید اور شرک کی مختلف قسموں کومختلف عنوانات کے تحت الگ الگ کر کے بیان کردیا ہے ۔ ہرباب کے آخر میں موضوع کا خلاصہ اور سوالات پیش کردیے گئے ہیں۔تاکہ طلبہ میں قرآنی آیات سے استنباط اور پھر اس کے استحضار کی صلاحیتیں پیدا ہوسکیں او ر وہ اسے سمجھ کر ایک دوسرے کوسمجھانے کے قابل ہوسکیں۔یہ کتاب توحید اور شرک کی مختلف قسموں کی وضاحت کرنے والی ایک جامع اورمستند کتاب ہے۔(م۔ا)

عناوین

صفحہ نمبر

ابتدائیہ

5

کچھ دوسرے ایڈیشن کے بارے میں

9

کچھ پانچویں ایڈیشن کے بارے میں

10

پہلا باب: توحید کے مضمون کی اہمیت

11

توحید کی عقلی دلیلیں، شرک کی برائی اور ہولناکی

15

دوسرا باب: انبیاء کی دعوت توحید

21

تیسرا باب: توحید ذات

33

چوتھا باب: توحید اسماء صفات

49

پانچواں باب: توحید تنزیہ

53

چھٹا باب: قرآن میں صفات الٰہی کا استعمال

59

ساتواں باب: توحید صفت علم

67

آٹھواں باب: توحید صفت اختیار

89

نواں باب: توحید فی لنفع والضر

99

دسواں باب: توحید الوہیت اور توحید ربوبیت

111

 

 

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 102108
  • اس ہفتے کے قارئین 399086
  • اس ماہ کے قارئین 1452586
  • کل قارئین110774024
  • کل کتب8851

موضوعاتی فہرست