#831

مصنف : خلیل الرحمن چشتی

مشاہدات : 34421

قواعد زبان قرآن (نیو ایڈیشن) - جلد1

  • صفحات: 707
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 21210 (PKR)
(بدھ 25 جنوری 2012ء) ناشر : المکتبہ السلفیہ شیش محل روڈ، لاہور

’’قواعد زبان قرآن ‘‘کا چھٹا اور نیا ایڈیشن پیش خدمت ہے اور یہ قلمی کتابت پر مشتمل پہلا ایڈیشن ہے جو دو ضخیم جلدوں میں مکتبہ سلفیہ لاہور سے مطبوع ہے۔ قرآن مجید کے مفہوم تک رسائی کے لیے عربی دانی ضروری ہے اور جن لوگوں کی مادری زبان عربی نہیں ہے ان کے لیے عربی زبان سیکھنا خاصا مشقت طلب کام ہے ۔عربی زبان وادب میں قواعد کی غیرمعمولی حیثیت کے پیش نظر محترم خلیل الرحمن چشتی صاحب نے ’’قواعد زبان قرآن‘‘کو مرتب کیا ہے ۔یہ کتاب دراصل مولانا حمید الدین فراہی کی کتاب ’’اسباق النحو‘‘ کی تسہیل ہے ’’اسباق النحو‘‘گوکہ نہایت مفید کتاب ہے۔لیکن اس کو ایسے شخص کے لیے سمجھنا انتہائی مشکل ہے جو عربی زبان سے واقفیت حاصل کرنا چاہتا ہو مگر وہ نہ تو عربی مدارس کے مروجہ نظام تعلیم سے مستفید ہوا ہو اور نہ اس زبان کی معمولی شد بد رکھتا ہو ۔اس مشکل کو مدنظر رکھتے ہوئے موصوف نے مولانا فراہی کی کتاب کو نہایت سہل انداز میں ترتیب دیا ہے اور جابجا قرآنی مثالوں کے ذریعے عربی زبان کے اصول وقواعد سمجھانے کی کامیاب کوشش کی ہے ۔اس کتاب میں ایسا طریقہ اپنایا گیا ہے کہ تعلیم یافتہ طبقہ بہت حد تک اسے بغیر استاد کے پڑھ بھی سکے اور سمجھ بھی سکے۔ اس کتاب کی ایک نمایاں خصوصیت یہ ہے کہ اس میں تمام قواعد عربیہ کی مثالیں قرآن کریم سے پیش کی گئی ہیں ۔اس پر مستزاد یہ کہ مثالوں کی کثرت، مختلف مشقوں کے التزام ، مختلف نحوی اصطلاحات کا انگریزی زبان میں متبادل تحریر کرنے سے یہ کتاب انگریزی دان طبقے کے لیے بھی عربی زبان سیکھنے میں آسانی اور دلچسپی کا بہترین مظہر ہے ۔بہر حال موصوف کی یہ کوشش لائق تحسین ہے کہ انہوں نے گویا عربی قواعد پر ایک انسائیکلوپیڈیا تیار کردیا ہے جو عام طور پر سب کے لیے اور خاص طور پر جدید تعلیم یافتہ طبقے کے لیے سہولت اور مسرت کا باعث ہے۔(آ۔ہ)

 

عناوین

 

صفحہ نمبر

ابتدائیہ

 

16

تقاریظ

 

25

ہدایات برائے طلبہ

 

39

تریفات

 

41

پہلا  باب۔حروف تہجی

 

44

دوسرا باب۔کلمہ

 

51

تیسرا باب۔جنس کے اعتبار سے اسم کی قسمیں

 

97

چوتھا باب۔مرکب اضافی

 

153

پانچواں باب۔حروف استفہام

 

199

چھٹا باب۔جملہ مفیدہ اور جملہ غیر مفیدہ

 

216

ساتواں باب۔منصوبات ستہ

 

240

آٹھواں باب۔علم اشتقاق

 

275

نواں باب۔اسم فاعل

 

288

دسواں باب۔حروف مشبہ بفعل

 

320

گیارہواں باب۔لا نفی جنس اسم کا اعراب

 

362

بارہواں باب۔الفعل

 

408

تیرھواں باب۔افعال ثلاثی مجرد کے چھ ابواب

 

432

چودھواں باب۔فعل ماضی مجہول

 

461

پندرھواں باب۔فعل مضارع کی پانچ قسمیں

 

480

سولہواں باب۔حروف جازمہ

 

490

سترھواں باب۔حروف مستقبل

 

517

اٹھارہواں باب۔فعل مضارع ثقیل واثقل سے پہلے استعمال ہونے والے حروف

 

533

انیسواں باب۔فعل امر کی تین قسمیں

 

545

بیسواں باب۔مادہ،مصدر وابواب

 

558

اکیسواں باب۔فعل صحیح اور فعل معتل

 

564

بائیسواں باب۔فعل ثلاثی مجرد اور فعل ثلاثی مزیدکافرق

 

660

تئیسواں باب۔فعل رباعی مجرد

 

664

کتابیات

 

692

چارٹ معربات اصلیہ

 

693

چارٹ منصوبات اصلیہ

 

694

اسم کی اعرابی حالتیں،مرفوعات ایک نظر میں

 

696

مؤلف کی دیگر کتابوں کا تعارف

 

697

اس کتاب کی دیگر جلدیں

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 72594
  • اس ہفتے کے قارئین 151713
  • اس ماہ کے قارئین 1670786
  • کل قارئین115562786
  • کل کتب8915

موضوعاتی فہرست