قرآنِ مجید پوری انسانیت کے لیے کتاب ِہدایت ہے او ر اسے یہ اعزاز حاصل ہے کہ دنیا بھرمیں سب سے زیاد ہ پڑھی جانے والی کتاب ہے ۔ اسے پڑھنے پڑھانے والوں کو امامِ کائنات نے اپنی زبانِ صادقہ سے معاشرے کے بہتر ین لوگ قراردیا ہے اور اس کی تلاوت کرنے پر اللہ تعالیٰ ایک ایک حرف پرثواب عنایت کرتے ہیں۔ دور ِصحابہ سے لے کر عصر حاضر تک بے شمار اہل علم نے اس کی تفہیم وتشریح اور ترجمہ وتفسیرکرنے کی خدمات سر انجام دیں اور ائمہ محدثین نے کتبِ احادیث میں باقاعدہ ابواب التفسیر کے نام سےباب قائم کیے۔اور مختلف ائمہ نے عربی زبان میں مستقل بیسیوں تفاسیر لکھیں ہیں ۔جن میں سے کئی تفسیروں کے اردو زبان میں تراجم بھی ہوچکے ہیں ۔ ہر دور اور ہر زبان میں قرآن مجید کی تفاسیر لکھی گئی ہیں۔ یہاں تک کہ ماضی قریب میں برصغیرِ پاک وہند کے تمام مکتب فکر کےعلماء نے تراجم اور تفاسیر کا بے شمار ذخیرہ اردو زبان میں پیش کر كے گراں قدر خدمات انجام دی ہیں۔ہنوز یہ سلسلہ جاری وساری ہے۔ زیر نظر کتاب ’’ تفسیر فہم القرآن ‘‘قائد ’’تحریک دعوت توحید‘‘ میاں محمد جمیل ﷾ کی تصنیف ہے ۔ میاں جمیل صاحب نے اس تفسیر کا نام سورة الانبیاء کی آیت 79 ( فَفَهَّمْنَاهَا سُلَيْمَانَ ) سے لیا ہے ۔ موصوف نے اس تفسیر میں درج ذیل باتیں جمع کر نے کی کوشش کی ہے تاکہ عوام الناس ‘ طلبہ اور مبتدی خطباء اس سے آسانی سے استفادہ کرسکیں۔
١ ۔ لفظی اور بامحاورہ ترجمہ٢۔ ربطِ کلام ٣ ۔ ہر آیت کے الگ الگ مسائل کا بیان٤ ۔ تفسیر بالقرآن کے حوالے سے ہر آیت کے مرکزی مضمون سے متعلقہ چند آیات ۔تفسیر ہذا کے مفسر موصوف میاں محمد جمیل بن میاں محمد ابراہیم گوہڑ چک 8 پتوکی ضلع قصور اپریل 1947 ء میں پیدا ہوئے۔ حفظِ قرآن اور سکول کی تعلیم اپنے گاؤں میں حاصل کی۔ تجویدِ قرآن جامعہ محمدیہ اور درس نظامی کی تعلیم جامعہ اسلامیہ گوجرانوالہ سے پائی۔ اور دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ ایم۔ اے اسلامیات اور فاضل اردو کی ڈگریاں بھی حاصل کیں۔ فراغت ِ تعلیم کے بعد لاہور میں کاروبار کرنے کے ساتھ ساتھ جون 1986 ء میں جامع مسجد ابوہریرہ کی بنیاد کریم بلاک اقبال ٹاؤن میں رکھی اور اعزازی خطابت کی ذمہ داری سنبھالی۔ 1997 ء میں ابوہریرہ شریعہ کالج کا آغاز کیا جس میں طلبہ کو چار سال میں درس نظامی اور بی ۔ اے کروایا جاتا ہے۔ 1987 ء میں مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے سیکرٹری اطلاعات اور 1996 ء سے لے کر 2002 تک مرکزی جمعیت اہلحدیث کے سیکرٹری جنرل رہے۔ اس کے بعد موصوف نے مرکزی جمعیت کی آئندہ ذمہ داری سنبھالنے سے معذرت کی اور اپنے آپ کو تعلیم و تصنیف کے لیے وقف کیا۔تفسیر فہم القرآن کے علاوہ متعدد کتب تصنیف کر کے شائع کیں۔ 2005 ء میں تفسیر فہم القرآن لکھنے کا آغاز کیا۔جو 6 سال کے عرصہ میں مکمل ہوئی ۔اللہ تعالیٰ میاں صاحب کے علم وعمل اور عمرمیں برکت فرمائے اور ان کی تمام مساعی کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے ۔(م۔ا)
عناوین |
صفحہ نمبر |
پارہ(26) |
|
سورۃ الاحقاف کاتعارف ،رکوع،آیات اورمقام نزول |
25 |
سورۃ الاحقاف کااپنے سےپہلی سورت کےساتھ ربط حم سورتوں میں اس کانمبر |
26 |
دین کی بنیادکتاب اللہ اورسنت رسول پر ہےکسی کی رائے دین نہیں ہوسکتی |
29 |
من دون اللہ کی تفسیرمیں بعض علماءکی منہ شگافیاں |
30 |
من دون اللہ کےبارےمیں پیرآف گولڑہ کی حقیقت بیانی |
32 |
شرک کےمبلغین کی قیامت کےدن کیاحالت ہوگئی |
33 |
انسان کادل کس طرح پالش ہوتاہے؟ |
36 |
نبی کریمﷺغائب نہیں جانتےتھے |
38 |
تکبرکیاہے؟جس کےدل میں رائی برابر تکبرہواوہ جنت میں نہیں جاسکےگا |
40 |
نیکی کی جزاوربرائی کی سزا |
43 |
توحیدکی اہمیت اوراس کےفائدے |
45 |
والدین کےحقوق |
49 |
نیک اوربری اولادکافرق |
51 |
کن لوگوں کی زندگی بھرکی کمائی ضائع ہوجائےگی |
54 |
کھانے پینےکےبارےمیں مدائن کےگورنرکاارشاد |
56 |
جہنم کی ہولناکیوں کاایک منظر |
56 |
لوگ جن کو حاجت روااورمشکل کشامانتےہیں ان کےمزارات کاحشر کیاہوا |
59 |
بارش اورآندھی کےوقت نبی کی پریشانی |
61 |
نبی کاعمران سےاستفسارکہ کلمہ پڑھنے سےپہلے کتنےخداؤں کوپکارتےتھے؟حضرت عمران بن حصین کاجواب کہ سات کو پکارتاتھامگرمشکل کےوقت صرف ایک کو اہل مکہ اورجنات کےقرآن مجیدسننےمیں فرق |
67 |
قرآن مجیدمیں جنات کاتذکرہ |
68 |
اللہ تعالیٰ کی بادشاہی کو کسی کےنیک یابدہونےسےکوئی فرق نہیں پڑتا |
70 |
اللہ تعالیٰ کبھی نہیں تھکتااس کےباوجود یہودیوں کی ہرزہ سرائی |
71 |
آپﷺکافرمان کہ مجھےاللہ تعالیٰ کےراستےمین سب سے زیادہ تکلیفیں پہنچائی گئیں |
75 |
سورۃ محمدکاتعارف ،رکوع،آیات اوراس کامقام نزول |
76 |
ایسابدنصیب جس کی ایک نیکی بھی قبول نہیں ہونی |
78 |
نبی آخرالزماں ﷺکی رسالت کااقرارکیےبغیرکوئی شخص جنت نہیں جائےگا |
79 |
جنگی قیدیوں کےساتھ کیاسلوک ہوناچاہیے |
82 |
اللہ تعالیٰ انبیاءاوراپنےنیک بندوں کی مددکرتاہے |
85 |
مومنوں کامقام اورکفارکاانجام |
89 |
جنت میں بہنےوالی نہروں کی تعداداورمنظر |
90 |
اللہ تعالیٰ سےکیامانگناچاہیے |
92 |
منافق کی بری عادات |
94 |
نبی کےدورمیں قیامت کی ایک بڑی نشانی کاظہور |
95 |
نبی کااپنےبارےمیں استفارکرنےکامفہوم |
97 |
لاالہ الااللہ کےتقاضے |
99 |
جولوگ اپنادفاع نہیں کرتےوہ دشمن کےہاتھوں ذلیل ہواکرتےہیں |
100 |
اللہ تعالیٰ کی لعنت کن لوگوں پرپرستی ہے؟ |
103 |
نیک اوربرےآدمی کی موت کافرق |
105 |
کن لوگوں کےاعمال غارت ہوجاتےہیں |
106 |
بدعتی لوگوں کاانجام |
110 |
حالت جنگ میں کفارسےڈرکرصلح کرنااپنےآپ کوذلیل کرواناہےتاریخ میں اس کی مثالیں |
111 |
صبح وشام دوفرشتےکیااعلان کرتےہیں؟ |
114 |
سورۃ الفتح کاتعارف،آیات ،رکوع اورمقام نزول |
115 |
صلح حدیبیہ میں کفارکی کڑی شرائط کو تسلیم کرکےنبی نےعظیم فوائد حاصل کیے |
117 |
صلح حدیبیہ کامعاہدہ کرنےپر نبی کو پانچ اورصحابہ کرامکو تین خوشخبریاں دی گئیں |
120 |
نبیکی محبت اورتعظیم ہرمسلمان پرفرض ہے |
124 |
نبیکی عالمگیرنبوت اوراس کےتقاضے |
125 |
آپﷺکاعمرہ کرنےکااعلان اورمنافقین کاکردار |
128 |
اللہ تعالیٰ ہی نفع اورنقصان کامالک ہے |
131 |
نبیﷺنےخیبرکےموقع پر صحابہ کی مایوسی کو کس طرح بہادری میں تبدیل فرمایا |
134 |
مجاہد کےبرابراجرپانےوالےمسلمان |
136 |
صحابہ کراممیں حضرت عثمانکامنفرداعزاز |
139 |
قتال فی سبیل اللہ کاسب سےبڑااصول |
144 |
صحابہ کرامکامنفردامتحان اوران کامقام |
146 |
صلح حدیبیہ کےنتیجےمیں اللہ تعالیٰ کی صحابہکو چاریقین دہانیاں |
149 |
فتح مکہ کےموقع پرمشرکین مکہ نےآپﷺسےتین مرتبہ معافی مانگی تھی |
151 |
نبیکی مملکت میں عرب کےکون کون سےملک شامل تھے |
152 |
صحابہ کرامکےکرداراوراوصاف کی ایک جھلک |
154 |
صحابہ کرامکی جماعت کانظم وضبط |
156 |
سورۃ الحجرات کاتعارف ،رکوع،آیات اورمقام نزول |
158 |
اللہ اوراس کے رسول سےآگےبڑھنےکاکیامعنی ہے؟ |
159 |
انسان کےایمان کی معراج |
160 |
نبیکوآوازدینےوالااپنےاعمال تباہ کرلیتاہے |
161 |
باہم ملاقات کرنےکےآداب |
165 |
صحابہ کرام اپنے دورمیں امن وامان کی ضمانت تھے |
167 |
مسلمانوں کےدرمیان اختلاف بڑھ جائےتو سب سےغیرجانبدار ہونازیادہ بہتر ہے |
170 |
مسلمانوں کوایک دوسرے کےساتھ کس طرح رہناچاہیے |
172 |
کون لوگ ظالم ہیں؟ |
175 |
تقویٰ کی اہمیت اورفضیلت |
179 |
مومن اورمسلمان میں کیافرق ہے؟ |
181 |
دین اوراسلام کےبنیادی اصول |
184 |
سورۃ ق کاتعارف،رکوع،آیات اوراس کامقام نزول |
186 |
انسان کاوجود دوچیزوں پر مشتمل ہے |
188 |
مرنےکےبعدزندہ ہونےکےثبوت |
189 |
زمین وآسمان کی ابتداء کس طرح ہوئی |
191 |
پہاڑوں کےبارےمیں جدیدمعلومات |
192 |
پہلی اقوام کی تباہی کاایک منظر |
197 |
حضرت موسیٰ اورآدم کےدرمیان تکرار |
199 |
کیااس آیت کاآدم کرنابہتر ہے؟ |
200 |