#5642.02

مصنف : میاں محمد جمیل ایم ۔اے

مشاہدات : 5263

فہم القرآن جلد سوم

  • صفحات: 1035
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 25875 (PKR)
(جمعرات 13 دسمبر 2018ء) ناشر : ابوہریرہ اکیڈمی، لاہور

قرآنِ  مجید پوری انسانیت کے لیے  کتاب ِہدایت ہے  او ر اسے  یہ اعزاز حاصل ہے   کہ دنیا بھرمیں  سب   سے زیاد  ہ پڑھی جانے  والی  کتاب ہے  ۔   اسے  پڑھنے پڑھانے والوں کو   امامِ کائنات   نے    اپنی  زبانِ صادقہ سے   معاشرے   کے  بہتر ین  لوگ قراردیا ہے  اور اس کی تلاوت کرنے پر اللہ  تعالیٰ ایک ایک حرف پرثواب عنایت  کرتے ہیں۔   دور ِصحابہ سے لے کر  عصر حاضر  تک بے شمار اہل  علم نے  اس کی تفہیم  وتشریح اور  ترجمہ وتفسیرکرنے کی  خدمات   سر انجام دیں اور  ائمہ محدثین نے  کتبِ احادیث میں  باقاعدہ  ابواب التفسیر کے نام سےباب قائم کیے۔اور مختلف ائمہ  نے عربی زبان میں مستقل بیسیوں تفاسیر لکھیں ہیں ۔جن میں سے کئی تفسیروں کے اردو زبان میں تراجم  بھی ہوچکے ہیں ۔ ہر دور اور ہر زبان میں قرآن مجید کی تفاسیر لکھی گئی ہیں۔ یہاں تک کہ  ماضی قریب   میں برصغیرِ   پاک وہند  کے   تمام مکتب فکر کےعلماء نے تراجم اور تفاسیر کا بے شمار ذخیرہ اردو زبان میں پیش کر كے گراں قدر خدمات انجام دی ہیں۔ہنوز یہ سلسلہ جاری وساری ہے۔ زیر نظر کتاب ’’ تفسیر فہم القرآن ‘‘قائد  ’’تحریک  دعوت  توحید‘‘  میاں  محمد جمیل ﷾ کی تصنیف ہے ۔ میاں جمیل صاحب نے اس تفسیر کا نام سورة الانبیاء کی آیت 79 فَفَهَّمْنَاهَا سُلَيْمَانَ ) سے لیا ہے ۔  موصوف نے  اس تفسیر میں درج ذیل باتیں جمع کر نے کی کوشش کی ہے تاکہ عوام الناس ‘ طلبہ اور مبتدی خطباء اس سے آسانی سے استفادہ کرسکیں۔
١ ۔ لفظی اور بامحاورہ ترجمہ٢۔ ربطِ کلام ٣ ۔ ہر آیت کے الگ الگ مسائل کا بیان٤ ۔ تفسیر بالقرآن کے حوالے سے ہر آیت کے مرکزی مضمون سے متعلقہ چند آیات ۔تفسیر ہذا کے مفسر موصوف میاں محمد جمیل بن میاں محمد ابراہیم گوہڑ چک 8 پتوکی ضلع قصور اپریل 1947 ء میں پیدا ہوئے۔ حفظِ قرآن اور سکول کی تعلیم اپنے گاؤں میں حاصل کی۔ تجویدِ قرآن جامعہ محمدیہ اور درس نظامی کی تعلیم جامعہ اسلامیہ گوجرانوالہ سے پائی۔ اور دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ ایم۔ اے اسلامیات اور فاضل اردو کی ڈگریاں بھی حاصل کیں۔ فراغت ِ تعلیم کے بعد لاہور میں کاروبار کرنے کے ساتھ ساتھ جون 1986 ء میں جامع مسجد ابوہریرہ کی بنیاد کریم بلاک اقبال ٹاؤن میں رکھی اور اعزازی خطابت کی ذمہ داری سنبھالی۔ 1997 ء میں ابوہریرہ شریعہ کالج کا آغاز کیا جس میں طلبہ کو چار سال میں درس نظامی اور بی ۔ اے کروایا جاتا ہے۔ 1987 ء میں مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے سیکرٹری اطلاعات اور 1996 ء سے لے کر 2002 تک مرکزی جمعیت اہلحدیث کے سیکرٹری جنرل رہے۔ اس کے بعد موصوف نے   مرکزی جمعیت کی  آئندہ ذمہ داری سنبھالنے سے معذرت کی اور اپنے آپ کو تعلیم و تصنیف کے لیے وقف کیا۔تفسیر فہم القرآن کے علاوہ متعدد کتب  تصنیف کر کے شائع کیں۔ 2005 ء میں تفسیر فہم القرآن لکھنے کا آغاز کیا۔جو 6 سال کے عرصہ میں مکمل ہوئی ۔اللہ تعالیٰ میاں صاحب  کے علم وعمل اور عمرمیں برکت فرمائے اور ان کی تمام مساعی کو اپنی بارگاہ  میں  قبول فرمائے ۔(م۔ا)

عناوین

صفحہ نمبر

پارہ (11)

 

تبوک کےموقعہ پر منافقوں کااندازہ سو فیصدغلط رہا

24

منافق کی بڑی نشانیاں

26

اللہ تعالیٰ کےمبارک قدم سےجہنم ٹھنڈی ہوگی

27

اللہ کی رضانبیﷺ کی خوشی کی پابندنہیں

28

حضرت ابراہیم﷤کےباپ کاانجام

29

آپ ﷺکی دعاکےباوجود منافق کاانجام

30

دیہاتیوں کےاجڈپن کےاسباب

31

قرآن مجیدہمیشہ عدل کااصول برقراررکھتاہے

32

کن لوگوں کےلیے نبیﷺکی خصوصی دعا

33

اسلام میں سبقت لینےوالوں کی فضیلت

34

نبی اکرمﷺ کےخلاف منافقین کی آخری سازش

37

توبہ کس وقت قبول ہوتی ہے

41

مسجدقباوالوں کامنفردواعزازاسکےنمازیوں کامقام

46

منافق دنیاکےمفاد کی خاطرکس حدتک گرجاتاہے

49

شہیدکی آرزو

50

اللہ کی راہ میں پہرہ دینےکی فضیلت

51

مومنوں کی بڑی بڑی صفات

52

ایمان سےخالی دل

56

اسلامی حدودکی برکات

57

جہنم میں سبے ہکاعذاب کس کوہوگا؟

59

نبی اکرمﷺیہ دعااکثرکیاکرتےتھے

63

جہادکس پر فرض نہیں؟

64

بلاعذرجہادنہ کرنےوالوں کےساتھ نبی اکرمﷺکابائیکاٹ

65

کمانڈرانچیف کاکیاکردارہوناچاہیے؟

68

اللہ کی راہ میں غبارآلودقدموں کی فضیلت

69

مجاہدکےہم پلہ مومن

70

آئمہ کرام کامتفقہ موقف

72

اللہ تعالیٰ کی رفاقت کےحقدار

75

منافق کی بنیادی بیماری

76

نبی کریمﷺ کی زندگی کامشکل ترین دن

82

نبی کریمﷺکےمخصوص اوصاف حمیدہ

83

مشکل ترین وقت کاوظیفہ

84

سورۃ یونس کاتعارف

86

ایک مفسرکی حددرجہ جہالت

87

جادواورمعجزہ میں بنیادی فرق

88

زمین وآسمان کی تخلیق کتنےایام میں ہوئی؟

90

ایک دیہاتی کاسوال کہ نبی کون ہوتاہے؟

91

جب سینگ والی بکری سےبدلہ لیاجائےگا

94

چانداورسورج کی روشنی کےمختلف فوائد

95

انسان اوراس کی مشکلات کانقشہ

97

آپس میں ملاقات کااسلامی طریقہ

100

گناہوں کےطبیعت پر منفی اثرات

102

فضول خرچی کی ممانعت

103

جلدبازی شیطان کی طرف سےہوتی ہے

104

لفظ قرن کےتین معانی

105

اللہ تعالیٰ پر جھوٹ باندھنےوالابڑاظالم ہے

108

اہل مکہ کی نبی اکرمﷺ کےبارےمیں شہادت

109

مسئلہ شفاعت کو سمجھنےکےلیے چنداہم نکات

110

ہرمولود فطرت اسلام پر پیداہوتاہے

113

کسی عربی کو عجمی اورعجمی کو عربی پر کوئی فضیلت حاصل نہیں

114

زوال نعمت سےمحفوظ رہنےکی دعا

116

انتہائی مشکل کےوقت مشرک کےجذبات

118

عکرمہ بن ابوجہل کاعجب واقعہ

119

اللہ تعالیٰ کی طرف سے دارالسلام کی دعوت

123

جنت میں سب سے بڑی نعمت کونسی ہے

124

اللہ تعالیٰ کادنیامیں انسان سےمعمولی مطالبہ

125

عقیدہ توحید انسانی فطرت کی آوازہے

130

لاالہ الااللہ کہنےکی عظمت اورفضیلت

133

منکرین حدیث بہانےاورافسانے

135

قرآن مجیدکی پیشن گوئیاں ہمیشہ سچ ثابت ہوں گی

136

نافرمانوں کی ڈھیل دینےکامقصد

138

مکہ والوں کی بدبختی کی انتہا

143

یعنی نقصان پر اختیارنہیں

145

ایک مفسرکی دریدہ ذہنی

146

موت کےوقت کفارکےساتھ ملائکہ کاسلوک

150

قیامت کےدن مجروں کی خواہش

151

قرآن مجیدکےتین مرکزی عنوانات

153

سورۃ البقرۃ کی تلاوت کاکرشمہ یں

156

قرآن مجیدروحانی بیماریوں کاتریاق ہے

158

اولیاءاللہ کاتعارف

163

اولیاءاللہ کامقام

165

طائف میں رسول اکرمﷺ کی دعا

167

رات کےسکون اوردن کی روشنی کی اہمیت

169

کسی کو اللہ کی اولادقراردیناخوناک جرم ہے

173

اللہ کےبارےمیں بدکلامی کرنےوالے

175

حضرت نوح﷤پر قوم کےالزامات

179

حضرت صالح﷤ کی قوم کہاں رہتی تھی؟

180

حضرت موسیٰ﷤ اورفرعون کادرمیان مکالمہ

186

قوموں کی تباہی کاباعث طبقہ

189

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 49371
  • اس ہفتے کے قارئین 207903
  • اس ماہ کے قارئین 1726976
  • کل قارئین115618976
  • کل کتب8915

موضوعاتی فہرست