#1617

مصنف : میاں محمد جمیل ایم ۔اے

مشاہدات : 43977

سیرت ابراہیم علیہ السلام

  • صفحات: 195
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 4875 (PKR)
(پیر 19 مئی 2014ء) ناشر : ابوہریرہ اکیڈمی، لاہور

سیدنا حضرت ابراہیم ﷤ اللہ تعالی کے جلیل القدر پیغمبر تھے ۔قرآن مجید میں وضاحت سے حضرت ابراہیم ﷤ کا تذکرہ موجود ہے ۔قرآن مجید کی 25 سورتوں میں 69 دفعہ حضرت ابراہیم ﷤ کا اسم گرامی آیا ہے ۔اور ایک سورۃ کا نام بھی ابراہیم ہے ۔حضرت ابراہیم ﷤نے یک ایسے ماحول میں آنکھ کھولی جو شرک خرافات میں غرق اور جس گھر میں جنم لیا وہ بھی شرک وخرافات کا مرکز تھا بلکہ ان ساری خرافات کو حکومتِ وقت اورآپ کے والد کی معاونت اور سرپرستی حاصل تھی ۔جب حضرت ابراہیم ﷤ پربتوں کا باطل ہونا اور اللہ کی واحدانیت آشکار ہوگی تو انہوں نے سب سے پہلے اپنے والد آزر کو اسلام کی تلقین کی اس کے بعد عوام کے سامنے اس دعوت کو عام کیا اور پھر بادشاہ وقت نمرود سےمناظرہ کیا اور وہ لاجواب ہوگیا ۔ اس کے باجود قوم قبولِ حق سے منحرف رہی حتیٰ کہ بادشاہ نے انہیں آگ میں جلانے کا حکم صادر کیا مگر اللہ نے آگ کوابراہیم﷤ کے لیے ٹھنڈی اور سلامتی والی بنا دیا اور دشمن اپنے ناپاک اردادوں کے ساتھ ذلیل ورسوار ہوئے اور اللہ نے حضرت ابراہیم﷤کو کامیاب کیا۔اللہ تعالی نے قرآن مجید میں انبیائے کرام﷩کے واقعات بیان کرنے کامقصد خودان الفاظ میں واضح اور نمایا ں فرمایا ''اے نبیﷺ جونبیوں کے واقعات ہم آپ کے سامنے بیان کرتے ہیں ان سے ہمارا مقصد آپ کے دل کو ڈھارس دینا ہے اور آپ کے پاس حق پہنچ چکا ہے اس میں مومنوں کے لیے بھی نصیحت وعبرت ہے ۔'' زیر نظر کتاب ''سیرت ابراہیم﷤'' قائد تحریک دعوت توحید میاں محمد جمیل ﷾ کی تصنیف ہے فاضل مؤلف نے آیات قرآنی اور احادیث کی روشنی میں حضرت ابراہیم﷤ کے تفصیلی واقعہ اور ان کی سیرت کو عام فہم انداز میں بیا ن کیا ہے ۔اللہ تعالی اس کتاب کو لوگوں کے عقائد کی اصلاح کا ذریعہ بنائے (آمین) (ا۔م)

 

 

عناوین

 

صفحہ نمبر

انبیائے کرام ؑ کے واقعات کا مدعا

 

8

نبوت کے اغراض و مقاصد

 

10

نبی فضول رسموں سے نجات دلاتا ہے

 

12

تذکرہ خلیل ؑ کا منشا

 

17

ابراہیم ؑ کے والد کا نام اور کام

 

20

قرآن پاک میں ابراہیم ؑ کا ذکر گرامی

 

22

ولادت باسعادت

 

23

حضرت ابراہیم ؑ کا چہرہ مبارک

 

25

میدان تبلیغ میں پہلا قدم

 

27

دعوت حق دوسرے مرحلے میں

 

30

تقلید کا بہانہ اور اس کا انجام

 

39

حضرت ابراہیم ؑ کی گفتگو میں کمال درجے کا ادب

 

41

چاند سورج اور ستارہ پرستوں سے خطاب

 

42

چاند اور سورج کی حقیقت

 

46

حضرت ابراہیم ؑ کی تحریک آخری مرحلہ میں

 

49

حضرت ابراہیم ؑ کا جلال

 

50

اتفاق کی بات دیکھیے

 

53

حضرت ابراہیم ؑ کے خلاف کاروائی کا آغاز

 

59

ابراہیم ؑ کے خلاف حکومت حرکت میں آتی ہے

 

61

منفرد آزمائش

 

64

ہجرت کا معنی

 

76

کن حالات میں ہجرت کا حکم ہے

 

78

فلسطین میں قیام

 

86

ام اسماعیل پر بھاری آزمائش

 

92

حضرت ابراہیم ؑ کا خواب اور اسماعیل کی قربانی

 

99

ایثار کا عجیب واقعہ

 

110

قربانی کے متفرق مسائل

 

112

حضرت ابراہیم ؑ نے کہا کہ چوکھٹ کی حفاظت کرنا

 

119

کعبۃ اللہ کی تعمیر

 

120

فضائل مکہ مکرمہ

 

123

جد انبیاء کا انتقال

 

145

حضرت ابراہیم ؑ کو امت محمدیہ سے محبت

 

146

حضرت کونسی زبان بولتے تھے

 

148

حضرت ابراہیم ؑ کی منفرد خوبی

 

163

دنیا میں عزت و عظمت

 

166

آپ ؑ کے بھتیجے لوط ؑ کے حالات و واقعات

 

182

دنیا کی غلیظ ترین قوم

 

185

قوم لوط کو تہس نہس کر دیا گیا

 

194

جناب لوط ؑ کی بیوی عذب میں گرفتار ہوئی

 

194

ایمان کے بغیر کوئی رشتہ فائدہ مند نہیں ہوتا

 

195

قرآن حکیم کا اعلان

 

196

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 39635
  • اس ہفتے کے قارئین 282518
  • اس ماہ کے قارئین 1028682
  • کل قارئین105899803
  • کل کتب8792

موضوعاتی فہرست