#5642.01

مصنف : میاں محمد جمیل ایم ۔اے

مشاہدات : 5335

فہم القرآن جلد دوم

  • صفحات: 907
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 22675 (PKR)
(بدھ 12 دسمبر 2018ء) ناشر : ابوہریرہ اکیڈمی، لاہور

قرآنِ  مجید پوری انسانیت کے لیے  کتاب ِہدایت ہے  او ر اسے  یہ اعزاز حاصل ہے   کہ دنیا بھرمیں  سب   سے زیاد  ہ پڑھی جانے  والی  کتاب ہے  ۔   اسے  پڑھنے پڑھانے والوں کو   امامِ کائنات   نے    اپنی  زبانِ صادقہ سے   معاشرے   کے  بہتر ین  لوگ قراردیا ہے  اور اس کی تلاوت کرنے پر اللہ  تعالیٰ ایک ایک حرف پرثواب عنایت  کرتے ہیں۔   دور ِصحابہ سے لے کر  عصر حاضر  تک بے شمار اہل  علم نے  اس کی تفہیم  وتشریح اور  ترجمہ وتفسیرکرنے کی  خدمات   سر انجام دیں اور  ائمہ محدثین نے  کتبِ احادیث میں  باقاعدہ  ابواب التفسیر کے نام سےباب قائم کیے۔اور مختلف ائمہ  نے عربی زبان میں مستقل بیسیوں تفاسیر لکھیں ہیں ۔جن میں سے کئی تفسیروں کے اردو زبان میں تراجم  بھی ہوچکے ہیں ۔ ہر دور اور ہر زبان میں قرآن مجید کی تفاسیر لکھی گئی ہیں۔ یہاں تک کہ  ماضی قریب   میں برصغیرِ   پاک وہند  کے   تمام مکتب فکر کےعلماء نے تراجم اور تفاسیر کا بے شمار ذخیرہ اردو زبان میں پیش کر كے گراں قدر خدمات انجام دی ہیں۔ہنوز یہ سلسلہ جاری وساری ہے۔ زیر نظر کتاب ’’ تفسیر فہم القرآن ‘‘قائد  ’’تحریک  دعوت  توحید‘‘  میاں  محمد جمیل ﷾ کی تصنیف ہے ۔ میاں جمیل صاحب نے اس تفسیر کا نام سورة الانبیاء کی آیت 79 فَفَهَّمْنَاهَا سُلَيْمَانَ ) سے لیا ہے ۔  موصوف نے  اس تفسیر میں درج ذیل باتیں جمع کر نے کی کوشش کی ہے تاکہ عوام الناس ‘ طلبہ اور مبتدی خطباء اس سے آسانی سے استفادہ کرسکیں۔
١ ۔ لفظی اور بامحاورہ ترجمہ٢۔ ربطِ کلام ٣ ۔ ہر آیت کے الگ الگ مسائل کا بیان٤ ۔ تفسیر بالقرآن کے حوالے سے ہر آیت کے مرکزی مضمون سے متعلقہ چند آیات ۔تفسیر ہذا کے مفسر موصوف میاں محمد جمیل بن میاں محمد ابراہیم گوہڑ چک 8 پتوکی ضلع قصور اپریل 1947 ء میں پیدا ہوئے۔ حفظِ قرآن اور سکول کی تعلیم اپنے گاؤں میں حاصل کی۔ تجویدِ قرآن جامعہ محمدیہ اور درس نظامی کی تعلیم جامعہ اسلامیہ گوجرانوالہ سے پائی۔ اور دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ ایم۔ اے اسلامیات اور فاضل اردو کی ڈگریاں بھی حاصل کیں۔ فراغت ِ تعلیم کے بعد لاہور میں کاروبار کرنے کے ساتھ ساتھ جون 1986 ء میں جامع مسجد ابوہریرہ کی بنیاد کریم بلاک اقبال ٹاؤن میں رکھی اور اعزازی خطابت کی ذمہ داری سنبھالی۔ 1997 ء میں ابوہریرہ شریعہ کالج کا آغاز کیا جس میں طلبہ کو چار سال میں درس نظامی اور بی ۔ اے کروایا جاتا ہے۔ 1987 ء میں مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے سیکرٹری اطلاعات اور 1996 ء سے لے کر 2002 تک مرکزی جمعیت اہلحدیث کے سیکرٹری جنرل رہے۔ اس کے بعد موصوف نے   مرکزی جمعیت کی  آئندہ ذمہ داری سنبھالنے سے معذرت کی اور اپنے آپ کو تعلیم و تصنیف کے لیے وقف کیا۔تفسیر فہم القرآن کے علاوہ متعدد کتب  تصنیف کر کے شائع کیں۔ 2005 ء میں تفسیر فہم القرآن لکھنے کا آغاز کیا۔جو 6 سال کے عرصہ میں مکمل ہوئی ۔اللہ تعالیٰ میاں صاحب  کے علم وعمل اور عمرمیں برکت فرمائے اور ان کی تمام مساعی کو اپنی بارگاہ  میں  قبول فرمائے ۔(م۔ا)

عناوین

صفحہ نمبر

پارہ۔6

 

مظلوم کو اخلاقی حدود میں رہتےہوئے ظالم کےخلاف بات کرنےکاحق ہے

24

اللہ تعالیٰ والوں کی شان درگزرکرناہے

25

ایمان کی تین بنیادی اجزاء

26

کفر کی ایک صورت یہ ہے کہ اللہ اوراس کےرسول میں تفریق کی جائے

27

رسول معظمﷺ کی رسالت کامنکرجہنم میں داخل ہوگا

27

نبوت عطاکرنا اللہ تعالیٰ کااپنا انتخاب ہے

30

بےمقصدسوال کرنےسے اجتناب کرناچاہیے

31

حضرت عیسیٰ ﷤ کےمعجزوں اورمعصومانہ گواہی کےچرچے سارےعالم میں

34

حضرت عیسیٰ سے غداری کرنےوالے کی سزا

35

ختم نبوت کےبارےمیں مرزائی اوریہودی ہم عقیدہ ہیں

37

یہودونصاری کےمظالم

39

راسخٰ العلم حضرات کی صفات

40

ایمان کی مبادیات اور راسخ العلم

41

انبیائے کرام کااجتماعی ذکر

44

انسان کو کم ازکم اتنی عقل ضروری دی گئی ہے

45

کفرکاکیامعنیٰ ہے

47

حق سے مراد نبی کی ذات اورآپ کاپیغام

49

رسول محترم ﷺ کامرتبہ ومقام

50

عیسیٰ﷤ اللہ کلمہ اورروح ہونےکامفہوم

52

عبد کامعنیٰ اورمفہوم

55

حضرت عیسیٰ﷤ کااقرار کہ میں اللہ کابندوں ہوں

57

نبی اکرمﷺ نےصراط مستقیم کانقشہ سمجھایا

59

کلالہ کی تعریف

61

سورۃ المائدۃ کاتعارف

62

عقد اورعہد کامفہوم

64

شعائر اللہ کامعنی

66

حرمت والےمہینوں کی حکمت

66

دین کےمعانی

69

مذہب اوردین میں بنیادی فرق

71

اسلام کامعنیٰ اورمفہوم

71

نبی اکرمﷺ سےپوچھےگئےسوالات کاقرآن میں تذکرہ

74

سدھائے ہوئےکتے کاپکڑاہواشکار کھاناجائزہے

75

اہل کتاب کی عورتوں سےکب نکاح کرناجائزہے

77

وضو کاشرعی طریقہ

79

تیمم کامسنون طریقہ

80

صحابہ کی نبی اکرمﷺ سےمحبت

82

ووٹ کاسٹ کرناایک شہادت ہے

84

اللہ تعالیٰ اپنےبندوں کےگمان کےمطابق سلوک کرتاہے

87

بنی اسرائیل سے لیےگئے عہدکی شرائط

89

یہودیوں پر لعنت کےاسباب

92

ایک مفسرکی غلط بیانی

96

تمام انبیاء بشراوربندے تھے

96

عیسائیوں کاعیسیٰ کےبارےمیں عجب عقیدہ

98

شرک میں مبتلاقوم کی گمراہی کی حدنہیں رہتی

99

رسول معظم ﷺہرکالے اورگورے کےلیے نبی بنائےگئےہیں

102

نیک اوربدترین حکمرانوں کی نشانیاں

104

یہودی پر لےدرجے کےگستاخ ہیں

107

صحرائے سیناکاحدوار بعہ

108

قربانی کامعنیٰ اوراس کامفہوم

109ذ

قرآن مجید میں قربانی کابیان

110

حضرت آدم کےچھوٹے بیٹے کی بڑےبھائی کو پانچ نصیحتیں

111

نفس انسانی کےتین اورتین حالتیں

113

قاتل قتل کرنےکےبعد ضرور پریشان ہوتاہے

114

عربی گرائمر مین لفظ’’من ‘‘کامفہوم

116

اخلاقی مقدمات میں قصاص نہیں

120

وسیلہ کامعنی اورحقیقت

122

وسیلہ کےاخلاقی اوردینی نقصانات

123

اس عقیدہ کےبارےمیں اخلاص اورانصاف کےفیصلہ کیجیے

123

اللہ تعالیٰ کےاسماءاورصفات کو وسیلہ بنائیں

124

جہنم میں کافر کاجسم اوراس کےدانت کتنے بڑےہوں گے

127

چوری کرنےوالے پر اللہ کی لعنت

128

توبہ کی شرائط

130

یہودیوں کی بدترین عادت

132

شادی شدہ زانی کو سنگسار کرنے پر قرآن اورتورات کااتفاق

136

جس قوم میں انصاف نہ ہووہ ہلاک ہوجاتی ہے

138

مظلوم کوحق نہ دلوانے کےنقصانات

140

تورات اورانجیل کی تائید میں قرآن کی گواہی

143

قرآن کےمطابق فیصلے نہ کرنےوالے مجرم ہیں

145

جمہوریت کی کیا حیثیت ہے

147

یہودونصاری کودوست نہیں بناناچاہیے

149

مومنین کی پانچ صفات کاتذکرہ

154

اسلام ہمیشہ غالب رہےگا

156

بےعقل لوگ کون ہیں؟

159

مسلمانوں میں بندروں کی طرح شریر اورخنزیروں کی طرح بے حمیت لوگ کون؟

161

رشوت لینےاوردینے والے پر غدارکی لعنت

164

حضرت عمارہ﷜ بن رؤیبیہ کی حکمران کےسامنے حق گوئی

165

یہودی زبان رازی میں اپناثانی نہیں رکھتے

167

دنیا میں سب سے زیادہ قاتلانہ حملے نبی کریمﷺ پر ہوئے

171

یہودونصاری کی اندرونی حالت

176

شرک کرنے میں مسلمان یہودونصاری کومات کرگئے

182

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 20219
  • اس ہفتے کے قارئین 20219
  • اس ماہ کے قارئین 1694170
  • کل قارئین113301498
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست