کل کتب 152

دکھائیں
کتب
  • 101 #1137

    مصنف : طالب ہاشمی

    مشاہدات : 21580

    شمع رسالت ﷺ کے تیس پروانے

    (منگل 17 جولائی 2012ء) ناشر : البدر پبلیکیشنز لاہور
    #1137 Book صفحات: 514
    محترم طالب الہاشمی صاحب اب تک صحابہ کرام اور دیگر شخصیات کے حالات زندگی پر بہت کچھ لکھ چکے ہیں۔ ان کی درجن بھر سے زائد کتب کتاب و سنت ڈاٹ کام پر پیش کی جا چکی ہیں۔ زیر تبصرہ کتاب ’شمع رسالت کے تیس پروانے‘ بھی اسی سلسلہ کی ایک اہم کتاب ہے جس میں محترم مصنف نے 30 صحابہ کرام کے حالات کو بیانیہ انداز میں پیش کیا ہے۔ اس کتاب میں جو حالات زندگی پیش کیے گئے ہیں ان میں سے بیشتر مضامین مختلف رسائل و جرائد میں شائع ہو چکے ہیں۔ ان کی افادیت کے پیش نظر انھیں استفادہ خواص و عوام کے لیے پیش کیا جا رہا ہے۔ مصنف نے کتاب میں سادہ اور عام فہم زبان استعمال کی ہے اور ان کا اسلوب نگارش نہایت دلچسپ ہے۔ ان نفوس قدسیہ کے حالات زندگی پڑھنے سے اندازہ ہوتا ہے کہ شان استقامت و عزیمت کیا ہے۔ قارئین یقیناً ان مردان حق کے تذکرے پڑ ھ کر ایمان کی تازگی محسوس کریں گے اور ان نفوس قدسیہ کے نقش قدم پر چلنے کی توفیق نصیب ہو گی۔ (ع۔م)  
  • 102 #6490

    مصنف : ام عدنان بشریٰ قمر

    مشاہدات : 5374

    شہادت حضرت حسین رضی اللہ عنہ حقیقت کے آئینے میں

    (جمعرات 23 ستمبر 2021ء) ناشر : مکتبہ کتاب وسنت ریحان چیمہ ڈسکہ
    #6490 Book صفحات: 114
    سیدنا حسین ﷜اپنے بھائی سیدنا حسن﷜ سے ایک سال چھوٹے تھے وہ نبی کریم ﷺ کے نواسے،سیدنا فاطمہ بنت رسول کے لخت جگر تھے۔ سیدنا حسین ﷜ ہجرت کے چوتھے  سال شعبان کے مہینے میں پیدا ہوئے ۔آپ کی پیدائش پر رسول اللہ ﷺ بہت خوش ہوئے اور آپ کو گھٹی دی ۔رسول اللہ ﷺ نے آپ کا نام حسین رکھا ۔حسن وحسین  کی فضیلت سے متعلق اکثر احادیث  دونوں میں مشترک ہیں۔ نبی کریم ﷺ نے   اپنے سایہ عاطفت میں اپنے ان نواسوں کی تربیت کی ۔ سیدنا حسین رضی اللہ عنہ  مکہ میں موجود تھے اور حج کے ایام شروع ہو چکے تھے۔ مگر کوفیوں نے دھوکا دیا اور لکھا کہ ہمارا کوئی امیر نہیں۔ ہم سب اہل عراق آپ کو امیر بنانا چاہتے ہیں آپ جلد ہمارے پاس تشریف لے آئیں۔ اگر آپ تشریف نہ لائے تو قیامت کے دن ہم اللہ تعالیٰ سے شکایت کریں گے کہ ہمارا کوئی امیر نہیں تھا اور نواسہ رسول نے ہماری بیعت قبول نہ کی تھی۔حضرت حسین ﷜ نے ان باتوں کو سچ سمجھ لیا اور کوفہ روانہ ہو گئے۔روایات کے مطابق سیدنا حسین کو بارہ ہزار خطوط لکھے گئے۔حالات کا جائزہ لینے کے لئے سیدنا حسین نے اپنے عم زاد بھائی مسلم بن عقیل کو بھیجا۔ پہلے ہزاروں کوفیوں نے...
  • 103 #3260

    مصنف : میاں شبیر محمد گوندل

    مشاہدات : 49257

    شہادت حضرت عثمان ؓ

    (ہفتہ 30 جنوری 2016ء) ناشر : محمدی اکیڈمی منڈی بہاؤالدین
    #3260 Book صفحات: 58
    خلیفۂ سوم سیدنا عثمان غنی کا تعلق قریش کے معزز قبیلے سے تھا۔ سلسلہ نسب عبد المناف پر رسول اللہ ﷺ سے جا ملتا ہے ۔ سیدنا عثمان ذوالنورین کی نانی نبی ﷺ کی پھوپھی تھیں۔ آپ کا نام عثمان اور لقب ” ذوالنورین “ ہے۔ اسلام قبول کرنے والوں میں آپ ” السابقون الاولون “ کی فہرست میں شامل تھے، آپ نے خلیفہ اول سیدنا ابوبکر صدیق کی دعوت پر اسلام قبول کیا تھا۔ ۔ حضور ﷺ پر ایمان لانے اور کلمہ حق پڑھنے کے جرم میں سیدنا عثمان غنی کو ان کے چچا حکم بن ابی العاص نے لوہے کی زنجیروں سے باندھ کر دھوپ میں ڈال دیا، کئی روز تک علیحدہ مکان میں بند رکھا گیا، چچا نے آپ سے کہا کہ جب تک تم نئے مذہب (اسلام ) کو نہیں چھوڑو گے آزاد نہیں کروں گا۔ یہ سن کر آپ نے جواب میں فرمایا کہ چچا ! اللہ کی قسم میں مذہب اسلام کو کبھی نہیں چھوڑ سکتا اور اس ایمان کی دولت سے کبھی دستبردار نہیں ہوں گا۔ سیدناعثمان غنی اعلیٰ سیرت و کردار کے ساتھ ثروت و سخاوت میں بھی مشہور تھے ۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ جنت میں ہرنبی کا ساتھی و رفیق ہوتاہے میرا ساتھی ”عثمان “ ہوگا۔ سیدنا عثمان کے دائرہ اسلام میں آنے کے بعد نب...
  • 104 #6758

    مصنف : الفت حسین

    مشاہدات : 3857

    شہادت عثمان رضی اللہ عنہ سے شہادت حسین رضی اللہ عنہ تک

    (جمعہ 29 جولائی 2022ء) ناشر : قرآن سوسائٹی لاہور
    #6758 Book صفحات: 99
    خلیفۂ سوم سیدنا عثمان غنی   کا تعلق قریش کے معزز قبیلے سے تھا۔آپ  کا نام عثمان  اور لقب ” ذوالنورین “ ہے۔ اسلام قبول کرنے والوں میں آپ   ” السابقون الاولون “ کی فہرست میں شامل تھے،  حضور  ﷺ پر ایمان لانے اور کلمہ حق پڑھنے کے جرم میں سیدنا عثمان غنی   کو ان کے چچا حکم بن ابی العاص نے لوہے کی زنجیروں سے باندھ کر دھوپ میں ڈال دیا، کئی روز تک علیحدہ مکان میں بند رکھا گیا، چچا نے آپ سے کہا کہ جب تک تم نئے مذہب (اسلام ) کو نہیں چھوڑو گے آزاد نہیں کروں گا۔ یہ سن کر آپ نے جواب میں فرمایا کہ چچا ! اللہ کی قسم میں مذہب اسلام کو کبھی نہیں چھوڑ سکتا ، سیدناعثمان غنی  اعلیٰ سیرت و کردار کے ساتھ ثروت و سخاوت میں بھی مشہور تھے ۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ جنت میں ہرنبی کا ساتھی و رفیق ہوتاہے میرا ساتھی ”عثمان “    ہوگا۔ سیدنا عثمان کا دورِ حکومت تاریخ اسلام کا ایک  تابناک اور روشن باب ہے ۔ ان کے عہد زریں میں عظیم  الشان فتوحات کی  بدولت اسلامی سلطنت کی حدود اطراف ِ عالم  تک پھیل...
  • 105 #2018

    مصنف : محمد مسعود عبدہ

    مشاہدات : 5600

    شہادت گہ الفت میں

    (اتوار 19 اکتوبر 2014ء) ناشر : مشربہ علم وحکمت لاہور
    #2018 Book صفحات: 147
    اسلام میں شہادت فی سبیل اللہ کو وہ مقام حاصل ہے کہ (نبوّت و صدیقیت کے بعد) کوئی بڑے سے بڑا عمل بھی اس کی گرد کو نہیں پاسکتا۔ اسلام کے مثالی دور میں اسلام اور مسلمانوں کو جو ترقی نصیب ہوئی وہ ان شہداء کی جاں نثاری و جانبازی کا فیض تھا، جنھوں نے اللہ رَبّ العزّت کی خوشنودی اور کلمہٴ اِسلام کی سربلندی کے لئے اپنے خون سے اسلام کے سدا بہار چمن کو سیراب کیا۔ شہادت سے ایک ایسی پائیدار زندگی نصیب ہوتی ہے، جس کا نقشِ دوام جریدہٴ عالم پر ثبت رہتا ہے، جسے صدیوں کا گرد و غبار بھی نہیں دُھندلا سکتا، اور جس کے نتائج و ثمرات انسانی معاشرے میں رہتی دُنیا تک قائم و دائم رہتے ہیں۔ کتاب اللہ کی آیات اور رسول اللہ ﷺ کی احادیث میں شہادت اور شہید کے اس قدر فضائل بیان ہوئے ہیں کہ عقل حیران رہ جاتی ہے اور شک و شبہ کی ادنیٰ گنجائش باقی نہیں رہتی۔ زیر تبصرہ کتاب  " شہادت گہ الفت میں"معروف  مبلغہ داعیہ،مصلحہ،مصنفہ کتب کثیرہ  اور کالم نگار  محترمہ ام عبد منیب  صاحبہ کے زوج محترم مولانا محمد مسعود عبدہ  کی  تصنیف ہے ۔ جس  میں انہوں  نے بڑے ہی خوبصورت انداز میں...
  • 106 #3514

    مصنف : احمد خلیل جمعہ

    مشاہدات : 8612

    شہسوار صحابہ رضی اللہ عنہم

    (جمعہ 04 مارچ 2016ء) ناشر : دار الاندلس،لاہور
    #3514 Book صفحات: 487
    اللہ رب العزت نے اپنے بندوں کی رشد و ہدایت کے لیے انبیاء کرام و رسل عظام کی ایک برزگزیدہ جماعت کو مبعوث فرمایا۔ اس مقدس و مطہر جماعت کو کچھ ایسے حواری اور اصحاب بھی عنائت کیے جو انبیاء کرام کی تصدیق و حمایت کرتے۔ اللہ رب العزت نے سید الاوّلین و الآخرین حضرت محمد ﷺ کو صحابہ کرام کی ایک ایسی جماعت عطا فرمائی جن کے بارے میں اللہ کی یہ مشیت ہوئی کہ وہ خاتم النبیین سے براہ راست فیض حاصل کریں اور رسول اللہ ﷺ خود ان کا تزکیہ نفس کرتے ہوئے کتاب و حکمت کی تعلیم دیں۔ درس گاہِ محمدیہ ﷺ کی تعلیم و تربیت نے افرادِ انسانی کی ایک ایسی مثالی جماعت تیار کی کہ انبیاء کرام کے بعد روئے زمین پر کوئی جماعت ان سے بہتر سیرت و کردار پیش نہ کر سکی۔ وہ مقدس جماعت جن کا ذکر قرآن مجید اور دیگر آسمانی کتب میں بھی کیا گیا اور جن کے بارے میں رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:" خیر امتی قرنی" (بخاری)"میری امت کی سب سے بہترین جماعت میرے عہد کے لوگ ہیں" یہ وہ جماعت تھی جن کی سیرت و کردار کے بارے میں دشمنوں نے بھی گواہی دی۔ تاریخ اسلام صحابہ کرام ؓ کے روشن اور شاندار تذکروں سے مزین ہے۔ بہادروں اور شہسواروں کا ایک...
  • 107 #5384

    مصنف : سید عمر تلمسانی

    مشاہدات : 6420

    شہید المحراب عمر ؓ بن الخطاب

    (ہفتہ 13 اکتوبر 2018ء) ناشر : البدر پبلیکیشنز لاہور
    #5384 Book صفحات: 463
    سیدنا فاروق اعظم ﷜کی مبارک زندگی اسلامی تاریخ   کاوہ روشن باب ہے جس  نےہر تاریخ کو پیچھے چھوڑ  دیا ہے ۔ آپ  نے حکومت کے انتظام   وانصرام  بے مثال عدل  وانصاف ،عمال حکومت کی سخت نگرانی ،رعایا کے حقوق کی پاسداری ،اخلاص نیت وعمل ،جہاد فی سبیل اللہ  ،زہد وعبادت ،تقویٰ او رخوف وخشیت الٰہی  او ردعوت کے میدانوں میں ایسے ایسے کارہائےنمایاں انجام دیے  کہ انسانی تاریخ ان کی مثال پیش کرنے  سے  قاصر ہے۔ انسانی  رویوں کی گہری پہچان ،رعایا کے ہر فرد کے احوال سے بر وقت آگاہی او رحق  وانصاف کی راہ میں کوئی رکاوٹ برداشت نہ کر نےکے اوصاف میں کوئی حکمران فاروق اعظم  ﷜ کا  ثانی نہیں۔ آپ اپنے بے  پناہ رعب وجلال اور دبدبہ کے باوصف نہایت درجہ  سادگی فروتنی  اورتواضع کا پیکر تھے ۔ آپ کا قول ہے کہ ہماری عزت اسلام کے باعث ہے  دنیا کی چکا چوند کے باعث نہیں۔ سید ناعمر فاروق کے بعد آنے والے حکمرانوں میں سے  جس  نے بھی کامیاب حکمران بننے کی خواہش کی ،اسے فاروق اعظمؓ کے قائم کردہ ان زریں اصول کو مش...
  • 108 #6011

    مصنف : مفتی محمد شفیع

    مشاہدات : 17087

    شہید کربلا

    (بدھ 29 جنوری 2020ء) ناشر : دار الاشاعت، کراچی
    #6011 Book صفحات: 111
    سیدنا حسین ﷜اپنے بھائی سیدنا حسن﷜ سے ایک سال چھوٹے تھے وہ نبی کریم ﷺ کے نواسے،سیدنا فاطمہ بنت رسول کے اور سیدنا علی  ﷜ لخت جگر تھے۔ سیدنا حسین ﷜ ہجرت کے چوتھے  سال شعبان کے مہینے میں پیدا ہوئے ۔آپ کی پیدائش پر رسول اللہ ﷺ بہت خوش ہوئے اور آپ کو گھٹی دی ۔رسول اللہ ﷺ نے آپ کا نام حسین رکھا ۔ساتویں دن آپ کا عقیقہ کیا گیا او ر سر کے بال مونڈے گئے ۔ رسالت مآب اپنے اس نواسے سے جتنی محبت فرماتے تھے اس کے واقعات دیکھنے والوں نے ہمیشہ یا درکھے۔ اکثر حدیثیں محبت اور فضیلت کی حسن وحسین  دونوں صاحبزادوں میں مشترک ہیں۔ نبی کریم ﷺ نے   اپنے سایہ عاطفت میں اپنے ان نواسوں کی تربیت کی ۔  سیدنا حسین نے پچیس حج پیدل کیے۔جہاد میں بھی حصہ لیتے رہے۔پہلا لشکر جس نے قیصر روم کے شہر قسطنطنیہ پر حملہ کیا۔اس میں بھی تشریف لے گئے۔ وہاں میزبان رسول حضرت ابو ایوب انصاری ﷜ کی وفات ہوئی تو امام کے پیچھے ان کے جنازے میں بھی شریک ہوئے۔آخری مرتبہ جب مکہ میں موجود تھے اور حج کے ایام شروع ہو چکے تھے۔ مگر کوفیوں نے دھوکا دیا اور لکھا کہ ہمارا کوئی امیر نہیں۔ ہم سب اہل عراق آپ کو امیر بنانا چ...
  • 109 #2552

    مصنف : ہدایت اللہ ندوی

    مشاہدات : 9885

    شہید کربلا البدایہ و النہایہ اردو

    (منگل 19 مئی 2015ء) ناشر : حافظ شبیر حسن بھوجیانی میاں چنوں (خانیوال)
    #2552 Book صفحات: 124
    واقعہ کربلا کی حقیقت کے متعلق بہت ساری من گھڑ ت  اور فرضی داستا نیں اورافسانے لوگوں میں مشہور ہیں جس میں باطل وموضوع روایات کا سہارا لیا گیا ہے،جن کا حقیقت کے ساتھ  کوئی تعلق نہیں ہے۔تاریخ ابن کثیر المعروف البدایہ والنہایہ بڑے سائز کی چودہ ضخیم جلدوں پر مشتمل ایک عظیم تاریخی کتاب ہے،جس کے مجموعی طور پر چھ ہزار سے زائد صفحات ہیں۔امام ابن کثیر ﷫نے اپنی اس کتاب میں ابتدائے آفرینش سے لی کر اپنے زمانے یعنی ۷۶۷ ھ تک کے حالات وواقعات بڑی خوبصورتی اور ترتیب کے ساتھ جمع کر دیا ہے۔یہ کتاب ایک مستند تاریخی عجوبہ گار قصص قرآن ذخیرہ احادیث وآثار قابل اعتماد سیر وسوانح دل آویز دستاویز اور ارباب علم ودانش کا مرجع وماخذ ہے۔ زیر تبصرہ کتابچہ "شہید کربلا" اسی عظیم الشان کتاب البدایہ والنہایہ کی جلد نمبر آٹھ۸ کے صفحہ نمبر ایک سو چھیالیس ۱۴۶سے لیکر دو سو گیارہ ۲۱۱ تک کا اردو ترجمہ ہے۔جس میں امام ابن کثیر﷫ نے سیدنا حسین بن علی  کے حالات زندگی کو نقل کیا ہے۔اور اس کے ساتھ ساتھ ان کی شہادت اور واقعہ کربلا کی تفصیلات بھی بیان کر دی ہیں۔اللہ تعالی سے دعا ہے کہ مولف موصوف ﷫کی اس محنت کو...
  • 110 #1784

    مصنف : ابو مسعود عبد الجبار سلفی

    مشاہدات : 11209

    صحابہ ؓ و اہلبیت کرام ؓ کے درمیان یگانگت اور محبتیں

    (جمعرات 14 اگست 2014ء) ناشر : الہادی للنشر والتوزیع لاہور
    #1784 Book صفحات: 122
    اہل سنت اور اہل تشیع کے درمیان عقائد واعمال کا اختلاف یقیناً دونوں فرقوں کے درمیان  بُعد کا سبب ہے  ۔تاہم اس کے علاوہ بعض تاریخی واقعات ایسے ہیں  جو بے بنیاد  ہیں لیکن انہیں پروپیگنڈے کے ذریعے سے عام کردیا گیا ہے۔ پروپیگنڈے کی ان دبیز تہوں کو البتہ صاف کیا  جاسکتا ہے او رکیا جانا چاہیے ، یہ یقیناً ایک  دینی خدمت ،وقت کی ضرورت او رحالات کاتقاضہ بھی ہے ۔ان پروپیگنڈوں میں ایک پروپیگنڈہ یہ ہےکہ  ہل سنت ،اہل بیتؓ کی عظمت وفضیلت کو نہیں مانتے اور ان کے اندر ناصبیت پائی جاتی ہے  یعنی وہ  حضرت علی اور حضرت حسین  رضی تعالیٰ عنہما کا قرار واقعی احترام نہیں کرتے  ۔ظاہر بات ہے کہ  یہ ایک ناروا الزام ہے ، بے بنیاد پروپیگنڈہ ہے  اور حقائق کےیکسرخلاف ہے۔زیر نظر کتابچہ  ’’صحابہ ؓ او اہل بیت کے درمیان یگانگت اور محبتیں ‘‘مولانا عبد الجبار سلفی ﷾نے  اسی بے بنیاد پروپیگنڈے کی وضاحت کےلیے لکھا ہے ۔ فاضل مؤلف نے  پہلے اس کوواضح کیا ہے کہ  صحابہ کرام اوراہل بیت کےدرمیان  خوشگوار تعلقات تھے اور ا...
  • 111 #4788

    مصنف : محمد طیب محمدی

    مشاہدات : 8307

    صحابہ اور قرآن

    (منگل 29 اگست 2017ء) ناشر : ادارہ تحقیقات سلفیہ، گوجرانوالہ
    #4788 Book صفحات: 738
    صحابی کا مطلب ہے دوست یاساتھی شرعی اصطلاح میں صحابی  سے مراد رسول  اکرم ﷺکا وہ  ساتھی ہے جو آ پ پر ایمان لایا،آپ ﷺ کی زیارت کی اور ایمان کی حالت  میں دنیا سے رخصت ہوا ۔ انبیاء  کرام﷩ کے  بعد  صحابہ کرام ﷢ کی   مقدس  جماعت تمام  مخلوق سے  افضل  اور اعلیٰ ہے یہ عظمت اور فضیلت صرف صحابہ کرام﷢ کو ہی  حاصل  ہے  کہ اللہ  نے   انہیں دنیا میں  ہی  مغفرت،جنت اور اپنی رضا کی ضمانت دی ہے  بہت سی  قرآنی آیات اور احادیث اس پر شاہد ہیں۔صحابہ کرام   وصحابیات سے محبت اور  نبی کریم  ﷺ نے  احادیث مبارکہ  میں جوان کی افضلیت  بیان کی ہے ان کو تسلیم   کرنا  ایمان کاحصہ ہے ۔بصورت دیگرایما ن ناقص ہے ۔ صحابہ کرام ﷢  وصحابیات ؓن کےایمان  افروز  تذکرے سوانح حیا ت کے  حوالے  سے  ائمہ محدثین او راہل علم  کئی  کتب تصنیف کی  ہیں عربی زبان  میں  الاصابہ اور اسد الغابہ وغیرہ  قابل ذکر ہیں  ۔...
  • 112 #3445

    مصنف : اکبر علی خان قادری

    مشاہدات : 8444

    صحابہ رسول ﷺ ہندوستان میں

    (منگل 09 فروری 2016ء) ناشر : طہٰ پبلیکیشنز، لاہور
    #3445 Book صفحات: 256
    اللہ رب العزت نے اپنے بندوں کی رشد و ہدایت کے لیے انبیاء کرام و رسل عظام کی ایک برزگزیدہ جماعت کو مبعوث فرمایا۔ اس مقدس و مطہر جماعت کو کچھ ایسے حواری اور اصحاب بھی عنائت کیے جو انبیاء کرام کی تصدیق و حمایت کرتے۔ اللہ رب العزت نے سید الاوّلین و الآخرین حضرت محمدﷺ کو صحابہ کرام کی ایک ایسی جماعت عطا فرمائی جن کے بارے میں اللہ کی یہ مشیت ہوئی کہ وہ خاتم النبیین سے براہ راست فیض حاصل کریں اور رسول اللہﷺ خود ان کا تزکیہ نفس کرتے ہوئے کتاب و حکمت کی تعلیم دیں۔ درس گاہِ محمدیہ ﷺ کی تعلیم و تربیت نے افرادِ انسانی کی ایک ایسی مثالی جماعت تیار کی کہ انبیاء کرام کے بعد روئے زمین پر کوئی جماعت ان سے بہتر سیرت و کردار پیش نہ کر سکی۔ وہ مقدس جماعت جن کا ذکر قرآن مجید اور دیگر آسمانی کتب میں بھی کیا گیا اور جن کے بارے میں رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: "خیر امتی قرنی" (بخاری)"میری امت کی سب سے بہترین جماعت میرے عہد کے لوگ ہیں" یہ وہ جماعت تھی جن کی سیرت و کردار کے بارے میں دشمنوں نے بھی گواہی دی۔ یہ وہ عظیم جماعت تھی جنہوں نے دین اسلام کی آبیاری خود اپنے لہو سے کی اپنے مال و متاع، جان حت...
  • 113 #6029

    مصنف : علامہ احسان الہی ظہیر

    مشاہدات : 8992

    صحابہ و خلفاء راشدین ؓ کے بارے میں شیعہ کا موقف

    (ہفتہ 22 فروری 2020ء) ناشر : ادارہ دعوۃ الاسلام، مؤناتھ بھنجن، پو پی
    #6029 Book صفحات: 210
    شرعی اصطلاح میں صحابی  سے مراد رسول  اکرم ﷺکا وہ  ساتھی ہے جو آ پ پر ایمان لایا،آپ ﷺ کی زیارت کی اور ایمان کی حالت  میں دنیا سے رخصت ہوا ۔ صحابی  کالفظ رسول اللہﷺ کے ساتھیوں کے ساتھ کے خاص  ہے  لہذاب  یہ لفظ کوئی دوسراا شخص اپنے ساتھیوں کےلیے  استعمال نہیں کرسکتا۔ تمام صحابہ کرام ﷢ کو عمومی طور پر اور خلفائے راشدین ﷢ کو خصوصی طور پر ، امت میں جو مقام و مرتبہ حاصل ہے ، اس کے بارے میں صرف اتنا کہہ دینا کافی ہے کہ انبیاء کرام ﷩کے بعدیہ مقدس ترین جماعت تھی جس نے خاتم الانبیاء محمد رسول اللہ ﷺکی رسالت کی تصدیق کی ، آپﷺ کی دعوت پر لبیک کہا ، اپنی جان و مال سے آپﷺکا دفاع کیا ، راہِ حق میں بے مثال قربانیاں دیں آپﷺ کی رحلت کے بعد اپنے عقیدہ وعمل کے ذریعے اس آخری دین اور اس کی تعلیمات کی حفاظت کی۔صحیح احادیث میں خلفائے راشدین﷢کے جو فضائل بیان ہوئے ہیں ، وہ ہمارے لیے کافی ہیں۔اس لیے کہ جہاں ہم ان کے ذریعے صحابہ کرام﷢کے حقیقی مقام و مرتبہ کو جان سکتے ہیں وہیں ان کی عقیدت میں غلو کے فساد سے بھی محفوظ رہ سکتے۔ زیر نظر کتاب’’ صحابہ  و خلفا...
  • 114 #5088

    مصنف : ڈاکٹر ذو الفقار کاظم

    مشاہدات : 13493

    صحابہ کرام ؓ انسائیکلوپیڈیا

    (اتوار 24 دسمبر 2017ء) ناشر : اریب پبلیکیشنز نئی دہلی
    #5088 Book صفحات: 1091
    نبیﷺ کے جانثار صحابہ کرامؓ جنہیں انبیائے کرام کے بعد دنیا کی مقدس ترین ہستیاں ہونے کا شرف حاصل ہے۔ جن کے بارے میں قرآں کریم کی ؓورضوا عنہ کی ضمانت موجود ہے اور جنہیں آقا دو جہاں ﷺ نے اصحابی کالنجوم فرما کر ستاروں کی مانند قرار دیا ہے‘ روئے زمین پر وہ مبارک ہستیاں تھی جن کی سانس قرآن وسنت کی معطر خوشبووں سے لبریز تھیں اور جن کا ہر ہر لمحہ قال اللہ وقال الرسول کی مکمل عکاسی کرتا تھا۔ ایسی شخصیات کا تعارف عوام تک پہنچانا قابل تعریف اور قابل سعادت ہے کیونکہ وہ ہمارے رہنماء تھے اور دین کو ہم تک پہنچانے میں انہوں نے بہت سے قربانیاں پیش کی ہیں۔ زیرِ تبصرہ کتاب  میں  ان مبارک ہستیوں کی سیرت وکردار‘  کارنامے اور واقعات  کو سوالاً جواباً باحوالہ ایک خاص معاہدے کے تحت جمع کیا ہے اور یہ کتاب صحابہ کرامؓ کے موضوع پر سوالاً جواباً لکھی جانے والی کتابوں میں سب سے مفصل‘ مستند اور ضخیم کتاب ہے۔ہر ایک سوال کا جواب کئی کئی حوالہ جات سے مزین ہے اور ہر قسم کے فروعی اختلاف سے مبرا ہے۔ اس کتاب کے مطالعے سے عوام کم وقت میں زیادہ معلومات حاصل کر سکتے ہیں ۔ یہ کتاب&rsquo...
  • 115 #4811

    مصنف : حافظ محمد ایوب عزام

    مشاہدات : 9842

    صحابہ کرام ؓ شوق عبادت

    (بدھ 19 جولائی 2017ء) ناشر : صبح روشن پبلشرز لاہور
    #4811 Book صفحات: 1246
    ایمان لانے کے بعد سے سب صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اسی کوشش میں ہوتے تھے کہ وہ کس طرح نیکیوں میں سب سے آگے نکل سکتےہیں اور وہ اسی جستجو میں رہتے کہ کون سا عمل ہمیں زیادہ نیکیاں دے سکتا ہے۔صحابہ رضی اللہ عنہم کی طہارت، نماز ،زکوٰۃ،روزہ،جہاد اورو دیگر عبادات میں شوق اور  سبقت کی ایک وجہ نبی کریمﷺ کی عبادات کواپنی آنکھوں سے دیکھنا  اور آپ کے اجر عظیم والے اعمال کابتلانا بھی تھیں۔ زیر نظر کتاب’’ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کا شوق  عبادت‘‘ حافظ محمدایوب عزام کی  تصنیف ہے   معروف مصنف کتب کثیرہ مولانا محمد  عظیم حاصل پوری  کی اس کتاب پر تخریج وتہذیب سے اس  کتاب کی افادیت دوچند ہوگئی ہے۔فاضل مصنف نے اس  کتاب میں صحابہ کرام کا شوق نماز ،روزہ اور شو ق صحابہ ،شوق عمل قرآن ،شوق حج ،شوق زکوۃ،شوق صدقہ وخیرات شوق حدیث ،شوق جہاد  جیسے عنوانات قائم کر کے  صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے شوق عبادات کو پیش کیا ہے (م۔ا)
  • 116 #5974

    مصنف : قاضی ابوبکر العربی

    مشاہدات : 6074

    صحابہ کرام ؓ کا تدارک فتن

    (پیر 23 دسمبر 2019ء) ناشر : نا معلوم
    #5974 Book صفحات: 487
    شرعی اصطلاح میں صحابی  سے مراد رسول  اکرم ﷺکا وہ  ساتھی ہے جو آ پ پر ایمان لایا،آپ ﷺ کی زیارت کی اور ایمان کی حالت  میں دنیا سے رخصت ہوا ۔ صحابی  کالفظ رسول اللہﷺ کے ساتھیوں کے ساتھ کے خاص  ہے  لہذاب  یہ لفظ کوئی دوسراا شخص اپنے ساتھیوں کےلیے  استعمال نہیں کرسکتا۔  انبیاء  کرام﷩ کے  بعد  صحابہ کرام﷢ اس امت کے سب سے افضل واعلیٰ لوگ تھے ،انہوں نے نبی کریم  ﷺ کو اپنی آنکھوں سے دیکھا،ان کے ساتھ مل کر کفار سے لڑائیاں کیں ، اسلام کی سر بلندی اور اللہ اور اس کے رسول کی خوشنودی کے لئے اپنا تن من دھن سب کچھ قربان کر دیا۔پوری امت کا اس بات پر اتفاق ہے کہ  صحابہ کرام ﷢تمام کے تمام  عدول ہیں یعنی دیانتدار،عدل اور انصاف کرنے والے ،حق پر ڈٹ جانے والے اور خواہشات کی طرف مائل نہ ہونے والے ہیں۔صحابہ کرام ﷢کے بارے  میں اللہ تعالی ٰ کا یہ اعلان ہے کہ اللہ  ان سے راضی ہے اور وہ اللہ سے راضی ہیں۔ صحابہ کرام  سے محبت اور  نبی کریم  ﷺ نے  احادیث مبارکہ  میں جوان کی افضلیت  بیان کی ہے ان کو...
  • 117 #5104

    مصنف : حافظ نثار مصطفٰی

    مشاہدات : 7283

    صحابہ کرام ؓ کا نعتیہ کلام بطور ماخذ سیرت طیبہ

    (منگل 28 نومبر 2017ء) ناشر : جامع مسجد محمدی اہلحدیث سیالکوٹ
    #5104 Book صفحات: 504
    پیغمبرِ اسلام حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی مدحت، تعریف و توصیف، شمائل و خصائص کے نظمی اندازِ بیاں کو نعت یا نعت خوانی یا نعت گوئی کہا جاتا ہے۔عربی زبان میں نعت کے لیے لفظ "مدحِ رسول" استعمال ہوتا ہے۔ اسلام کی ابتدائی تاریخ میں بہت سے صحابہ کرام نے نعتیں لکھیں اور یہ سلسلہ آج تک جاری و ساری ہے۔ نعت لکھنے والے کو نعت گو شاعر جبکہ نعت پڑھنے والے کو نعت خواں یا ثئاء خواں کہا جاتا ہے۔ گویاکہ یہ کہنا مشکل ہے کہ نعت خوانی کا آغاز کب ہوا تھا لیکن روایات سے پتا چلتا ہے حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے چچا ابوطالب نے پہلے پہل نعت کہی۔ اردو کے مشہور نعت گو شاعر فصیح الدین سہروردی کے مطابق اولین نعت گو شعراء میں حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے چچا ابوطالب اور اصحاب میں حسان بن ثابت ؓپہلے نعت گو شاعر اور نعت خواں تھے۔ زیر تبصرہ کتاب’’صحابہ کرام   کا نعتیہ کلام  بطور ماخذ سیرت طیبہ‘‘اس تحقیقی مقالہ میں حافظ نثار مصطفیٰ ( ایم فل علوم اسلامیہ۔ خطیب جامع مسجد محمدی اہلحدیث اُگو کی سیالکوٹ) نے 83 سے زائد صحابہ کرام   ک...
  • 118 #4490

    مصنف : عبد الوارث ساجد

    مشاہدات : 9079

    صحابہ کرام ؓ کی داستان حیات روشن ستارے

    (منگل 30 مئی 2017ء) ناشر : کتب خانہ شان اسلام لاہور
    #4490 Book صفحات: 211
    صحابہ نام ہے ان نفوس قدسیہ کا جنہوں نے محبوب ومصدوق رسول ﷺ کے روئے مبارک کو دیکھا اور اس خیر القرون کی تجلیات ِایمانی کو اپنے ایمان وعمل میں پوری طرح سمونے کی کوشش کی ۔ صحابی کا مطلب ہے دوست یاساتھی شرعی اصطلاح میں صحابی سے مراد رسول اکرم ﷺکا وہ ساتھی ہے جو آ پ پر ایمان لایا،آپ ﷺ کی زیارت کی اور ایمان کی حالت میں دنیا سے رخصت ہوا ۔ صحابی کالفظ رسول اللہﷺ کے ساتھیوں کے ساتھ کے خاص ہے لہذاب یہ لفظ کوئی دوسراا شخص اپنے ساتھیوں کےلیے استعمال نہیں کرسکتا۔ اسی طرح سیدات صحابیات وہ عظیم خواتین ہیں جنہوں نے نبی کریم ﷺ کودیکھا اور ان پر ایمان لائیں اور ایمان کی حالت میں دنیا سے رخصت ہوئیں۔انبیاء کرام﷩ کے بعد صحابہ کرام کی مقدس جماعت تمام مخلوق سے افضل اور اعلیٰ ہے یہ عظمت اور فضیلت صرف صحابہ کرام کو ہی حاصل ہے کہ اللہ نے انہیں دنیا میں ہی مغفرت،جنت اور اپنی رضا کی ضمانت دی ہے بہت سی قرآنی آیات اور احادیث اس پر شاہد ہیں۔صحابہ کرام وصحابیات سے محبت اور نبی کریم ﷺ نے احادیث مبارکہ میں جوان کی افضلیت بیان کی ہے ان کو تسلیم کرنا ایمان کاحصہ ہے ۔بصورت دیگرایما ن ناقص ہے ۔ صحابہ کرام کے ایمان ووفا کا...
  • 119 #4325

    مصنف : پروفیسر امیر الدین مہر

    مشاہدات : 6074

    صحابہ کرام ؓ اور رفاہی کام

    (پیر 06 مارچ 2017ء) ناشر : دعوۃ اکیڈمی بین الاقوامی یونیورسٹی، اسلام آباد
    #4325 Book صفحات: 82
    کسی شخص کی ذاتی ضرورت کےوقت اس کاکام کردینا یا معاشرے کی اجتماعی ضرورتوں اور سہولتوں کو فراہم کرنے کی کوشش کرنا چاہے وہ کوشش مال کے ذریعے ہو۔ چاہے خدمت او رمحنت کےذریعے چاہے معاشرے کو اس کی ضرورتوں اوراس سہولتوں کےشعور کو عام کرنے کےلیے معلوماتی تحریریں فراہم کی جائیں، ان سب کا نام رفاہی کام ہے جسے خدمت خلق بھی کہا جاتاہے ۔اورانسان اپنی فطری ،طبعی، جسمانی اور روحانی ساخت کے لحاظ سے سماجی اور معاشرتی مخلوق ہے ۔یہ اپنی پرورش،نشو ونما،تعلیم وتربیت،خوراک ولباس اور دیگر معاشرتی ومعاشی ضروریات پور ی کرنے کے لیے دوسرے انسانوں کا لازماً محتاج ہوتا ہے ۔یہ محتاجی قدم قدم پر اسے محسوس ہوتی او رپیش آتی ہے۔ اسلام ایک دین فطرت ہے اس لیے اس نے اس کی تمام ضروریات اور حاجات کی تکمیل کاپورا بندوبست کیا ہے۔ یہ بندو بست اس کےتمام احکام واوامر میں نمایا ں ہے ۔ اسلام نے روزِ اول سے انبیاء کرام کے اہم فرائض میں اللہ کی مخلوق پر شفقت ورحمت او ران کی خدمت کی ذمہ داری عائد کی ۔اس ذمہ داری کو انہوں نے نہایت عمدہ طریقہ سے سرانجام دیا ۔اور نبی کریم ﷺ نے بھی مدینہ منورہ میں رفاہی، اصلاحی اور عوامی بہبود کی ریاست کی...
  • 120 #4916

    مصنف : نور الحسن راشد کاندھولوی

    مشاہدات : 4676

    صحابہ کرام خصوصاً حضرات شیخین (ابو بکرؓ و عمرؓ)

    (اتوار 30 جولائی 2017ء) ناشر : مفتی الٰہی بخش اکیڈمی مظفر نگر، یو پی
    #4916 Book صفحات: 108
    صحابہ کرام ﷢ وہ نفوس قدسیہ ہیں جنہوں نے نبی کریمﷺ کا دیدار کیا اور دین اسلام کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہ کیا۔ یہی وجہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ان تمام ہسیتوں کو جنت کا تحفہ عنایت کیا ہے۔ دس صحابہ تو ایسے ہیں جن کو دنیا ہی میں زبان نبوتﷺ سے جنت کی ضمانت مل گئی۔ تمام صحابہ کرام ﷢ خواہ وہ اہل بیت سے ہوں یا غیر اہل بیت سے ہوں ان سے والہانہ وابستگی دین وایمان کا تقاضا ہے۔ کیونکہ وہ آسمان ہدایت کے درخشندہ ستارے اور دین وایمان کی منزل تک پہنچنے کے لئے راہنما ہیں۔صحابہ کرام ﷢ کے باہمی طور پر آپس میں ایک دوسرے کے ساتھ انتہائی شاندار اور مضبوط تعلقات قائم تھے۔ زیر تبصرہ کتاب "صحابہ کرام﷢"محترم نور الحسن راشد کاندھلوی صاحب کی تصنیف ہے، جس میں انہوں نے صحابہ کرام خصوصا حضرات شیخین (ابو بکر وعمر) سے سیدنا علی بن ابی طالب اور خانوادہ حسنین کی قریب کی متواتر رشتہ داریاں، قرابتیں، باہمی اعتماد اور طرفین کے مسلسل روابط کے بارے چند ناقابل تردید حقائق بیان فرمائے ہیں۔ اللہ تعالی مولف کی ان محنتوں اور کوششوں کو قبول فرمائے اور تمام مسلمانوں کو صحابہ کرام سے محبت کرنے کی بھی توفیق دے۔ آمین(راسخ)
  • 121 #711

    مصنف : عبد اللہ بن جوران

    مشاہدات : 19749

    صحابہ کرام کا تعارف قرآن اور اہل بیت کےاقوال کی روشنی میں

    (اتوار 07 اگست 2011ء) ناشر : شعبہ نشر و اشاعت مرکز الدعوۃ والارشاد
    #711 Book صفحات: 200
    رسول اکرم ﷺ کی وفات کے بعد جس جماعت نے آپ ﷺ کی دعوت کو دنیا کے کونے کونے تک پہنچایا وہ صحابہ کی جماعت ہے ۔اس جماعت کا امتحان اللہ عزوجل نے لیا اور اپنی خوشنودی سے نواز کر ان کی کامیابی کا اعلان فرما دیا۔صحابہ کرام ؓکے کردار کی عظمت ورفعت کا اقرار دشمنوں نے بھی کیا ۔لیکن اپنے آپ کو مسلمان کہلانے والا ایک گروہ ایسا بھی ہے جو آج بھی صحابہ کرام ؓ اجمعین پر سب وشتم کرتا ہے اور حب اہل بیت کی آڑ میں ان پر زبان طعن دراز کرتا ہے ۔زیر نظر کتاب میں صحابہ کرام ؓ کا مفصل تعارف کرایا گیا ہے ۔اس میں صحابہ ؓ کے بارے میں قرآن احد اہل بیعت کی مدح سرائی کا بیان ہے جو فتنہ کے ظہور کا تذکرہ ہے،اس کے بعد مسلمانوں کے خلاف یہودی سازش کا ذکر ہے جس کے تحت صحابہ کو مجروح کرنے کی کوشش کی گئی ۔ آخر میں  دشمنان صحابہ کے اعتراضات کا بھی مسکت علمی جواب دیا گیا ہے ۔اس حوالے سے یہ انتہائی مفید کتا ب ہے جس کے مطالعہ ہر محب صحابہ کو کرنا چاہیے تاکہ وہ امدائے صحابہ کی ہرزہ سرائیوں کا جواب دے سکے۔(ط ۔ا)
  • 122 #6664

    مصنف : نا معلوم

    مشاہدات : 4056

    صحابہ کرام کی فہرست

    (ہفتہ 26 مارچ 2022ء) ناشر : نا معلوم
    #6664 Book صفحات: 43
    صحابی  سے مراد رسول  اکرم ﷺکا وہ  ساتھی ہے جو آ پ پر ایمان لایا،آپ ﷺ کی زیارت کی اور ایمان کی حالت  میں دنیا سے رخصت ہوا ۔ صحابی  کالفظ رسول اللہﷺ کے ساتھیوں کے ساتھ کے خاص  ہے  لہذاب  یہ لفظ کوئی دوسراا شخص اپنے ساتھیوں کےلیے  استعمال نہیں کرسکتا۔  انبیاء  کرام﷩ کے  بعد  صحابہ کرام ﷢ کی   مقدس  جماعت تمام  مخلوق سے  افضل  اور اعلیٰ ہے یہ عظمت اور فضیلت صرف صحابہ کرام﷢ کو ہی  حاصل  ہے  کہ اللہ  نے   انہیں دنیا میں  ہی  مغفرت،جنت اور اپنی رضا کی ضمانت دی ہے  بہت سی  قرآنی آیات اور احادیث اس پر شاہد ہیں۔ صحابہ کرام  سے محبت اور  نبی کریم  ﷺ نے  احادیث مبارکہ  میں جوان کی افضلیت  بیان کی ہے ان کو تسلیم   کرنا  ایمان کاحصہ ہے ۔بصورت دیگرایمان ناقص ہے ۔ صحابہ کرام ﷢ کے ایمان  ووفا کا انداز اللہ کو اس قدر  پسند آیا کہ اسے   بعد میں آنے والے  ہر ایمان  لانے والے  کے لیے ک...
  • 123 #6503

    مصنف : عبد السلام بن صلاح الدین مدنی

    مشاہدات : 4428

    صحابہ کرام کے فضائل ومناقب

    (بدھ 06 اکتوبر 2021ء) ناشر : المکتب التعاونی للدعوۃ والارشاد وتوعیۃ الجالیات، ریاض
    #6503 Book صفحات: 230
    صحابہ کرا م رضی اللہ عنہم ناقلین شریعت ہیں اللہ تعالیٰ نے  انہیں اپنے نبی  اکرم محمد ﷺ کی صحبت ورفاقت کے لیے منتخب فرمایا ۔انبیاء  کرام﷩ کے  بعد  صحابہ کرام   کی   مقدس  جماعت تمام  مخلوق سے  افضل  اور اعلیٰ ہے یہ عظمت اور فضیلت صرف صحابہ کرام  کو ہی  حاصل  ہے  کہ اللہ  نے   انہیں دنیا میں  ہی  مغفرت،جنت اور اپنی رضا کی ضمانت دی ہے  بہت سی  قرآنی آیات اور احادیث اس پر شاہد ہیں۔اللہ  اور رسول ﷺ کی شہادت اور تعدیل کےبعد کسی اور شہادت کی  قطعاً کوئی ضرورت نہیں ۔ اور نہ ہی کسی بدبخت منکوس القلب کی ہرزہ سرائی ان کی شان کو کم کرسکتی ہے۔صحابہ کرام  سے محبت اور  نبی کریم  ﷺ نے  احادیث مبارکہ  میں جوان کی افضلیت  بیان کی ہے ان کو تسلیم   کرنا  ایمان کاحصہ ہے ۔بصورت دیگرایما ن ناقص ہے ۔ زیر نظر کتاب’’ صحابۂ کرام کے فضائل ومناقب‘‘ مولانا عبد السلام بن صلاح الدین مدنی  حفظہ اللہ کی تصنیف ہے۔یہ کتا...
  • 124 #4176

    مصنف : پروفیسر محمد سلیم

    مشاہدات : 8274

    صحابہ ؓ اکرام اور صحابیاتؓ

    (منگل 10 جنوری 2017ء) ناشر : جدید پرنٹرز اینڈ پبلشرز رائل پارک لاہور
    #4176 Book صفحات: 307
    صحابہ نام ہے ان نفوس قدسیہ کا جنہوں نے محبوب و مصدوق رسول ﷺ کے روئے مبارک کو دیکھا اور اس خیر القرون کی تجلیات ِایمانی کو اپنے ایمان و عمل میں پوری طرح سمونے کی کوشش کی ۔ صحابی کا مطلب ہے دوست یا ساتھی شرعی اصطلاح میں صحابی سے مراد رسول اکرم ﷺ کا وہ ساتھی ہے جو آپ پر ایمان لایا،آپ ﷺ کی زیارت کی اور ایمان کی حالت میں دنیا سے رخصت ہوا ۔ صحابی کا لفظ رسول اللہﷺ کے ساتھیوں کے ساتھ کے خاص ہے لہذا اب یہ لفظ کوئی دوسرا شخص اپنے ساتھیوں کے لیے استعمال نہیں کر سکتا۔ اسی طرح سیدات صحابیات وہ عظیم خواتین ہیں جنہوں نے نبی کریم ﷺ کو دیکھا اور ان پر ایمان لائیں اور ایمان کی حالت میں دنیا سے رخصت ہوئیں۔انبیاء کرام﷩ کے بعد صحابہ کرام کی مقدس جماعت تمام مخلوق سے افضل اور اعلیٰ ہے یہ عظمت اور فضیلت صرف صحابہ کرام کو ہی حاصل ہے کہ اللہ نے انہیں دنیا میں ہی مغفرت،جنت اور اپنی رضا کی ضمانت دی ہے بہت سی قرآنی آیات اور احادیث اس پر شاہد ہیں۔صحابہ کرام و صحابیات سے محبت اور نبی کریم ﷺ نے احادیث مبارکہ میں جو ان کی افضلیت بیان کی ہے ان کو تسلیم کرنا ایمان کاحصہ ہے ۔ زیر تبصرہ کتاب ’’ صحابہ کرام ؓ و...
  • 125 #3747

    مصنف : مفتی مبشر

    مشاہدات : 10233

    صفہ اور اصحاب صفہ

    (منگل 12 اپریل 2016ء) ناشر : بیت العلوم، لاہور
    #3747 Book صفحات: 268
    صفہ عربی زبان میں چپوترہ کو کہتے ہیں ۔نبی کری ﷺ جب 1ھ8 ربیع الاول بروز سوموار 23 ستمبر622ء کو مکہ مکرمہ سے ہجرت کرکے مدینہ منورہ تشریف لائے اور نبوت ضیا پاشیوں کا ایک نئے انداز سے آغاز ہوا تو اکناف واطراف سے لیلائے حقٰ کے دیوانے اس میکدہ میں جمع ہو گئے اور دن رآت شمع رسالت کی صحبت کیمیا ساز سے مستفید ہونے لگے۔ یہ مذہب اسلام کے پہلے پہلے آئینے تھے جن کے ذریعے نور نبوت نے منعکس ہو کر کائنات کی وسعتوں میں تاقیامت اپنی حقانیت کو ثابت کرنا تھا۔ ان حضرات کے رہنے کے لیے مسجد نبوی میں ایک چبوترہ بنا کر اس پر سایہ دار چھپر کردیا گیا تھا۔ وہ مہاجرین حضرات   جو کاروبار نہ کرتے تھے، ان کے پاس گھر تھا نہ کنبہ واہل وعیال، مکہ مکرمہ اور دیگر علاقوں سے دین متین کی تعلیمات براہ راست مشکوۃ نبوت سے حاصل کرنے کے لیے آگئے تھے۔ زیر تبصرہ کتاب ’’صفہ اور اصحاب صفہ‘‘مولانا مفتی مبشر ﷾ کی تصنیف کردا ہے جس میں انہوں نے اصحاب صفہ کی تعداد اور دیکر صحابہ کرام کے عمومی فضائل کو ذکر کیا ہے۔ اللہ رب العزت سے دعا کرتے ہیں کہ اللہ فاضل مصنف کو اس کار خیر پر اجرے عظیم سے نوازے۔ آمین (ش...
< 1 2 3 4 5 6 7 >

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 85483
  • اس ہفتے کے قارئین 298238
  • اس ماہ کے قارئین 85483
  • کل قارئین113977483
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست