#2018

مصنف : محمد مسعود عبدہ

مشاہدات : 5606

شہادت گہ الفت میں

  • صفحات: 147
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 2940 (PKR)
(اتوار 19 اکتوبر 2014ء) ناشر : مشربہ علم وحکمت لاہور

اسلام میں شہادت فی سبیل اللہ کو وہ مقام حاصل ہے کہ (نبوّت و صدیقیت کے بعد) کوئی بڑے سے بڑا عمل بھی اس کی گرد کو نہیں پاسکتا۔ اسلام کے مثالی دور میں اسلام اور مسلمانوں کو جو ترقی نصیب ہوئی وہ ان شہداء کی جاں نثاری و جانبازی کا فیض تھا، جنھوں نے اللہ رَبّ العزّت کی خوشنودی اور کلمہٴ اِسلام کی سربلندی کے لئے اپنے خون سے اسلام کے سدا بہار چمن کو سیراب کیا۔ شہادت سے ایک ایسی پائیدار زندگی نصیب ہوتی ہے، جس کا نقشِ دوام جریدہٴ عالم پر ثبت رہتا ہے، جسے صدیوں کا گرد و غبار بھی نہیں دُھندلا سکتا، اور جس کے نتائج و ثمرات انسانی معاشرے میں رہتی دُنیا تک قائم و دائم رہتے ہیں۔ کتاب اللہ کی آیات اور رسول اللہ ﷺ کی احادیث میں شہادت اور شہید کے اس قدر فضائل بیان ہوئے ہیں کہ عقل حیران رہ جاتی ہے اور شک و شبہ کی ادنیٰ گنجائش باقی نہیں رہتی۔ زیر تبصرہ کتاب  " شہادت گہ الفت میں"معروف  مبلغہ داعیہ،مصلحہ،مصنفہ کتب کثیرہ  اور کالم نگار  محترمہ ام عبد منیب  صاحبہ کے زوج محترم مولانا محمد مسعود عبدہ  کی  تصنیف ہے ۔ جس  میں انہوں  نے بڑے ہی خوبصورت انداز میں صحابہ کرام کے مقام شہادت اور ایمان افروز شہادتوں کے تذکروں کو جمع فرما دیا ہے۔یہ کتاب در اصل ایک چھوٹا سا مقالہ تھا،جس میں ان کی اہلیہ نے بہت زیادہ حصہ ڈالا اور اسے ایک کتاب کی شکل دے دی۔اس میں یہ کہنا بجا ہوگا کہ مولانا محمد عبدہ کی نسبت محترمہ ام عبد منیب کا حصہ زیادہ ہے۔اللہ نے ان کو بڑا رواں قلم عطا کیا تھا،انہوں نے سو کے قریب چھوٹی بڑی اصلاحی کتب تصنیف فرمائی ہیں۔ محترمہ ام عبد منیب صاحبہ  محمد مسعود عبدہ  کی  اہلیہ ہیں ۔ موصوف   تقریبا 23 سال قبل  جامعہ لاہور الاسلامیہ میں عصری  علوم کی تدریس کرتے رہے اور  99۔جے  ماڈل ٹاؤن میں  بمع فیملی رہائش پذیر رہے  ۔موصوف کے صاحبزادے  محترم عبد منیب صاحب نے  اپنے  طباعتی ادارے ’’مشربہ علم وحکمت ‘‘  کی تقریبا تمام مطبوعا ت محدث لائبریری کے لیے ہدیۃً عنائت کی  ہیں ۔اللہ تعالیٰ ان کی تمام مساعی جمیلہ کو  قبول فرمائے۔ آمین(راسخ)

 

عناوین

 

صفحہ نمبر

شہید اور لغت اور اصطلاح میں

 

7

مکہ مکرمہ

 

1

بدر کے میدان میں

 

15

عریض

 

25

احد

 

26

رجیع کا چشمہ

 

69

تنعیم میں

 

74

بئر معونہ

 

78

غزوہ خندق

 

88

قیقنقاع کا بازار

 

95

دیار بنو قریظہ

 

96

غزوہ غابہ

 

98

القصہ

 

100

وادی القریٰ

 

101

خیبر کی وادی

 

103

بنو سلیم کی سرزمین

 

109

سریہ ذات اطلح

 

110

موتہ

 

111

حرم مکہ

 

117

فتح مکہ پر

 

118

وادی اوطاس میں

 

120

طائف کا میدان

 

124

سریہ قدیر

 

128

بنو ثقیف میں

 

130

چند شہیدان حق

 

132

غلطی سے مسلمانوں کے اپنے ہاتھوں

 

135

شہادت گہ الفت میں ایک نظر میں

 

141

 

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 53807
  • اس ہفتے کے قارئین 582949
  • اس ماہ کے قارئین 370194
  • کل قارئین114262194
  • کل کتب8904

موضوعاتی فہرست