#1765

مصنف : محترمہ ام منیب

مشاہدات : 8145

زندہ کا مردہ کے لیے ہدیہ اور قرآن خوانی

  • صفحات: 69
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 1380 (PKR)
(بدھ 16 جولائی 2014ء) ناشر : مشربہ علم وحکمت لاہور

دور ِحاضر میں مسلمانوں  کے اندر بہت سی خرافات ورسومات نےجنم لے لیا ہے جن میں سے  کسی آدمی کے فوت ہوجانے کے بعد ایصالِ ثواب کا مسئلہ  بہت غلط رنگ اختیار کرچکا ہے  بالخصوص قرآن خوانی کے ذریعے مردوں کوثواب پہنچانے  کارواج عام ہے  ۔ قرآن خوانی  اورگٹھلیوں وغیرہ پر کثرت  سے تسبیحات پڑھ کر مرنے والے کو اس کا ثواب بخشا جاتاہے ۔حتی کہ قرآنی خوانی توایک پیشہ کی صورت اختیار کر چکی ہے۔ حقیقت  یہ ہے کہ  قرآن  پڑھنے کا  میت  کوثواب نہیں  پہنچتا۔ البتہ  قرآن  پڑھنےکے بعد میت کے لیے دعا کرنے سے  میت کو فائدہ  ہوسکتا ہے۔ہمارے ہاں جو اجتماعی طور  قرآن خوانی ایک رواج ہے جس کا قرآن وحدیث سے کوئی ثبوت نہیں ملتا۔ احادیث کی رو سے چند ایک چیزوں  کا ثواب میت کو پہنچتا ہے جن کی تفصیل حسب ذیل ہے ۔1۔کسی مسلمان کا مردہ  کےلیے دعا کرنا  بشرطیکہ  دعا  آداب  وشروط قبولیت  دعا کے مطابق ہو۔2 میت کے ذمے نذرکے روزے ہوں جو وہ ادا نہ کرسکا  تو اس  کی طرف سے روزے  رکھنا بھی باعث ثواب ہے ۔3 نیک بچہ جوبھی اچھے کام کرے گا والدین اس کے ثواب میں شریک ہوں گے۔4مرنے کے بعد اچھے آثار اپنے پیچھے  چھوڑجانے سےبھی میت کو ثواب ملتا ہے،صدقہ جاریہ بھی اس میں شامل ہے ۔زیر نظر کتابچہ’’زندہ کامردہ کے لیے  ہدیہ اور قرآنی خوانی ‘‘ محترمہ  ام عبد منیب صاحبہ کا مرتب شد ہ ہے۔جس میں  انہوں نے مختلف اہل علم اور  فتاویٰ جات  سے استفادہ کرکے  مذکورہ مسئلہ کی شرعی حیثیت کوواضح کیا  ہے۔ محترمہ ام عبد منیب صاحبہ نے اصلاحی موضوعا ت  پر بیسیوں کتابچہ جات تحریر کیے  ہیں  جن میں سے بعض تو کتاب وسنت ویب سائٹ پر موجود ہیں  باقی بھی  عنقریب  اپلوڈ کردئیے جائیں گے۔ محتر م عبد منیب صاحب (مدیر مشربہ علم  وحکمت،لاہور) نے چند دن قبل  اپنے  ادارے کی تقریبا  تمام مطبوعات ویب سائٹ کے  لیے  ہدیۃً عنایت کی  ہیں  اللہ تعالی  اصلاح م معاشرہ کے لیے  ان کی تمام مساعی  کو  قبول فرمائے  (آمین)  (م ۔ا)

 

عناوین

 

صفحہ نمبر

زندہ کا مردہ کے لیے ہدیہ

 

7

مومن مردہ کے لیے پسندیدہ تحفہ

 

8

موت کے فورا بعد دعائے مغفرت

 

9

میت کے لیے دعائے مغفرت پر فرشتوں کی آمین

 

9

دفن کے وقت دعائے مغفرت

 

10

دفن کے بعد دعائے مغفرت

 

11

موت کی خبر سننے پر

 

12

صدقات جاریہ ( زندگی میں کوئی مسلسل نافع عمل کرنا)

 

15

علم

 

19

قرآن کی تعلیم دینا

 

20

مسافر خانہ بنوانا

 

21

اچھا طریقہ جاری کرنا

 

22

سرحدوں پر پہرہ دینا

 

23

نیابت ( زندہ کا مردہ کی طرف سے کوئی عمل کرنا)

 

23

نذر میں نیابت

 

25

میت کو ثواب ہدیہ کرنا ایصال ثواب

 

33

قرآن خوانی

 

45

قرآن حکیم کے نزول کا مقصد

 

57

تعزیت اور سوگ کا مسنون طریقہ

 

63

اس مصنف کی دیگر تصانیف

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 88411
  • اس ہفتے کے قارئین 301166
  • اس ماہ کے قارئین 88411
  • کل قارئین113980411
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست